🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. في ثواب التسبيح
اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30039 ترقیم الشثری: -- 31399
٣١٣٩٩ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن عبيد بن عمير قالت: تسبيحة بحمد الله في صحيفة المؤمن خير من ان تسيل او تسير معه جبال الدنيا ذهبا.
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ مومن کے نامہ اعمال میں اللہ کی تعریف کی ایک تسبیح کا ہوجانا بہتر ہے اس بات سے کہ اس کے ساتھ دنیا کے پہاڑ سونا بن کر بہہ پڑیں یا چل پڑیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31399]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31399، ترقيم محمد عوامة 30039)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30040 ترقیم الشثری: -- 31400
٣١٤٠٠ - حدثنا وكيع عن مسعر عن الوليد بن (العيزار) (١) عن ابي الاحوص قال: قال سمعته يقول: تسبيحة في طلب حاجة خير من (لقوح) (٢) صفي في عام ازبة او لزبة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (المغيرة).
(٢) أي: ناقة غزيرة الحليب في سنة مجدية، وفي [ط]: (بقدح).

حضرت ولید بن العیزار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو الاحوص کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ کسی ضرورت کو پورا کرنے میں تسبیح کرنا قحط سالی کے زمانہ میں دودھ سے بھرئے ہوئے تھنوں والی اونٹنی سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31400]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31400، ترقيم محمد عوامة 30040)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30041 ترقیم الشثری: -- 31401
٣١٤٠١ - حدثنا وكيع عن مسعر عن (عفاق) (١) عن عمرو بن ميمون قال: ايعجز احدكم ان يسبح مائة تسبيحة (فتكون) (٢) له الف تسبيحة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (عفان).
(٢) في [هـ]: (وتكون).

حضرت عمرو بن میمون ارشاد فرماتے ہیں کہ کیا تم میں سے کوئی سو مرتبہ تسبیح پڑھنے سے عاجز ہے اور وہ ثواب میں اس کے لیے ہزار تسبیح کے برابر ہوجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31401]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31401، ترقيم محمد عوامة 30041)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30042 ترقیم الشثری: -- 31402
٣١٤٠٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن عاصم عن ثابت البناني قال: حدثني رجل من اصحاب محمد ﷺ عند هذه السارية قال:"من قال: سبحان الله وبحمده استغفر الله واتوب إليه، كتبت له في رق ثم طبع عليها خاتما من مسك، فلم يكسر حتى يوافق بها يوم القيامة" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه ابن فضيل في الدعاء (١٤١).
حضرت ثابت بنانی فرماتے ہیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے ایک آدمی نے اس ستون کے پاس مجھے بیان کیا ہے کہ: جو شخص یہ کلمات کہے: اللہ پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے، میں اللہ سے معافی چاہتا ہوں اور اسی سے اپنے گناہوں کی توبہ کرتا ہوں تو چمڑے کے ایک ورق پر اس کے لیے ان کا ثواب لکھا جاتا ہے، پھر اس پر مشک کی ایک مہر لگا دی جاتی ہے۔ پھر نہیں توڑا جاتا اس مہر کو یہاں تک کہ وہ قیامت کے دن اسے لے کر حاضر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31402]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31402، ترقيم محمد عوامة 30042)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30043 ترقیم الشثری: -- 31403
٣١٤٠٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرني هشام بن عبد الله عن يحيى بن ابي كثير عن ابي الدرداء قال: لان اسبح مائة تسبيحة (احب إلي) (١) من ان اتصدق بمائة دينار على المساكين (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر في: [جـ].
(٢) منقطع؛ يحيى لم يسمع من أبي الدرداء.

حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ سو مرتبہ میں اللہ کی پاکی بیان کروں یہ مجھے زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں سو دینار مساکین پر خرچ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31403]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31403، ترقيم محمد عوامة 30043)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30044 ترقیم الشثری: -- 31404
٣١٤٠٤ - حدثنا الفضل (بن دكين) (١) اخبرنا سفيان عن شبيب بن غرقدة عن محمد بن عمرو بن عطاء قال: قال النبي ﷺ لسودة:"سبحي الله كل غداة عشرا (٢) وكبري عشرا واحمدي عشرا، (و) (٣) قولي: اغفر لي عشرا فإنه يقول: قد فعلت قد فعلت" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].
(٢) زيادة في [ك]: (فإنه)
(٣) في [ك]: (أو).
(٤) مرسل؛ محمد بن عمرو بن عطاء تابعي.

حضرت محمد بن عمرو بن عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سودہ سے ارشاد فرمایا: تم ہر صبح کو دس مرتبہ اللہ کی پاکی بیان کیا کرو۔ اور دس مرتبہ اس کی بڑائی بیان کرو۔ اور دس مرتبہ اس کی تعریف بیان کرو۔ اور دس مرتبہ یہ کلمات کہو! مجھے معاف فرما دے۔ تو اللہ فرماتے ہیں: تحقیق میں نے ایسا کیا، میں نے ایسا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31404]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31404، ترقيم محمد عوامة 30044)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30045 ترقیم الشثری: -- 31405
٣١٤٠٥ - حدثنا مروان بن معاوية عن موسى الجهني عن مصعب بن سعد عن ابيه قال: كنا مع رسول الله ﷺ فقال لنا:"ايعجز احدكم ان يكسب في اليوم الف حسنة"، فساله سائل: كيف يكسب احدنا الف حسنة؟ قال:"يسبح الله مائة تسبيحة فيكتب له الف حسنة ويحط عنه الف خطيئة" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٦٩٨)، وأحمد (١٤٩٦).
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم میں سے کوئی شخص عاجز ہے اس بات سے کہ وہ روز ایک ہزار نیکیاں کمائے؟ تو ایک پوچھنے والے نے پوچھا: ہم میں سے کوئی ایک کیسے ہزار نیکیاں کما سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ سو مرتبہ اللہ کی پاکی بیان کرے تو اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے ہزار گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31405]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31405، ترقيم محمد عوامة 30045)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30046 ترقیم الشثری: -- 31406
٣١٤٠٦ - حدثنا يزيد بن هارون اخبرنا الجريري عن عبد الله بن (شقيق) (١) عن كعب قال: إن من خير (القيل) (٢) سبحة (الحديث) (٣) ، قال: قلت: يا ابا عبد الرحمن وما سبحة الحديث؟ قال: يسبح الرجل والقوم يحدثون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (شفيق).
(٢) أي: القول، وفي [أ]: (النبل)، وفي [هـ]: (العمل)، أخذًا من الحلية ٦/ ٢١، وهو كذلك في عدة الصابرين ١/ ٢٣٣.
(٣) في [ط]: (الحدرمي).

حضرت عبد اللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے ارشاد فرمایا: بلا شبہ بہترین باتوں میں سے سبحۃ الحدیث ہے: حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں میں نے پوچھا: سبحۃ الحدیث کیا ہے؟ اے ابو عبد الرحمن! انہوں نے فرمایا کہ: آدمی تسبیح کر رہا ہو اور لوگ باتیں کر رہے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31406]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31406، ترقيم محمد عوامة 30046)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30047 ترقیم الشثری: -- 31407
٣١٤٠٧ - حدثنا اسود بن عامر حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن سعيد بن المسيب قال: كنا عند سعد بن مالك فسكت سكتة فقال: لقد اصبت ⦗٢١٦⦘ (بسكتتي) (١) هذه مثل ما سقى النيل والفرات، قال: قلنا: وما اصبت؟ قال: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله اكبر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (لسكتتي).
(٢) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد في الزهد ص ١٨٦.

حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ ہم حضرت سعد بن مالک کے پاس تھے پس وہ کچھ دیر خاموش رہے۔ پھر وہ فرمانے لگے: البتہ تحقیق میں نے اپنی اس خاموشی سے اس کی مثل پا لیا جسے دریائے نیل و فرات نے سیراب کیا ہے۔ حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں۔ ہم نے پوچھا: آپ نے کیا پایا ہے؟ انہوں نے فرمایا اللہ پاک ہے، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31407]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31407، ترقيم محمد عوامة 30047)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30048 ترقیم الشثری: -- 31408
٣١٤٠٨ - حدثنا يعلي بن عبيد عن مسعر عن عطية عن ابي سعيد قال: إذا قال: العبد الحمد لله كثيرا قال الملك: كيف اكتب؟ قال: (يقول) (١) : اكتب له رحمتي كثيرا، وإذا قال العبد: الله اكبر كبيرا، قال الملك: كيف اكتب؟ قال: (يقول) (٢) : اكتب (له) (٣) رحمتي كثيرا، وإذا قال: سبحان الله كثيرا، قال الملك: كيف اكتب؟ قال: (فيقول) (٤) : اكتب رحمتي كثيرا (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (تقول)، وسقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [م]: (تقول)، وسقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) في [أ، هـ]: (قال).
(٥) ضعيف؛ لضعف عطية.

حضرت ابو سعید نے ارشاد فرمایا: جب بندہ کہتا ہے۔ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں بہت زیادہ، تو فرشتہ عرض کرتا ہے، میں کیسے لکھوں؟ راوی کہتے ہیں: اللہ فرماتے ہیں۔ تم اس کے لیے میری ڈھیر ساری رحمت لکھ دو۔ جب بندہ کہتا ہے اللہ اکبر کبیرا تو فرشتہ کہتا ہے کہ میں کیسے لکھوں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس کے لیے میری بہت ساری رحمت لکھ دو اور جب بندہ کہتا ہے کہ: اللہ تمام عیوب سے پاک ہے بہت زیادہ، تو فرشتہ کہتا ہے میں کیسے لکھوں؟ پس ارشاد ہوتا ہے، تم اس کے لیے میری ڈھیر ساری رحمت لکھ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31408]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31408، ترقيم محمد عوامة 30048)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں