مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
75. (في) الرجل يقع على جارية امرأته
اس آدمی کے بیان میں جو اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلے
ترقیم عوامۃ: 29130 ترقیم الشثری: -- 30440
٣٠٤٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن وابن سيرين كانا إذا سئلا عن الرجل (يقع) (١) على جارية امراته (يتلوان) (٢) هذه الآية: ﴿والذين هم لفروجهم حافظون (٥) إلا على ازواجهم او ما ملكت ايمانهم فإنهم غير ملومين﴾ [المؤمنون: ٥ - ٦] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يقطع).
(٢) في [أ، ب، ط]: (يتلو).
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت محمد بن سیرین سے اس آدمی کے متعلق پوچھا گیا جو اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرلے تو ان دونوں حضرا ت نے اس آیت کی تلاوت فرمائی۔ ترجمہ: اور وہ لوگ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ وہ سوائے اپنی بیویوں اور باندیوں کے کہیں نہیں جاتے۔ اس بارے میں وہ قابل ملامت نہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30440]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30440، ترقيم محمد عوامة 29130)
ترقیم عوامۃ: 29131 ترقیم الشثری: -- 30441
٣٠٤٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (بشير) (١) بن (سلمان) (٢) قال: ⦗٤٣٥⦘ سمعت إبراهيم يقول: (يعزر) (٣) ولا حد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (بشر).
(٢) في [أ، هـ]: (سليمان).
(٣) في [جـ، م، ك]: (تعزير).
حضرت بشیر بن سلمان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو یوں فرماتے ہوئے سنا: حد سے کم سزا ہوگی حد نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30441]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30441، ترقيم محمد عوامة 29131)
ترقیم عوامۃ: 29132 ترقیم الشثری: -- 30442
٣٠٤٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن سماك عن معبد وعبيد (ابني) (١) حمران عن ابن مسعود انه ضربه دون الحد (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ر]: (بني).
(٢) مجهول؛ لجهالة معبد وعبيد.
حضرت معبد اور حضرت عبید بنی حمران دونوں حضرات فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے اس پر حد سے کم سزا لگائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30442]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30442، ترقيم محمد عوامة 29132)
ترقیم عوامۃ: 29133 ترقیم الشثری: -- 30443
٣٠٤٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الاعمش (عن إبراهيم) (١) قال: قال علقمة: ما ابالي وقعت على جارية امراتي او جارية عوسجة رجل من الحي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ارشاد فرمایا: میں پروا نہیں کرتا کہ میں اپنی بیوی کی باندی سے وطی کروں یا عوسجہ کی باندی سے (ان کے قبلہھ کا ایک آدمی) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30443]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30443، ترقيم محمد عوامة 29133)
ترقیم عوامۃ: 29134 ترقیم الشثری: -- 30444
٣٠٤٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن ابي إسحاق عن ابي ميسرة في رجل ياتي جارية امراته انه قال: ما ابالي اتيتها او جارية من الطريق.
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو میسرہ سے ایک آدمی کے بارے میں مروی ہے جس نے اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرلی تھی۔ آپ نے فرمایا: میں پروا نہیں کرتا میں اس سے وطی کروں یا راہ چلتی باندی سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30444]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30444، ترقيم محمد عوامة 29134)
ترقیم عوامۃ: 29135 ترقیم الشثری: -- 30445
٣٠٤٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن قال: عليه الحد.
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری نے ارشاد فرمایا: اس پر حد جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30445]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30445، ترقيم محمد عوامة 29135)
ترقیم عوامۃ: 29136 ترقیم الشثری: -- 30446
٣٠٤٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عامر عن سالم عن ابن عمر قال: قال عمر: لو اتيت برجل وقع على جارية امراته لرجمته (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) عامر لم أعرفه، ويحتمل أنه عاصم بن عبيد اللَّه فيكون الأثر صحيحًا.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: اگر میرے پاس ایسا آدمی لایا گیا جس نے اپنی بیوی کی باندی سے وطی کی ہو تو میں ضرور اسے سنگسار کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30446]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30446، ترقيم محمد عوامة 29136)
ترقیم عوامۃ: 29137 ترقیم الشثری: -- 30447
٣٠٤٤٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) ابن ابي عروبة عن إياس بن معاوية عن نافع، قال: (جاءت) (٢) جارية إلى عمر فقالت: ⦗٤٣٦⦘ يا امير المؤمنين إن المغيرة يطاني، وإن امراته تدعوني زانية، فإن كنت لها (فانهه) (٣) عن غشياني، وإن كنت له فانه امراته عن قذفي، فارسل إلى المغيرة فقال: تطا هذه الجارية؟ قال: نعم، قال: من اين؟ قال: وهبتها لي امراتي، قال: والله، لئن (لم) (٤) تكن وهبتها لك (لا ترجع) (٥) إلى اهلك (إلا) (٦) مرجوما، ثم (دعا رجلين رقيقين) (٧) (فقال) (٨) : انطلقا إلى امراة المغيرة فاعلماها: لئن لم تكوني وهبتها (له) (٩) لنرجمنه، قال: فاتياها فاخبراها فقالت: (يا لهفاه) (١٠) اتريد ان يرجم بعلي، لاها الله إذن لقد وهبتها له، قال: (فخلى) (١١) عنه (١٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (أخبرنا).
(٢) في [ب]: (جاء).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (فأنهاه)، وفي [ك]: (فانها).
(٤) سقط من: [ط].
(٥) في [هـ]: (لترجع).
(٦) سقط من: [هـ]، وفي [ك]: (إلى).
(٧) سقط من النسخ، وانظر: الاستذكار ٧/ ٥٢٨، وأخبار القضاة ١/ ٣٢١.
(٨) في [أ، ط، هـ]: (وقال).
(٩) سقط من: [ط، هـ].
(١٠) في [أ، هـ]: (بالهفاه).
(١١) في [جـ]: (فحلى).
(١٢) منقطع؛ نافع لم يدرك عمر.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ایک باندی حضرت عمر کے پاس آئی اور کہنے لگی: اے میرا لمومنین! بیشک حضرت مغیرہ مجھ سے وطی کرتے ہیں اور ان کی بیوی مجھے زانیہ پکارتی ہے پس اگر میں ان کی بیوی کی ملکیت ہوں تو آپ ان کو مجھ سے وطی کرنے سے روک دیں اور اگر میں مغیرہ کی ملکیت ہوں تو آپ ان کی بیوی کو مجھ پر تہمت لگانے سے باز کریں۔ اس پر آپ نے قاصد بھیج کر حضرت مغیرہ کو بلایا اور پوچھا: کیا تم اس باندی سے وطی کرتے ہو؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں، آپ نے پوچھا: تمہیں کہاں سے ملی؟ انہوں نے فرمایا: یہ میری بیوی نے مجھے ہبہ کی ہے آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر اس نے یہ باندی تمہیں ھبہ نہ کی ہو تو تم اپنے گھر والوں کے پاس نہیں لوٹو گے مگر سنگسار ہوکر۔ پھر آپ نے دو غلام آدمیوں کو بلایا اور ارشاد فرمایا: تم دونوں مغیرہ کی بیوی کے پاس جاؤ، اور اسے اس بارے میں بتلاؤ، اگر تو نے یہ باندی اس کو ھبہ نہیں کی تو ہم ضرور اسے سنگسار کردیں گے۔ پس وہ دنوں آدمی حضرت مغیرہ کی بیوی کے پاس آئے اور اسے اس بارے میں خبر دی۔ اس نے کہا: اے افسوس! کیا وہ میرے شوہر کو سنگسار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں! نہیں، اللہ کی قسم! تب تو میں نے وہ باندی اسے ھبہ کی ہے تو آپ نے انہیں چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30447]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30447، ترقيم محمد عوامة 29137)
ترقیم عوامۃ: 29138 ترقیم الشثری: -- 30448
٣٠٤٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن مغيرة (عن إبراهيم) (١) قال: اتى رجل ابن مسعود فقال: إني وقعت على جارية امراتي، فقال: قد ستر الله عليك (فاستتر) (٢) ، فبلغ ذلك عليا فقال: لو اتاني الذي اتى ابن ام عبد لرضخت راسه بالحجارة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (فاستر).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ابن مسعود ولا عليًا.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود کی خدمت میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا! بیشک میں نے اپنی بیوی کی باندی سے جماع کرلیا۔ اس پر آپ نے فرمایا: تحقیق اللہ نے تیری ستر پوشی فرمائی ہے تو تو بھی ستر پوشی کر۔ یہ بات حضرت علی رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو آپ نے فرمایا: اگر میر سے پاس وہ شخص آتا جو حضرت ابن ام عبد کے پاس آیا تھا تو میں ضرور اس کا سر پتھروں سے کچل دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30448]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30448، ترقيم محمد عوامة 29138)
76. من قال: ليس في جارية امرأته حد
جو یوں کہے: اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرنے میں حد نہیں ہے
ترقیم عوامۃ: 29139 ترقیم الشثری: -- 30449
٣٠٤٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن الهيثم بن بدر عن (حرقوص) (١) عن علي ان رجلا وقع على جارية [ (امراته فدرا عنه الحد) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (جبير موس)، وفي [ط]: (جبير ثوبان)، وفي [جـ، ك]: (حسن قوس).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) مجهول؛ لجهالة حرقوص.
حضرت حرقوس فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کی باندی سے وطی کرلی تو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس سے حد کو ختم کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30449]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30449، ترقيم محمد عوامة 29139)