🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
179. في النساء كيف يضربن؟
عورتوں کے بیان میں کہ انہیں کیسے مارا جائے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29640 ترقیم الشثری: -- 30980
٣٠٩٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (١) عامر قال: النساء لا يجردن ولا يمددن، يضربن ضربا دون ضرب، وسوطا دون سوط، وتتقى وجوههن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (جابر عن).
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: عورتوں کو برہنہ نہیں کیا جائے گا، اور نہ انہیں کھینچ کر دراز کر کے مارا جائے گا اور عام ضرب سے ہلکی ضرب، اور کوڑے سے ہلکا کوڑا مارا جائے گا اور ان کے چہروں کو بچایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30980]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30980، ترقيم محمد عوامة 29640)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
180. في الرأس يضرب في العقوبة
سر کے بیان میں، کیا سزا میں سر پر مارا جا سکتا ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29641 ترقیم الشثری: -- 30981
٣٠٩٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن المسعودي عن القاسم ان ابا بكر اتي برجل انتفى من ابيه فقال ابو بكر: اضرب الراس فإن الشيطان في الراس (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ القاسم لا يروي عن أبي بكر.
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر کے پاس ایک شخص کو لایا گیا جو اپنے باپ سے بری الذمہ ہوگیا تھا، اس پر حضرت ابوبکر نے فرمایا: سر پر مارو اس لیے کہ شیطان سر میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30981]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30981، ترقيم محمد عوامة 29641)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29642 ترقیم الشثری: -- 30982
٣٠٩٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عيسى بن ابي عزة قال: شهدت الشعبي ونهى عن ضرب راس رجل افترى (على) (١) رجل وهو يجلد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ك]: (عن).
حضرت عیسیٰ بن ابی عزہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت شعبی کے پاس حاضر تھا اور آپ نے ایک آدمی کے سر پر مارنے سے منع کیا جس نے کسی آدمی پر جھوٹی تہمت لگائی تھی اور آپ اسے کوڑے مار رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30982]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30982، ترقيم محمد عوامة 29642)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
181. الرجل يسمع الرجل (وهو) يقذف
اس آدمی کے بیان میں جو کسی کو تہمت لگاتے ہوئے سن رہا ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29643 ترقیم الشثری: -- 30983
٣٠٩٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن عثمان بن الاسود قال: سئل عطاء: عن الرجل يسمع الرجل يقذف الرجل ايبلغه؟ قال: لا، إنما تجالسون بالامانة.
حضرت عثمان بن اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے اس آدمی کے متعلق پوچھا گیا جو آدمی کو تہمت لگاتے ہوئے سنے، کیا وہ اس بات کو پہنچا دے؟ آپ نے فرمایا: نہیں بیشک تمہاری مجلسیں امانت ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30983]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30983، ترقيم محمد عوامة 29643)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
182. في الرجل يقذف ويدعي بينة غيبا
اس آدمی کے بیان میں جو تہمت لگائے اور غائب بینہ کا دعوے کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29644 ترقیم الشثری: -- 30984
٣٠٩٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن جويبر عن الضحاك في رجل قذف (امراة) (١) ثم ادعى شهودا غيبا قال: لا يؤجل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، ك، هـ]: (امرأته).
حضرت جویبر فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے کسی عورت پر تہمت لگائی پھر اس نے غائب گواہی کا دعویٰ کیا۔ آپ نے فرمایا اسے مہلت نہیں دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30984]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30984، ترقيم محمد عوامة 29644)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29645 ترقیم الشثری: -- 30985
٣٠٩٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن ابي (علاثة) (١) محمد بن عبد الله (العقيلي) (٢) (قال) (٣) : قذف رجل رجلا فرفعه إلى عمر بن عبد العزيز، فادعى ⦗٥٩⦘ القاذف البينة على ما قال له: بارمينية -يعني غيبا- فقال عمر بن عبد العزيز: الحد لا يؤخر، لكن إن جئت ببينة قبلت شهادتهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (غلامة).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].

حضرت ابو علاثہ محمد بن عبداللہ عقیلی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کسی آدمی پر تہمت لگائی۔ سو اس شخص کو حضرت عمر بن عبدالعزیز کے سامنے پیش کردیا گیا، پس تہمت لگانے والے نے اپنی بات پر بینہ کا دعویٰ کیا کہ وہ آرمینیہ میں ہے یعنی وہ غائب ہے۔ اس پر حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا: حد کو مؤخر نہیں کیا جاسکتا، لیکن اگر تم بینہ لے آئے تو میں ان کی گواہی قبول کرلوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30985]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30985، ترقيم محمد عوامة 29645)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29646 ترقیم الشثری: -- 30986
٣٠٩٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن حميد عن بكر ان رجلا قذف رجلا فرفعه (إلى) (١) عمر بن الخطاب فاراد ان يجلده، فقال: انا اقيم البينة، فتركه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) منقطع؛ بكر لم يدرك عمر.

حضرت بکر فرماتے ہیں کہ بیشک ایک شخص نے کسی آدمی پر تہمت لگائی تو اس کو حضرت عمر بن خطاب کے سامنے پیش کیا گیا۔ پس آپ نے اسے کوڑے مارنے کا ارادہ کیا تو وہ کہنے لگا: میں بینہ قائم کر دوں گا پس آپ نے اسے چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30986]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30986، ترقيم محمد عوامة 29646)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
183. في السكران: يقتل
اس نشہ میں مدہوش آدمی کے بیان میں جو قتل کر دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29647 ترقیم الشثری: -- 30987
٣٠٩٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن ومحمد قالا: إذا قتل السكران قتل.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت محمد نے ارشاد فرمایا: جب نشہ میں مدہوش شخص قتل کر دے تو اسے بھی قتل کردیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30987]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30987، ترقيم محمد عوامة 29647)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29648 ترقیم الشثری: -- 30988
٣٠٩٨٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: يقتل.
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا: اسے قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30988]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30988، ترقيم محمد عوامة 29648)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29649 ترقیم الشثری: -- 30989
٣٠٩٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود الطيالسي عن حماد بن سلمة عن يحيى بن سعيد ان سكرانين قتل احدهما صاحبه (١) ، فقتله معاوية (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (قال).
(٢) في [ك]: (هنا انتهى آخر الحدود والحمد للَّه، يتلوه كتاب أقضية رسول اللَّه ﷺ).
(٣) منقطع؛ يحيى بن سعيد لم يدرك معاوية.

حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ دو نشہ میں مدہوش آدمیوں میں سے ایک نے اپنے ساتھی کو قتل کردیا تو حضرت معاویہ نے اس کو بھی قتل کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30989]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30989، ترقيم محمد عوامة 29649)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں