مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
169. في الزنادقة: ما حدهم؟
ملحد اور گمراہوں کا بیان، ان کی سزا کیا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 29613 ترقیم الشثری: -- 30950
٣٠٩٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن قابوس بن مخارق عن ابيه قال: بعث علي محمد بن ابي بكر اميرا على مصر فكتب محمد إلى علي يساله عن زنادقة منهم من يعبد الشمس والقمر، ومنهم من يعبد غير ذلك، ومنهم من يدعي (الإسلام) (١) فكتب علي و (امره) (٢) بالزنادقة: ان يقتل من (كان) (٣) يدعي (الإسلام) (٤) ويترك سائرهم يعبدون ما شاءوا (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (للإسلام).
(٢) في [أ، هـ]: (أمر).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٤) في [هـ]: (للإسلام).
(٥) حسن؛ سماك وقابوس صدوقان.
حضرت مخارق فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے محمد بن ابی بکر کو مصر پر امیر بنا کر بھیجا، پس محمد نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خط لکھ کر آپ سے زنادقہ کے متعلق پوچھا: ان میں سے کچھ لوگ سورج اور چاند کو پوجتے ہیں، اور ان میں سے کچھ ان کے علاوہ چیزوں کو پوجتے ہیں اور ان میں سے کچھ اسلام کا دعویٰ کرتے ہیں ان کا کیا حکم ہے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے خط لکھا اور انہیں زنادقہ کے متعلق حکم دیا کہ: وہ ان کو قتل کردیں جو اسلام کا دعویٰ کرتے ہیں اور باقی سب کو چھوڑ دیں وہ جس کی چاہیں عبادت کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30950]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30950، ترقيم محمد عوامة 29613)
ترقیم عوامۃ: 29614 ترقیم الشثری: -- 30951
٣٠٩٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن ايوب عن عكرمة عن ابن عباس انه بلغه ان عليا اخذ زنادقة فاحرقهم، قال: فقال: اما انا فلو كنت لم اعذبهم بعذاب الله، ولو كنت انا لقتلتهم، لقول النبي ﷺ:"من بدل دينه فاقتلوه" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٩٢٢)، وأحمد (٢٥٥١).
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو خبر پہنچی کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے زندیقوں کو پکڑ کر ان کو جلا ڈالا ہے۔ تو آپ نے فرمایا: جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں ان کو اللہ کے عذاب کے طریقہ سے عذاب نہیں دیتا اور اگر میں ہوتا تو میں ان کو قتل کردیتا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث کی وجہ سے کہ جو شخص اپنا دین تبدیل کرلے تو تم اسے قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30951]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30951، ترقيم محمد عوامة 29614)
170. في النصراني يسلم ثم يرتد
اس عیسائی کے بارے میں جو اسلام لائے پھر وہ مرتد ہو جائے
ترقیم عوامۃ: 29615 ترقیم الشثری: -- 30952
٣٠٩٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن سماك (عن) (١) (ابن عبيد) (٢) (بن) (٣) (الابرص) (٤) عن علي بن ابي طالب انه اتي برجل كان نصرانيا فاسلم ثم (تنصر) (٥) ، قال: فساله عن (كلمة) (٦) فقال له، فقام إليه علي فرفسه برجله، فقام الناس إليه فضربوه حتى قتلوه (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب، ك].
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، ك].
(٣) في [أ، ب، ط]: (أبي)، وسقط من: [ك].
(٤) في [ح]: (الأحوص).
(٥) في [ك]: (ص).
(٦) في [ع]: (حكمة).
(٧) مجهول؛ لجهالة ابن عبيد بن الأبرص.
حضرت ابن عبید بن ابرص فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کے پاس ایک آدمی لایا گیا جو عیسائی تھا پس اس نے اسلام قبول کرلیا پھر اس نے عیسائیت اختیار کرلی۔ راوی کہتے ہیں آپ نے اس سے اس بات کے متعلق پوچھا: تو اس نے آپ کو بتادیا۔ سو حضرت علی رضی اللہ عنہ اس کی طرف کھڑے ہوئے اور اسے اپنی لات ماری تو لوگ بھی کھڑے ہو کر اسے مارنے لگے یہاں تک کہ اسے قتل کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30952]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30952، ترقيم محمد عوامة 29615)
ترقیم عوامۃ: 29616 ترقیم الشثری: -- 30953
٣٠٩٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الملك بن سعيد بن (حيان) (١) عن عمار الدهني قال: حدثني ابو الطفيل قال: كنت في الجيش ⦗٥١⦘ (الذين) (٢) بعثهم علي بن ابي طالب إلى بني ناجية، قال: فانتهينا إليهم فوجدناهم على ثلاث فرق قال: فقال: اميرنا لفرقة منهم ما انتم؟ قالوا: نحن قوم من النصارى لم نر دينا افضل من ديننا فثبتنا عليه، فقال: اعتزلوا، ثم قال لفرقة اخرى: ما انتم؟ قالوا: نحن قوم كنا نصارى فاسلمنا فثبتنا على الإسلام، فقال: اعتزلوا، ثم قال للثالثة: ما انتم؟ فقالوا: نحن قوم كنا نصارى فاسلمنا ثم رجعنا، فلم نر دينا افضل من ديننا الاول، فتنصرنا، فقال لهم: اسلموا، فابوا، فقال لاصحابه: إذا مسحت (٣) راسي ثلاث مرات فشدوا عليهم، ففعلوا فقتلوا المقاتلة وسبوا الذرية (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (حبان).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (الذي).
