مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
49. في ثواب التسبيح
اللہ کی پاکی بیان کرنے کے ثواب میں
ترقیم عوامۃ: 30030 ترقیم الشثری: -- 31389
٣١٣٨٩ - حدثنا زيد بن الحباب (اخبرنا) (١) مالك بن انس عن سمي عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"من قال في يوم مائة ⦗٢١١⦘ مرة: سبحان الله وبحمده، حطت خطاياه ولو كانت مثل زبد البحر" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أخبرني).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٤٠٥)، ومسلم (٢٦٩١).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص دن میں سو (١٠٠) مرتبہ یہ کلمہ کہے: پاک ہے اللہ اور اپنی تعریف کے ساتھ۔ تو اس کے گناہوں کو معاف کردیا جائے گا اگرچہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31389]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31389، ترقيم محمد عوامة 30030)
ترقیم عوامۃ: 30031 ترقیم الشثری: -- 31390
٣١٣٩٠ - حدثنا يحيى بن ابي بكير عن شعبة عن الجريري عن ابي عبد الله (الجسري) (١) عن عبد الله بن الصامت عن ابي ذر قال: قال لي رسول الله ﷺ:"الا اخبرك باحب الكلام إلى الله؟" قلت: يا رسول الله اخبرني باحب الكلام إلى الله، قال:" (٢) (احب الكلام إلى الله) (٣) سبحان الله وبحمده" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الجري)، وفي [ك]: (الجسدي).
(٢) في [ط، هـ]: زيادة (أن).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧٣١)، وأحمد (٢١٤٢٩).
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے ارشار فرمایا: کیا میں تمہیں خبر نہ دوں اس کلام کی جو اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ ہے؟ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! مجھے ضرور بتلا دیں وہ کلام جو اللہ کے نزدیک پسندیدہ ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ کلام یہ ہے: پاک ہے اللہ اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31390]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31390، ترقيم محمد عوامة 30031)
ترقیم عوامۃ: 30032 ترقیم الشثری: -- 31391
٣١٣٩١ - حدثنا ابو اسامة عن مسعر عن إبراهيم السكسكي عن عبد الله بن ابي اوفى قال: اتى رجل النبي ﷺ فذكر انه لا يستطيع ان ياخذ من القرآن، وساله شيئا (يجزئ) (١) (من القرآن) (٢) فقال له:"قل: سبحان الله، والحمد الله، ولا إله إلا الله، والله اكبر، ولا حول ولا قوة إلا بالله" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر في: [ك].
(٢) في [ب]: (لقرآن).
(٣) حسن؛ إبراهيم السكسكي صدوق، أخرجه أحمد (١٩١٣٨)، وأبو داود (٨٣٢)، والنسائي ٢/ ١٤٣، وابن حبان (١٨٥٩)، وابن حزيمة (٥٤٤)، والحاكم ١/ ٢٤٨، وعبد الرزاق (٢٧٤٧)، وعبد بن حميد (٥٢٤)، وابن الجارود (١٨٩)، والبغوي (٦١٠)، والدارقطني ١/ ٣١٤، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ٢٢٧، والبيهقي ٢/ ٣٨١، والطبراني في الدعاء (١٧١٢)، وابن قانع ٣/ ٨٤.
حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ پس اس نے ذکر کیا کہ وہ قرآن کو سیکھنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ اور اس نے سوال کیا ایسی چیز کے بارے میں جو قرآن کی جگہ کافی ہو جائے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ارشاد فرمایا: تو یہ کلمات کہہ لیا کر: اللہ پاک ہے، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے۔ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے، گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف اللہ ہی کی مدد سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31391]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31391، ترقيم محمد عوامة 30032)
ترقیم عوامۃ: 30033 ترقیم الشثری: -- 31392
٣١٣٩٢ - حدثنا الحسن بن موسى (حدثنا) (١) مهدي بن ميمون عن واصل عن يحيى بن عقيل عن يحيى بن يعمر عن ابي الاسود (الدؤلي) (٢) عن ابي ذر عن النبي ﷺ قال:" (كل) (٣) تسبيحة صدقة" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا).
(٢) في [ك]: (الديلي).
(٣) في [ك]: (بكل).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٧٢٠) و (١٠٠٦)، وأحمد (٢١٥١١).
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر تسبیح ایک صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31392]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31392، ترقيم محمد عوامة 30033)
ترقیم عوامۃ: 30034 ترقیم الشثری: -- 31393
٣١٣٩٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن هلال بن يساف عن ابي عبيدة عن عبد الله قال: لان اقول سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله اكبر، (احب) (١) إلي من ان اتصدق بعددها دنانير (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أحبه).
(٢) منقطع، أبو عبيدة لم يسمع من أبيه، وأخرجه البيهقي في الشعب (٦٦٨).
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ارشاد فرمایا: میرے لیے ان کلمات کا کہنا: اللہ پاک ہے، اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے، زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں اس کی تعداد کے بقدر دینار صدقہ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31393]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31393، ترقيم محمد عوامة 30034)
ترقیم عوامۃ: 30035 ترقیم الشثری: -- 31394
٣١٣٩٤ - حدثنا وكيع عن مسعر عن (عبد الملك) (١) بن (ميسرة) (٢) عن هلال بن يساف قال: قال عبد الله: لان اسبح تسبيحات (احب) (٣) إلى من ان انفق عددهن دنانير في سبيل الله ﷿ (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [ط، هـ]: (يسرة).
(٣) في [ط]: (أحبه).
(٤) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٥) منقطع؛ هلال بن يساف لم يسمع من عبد اللَّه.
حضرت ھلال بن یساف فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے ارشادفرمایا: مجھے تسبیحات بیان کرنا اس بات سے زیادہ پسندیدہ ہے کہ اس کی تعداد کے بقدر دنانیر کو اللہ کے راستے میں خرچ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31394]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31394، ترقيم محمد عوامة 30035)
ترقیم عوامۃ: 30036 ترقیم الشثری: -- 31395
٣١٣٩٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن طلق بن حبيب عن عبد الله بن عمرو قال: لان اقولها -يعني سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله اكبر- ⦗٢١٣⦘ احب إلي من ان احمل على عدتها من (خيل) (١) بارسانها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (حبيل).
(٢) صحيح؛ الراجح في طلق أنه ثقة.
حضرت طلق بن حبیب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: مجھے ان کلمات کا کہنا یعنی اللہ پاک ہے اور سب تعریف اللہ کے لیے ہے، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، اور اللہ سب سے بڑا ہے، زیادہ پسندیدہ ہے اس بات سے کہ میں ان کی تعداد کے برابر گھوڑے ان کی رسیوں سمیت سواری کے لیے دوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31395]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31395، ترقيم محمد عوامة 30036)
ترقیم عوامۃ: 30037 ترقیم الشثری: -- 31396
٣١٣٩٦ - حدثنا محمد بن بشر وابو اسامة عن مسعر عن عمرو بن مرة عن مصعب بن سعد قال: إذا قال العبد: سبحان الله، قالت الملائكة: (وبحمده) (١) ، فإذا قال: سبحان الله وبحمده، صلوا عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
حضرت مصعب بن سعد ارشاد فرماتے ہیں کہ جب کوئی بندہ کہتا ہے: اللہ پاک ہے، تو فرشتے کہتے ہیں، اور اسی کی تعریف ہے۔ اور جب بندہ کہتا ہے: اللہ پاک ہے اور اپنی تعریف کے ساتھ ہے، تو فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، اور ابو اسامہ نے مؤنث کا صغہہ ذکر کیا ہے کہ ملائکہ اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31396]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31396، ترقيم محمد عوامة 30037)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31397
٣١٣٩٧ - وقال ابو اسامة: (صلت) (١) عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (صليت).
ابو اسامہ فرماتے ہیں کہ ملائکہ اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31397]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31397، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 30038 ترقیم الشثری: -- 31398
٣١٣٩٨ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن موسى بن (عبيدة) (١) عن زيد بن اسلم عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"الا اعلمكم ما (علم) (٢) نوح ابنه؟" قالوا: بلى، قال:"آمرك (ان) (٣) تقول: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، فإن السماوات لو كانت في كفة لرجحت بها، ولو كانت حلقة قصمتها، وآمرك (بسبحان) (٤) الله وتحمده، فإنه صلاة الخلق وتسبيح الخلق (وبها) (٥) يرزق الخلق" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (عبيد).
(٢) في [ك]: (يعلم).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [هـ]: (تسبح)، وفي [أ، ب، ط]: (تسبحن).
(٥) في [جـ، ك]: (بها).
(٦) ضعيف؛ موسى بن عبيدة ضعيف، أخرجه عبد بن حميد (١١٥١)، وابن حبان في المجروحين ٢/ ٢٣٥، وابن جرير في التفسير ١٥/ ٩٢، وابن عساكر ٦٢/ ٢٨٢.
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تم لوگوں کو وہ کلمات نہ سکھاؤں جو حضرت نوح نے اپنے بیٹے کو سکھائے تھے؟ تو صحابہ نے فرمایا کیوں نہیں؟ ضرور، حضرت نوح نے فرمایا تھا، میں تجھے حکم دیتا ہوں ان کلمات کے پڑھنے کا: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ پس بلاشبہ اگر تمام آسمانوں کو ایک ترازو کے پلڑے میں رکھا جائے تو کلمہ والا پلڑا جھک جائے۔ اور اگر کسی دائرہ میں ہو تو یہ کلمات ان کو توڑ دیں اور میں تجھے حکم دیتا ہوں اللہ کی پاکی اور اس کی تعریف بیان کرنے کا۔ پس بیشک یہ مخلوق کی دعا ہے اور مخلوق کی تسبیح ہے۔ اور اسی کے ذریعے مخلوق کو رزق دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31398]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31398، ترقيم محمد عوامة 30038)