مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
44. ما كان يدعو به النبي ﷺ؟
اس دعا کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مانگا کرتے تھے
ترقیم عوامۃ: 30010 ترقیم الشثری: -- 31369
٣١٣٦٩ - حدثنا محمد بن بشر حدثنا مسعر (عن) (١) حبيب بن ابي ثابت عن رجل عن سعيد بن جبير ان النبي ﷺ قال:"اللهم ارزقنا من فضلك ولا تحرمنا رزقك، وبارك لنا فيما رزقتنا، واجعل رغبتنا فيما عندك، واجعل غنانا في انفسنا" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (بن).
(٢) مجهول مرسل، لإبهام الرجل، وسعيد تابعي، وأخرجه أبو نعيم في الحلية ٥/ ٦٦ و ٧/ ٢٣٥ متصلًا من حديث ابن عباس.
حضرت سعید بن جبیر سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! اپنے فضل سے ہمیں رزق عطا فرما۔ اور ہمیں اپنے رزق سے محروم مت فرما۔ اور جو رزق تو نے ہمیں عطا فرمایا ہے اس میں ہمیں برکت عطا فرما۔ اور ہمیں شوق عطا فرما اس چیز میں جو تیرے پاس ہے۔ اور ہمارے نفوس میں بےنیازی کو رکھ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31369]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31369، ترقيم محمد عوامة 30010)
ترقیم عوامۃ: 30011 ترقیم الشثری: -- 31370
٣١٣٧٠ - حدثنا محمد بن بشر حدثنا مسعر عن ابي مصعب عن علي بن حسين وغيره (قالا) (١) : كان رسول الله ﷺ يقول:"اللهم اقلني عثرتي، واستر عورتي، وآمن روعتي، واكفني من بغى علي، وانصرني ممن ظلمني، وارني ثاري فيه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (قالا).
(٢) مرسل، علي بن حسين تابعي.
حضرت علی بن حسین رحمہ اللہ وغیرہ حضرات فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں دعا کرتے تھے: اے اللہ! میری لغزشوں کو زائل فرما۔ اور میرے ستر کو چھپا دے۔ اور میرے خوف کو امن سے بدل دے۔ اور میری کفایت فرما۔ اس شخص کے مقابلہ میں جو مجھ پر سرکشی کرے۔ اور میری مدد فرما اس سے جو مجھ پر ظلم کرے۔ اور مجھے اس سے میرا بدلہ دکھا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31370]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31370، ترقيم محمد عوامة 30011)
ترقیم عوامۃ: 30012 ترقیم الشثری: -- 31371
٣١٣٧١ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا عبد الله بن عامر عن (سهيل) (١) عن ابيه عن ابي هريرة عن النبي ﷺ انه كان يقول:"اللهم إني اسالك بانك الاول فلا شيء قبلك، والآخر فلا شيء بعدك، والظاهر فلا شيء فوقك، والباطن فلا شيء دونك، ان تقضي عنا الدين وان تغنينا من الفقر" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (إسماعيل).
(٢) ضعيف؛ عبد اللَّه بن عامر ضعيف، أخرجه ابن عبد البر في التمهيد ٢٤/ ٥١، وأصل الحديث أخرجه مسلم (٢٧١٣)، وأحمد (١٠٩٢٤).
حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں دعا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ ہی سے سوال کرتا ہوں کیونکہ آپ ہی سب سے پہلے ہیں آپ سے پہلے کوئی چیز نہیں، اور آپ سب سے بعد میں ہیں پس آپ کے بعد کوئی چیز نہیں ہے اور آپ ہی ظاہر و آشکارا ہیں آپ کے اوپر کوئی چیز نہیں ہے اور آپ ہی پوشیدہ و پنہاں ہیں آپ کے علاوہ کوئی چیز نہیں ہے۔ کہ آپ ہمارے قرض کو ادا فرما دیجیے۔ اور آپ ہمیں محتاجی سے بےنیاز کردیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31371]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31371، ترقيم محمد عوامة 30012)
ترقیم عوامۃ: 30013 ترقیم الشثری: -- 31372
٣١٣٧٢ - حدثنا عفان (حدثنا) (١) حماد بن سلمة اخبرنا هشام بن عروة عن ⦗٢٠٣⦘ محمد بن المنكدر ان رسول الله ﷺ كان يقول:"اللهم اعني على (ذكرك وشكرك) (٢) وحسن (عبادتك) (٣) ، واعوذ بك ان يغلبني دين (او) (٤) عدو، واعوذ بك من غلبة الرجال" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا)، وسقط من: [ط].
(٢) في [جـ، ك]: (شكرك وذكرك).
(٣) في [جـ، ك]: (عبادك).
(٤) في [جـ]: (و).
(٥) مرسل؛ محمد المنكدر تابعي، أخرجه البيهقي في شعب الإيمان (٤٤١١)، وابن أبي الدنيا في الشكر (٤)، وورد نحوه من طريق ابن المنكدر عن عطاء بن يسار عن أبي هريرة، أخرجه الحاكم ١/ ٦٧٧، والبيهقي في الدعوات الكبير (٢٤٤)، وانظر: العلل للدارقطني ١٠/ ٢٥٧.
حضرت محمد بن المنکدر نے ارشاد فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں دعا کرتے تھے: اے اللہ! تو میری مدد فرما کہ میں تیرا ذکر کروں اور تیرا شکر کروں اور تیری اچھی عبادت کروں۔ اور میں تجھ سے تیری پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ قرض یا کوئی دشمن مجھ پر غالب ہو۔ اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں آدمیوں کے غالب آنے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31372]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31372، ترقيم محمد عوامة 30013)
ترقیم عوامۃ: 30014 ترقیم الشثری: -- 31373
٣١٣٧٣ - حدثنا الفضل بن دكين عن إسماعيل بن عبد الملك عن علي بن (ربيعة) (١) قال: حملني علي خلفه ثم سار (في) (٢) جانب الحرة ثم رفع راسه إلى السماء فقال: اللهم اغفر لي ذنوبي إنه لا يغفر الذنوب احد غيرك، ثم التفت إلى فضحك، (قلت) (٣) : يا امير المؤمنين استغفارك ربك والتفاتك إلي تضحك؟ قال: (حملني) (٤) رسول الله ﷺ خلفه ثم سار بي (في) (٥) جانب الحرة ثم رفع راسه إلى السماء فقال:"اللهم اغفر لي ذنوبي، إنه لا يغفر الذنوب احد غيرك"، ثم التفت إلي فضحك، فقلت: يا رسول الله، استغفارك (ربك) (٦) والتفاتك إلي تضحك؟ ⦗٢٠٤⦘ قال:" (ضحكت) (٧) لضحك ربي لعجبه لعبده انه يعلم انه لا يغفر الذنوب احد غيره" (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ورد في [ط]: (بيعة).
(٢) في [هـ]: (بي إلى)، وعند الطبراني والبزار (في جبانة الكوفة).
(٣) في [ك]: (فقلت)، وفي [جـ]: (غير واضحة).
(٤) في [ك]: (جعلني).
(٥) في [هـ]: (إلى).
(٦) في [ط]: سقط.
(٧) في [ط]: (فضحكت).
(٨) ضعيف؛ لضعف إسماعيل بن عبد الملك، أخرجه الطبراني في الدعاء (٧٧٧)، والبزار (٧٧١)، والحاكم ٢/ ٩٨، والبيهقي في الأسماء (٩٨٠)، ونحوه أحمد (٧٥٣)، وأبو داود (٢٦٠٢)، والترمذي (٣٤٤٦)، والنسائي (٨٨٠٠)، وابن حبان (٢٦٩٧)، وعبد بن حميد (٨٨)، وأبو يعلى (٥٨٦)، والبيهقي ٥/ ٢٥.
حضرت علی بن ربیعہ رحمہ اللہ ارشاد فرماتے ہیں کہ امیر المؤمنین نے مجھے اپنے پیچھے سواری پر بٹھایا پھر حرہ مقام کی جانب چلنے لگے پھر اپنا سر آسمان کی طرف بلند کیا اور یہ دعا پڑھی: میرے گناہوں کی بخشش فرما: بیشک تیرے سوا کوئی بھی گناہوں کی بخشش نہیں کرسکتا۔ پھر وہ میری طرف متوجہ ہو کر ہنسنے لگے۔ اس پر میں نے کہا، اے امیر المؤمنین! آپ نے اپنے رب سے گناہوں کی بخشش طلب کی اور پھر میری طرف متوجہ ہو کر ہنسنے کیوں لگے؟ تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے سواری پر اپنے پیچھے بٹھایا۔ پھر مجھے لے کر حرہ مقام کی جانب چلنے لگے۔ پھر اسی طرح اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا اور یہ دعا فرمائی۔ اے اللہ! میرے گناہوں کی مغفرت فرما۔ بیشک آپ کے سوا کوئی بھی گناہوں کی بخشش نہیں کرسکتا۔ پھر میری طرف متوجہ ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنسنے لگے۔ اس پر میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ نے اپنے رب سے بخشش طلب کی۔ اور پھر میری طرف متوجہ ہو کر ہنسنے کیوں لگے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ میں ہنسا اپنے رب کے ہنسنے کی وجہ سے کہ اللہ اپنے بندے پر تعجب کرتا ہے کہ وہ جانتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی بھی مغفرت نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31373]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31373، ترقيم محمد عوامة 30014)
45. الرجل يريد الحاجة: ما يدعو به؟
جو آدمی ضرورت پوری کرنا چاہتا ہو تو وہ یوں دعا کرے
ترقیم عوامۃ: 30015 ترقیم الشثری: -- 31374
٣١٣٧٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم قال: قال عبد الله: إذا اراد احدكم (الحاجة) (١) فليقل: اللهم إني استخيرك بعلمك واستقدرك بقدرتك واسالك من فضلك، فإنك تقدر ولا (اقدر) (٢) ، وتعلم ولا (اعلم) (٣) وانت علام الغيوب، اللهم إن كان هذا الامر الذي اردته خيرا لي في ديني ومعيشتي وخير عاقبتي فيسره لي وبارك لي فيه، وإن كان غير ذلك خيرا فقدر لي الخير حيثما كان، ثم رضني بما قضيت (٤) ،
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الحجة).
(٢) في [ك]: (تقدر).
(٣) في [ك]: (أعلمك).
(٤) منقطع؛ إبراهيم لم يسمع من ابن مسعود، أخرجه عبد الرزاق (٢٠٢١٠)، والطبراني في الأوسط (٧٣٢٢)، وروي مرفوعًا أخرجه البزار (١٥٢٨)، وأبو حنيفة كما في المسند ١/ ٨١، والشاشي (٣٥٩)، والطبراني (١٠٠١٢)، والخطيب ٣/ ٤٥، والخرائطي كما في المنتقي (٤٦٩).
حضرت ابراہیم ارشاد فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی ایک کسی ضرورت کے پوری کرنے کا ارادہ کرے تو اسے چاہیے کہ وہ یہ کلمات کہہ لیا کرے: اے اللہ! میں تیرے علم کے ذریعہ تجھ سے خیر مانگتا ہوں۔ اور میں تیری قدرت کے ذریعہ تجھ سے قدرت مانگتا ہوں اور میں تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔ بلا شبہ تجھے ہی قدرت حاصل ہے اور مجھے قدرت نہیں ہے۔ اور تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا، اور تو غیب کی باتوں کو خوب جاننے والا ہے۔ اے اللہ! اگر یہ کام جس کے کرنے کا میں نے ارادہ کیا ہے میرے دین، دنیا و آخرت میں میرے لیے بہتر ہے تو اس کام کو میرے لیے آسان فرما۔ اور میرے لیے اس میں برکت فرما۔ اور اگر اس کے علاوہ کوئی اور کام بہتر ہے پس وہ خیر میرے مقدر فرما جہاں کہیں بھی ہو۔ پھر مجھے راضی فرما دے اس فیصلہ سے جو تو نے کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31374]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31374، ترقيم محمد عوامة 30015)
ترقیم عوامۃ: 30016 ترقیم الشثری: -- 31375
٣١٣٧٥ - (١) حدثنا زيد بن (الحباب) (٢) قال: حدثني (عبد الرحمن) (٣) بن ابي (الموال) (٤) قال: سمعت محمد بن المنكدر يحدث عبد الله بن الحسن عن جابر قال: كان رسول الله ﷺ يعلمنا الاستخارة كما يعلمنا (السورة) (٥) من القرآن، قال:"إذا هم احدكم بامر فليصل ركعتين غير الفريضة، ثم يسمي الامر ويقول: اللهم إني استخيرك بعلمك، و (استقدرك) (٦) (بقدرتك) (٧) ، (و) (٨) اسالك من فضلك العظيم، فإنك تقدر ولا اقدر، وتعلم ولا اعلم، وانت علام الغيوب، (اللهم) (٩) إن كان هذا الامر خيرا لي في ديني وعاقبة امري فاقدره لي (ويسره) (١٠) (لي) (١١) وبارك لي فيه، وإن كان شرا (لي) (١٢) في ديني وعاقبة امري فاصرفه عني واصرفني عنه، واقدر لي الخير حيث كان ثم رضني به" (١٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) في [جـ، ك]: (حباب).
(٣) في [أ، ب، ط]: (عبد اللَّه).
(٤) في [ك]: (الموالي).
(٥) في [جـ، ك]: (سورة).
(٦) في [ط]: (استقدر).
(٧) في [ك]: (بقدرك).
(٨) سقط من: [ك].
(٩) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(١٠) تكرر في: [ك].
(١١) سقط من: [ط].
(١٢) سقط من: [ط، هـ].
(١٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (١١٦٢)، وأحمد (١٤٧٤٨).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم کو استخارہ اس طرح سکھاتے تھے جیسے قرآن مجید کی کوئی سورت سکھاتے تھے۔ اور یوں ارشاد فرمایا کرتے تھے: جب تمہیں کوئی کام درپیش ہو تو دو رکعت نماز نفل پڑھو۔ پھر اس کام کا نام لو۔ اور یوں دعا کرو: اے اللہ! میں تیرے علم کے ذریعہ تجھ سے خیر مانگتا ہوں اور تیری قدرت کے ذریعہ تجھ سے قدرت طلب کرتا ہوں، اور میں تیرے بڑے فضل کا سوال کرتا ہوں پس بلاشبہ تجھے قدرت ہے اور مجھے قدرت نہیں ہے۔ اور تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا اور غیب کی باتوں کو تو خوب جاننے والا ہے۔ اے اللہ! اگر یہ کام میرے دین اور میرے انجام کار میں میرے لیے بہتر ہے تو اس کو میرے لیے مقدر فرما۔ اور آسان فرما۔ اور میرے لیے ا س میں برکت عطا فرما۔ اور اگر یہ کام میرے دین اور میرے انجام کار میں شر ہے تو اس کو مجھ سے اور مجھ کو اس سے دور فرما۔ اور میرے لیے خیر مقدر فرما جہاں کہیں بھی ہو اور پھر اس سے راضی فرما دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31375]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31375، ترقيم محمد عوامة 30016)
ترقیم عوامۃ: 30017 ترقیم الشثری: -- 31376
٣١٣٧٦ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن حبيب عن عبيد بن عمير قال: إذا اراد احدكم الحاجة فليقل: اللهم (إني) (١) استخيرك بعلمك واستقدرك (بقدرتك) (٢) واسالك من فضلك، فإنك تقدر ولا (اقدر) (٣) وتعلم ولا اعلم وانت علام الغيوب، اللهم إن كان هذا (الامر) (٤) الذي اردته خيرا لي في ديني ومعيشتي وخير عاقبة فيسره لي وبارك لي فيه، وإن كان غير ذلك خيرا فقدر لي الخير حيث كان ورضني به.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(٢) في [ك]: (بمدرك).
(٣) سقط من: [ك].
(٤) سقط من: [هـ].
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی ایک کو کوئی ضرورت درپیش ہو تو اس کو چاہیے کہ یوں دعا کرے اے اللہ! میں تیرے علم کے ذریعہ تجھ سے خیر مانگتا ہوں۔ اور تیری قدرت کے ذریعہ تجھ سے قدرت طلب کرتا ہوں۔ اور میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔ پس بلاشبہ تجھے قدرت ہے اور مجھے قدرت نہیں ہے۔ اور تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا۔ اور تو غیب کی باتوں کو خوب جاننے والا ہے۔ اے اللہ! اگر یہ کام جس کے کرنے کا میں نے ارادہ کیا ہے میرے دین و دنیا اور آخرت میں بہتر ہے تو اس کو میرے لیے آسان فرما اور میرے لیے اس میں برکت فرما۔ اور اگر اس کے علاوہ کسی کام میں بھلائی ہے تو اس بھلائی کو میرے لیے مقدر فرما جہاں کہیں بھی ہو اور مجھے اس سے راضی فرما دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31376]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31376، ترقيم محمد عوامة 30017)
46. الرجل إذا دعا ببطن كفه
آدمی جب دعا کرے تو اپنی ہتھیلیوں کے اندرونی حصہ سے کرے
ترقیم عوامۃ: 30018 ترقیم الشثری: -- 31377
٣١٣٧٧ - حدثنا حفص بن غياث عن خالد عن ابي قلابة عن (ابن) (١) محيريز قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا سالتم الله (فاسالوه) (٢) ببطون (اكفكم) (٣) ولا (تسالوه) (٤) بظهورها" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (أبي).
(٢) في [ط]: (فسلوه).
(٣) في [ط]: (أكفلم).
(٤) في [ط]: (تسلوه).
(٥) مرسل؛ ابن محيريز ليس صحابيًا، أخرجه أحمد في العلل ٢/ ٢٧٢، ومسدد كما في المطالب العالية (٣٣٥٣)، والعقيلي في الصحابة كما في أسد الغابة ٣/ ٣٧٨، والاستيعاب ٣/ ٩٨٣.
حضرت ابن محیریز فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم اللہ سے سوال کرو تو تم اپنی ہتھیلیوں کے اندرونی حصہ کے ساتھ سوال کرو۔ اور تم ہتھیلیوں کی پشت سے سوال مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31377]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31377، ترقيم محمد عوامة 30018)
ترقیم عوامۃ: 30019 ترقیم الشثری: -- 31378
٣١٣٧٨ - حدثنا حفص (١) عن ليث عن شهر قال: (المسالة) (٢) هكذا -وبسط كفه نحو وجهه، والتعوذ هكذا- وقلب كفيه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (بن غياث).
(٢) في [ب، ك]: (المسلة).
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت شھر نے ارشاد فرمایا: کہ سوال کرنا اس طرح ہوتا ہے، اور انہوں نے اپنے ہاتھوں کو پھیلایا اس انداز سے کہ ہتھیلی کا رخ چہرے کی طرف تھا۔ اور فرمایا: تعوذ اس طرح ہوتا ہے۔ اور انہوں نے اپنی ہتھیلیوں کو پلٹ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31378]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31378، ترقيم محمد عوامة 30019)