(٣) في [هـ]: زيادة (على).
(٤) حسن؛ عمار الذهبي صدوق.
حضرت ابوالطفیل فرماتے ہیں کہ میں اس لشکر میں تھا جسے حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب نے بنو ناجیہ کی طرف بھیجا، آپ فرماتے ہیں: پس ہم ان کے پاس پہنچ گئے۔ تو ہم نے ان لوگوں کو تین گروہوں میں پایا، پس ہمارے امیر نے ان میں سے ایک گروہ سے پوچھا! تمہارا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے کہا: ہم لوگ عیسائی تھے ہم نے اپنے دین سے افضل کسی دین کو نہیں سمجھا۔ پس ہم اس پر ثابت قدم رہے۔ اس پر امیر نے کہا: تم الگ ہو جاؤ۔ پھر اس نے ایک دوسرے گروہ سے پوچھا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے کہا: ہم لوگ عیسائی تھے پس ہم نے اسلام قبول کرلیا پھر ہم اسلام پر ثابت قدم رہے۔ تو امیر نے کہا: تم بھی الگ ہو جاؤ۔ پھر امیر نے تیسرے گروہ سے پوچھا: تمہارا کیا معاملہ ہے؟ وہ کہنے لگے! ہم لوگ عیسائی تھے۔ پس ہم اسلام لے آئے پھر ہم نے رجوع کرلیا۔ پس ہم نے اپنے پہلے دین سے افضل کسی دین کو نہیں سمجھا۔ سو ہم نے عیسائیت اختیار کرلی سو امیر نے ان سے کہا: تم اسلام لے آؤ۔ ان لوگوں نے انکار کردیا تو امیر نے اپنے ساتھیوں سے کہا: جب میں تین مرتبہ اپنے سر پر ہاتھ پھیر لوں تو تم ان پر حملہ کردینا۔ پس انہوں نے ایسا ہی کیا اور لڑنے والوں کو قتل کردیا اور ان کی اولاد کو قیدی بنا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30953]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30953، ترقيم محمد عوامة 29616)
ترقیم عوامۃ: 29617 ترقیم الشثری: -- 30954
٣٠٩٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: لا تساكنكم اليهود والنصارى إلا ان يسلموا، فمن اسلم منهم ثم ارتد فلا تضربوا إلا عنقه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف ليث.
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: تمہارے ساتھ یہود و نصاریٰ ایک جگہ مت رہیں مگر یہ کہ وہ اسلام لے آئیں۔ پس ان میں سے جو اسلام لے آئے پھر وہ مرتد ہوجائے تو تم مت مارو مگر اس کی گردن پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30954]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30954، ترقيم محمد عوامة 29617)
171. في الرجل يسرق من الكعبة
اس آدمی کے بیان میں جو خانہ کعبہ سے چوری کر لے
ترقیم عوامۃ: 29618 ترقیم الشثری: -- 30955
٣٠٩٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا خالد بن مخلد قال: حدثنا (حسن) (١) ابن ابي ليلى في رجل سرق من الكعبة قال: ليس عليه قطع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حسين).
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی لیلیٰ سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے خانہ کعبہ سے چوری کی تھی۔ آپ نے فرمایا: اس پر ہاتھ کاٹنے کی سزا جاری نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30955]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30955، ترقيم محمد عوامة 29618)
172. في المحارب يؤتى به إلى الإمام
اس جنگ کرنے والے کے بیان میں جس کو امام کے پاس لایا گیا ہو
ترقیم عوامۃ: 29619 ترقیم الشثری: -- 30956
٣٠٩٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن حجاج عن القاسم بن ابي (بزة) (١) عن مجاهد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (بردة).
حضرت عطاء، حضرت مجاہد، حضرت ضحاک اور حضرت حسن بصری ان سب حضرات نے جنگ کرنے والے کے بارے میں فرمایا: حاکم کو اس کے بارے میں اختیار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30956]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30956، ترقيم محمد عوامة 29619)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30957
٣٠٩٥٧ - وعن ليث عن عطاء ومجاهد.
حضرت عطاء اور حضرت مجاہد سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30957]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30957، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30958
٣٠٩٥٨ - وجويبر عن الضحاك.
حضرت ضحاک سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30958]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30958، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 30959
٣٠٩٥٩ - وابي حرة عن الحسن انهم قالوا: في المحارب الإمام فيه مخير.
حضرت حسن بصری سے مروی ہے کہ ان حضرات نے جنگ کرنے والے کے بارے میں فرمایا: حاکم کو اس کے بارے میں اختیار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30959]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30959، ترقيم محمد عوامة ---)