🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
73. في الجارية (تكون) بين الرجلين (فيقع) عليها أحدهما
اس باندی کے بیان میں جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29120 ترقیم الشثری: -- 30430
٣٠٤٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد (عن سعيد) (١) عن مغيرة عن إبراهيم في جارية كانت بين رجلين فوقع عليها احدهما فحملت، قال: تقوم عليه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سے ایک باندی کے بارے میں مروی ہے جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک نے اس سے وطی کرلی سو وہ حاملہ ہوگئی آپ نے فرمایا: اس شخص پر قیمت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30430]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30430، ترقيم محمد عوامة 29120)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29121 ترقیم الشثری: -- 30431
٣٠٤٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن عن ليث عن طاوس في الجارية تكون بين الرجلين فيطاها احدهما، قال: عليه (العقر) (١) بالحصة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (للعقر).
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس سے اس باندی کے بارے میں مروی ہے جو دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھی پس ان میں سے ایک اس سے وطی کرلیتا ہے آپ نے فرمایا: اس شخص پر حصہ کے مطابق وطی بالشبہ کا مہر لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30431]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30431، ترقيم محمد عوامة 29121)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
74. في الرجل يطأ الجارية من الفيء
اس آدمی کے بیان میں جو مال فیٔ کی باندی سے وطی کرلے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29122 ترقیم الشثری: -- 30432
٣٠٤٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن إسماعيل بن سالم عن الحكم انه قال: في رجل وطئ جارية من الفيء، قال: ليس عليه حد، له فيها نصيب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (هشام).
حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت حکم سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے مال غنیمت کی باندی سے وطی کرلی تھی آپ نے فرمایا: اس پر حد جاری نہیں ہوگی، جبکہ اس میں اس کا بھی حصہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30432]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30432، ترقيم محمد عوامة 29122)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29123 ترقیم الشثری: -- 30433
٣٠٤٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: ليس عليه حد إذا كان له فيها نصيب.
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب نے فرمایا: اس پر حد جاری نہیں ہوگی جبکہ اس مال غنیمت میں اس کا بھی حصہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30433]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30433، ترقيم محمد عوامة 29123)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29124 ترقیم الشثری: -- 30434
٣٠٤٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن (بكير) (١) ابن داود ان عليا اقام على رجل وقع على جارية من الخمس الحد (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (بكر).
(٢) مجهول؛ لجهالة بكير بن داود.

حضرت بکیر بن داود فرماتے ہیں کہ حضر ت علی رضی اللہ عنہ نے ایک شخص پر حد جاری فرمائی جس نے مال خمس کی ایک باندی سے وطی کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30434]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30434، ترقيم محمد عوامة 29124)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29125 ترقیم الشثری: -- 30435
٣٠٤٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن قال: إذا كان له في الفيء شيء (عزر) (١) ، و (يقوم) (٢) عليه، وكذلك في جارية بينه وبين (رجل) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (عذر).
(٢) في [جـ]: (قوم).
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (رجلين).

حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: جب مال غنیمت میں اس کا کچھ حصہ ہو تو اس کو تعزیزاً سزا د ی جائے گی اور اس پر قیمت لازم ہوگی اور یہی حکم ہے اس باندی کا جو اس کے اور کسی آدمی کے درمیان مشترک ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30435]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30435، ترقيم محمد عوامة 29125)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
75. (في) الرجل يقع على جارية امرأته
اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29126 ترقیم الشثری: -- 30436
٣٠٤٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن ابي بشر (عن) (١) حبيب بن سالم ان رجلا وقع بجارية امراته فاتت امراته النعمان بن بشير فاخبرته فقال: اما إن عندي في (ذلك) (٢) (خبرا شافيا) (٣) (احدثه) (٤) عن رسول الله ﷺ: إن كنت اذنت له جلدته مائة، وإن كنت لم تاذني له رجمته (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (بن).
(٢) في [جـ]: (هذا).
(٣) في [أ، ز، ط]: (خبر شافي).
(٤) سقط من: [أ، ط، هـ]، وفي [جـ]: (أخذته).
(٥) منقطع، بين أبي بشر وحبيب خالد بن عرفطة مجهول، أخرجه أحمد (١٨٤٤٦)، وأبو داود (٤٤٥٨)، والترمذي (١٤٥٢)، وابن ماجه (٢٥٥١)، والنسائي ٦/ ١٢٤، والحاكم ٤/ ٣٦٥، والدارمي (٢٣٢٩)، والطيالسي (٧٩٦)، وسعيد بن منصور (٢٢٥٧)، والطحاوي ٣/ ١٤٥، والبيهقي ٨/ ٢٣٩، والبزار (٣٢٣٩).

حضرت حبیب بن سالم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرلی سو اس کی بیوی حضرت نعمان بن بشیر کے پاس آئی اور آپ کو اس بارے میں خبر دی آپ نے فرمایا: بیشک اس بارے میں میرے پاس ایک مکمل خبر ہے جو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے بیان کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ: اگر تو نے اس کو اجازت دی ہے تو میں اسے سو کوڑے ماروں گا، اور اگر تو نے اس کو اجازت نہیں دی تو میں اسے سنگسار کردوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30436]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30436، ترقيم محمد عوامة 29126)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29127 ترقیم الشثری: -- 30437
٣٠٤٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مسهر عن الشيباني عن عكرمة قال: جاءت امراة إلى علي (فقالت) (١) : إن زوجي وقع على وليدتي، فقال: إن تكوني ⦗٤٣٤⦘ صادقة رجمناه، وإن تكوني كاذبة جلدناك، ثم (تضرب) (٢) الناس حتى اختلطوا، فذهبت المراة (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فقال).
(٢) في [أ، هـ]: (تصبرت).
(٣) صحيح.

حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور کہنے لگی، میرے شوہر نے میری باندی سے وطی کرلی ہے آپ نے فرمایا: اگر تو سچی ہے تو میں اسے سنگسار کروں گا اور اگر تو جھوٹی ہے تو میں تجھے کوڑے ماروں گا۔ لوگ اس بارے میں اضطراب کا شکار ہوئے اور ایک دوسرے سے الجھنے لگے اور وہ عورت چلی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30437]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30437، ترقيم محمد عوامة 29127)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29128 ترقیم الشثری: -- 30438
٣٠٤٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن ابي خالد عن مبارك بن عمارة قال: جاءت امراة إلى علي فقالت: يا ويلها، إن زوجها وقع على جاريتها، فقال: إن كنت صادقة رجمناه، وإن (كنت) (١) كاذبة جلدناك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (تكون).
(٢) مجهول؛ لجهالة مبارك بن عمارة.

حضرت مبارک بن عمارہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آ کر کہنے لگی: ہائے افسوس! میرے شوہر نے میری باندی سے وطی کرلی ہے آپ نے فرمایا: اگر تو سچی ہے تو میں اس کو سنگسار کروں گا اور اگر تو جھوٹی ہے تو میں تجھے کوڑے ماروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30438]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30438، ترقيم محمد عوامة 29128)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29129 ترقیم الشثری: -- 30439
٣٠٤٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن حجاج عن مكحول قال: قال (عمر) (١) : لا اؤتى برجل وقع على جارية امراته إلا فعلت وفعلت (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (غندرة).
(٢) منقطع؛ مكحول لا يروي عن عمر.

حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: میرے پاس کوئی بندہ نہ لایا جائے جس نے اپنی بیوی کی باندی سے وطی کی ہو ورنہ میں اس کے ساتھ ایسا اور ایسا معاملہ کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30439]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30439، ترقيم محمد عوامة 29129)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں