🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
91. ما يدعو به إذا رمى الجمرة
جب شیطان کو کنکری مارے تو یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30266 ترقیم الشثری: -- 31629
٣١٦٢٩ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن ليث عن محمد بن عبد الرحمن بن يزيد عن ابيه قال: افضت مع عبد الله فرمى (بسبع) (١) حصيات يكبر مع كل حصاة واستبطن الوادي حتى إذا فرغ قال: اللهم اجعله حجا مبرورا وذنبا مغفورا، (ثم) (٢) قال: هكذا رايت الذي انزلت عليه سورة (البقرة) (٣) صنع (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ط، ك]: (سبع).
(٢) سقط من: [أ، ط].
(٣) في [ط]: (البقور).
(٤) ضعيف؛ لضعف ليث بن أبي سليم.

حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ وقوف عرفہ کے اختتام پر منیٰ واپس لوٹا، تو آپ نے سات کنکریاں ماریں، آپ ہر کنکری کے ساتھ تکبیر پڑھتے تھے، اور پھر واوی میں اترے اور یوں دعا فرمائی، اے اللہ! اس حج کو مقبول بنا دے اور گناہ کی بخشش فرما دے، پھر یوں ارشاد فرمایا: میں نے اس ذات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا جن پر سورة بقرہ نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31629]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31629، ترقيم محمد عوامة 30266)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30267 ترقیم الشثری: -- 31630
٣١٦٣٠ - حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن الهيثم بن حنش قال: سمعت ابن عمر حين رمى الجمار يقول: اللهم اجعله حجا مبرورا وذنبا مغفورا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة الهيثم بن حنش.
حضرت الھیثم بن حنش فرماتے ہیں کہ میں نے رمی جمار کے وقت حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یوں دعا کرتے ہوئے سنا: اے اللہ! اس حج کو مقبول بنا دے، اور گناہوں کی بخشش فرما دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31630]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31630، ترقيم محمد عوامة 30267)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30268 ترقیم الشثری: -- 31631
٣١٦٣١ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن مغيرة قال: قلت لإبراهيم: ما اقول إذا رميت الجمرة؟ قال: قل: اللهم اجعله حجا مبرورا وذنبا مغفورا، قال: (قلت) (١) : اقوله مع كل حصاة؟ قال: نعم، إن شئت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا: جب میں شیطان کو کنکری ماروں تو کیا دعا پڑھوں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: یہ دعا پڑھو: اے اللہ! اس حج کو مقبول بنا دے، اور گناہوں کو بخش دے، مغیرہ کہتے ہیں: میں نے پوچھا: کیا یہ کلمات میں ہر کنکری کے ساتھ پڑھوں؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا! جی ہاں! اگر تم چاہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31631]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31631، ترقيم محمد عوامة 30268)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
92. من قال: ليس عند الجمار دعاء مؤقت
جو کہے: کنکریاں مارتے وقت کوئی دعا متعین نہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30269 ترقیم الشثری: -- 31632
٣١٦٣٢ - حدثنا حفص بن غياث عن الاعمش عن إبراهيم قال: ليس على الوقوف عند الجمرتين دعاء مؤقت فادع بما شئت.
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: دونوں جمروں کے پاس وقوف کے وقت کوئی دعا متعین نہیں جو چاہے دعا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31632]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31632، ترقيم محمد عوامة 30269)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30270 ترقیم الشثری: -- 31633
٣١٦٣٣ - (١) حدثنا محمد بن ابي عدي عن اشعث قال: كان الحسن يقول: يدعو عند الجمار كلها ولا يؤقت شيئا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [ك]: (حدثنا أبو بكر).
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حسن فرمایا کرتے تھے: تمام جمار کے پاس دعا مانگا کرو، وہاں کوئی دعا متعین نہیں کی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31633]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31633، ترقيم محمد عوامة 30270)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30271 ترقیم الشثری: -- 31634
٣١٦٣٤ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: في الجمرة شيء موقت لا يزاد عليه؟ قال: لا، إلا قول جابر.
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا؛ کیا جمرہ کے نزدیک کوئی دعا متعین ہے جس میں زیادتی نہیں کی جاسکتی؟ آپ نے ارشاد فرمایا: نہیں، مگر حضرت جابر کے قول میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31634]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31634، ترقيم محمد عوامة 30271)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
93. ما يدعو به عشية عرفة
وقوف عرفہ کی رات میں یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30272 ترقیم الشثری: -- 31635
٣١٦٣٥ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن اخيه عن علي قال: قال رسول الله ﷺ:"اكثر دعائي ودعاء الانبياء قبلي بعرفة: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، اللهم اجعل في قلبي نورا وفي سمعي نورا وفي بصري نورا، اللهم اشرح لي صدري وشر لي امري، واعوذ بك من (وسواس) (١) الصدر وشتات الامر وفتنة القبر، اللهم إني اعوذ بك من شر ما يلج في الليل ومن شر ما يلج في النهار ومن شر ما تهب به الرياح (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (وساوس).
(٢) في [هـ]: زيادة (ومن شر بوائق الدهر).
(٣) ضعيف منقطع؛ موسى ضعيف، وأخوه لم يدرك عليًّا، أخرجه البيهقي ٥/ ١١٧، وإسحاق كما في المطالب (١٢٣٩)، وابن عبد البر ٦/ ٤٠، وبنحوه أخرجه الترمذي (٣٥٢٠)، وابن خزيمة (٢٨٤١)، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ٢٢٦.

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری اور مجھ سے پہلے تمام انبیاء کی عرفہ کے مقام پر زیادہ مانگی جانے والی دعا یہ ہے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ اے اللہ! تو میرے دل میں نور کو ڈال دے۔ اور میرے کانوں میں بھی نور کو ڈال دے، اور میری آنکھوں میں بھی نور ڈال دے، اے اللہ! میرے لیے میرے سینہ کو کھول دے، اور میرے لیے میرے معاملہ کو آسان فرما، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں سہنش کے وساوس سے، اور معاملہ کے بگڑنے سے اور قبر کے فتنہ سے، اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو رات میں داخل ہوتی ہے اور ہر چیز کے شر سے جو دن میں داخل ہوتی ہے، اور اس چیز کے شر سے جس کو ہوائیں چلاتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31635]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31635، ترقيم محمد عوامة 30272)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30273 ترقیم الشثری: -- 31636
٣١٦٣٦ - حدثنا وكيع عن (نضر) (١) بن عربي عن ابن ابي حسين قال: قال رسول الله ﷺ:"اكثر دعائي ودعاء الانبياء قبلي بعرفة: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد يحيى ويميت وهو على كل شيء قدير" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (نصر).
(٢) مرسل؛ ابن أبي حسين تابعي.

حضرت ابن ابی حسین فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عرفہ کے مقام پر کثرت سے کی جانے والی میری دعا اور مجھ سے پہلے کے انبیاء کی دعا یہ ہے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کی تعریف ہے، وہ ہی زندگی دیتا ہے اور وہ ہی موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31636]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31636، ترقيم محمد عوامة 30273)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30274 ترقیم الشثری: -- 31637
٣١٦٣٧ - حدثنا جرير عن منصور عن هلال (عن) (١) ابي شعبة قال: كنت بجنب ابن عمر بعرفة وإن ركبتي لتمس ركبته، او (فخذي) (٢) (يمس) (٣) فخذه، فما سمعته يزيد على هؤلاء الكلمات: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، حتى افاض من عرفة إلى جمع (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (بن).
(٢) في [س، ط، هـ]: (فخذه).
(٣) في [ط]: (يمسى).
(٤) مجهول؛ لجهالة أبي شعبة الأشجعي البصري.

حضرت ابو شعبہ فرماتے ہیں کہ میں میدان عرفات میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں تھا۔ اور میرا گھٹنا ان کے گھٹنے سے چھو رہا تھا، یا میری ران ان کی ران سے چھو رہی تھی، پس میں نے نہیں سنا کہ انہوں نے ان کلمات پر کچھ زیادتی کی ہو، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ یہاں تک کہ وہ میدان عرفات سے مزدلفہ کی طرف لوٹ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31637]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31637، ترقيم محمد عوامة 30274)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30275 ترقیم الشثری: -- 31638
٣١٦٣٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن عبد الرحمن بن شبر قال: قلت: لابن الحنفية (ما خير) (١) ما (نقول) (٢) في حجنا؟ قال: لا إله إلا الله والله اكبر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [ط]: (تقول)، وفي [جـ]: (تقولوا).

حضرت عبد الرحمن بن شبر فرماتے ہیں کہ میں نے ابن حنفیہ سے پوچھا: سب سے بہتر کلمات کیا ہیں جو ہم اپنے حج کے دوران پڑھیں؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31638]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31638، ترقيم محمد عوامة 30275)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں