🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
120. في النفي من أين إلى أين؟
جلا وطنی کا بیان، کہاں سے کہاں تک ہوگی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29397 ترقیم الشثری: -- 30720
٣٠٧٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي قال: قلت له في زمن ابن هبيرة: من اين ينفى في الزنى؟ قال: من عمله إلى (عمل) (١) غيره.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
حضرت اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے حضرت ابن ھبیرہ کے زمانے میں دریافت کیا: کہاں سے لے کر کہاں تک زنا کی سزا میں جلا وطن کیا جائے گا؟ آپ نے فرمایا: اس کے حاکم کے زیر انتظام علاقے سے دوسرے حاکم کے زیر انتظام علاقے تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30720]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30720، ترقيم محمد عوامة 29397)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29398 ترقیم الشثری: -- 30721
٣٠٧٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل عن الحسن ان النبي ﷺ (١) (نفى) (٢) إلى خيبر (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، هـ]: ﵇.
(٢) في [جـ، ك]: (فقد).
(٣) مجهول مرسل؛ الرجل المبهم مجهول، والحسن تابعي.

حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کی طرف جلا وطن کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30721]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30721، ترقيم محمد عوامة 29398)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29399 ترقیم الشثری: -- 30722
٣٠٧٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون (قال) (١) : اخبرنا محمد بن إسحاق عن نافع عن ابن عمر ان ابا بكر نفى رجلا وامراة حولا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (قالا).
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بکرصدیق نے ایک آدمی اور ایک عورت کو ایک سال کے لیے جلا وطن کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30722]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30722، ترقيم محمد عوامة 29399)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29400 ترقیم الشثری: -- 30723
٣٠٧٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن ابن جريج عن الزهري ان عمر نفى إلى البصرة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الزهري لم يدرك عمر.
حضرت زھری فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے بصرہ کی طرف جلا وطن کرد یا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30723]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30723، ترقيم محمد عوامة 29400)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
121. في المرأة كيف يصنع بها إذا رجمت وكم يحضر؟
عورت کے بیان میں! جب اس کو سنگسار کیا جائے تو کیسے کیا جائے، اور کتنابڑا گھڑا کھودا جائے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29401 ترقیم الشثری: -- 30724
٣٠٧٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن زكريا ابي عمران قال: سمعت شيخا يحدث عن (ابن) (١) ابي بكرة عن ابيه ان النبي ﷺ رجم امراة فحفر (لها) (٢) إلى (الثندوة) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٣) حلمة صدر الرجل، وفي [أ، ب، ط]: (النفدوة).
(٤) مجهول، لإبهام الشيخ، أخرجه أحمد (٢٠٣٧٨)، وأبو داود (٤٤٤٣)، والنسائي في الكبرى (٧٢٠٩)، والبزار (٣٦٦٥)، والبيهقي ٨/ ٢٢١.

حضرت ابو بکرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک عورت کو سنگسار کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لیے پستان تک گڑھا کھودا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30724]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30724، ترقيم محمد عوامة 29401)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29402 ترقیم الشثری: -- 30725
٣٠٧٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن مجالد عن عامر ان عليا رجم امراة فحفر له إلى السرة، و (انا) (١) شاهد ذلك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أقام).
(٢) ضعيف؛ لضعف مجالد.

حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک عورت کو سنگسار کیا تو آپ نے اس کے لیے ناف تک گڑھا کھودا اور میں اس کا گواہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30725]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30725، ترقيم محمد عوامة 29402)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29403 ترقیم الشثری: -- 30726
٣٠٧٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن نمير عن بشير بن المهاجر قال: حدثني عبد الله بن بريدة عن ابيه ان النبي ﷺ (١) اتته الغامدية فاقرت عنده بالزنا، فامر بها فحفر لها إلى صدرها، وامر الناس (فرجموا) (٢) ، ثم امر بها فصلى عليها، ثم دفنت (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ك]: ﵇.
(٢) في [جـ]: (رجموا).
(٣) رجاله ثقات إلا بشير بن المهاجر ففيه مقال، وأخرجه مسلم (١٦٩٥)، وأحمد (٢٢٩٤٢).

حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس غامدیہ عورت آئی اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس زنا کا اقرار کرلیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اس کے سینہ تک گڑھا کھودا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا تو انہوں نے پتھر مارے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم سے اس پر نماز جنازہ پڑھ کر اس کو دفن کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30726]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30726، ترقيم محمد عوامة 29403)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
122. من قال: إذا فجرت -وهي حامل- انتظر بها حتى تضع، ثم ترجم
جو یوں کہے: جب عورت نے بدکاری کی درانحالیکہ وہ حاملہ تھی تو انتظار کیا جائے گا یہاں تک کہ وہ حمل وضع کردے پھر اسے سنگسار کردیا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29404 ترقیم الشثری: -- 30727
٣٠٧٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن الحسن قال: جاءت امراة من بارق إلى (رسول) (١) الله ﷺ (٢) فقالت: إني قد زنيت فاقم في حد الله، قال: فردها النبي ﵇ حتى شهدت على نفسها شهادات، فقال لها النبي ﷺ (٣) :"ارجعي" (٤) ، فلما وضعت حملها امرها النبي ﷺ فتطهرت ولبست اكفانها ثم امر بها فرجمت، فاصاب خالد بن الوليد من دمها فسبها، فنهاه النبي ﷺ فقال:"لقد تابت توبة لو تابها صاحب مكس لقبل منه" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (النجي).
(٢) في [ك]: (عليه سلم).
(٣) سقط من: [ك].
(٤) في [ب]: (ارجع).
(٥) مرسل؛ الحسن تابعي، أخرجه هناد في الزهد (٨٩١)، وأبو داود في المراسيل (٢٤٩).

حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ بارق مقام سے ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی: بیشک میں نے زنا کیا ہے سو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے بارے میں اللہ کی سزا نافذ فرما دیں! نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو لوٹا دیا یہاں تک کہ اس نے اپنے نفس کے خلاف بہت سی گواہیاں دیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم واپس جاؤ پس جب اس نے اپنا حمل وضع کردیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے حکم دیا تو وہ پاک ہوگئی اور اس نے اپنا کفن پہن لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم سے اسے سنگسار کردیا گیا اس کا کچھ خون حضرت خالد بن ولید کو لگ گیا تو آپ نے اس کو برا بھلا کہا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو منع کیا اور فرمایا: تحقیق اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر چنگی وصول کرنے والا ایسی توبہ کرتا تو اس کی توبہ قبول کرلی جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30727]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30727، ترقيم محمد عوامة 29404)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29405 ترقیم الشثری: -- 30728
٣٠٧٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا بشير بن المهاجر قال: حدثنا عبد الله بن بريدة عن ابيه قال: جاءت الغامدية فقالت: يا (نبي) (١) الله إني قد زنيت وإني اريد ان تطهرني، وانه ردها، فلما كان الغد قالت: يا نبي الله (لم) (٢) تردني، (فلعلك) (٣) (٤) ان (ترددني) (٥) كما رددت ماعز بن مالك، فوالله إني ⦗٥٠٥⦘ لحبلى، قال:"اما لا، فاذهبي حتى تلدي"، فلما ولدت اتته بالصبي في خرقة، قالت: هذا قد ولدته، قال:"اذهبي فارضعيه حتى تفطميه"، (فلما فطمته) (٦) اتته بالصبي وفي يده كسرة خبز فقالت: هذا، يا نبي الله قد فطمته، وقد اكل الطعام، فدفع الصبي إلى رجل من المسلمين، ثم امر بها (فحفر لها) (٧) إلى صدرها، وامر الناس فرجموا، فاقبل خالد بن الوليد بحجر (فرمى) (٨) راسها (فانتضخ الدم) (٩) على وجه خالد بن الوليد، فسمع نبي الله ﷺ (١٠) سبه إياها، فقال:"مهلا يا خالد ابن الوليد، فوالذي نفسي بيده لقد تابت توبة لو تابها صاحب مكس لغفر له"، ثم امر بها فصلى عليها ودفنت (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (رسول).
(٢) في [ز]: (كلم).
(٣) في [ك]: (فقلت).
(٤) في [هـ]: زيادة (تريد).
(٥) في [أ، ط، هـ]: (تردني).
(٦) سقط من: [ك].
(٧) في [ط]: (فحفر لي).
(٨) في [ط]: (فرماها).
(٩) في [جـ]: (فكما نضحا).
(١٠) سقط من: [أ، ط، هـ].
(١١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٩٥)، وأحمد (٢٢٩٤٩).

حضرت بریدہ فرماتے ہیں کہ ایک غامدیہ عورت آئی اور کہنے لگی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں نے زنا کیا ہے اور بیشک میں چاہتی ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے پاک کردیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو واپس لوٹا دیا پس جب اگلا دن ہوا اس نے کہا! یا نبی اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کیوں لوٹا دیا؟ شاید آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے بھی اسی طرح لوٹانا چاہتے ہیں جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ماعز بن مالک کو واپس لوٹا دیا تھا! اللہ کی قسم! بیشک میں حاملہ ہوں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم باز نہیں آتی تو جاؤ یہاں تک کہ تم بچہ پیدا کردو، پس جب اس نے بچہ جنا تو وہ بچہ کو پھٹے پرانے کپڑے میں لے کر آئی اور کہنے لگی: میں نے اس کو جن دیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اس کو دودھ پلاؤ یہاں تک کہ اس کا دودھ چھڑا دو پس جب اس عورت نے اس کا دودھ چھڑا دیا تو وہ اس بچہ کو لے کر آئی اس حال میں کہ اس کے ہاتھ میں روٹی کا ٹکڑا تھا۔ اس عورت نے کہا! اے اللہ کے نبی! تحقیق میں نے اس کا دودھ چھڑا دیا ہے اور تحقیق اس نے کھانا کھایا ہے سو اس بچہ کو مسلمانوں میں سے ایک آدمی کے حوالہ کردیا گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم سے اس کے سینہ تک گڑھا کھودا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا تو لوگوں نے اسے پتھر مارے حضرت خالد بن ولید ایک پتھر لائے اور اس کے سر میں مارا تو اس کے خون کی چھینٹیں حضرت خالد بن ولید کے چہرے پر پڑیں تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اس عورت کو برا بھلا کہتے ہوئے سنا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ٹھہرواے خالد بن ولید! پس قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تحقیق اس نے ایسی توبہ کی ہے اگر چنگی وصول کرنے والا بھی ایسی توبہ کرتا تو اس کی مغفرت کردی جاتی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم سے اس کی نماز جنازہ پڑھی گئی اور اس کو دفن کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30728]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30728، ترقيم محمد عوامة 29405)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29406 ترقیم الشثری: -- 30729
٣٠٧٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان بن مسلم قال: حدثنا ابان العطار قال: حدثني يحيى بن ابي كثير عن ابي قلابة عن ابي المهلب عن عمران بن حصين ان امراة من جهينة اتت النبي ﷺ (١) فقالت: إني اصبت حدا فاقمه علي، وهي حامل، فامر بها ان يحسن إليها حتى تضع، فلما (ان) (٢) وضعت جيء بها إلى رسول الله ﷺ فامر بها (فشكت) (٣) (عليها) (٤) ثيابها، ثم رجمها وصلى عليها فقال عمر: ⦗٥٠٦⦘ يا (نبي) (٥) الله اتصلي عليها (وقد زنت؟) (٦) (فقال) (٧) :"لقد تابت توبة لو قسمت بين سبعين من اهل المدينة لوسعتهم، وهل وجدت افضل من ان جادت بنفسها" (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: ﵇.
(٢) سقط من: [ب].
(٣) في [هـ]: (فسلب)، وفي [أ، ح]: (فسلبت).
(٤) في [ط، هـ]: (عنها).
(٥) في [جـ]: (يا رسول).
(٦) تكرر في: [هـ].
(٧) في [ك]: (قال).
(٨) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٩٦)، وأحمد (١٩٩٥٤).

حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ قبیلہ جھینہ کی ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی بیشک مجھ پر حد لازم ہوگئی سو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو مجھ پر قائم فرمادیں اس حال میں کہ وہ حاملہ تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں حکم دیا کہ اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے یہاں تک کہ وہ حمل وضع کردے پس جب اس نے حمل وضع کردیا تو اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حکم سے اس کے کپڑے اس پر باندھ دیے گئے پھر اس کو سنگسار کیا اور اس کی نماز جنازہ پڑھی حضرت عمر نے فرمایا: اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی نماز جنازہ پڑھیں گے حالانکہ اس نے زنا کیا ہے؟ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: البتہ تحقیق اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر اس کی توبہ مدینہ والوں میں سے ستر لوگوں کے درمیان تقسیم کردیا جائے تو وہ ان کو گھیر لے کیا تم کسی کو افضل پاؤ گے اس سے جس نے اپنی جان دیدی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30729]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30729، ترقيم محمد عوامة 29406)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں