🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
82. في الرجل يريد السفر ما يدعو به
اس آدمی کا بیان جو سفر کا ارادہ کرے تو یوں دعاکرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30226 ترقیم الشثری: -- 31589
٣١٥٨٩ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يقولون في السفر: اللهم بلاغا يبلغ خير مغفرتك منك ورضوانا، (و) (١) بيدك الخير، إنك على كل شيء قدير، اللهم انت الصاحب في السفر والخليفة على الاهل، (اللهم) (٢) اطو لنا الارض وهون علينا السفر، اللهم إنا نعوذ بك من وعثاء السفر، وكآبة المنقلب وسوء المنظر في الاهل والمال.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ك].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].

ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ حضرات سفر میں یوں دعا فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! خیر کو پہنچا ایسی خیر جس میں تیری طرف سے مغفرت ہو اور تیری رضا ہو، خیر تیرے ہی قبضہ میں ہے، یقینا تو ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، اے اللہ! تو ہی سفر میں ہمارا ساتھی ہے۔ اور گھر والوں پر ہمارا خلیفہ ہے۔ اے اللہ! ہمارے لیے زمین کی دوری کو ختم فرما، اور ہم پر سفر کو آسان فرما، اے اللہ! ہم تیری پناہ مانگتے ہیں سفر کی مشقت سے، اور غمگین لوٹنے سے اور گھر اور مال میں بُرا منظر دیکھنے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31589]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31589، ترقيم محمد عوامة 30226)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30227 ترقیم الشثری: -- 31590
٣١٥٩٠ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن مجاهد قال: سافرت مع ابن عمر فإذا كان من السحر نادى: سمع سامع بحمد الله ونعمته وحسن بلائه عندنا، اللهم ⦗٢٨٧⦘ صاحبنا فافضل علينا ثلاثا، اللهم عائذ بك من جهنم ثلاثا (١)

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ يزيد بن أبي زياد ضعيف، أخرجه عبد الرزاق (٢٠٩٢٩)، والبخاري في التاريخ ١/ ٢٥٩، والذهبي في سير أعلام النبلاء ٦/ ٣٨٥، وابن فضيل في الدعاء (٤٤).
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ سفر کیا، پس جب صبح ہوئی تو آپ یوں ندا لگاتے تھے، تین مرتبہ، سننے والے نے سن لیا اللہ کی حمد اور اس کی نعمت اور اس کی طر ف سے ہم پر ہر اچھے انعام کو، اے اللہ! تو ہمارا ساتھی بن! پس ہم پر فضل فرما، پھر تین مرتبہ یوں ندا لگاتے: اے اللہ! پناہ مانگتا ہوں جہنم سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31590]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31590، ترقيم محمد عوامة 30227)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
83. في الرجل إذا رجع من سفره ما يدعو به
آدمی جب سفر سے لوٹے تو یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30228 ترقیم الشثری: -- 31591
٣١٥٩١ - (١) حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس ان النبي ﷺ كان إذا اراد الرجوع - (يعني) (٢) - من سفره قال:" (آيبون) (٣) تائبون عابدون لربنا حامدون"، وإذا دخل على اهله قال:"توبا توبا لربنا اوبا لا يغادر علينا حوبا" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٤) مضطرب، لأنه من رواية سماك عن عكرمة، وأخرجه أحمد (٢٣١١)، وابن حبان (٢٧١٦)، والطبراني (١١٧٣٥)، وفي الدعاء (٨٠٩)، وابن السني (٥٣١)، والحاكم ١/ ٤٨٨، والبزار (٣/ ٢٧/ كشف)، والبيهقي ٥/ ٢٥٠، وابن جرير في مسند علي من تهذيب الآثار (١٥٥)، وأبو يعلى (٢٣٥٣).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر سے لوٹنے کا ارادہ فرماتے تو یہ کلمات پڑھتے: ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، بندگی کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں، اور جب اپنے گھر والوں پر داخل ہوتے تو یہ کلمات پڑھتے: ہم توبہ کر رہے، توبہ کر رہے، اپنے رب کی طرف ہی لوٹ رہے ہیں، وہ ہمارا کوئی بھی گناہ نہیں چھوڑے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31591]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31591، ترقيم محمد عوامة 30228)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30229 ترقیم الشثری: -- 31592
٣١٥٩٢ - حدثنا ابو اسامة عن زكريا عن ابي إسحاق عن البراء قال: كان رسول الله ﷺ إذا قفل من سفر قال:"آيبون تائبون عابدون لربنا حامدون" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٦٥٨)، والنسائي في الكبرى (١٥٣٨٣)، والترمذي (٣٤٤٠)، وابن حبان (٢٧١١)، وعبد الرزاق (٩٢٤٠)، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٦٢٩، وأبو يعلى (١٧٢٩)، والطيالسي (٧١٦)، وابن قانع ١/ ٨٨، والطبراني في الدعاء (٨٤٢)، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ١٣٢، والقزويني في التدوين ١/ ١٨٨.
حضرت براء فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر سے واپس لوٹتے تو یہ کلمات پڑھتے! ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں بندگی کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31592]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31592، ترقيم محمد عوامة 30229)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30230 ترقیم الشثری: -- 31593
٣١٥٩٣ - حدثنا عبد الله بن نمير حدثنا عبيد الله بن عمر عن نافع عن ابن عمر عن النبي ﷺ انه كان إذا رجع من الجيش او السرايا او الحج او العمرة قال: كلما اوفى على ثنية او (فد فد) (١) كبر ثلاثا ثم قال:"لا إله إلا الله وحده، صدق وعده، (آيبون) (٢) تائبون عابدون لربنا حامدون" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٠٨٤)، ومسلم (١٣٤٤).

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی کسی لشکر سے یا سرایا سے یا حج یا عمرے سے واپس لوٹتے۔ راوی فرماتے ہیں جب بھی کسی پہاڑی راستہ یا چٹیل میدان پر پہنچتے تو تین مرتبہ تکبیر کہتے: پھر یہ کلمات پڑھتے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس نے اپنے وعدہ کو سچا کیا ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، بندگی کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31593]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31593، ترقيم محمد عوامة 30230)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30231 ترقیم الشثری: -- 31594
٣١٥٩٤ - حدثنا ابو اسامة حدثنا عبيد الله عن نافع عن ابن عمر قال: كان رسول الله ﷺ ثم ذكر مثله او نحوه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه من طريق المؤلف مسلم (١٣٤٤)، والإسماعيلي في المستخرج (٣١٢٩).
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے ما قبل والا ارشاد اس سند سے بھی نقل کیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31594]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31594، ترقيم محمد عوامة 30231)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30232 ترقیم الشثری: -- 31595
٣١٥٩٥ - حدثنا الفضل بن دكين حدثنا (١) سعيد بن عبد الرحمن عن يحيى بن ابي إسحاق عن انس بن مالك انه كان مع رسول الله ﷺ، فلما كان بظهر البيداء او الحرة قال (٢) رسول الله ﷺ:"آيبون تائبون عابدون إن شاء الله لربنا حامدون" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (إسمعيل).
(٢) في [ك]: زيادة (إسماعيل).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٨٠٣)، ومسلم (١٣٤٥).

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیداء یا حرہ کی پشت پر پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ کلمات پڑھے: ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے ہیں، بندگی کرنے والے ہیں، اگر اللہ نے چاہا، تو اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31595]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31595، ترقيم محمد عوامة 30232)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30233 ترقیم الشثری: -- 31596
٣١٥٩٦ - حدثنا هشيم اخبرنا العوام عن إبراهيم التيمي قال: كانوا إذا قفلوا قالوا: آيبون إن شاء الله تائبون، لربنا حامدون.
ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ جب وہ حضرات سفر سے لوٹتے تھے تو یہ کلمات پڑھتے تھے، ہم لوٹنے والے ہیں اگر اللہ نے چاہا، توبہ کرنے والے ہیں، اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31596]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31596، ترقيم محمد عوامة 30233)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
84. الرجل (يفزع) من الليل ما يدعو به
جو شخص رات سے ڈرتا ہو تو وہ یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30234 ترقیم الشثری: -- 31597
٣١٥٩٧ - حدثنا ابو اسامة عن عبد الرحمن بن يزيد قال: (حدثنا) (١) مكحول ان رسول الله ﷺ لما دخل مكة تلقته الجن بالشرر يرمونه، فقال جبريل: تعوذ يا محمد، فتعوذ بهؤلاء الكلمات فدحروا عنه:"اعوذ بكلمات الله التامات التي لا يجاوزهن بر ولا فاجر، من شر ما ينزل من السماء وما يعرج فيها، ومن شر ما بث في الارض وما يخرج، ومن شر الليل والنهار، ومن كل طارق إلا طارقا يطرق بخير يا رحمن" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا).
(٢) مرسل معلول؛ مكحول تابعي، وأبو أسامة إنما يروي عن ابن تميم.

حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مکہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کچھ جن ملے جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر انگارے پھینکے، تو حضرت جبرائیل نے فرمایا: اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! پناہ مانگیے: تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کلمات کے ذریعہ پناہ مانگی، پھر ان جنوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہٹا دیا گیا: میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ کہ جن سے کوئی نیکو کار اور بدکار تجاوز نہیں کرسکتا۔ ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے اترتی ہے، اور جو آسمان میں بلند ہوتی ہے، اور ہر اس چیز کے شر سے جو زمین میں پھیلتی ہے، اور زمین سے نکلتی ہے، اور دن اور رات کے شر سے، اور ہر رات کو آنے والے کے شر سے، سوائے اس کے جو خیر لے کر آئے، اے رحم کرنے والے! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31597]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31597، ترقيم محمد عوامة 30234)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30235 ترقیم الشثری: -- 31598
٣١٥٩٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن سعيد (عن محمد بن يحيى ابن حبان) (١) ان الوليد بن الوليد بن المغيرة الخزومي شكا إلى رسول الله ﷺ حديث نفس وجده وانه قال له:"إذا اتيت إلي فراشك فقل: اعوذ بكلمات الله التامة من غضبه وعقابه وشر عباده ومن همزات الشياطين وان يحضرون فوالذي نفسي بيده لا يضرك شيء حتى تصبح" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكرر ما بين القوسين في [جـ].
(٢) مرسل؛ محمد بن يحيى بن حبان ليس صحابيًا، أخرجه مالك ٢/ ٩٥٠، وأحمد (١٦٥٧٣)، ومسدد كما في المطالب (٣٣٦٤)، وابن السني (٧٥٥)، والبيهقي في الأسماء والصفات ص ١٨٥.

حضرت محمد بن یحییٰ بن حبان فرماتے ہیں کہ حضرت ولید بن ولید بن مغیرہ مخزومی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دل میں آنے والے خیالات کی شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: جب تو اپنے بستر میں آئے تو یہ کلمات پڑھ، میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ، اس کے غصہ اور اس کی پکڑ سے اور اس کے بندوں کے شر سے، اور شیطانوں کے وسوسوں سے، اور اس سے کہ وہ میرے پاس حاضر ہوں پس قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تجھے کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچا سکے گی یہاں تک کہ تو صبح کرلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31598]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31598، ترقيم محمد عوامة 30235)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں