🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. من كره أن يفسر القرآن
جو ناپسند کرے اس بات کو کہ قرآن کی تفسیر بیان کی جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30729 ترقیم الشثری: -- 32103
٣٢١٠٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) حميد عن انس ان عمر قال: على المنبر: ﴿ (وفاكهة) (٢) وابا﴾ [عبس: ٣١] ، ثم (قال) (٣) : هذه الفاكهة قد عرفناها فما الاب؟ ثم رجع إلى نفسه فقال: إن هذا لهو التكلف، يا عمر (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أنبأنا).
(٢) في [جـ، ك]: (فاكهة).
(٣) تكررت في: [جـ، ك].
(٤) صحيح.

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے منبر پر آیت تلاوت فرمائی۔ (اور پھل اور چارے)۔ پھر فرمایا: یہ پھل تو ہم پہچانتے ہیں۔ پس اَبًّا کیا ہے؟ پھر اپنے نفس کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: اے عمر! یقینا یہ تو تکلف ہے!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32103]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32103، ترقيم محمد عوامة 30729)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30730 ترقیم الشثری: -- 32104
٣٢١٠٤ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: كتب رجل مصحفا وكتب عند كل آية تفسيرها، فدعا به عمر فقرضه بالمقراضين (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع ضعيف؛ عامر الشعبي لم يدرك عمر، وجابر الجعفي ضعيف.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی نے قرآن لکھا اور ہر آیت کے ساتھ اس کی تفسیر بھی لکھی۔ پس حضرت عمر نے اس کو منگوایا۔ پھر اس کو قینچی کے ساتھ کاٹ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32104]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32104، ترقيم محمد عوامة 30730)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30731 ترقیم الشثری: -- 32105
٣٢١٠٥ - حدثنا محمد بن عبيد عن العوام بن حوشب عن إبراهيم التيمي ان ابا بكر سئل عن: ﴿وفاكهة وابا﴾ فقال: اي سماء تظلني واي ارض تقلني، إذا قلت في كتاب الله ما لا اعلم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم التيمي لم يدرك أبا بكر، وسبق تخريجه ١٠/ ٥١٢ برقم [٣٢١٠١].
حضرت ابراہم التیمی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر سے اس آیت (اور پھل اور چارے) کے متعلق سوال کیا گیا؟ تو آپ نے فرمایا: کون سا آسمان مجھے سایہ دے گا؟ اور کون سی زمین مجھے پناہ دے گی۔ جب میں کتاب اللہ کے بارے میں وہ بات کہوں جس کا مجھے علم نہیں؟!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32105]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32105، ترقيم محمد عوامة 30731)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30732 ترقیم الشثری: -- 32106
٣٢١٠٦ - حدثنا محمد بن (عبيد الله) (١) الزبيدي عن سفيان عن الاعمش عن ابي وائل قال: كان إذا سئل عن شيء من القرآن قال: قد اصاب الله ما اراد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عبيد اللَّه).
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل سے جب قرآن کی کسی آیت کے متعلق سوال کیا جاتا۔ فرماتے: اللہ حق بجانب ہے جس کا بھی اس نے ارادہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32106]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32106، ترقيم محمد عوامة 30732)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
34. من كره أن يقول: إذا قرأ القرآن ليس كذا
جو شخص قرآن پڑھے جانے کے وقت یوں کہنا نا پسند کرے! ایسا نہیں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30733 ترقیم الشثری: -- 32107
٣٢١٠٧ - حدثنا الثقفي عن شعيب قال: كان ابو العالية يقرئ الناس القرآن، فإذا اراد ان يغير (١) لم يقل: ليس كذا وكذا، ولكنه يقول: اقرا آية كذا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: زيادة (على الرجل).
حضرت شعیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ لوگوں کو قرآن پڑھایا کرتے تھے: پس جب وہ کسی شخص کی غلطی درست کرنے کا ارادہ کرتے تو یوں نہیں فرماتے: ایسے اور ایسے نہیں ہے۔ بلکہ وہ اس طرح فرماتے تھے: فلاں آیت پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32107]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32107، ترقيم محمد عوامة 30733)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32108
٣٢١٠٨ - فذكرته لإبراهيم فقال: اظن صاحبكم قد سمع انه من كفر بحرف منه فقد كفر به كله.
پس میں نے یہ بات ابراہیم کے سامنے ذکر کی تو آپ نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ تمہارے ساتھی نے یہ سنا ہے کہ جس شخص نے قرآن کے ایک حرف کا انکار کیا بلاشبہ اس نے پورے قرآن کا انکار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32108]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32108، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30734 ترقیم الشثری: -- 32109
٣٢١٠٩ - حدثنا حفص عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: امسكت على عبد الله في المصحف فقال: كيف رايت؟ قلت: قراتها كما هي في المصحف إلا حرف كذا قراته كذا وكذا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے قرآن پڑھتے وقت مصحف سامنے رکھ کر ان کی قراءت کو دیکھا تو آپ نے فرمایا: تیری رائے کے مطابق کیسے ہے؟ میں نے کہا: آپ نے پڑھا جیسے قرآن میں موجود ہے سوائے ایک حرف کے۔ آپ نے اس کو ایسے اور ایسے پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32109]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32109، ترقيم محمد عوامة 30734)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30735 ترقیم الشثری: -- 32110
٣٢١١٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الاعمش قال: كنت اقرا على إبراهيم فإذا مررت (بالحرف) (١) ينكره لم يقل لي: ليس كذا وكذا، ويقول: كان علقمة (يقراه) (٢) كذا وكذا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بحرف).
(٢) في [هـ]: (يقرأ).

حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم پر قرآن کی تلاوت کی۔ پس جب میں ایک حرف پر گزرا انہوں نے اس پر روک دیا۔ مجھے یوں نہیں کہا کہ ایسے اور ایسے نہیں ہے۔ بلکہ فرمایا: حضرت علقمہ اس آیت کو ایسے اور ایسے پڑھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32110]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32110، ترقيم محمد عوامة 30735)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30736 ترقیم الشثری: -- 32111
٣٢١١١ - حدثنا إسحاق الازرق عن الاعمش قال (١) : قال لي إبراهيم: إن إبراهيم التيمي يزيد ان تقرئه قراءة عبد الله، قلت: لا استطيع، قال: بلى، (٢) فإنه قد اراد (ذاك) (٣) ، قال: فلما رايته (قد هوي ذلك) (٤) قلت: فيكون هذا بمحضر منك فنتذاكر حروف عبد الله، فقال: (اكفني) (٥) هذا، قلت: وما تكره من هذا، قال: اكره ان اقول (لشيء هو كذا، وليس) (٦) هو (هكذا) (٧) ، او اقول: فيها واو (وليس) (٨) فيها واو.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (قرأ كتب).
(٢) في [أ، ط، هـ]: زيادة (قال).
(٣) في [هـ]: (ذلك).
(٤) سقط من: [ط، هـ].
(٥) في [أ، ط، هـ]: (لا يكفي).
(٦) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٧) في [أ، ب، ط، ك]: (كذا).
(٨) في [ط، هـ]: (ليس).

حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے مجھ سے فرمایا: بلاشبہ ابراہیم التیمی چاہ رہے ہیں کہ تم ان کو حضرت عبد اللہ کی قراءت پڑھا دو۔ میں نے کہا: میں طاقت نہیں رکھتا۔ انہوں نے فرمایا: کیوں نہیں، پس بیشک ان کا یہی ارادہ ہے، اعمش فرماتے ہیں: جب میں نے ان کو دیکھا کہ وہ یہی چاہ رہے ہیں تو میں نے کہا: ٹھیک ہے یہ آپ کی موجودگی میں ہو، تاکہ ہم حضرت عبد اللہ کے حروف کا مذاکرہ کریں۔ تو آپ نے فرمایا: مجھے اس سے معاف رکھو۔ میں نے کہا: آپ اس میں کیا ناپسند کرتے ہیں، آپ نے فرمایا: میں ناپسند کرتا ہوں کہ میں کسی آیت کے بارے میں کہوں: کہ وہ ایسے ہے تو وہ اس طرح نہ ہو یا میں کہوں: اس میں واؤ ہے، اور اس میں واؤ نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32111]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32111، ترقيم محمد عوامة 30736)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30737 ترقیم الشثری: -- 32112
٣٢١١٢ - حدثنا حفص عن الاعمش عن إبراهيم قال: سال رجل ابن مسعود: ﴿والذين آمنوا واتبعتهم ذريتهم﴾ [الطور: ٢١] ، فجعل الرجل (يقول: ذرياتهم، فجعل الرجل) (١) يرددها ويرددها ولا يقول: ليس كذا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ابن مسعود.

حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن مسعود سے اس آیت کا تلفظ پوچھا! اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور چلی ان کے نقش قدم پر ان کی اولاد۔ پس اس آدمی نے ذریاتھم کہنا شروع کردیا۔ پھر وہ بار بار اس لفظ کو دوہرا رہا تھا۔ اور آپ نے بھی نہیں فرمایا: کہ ایسے نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32112]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32112، ترقيم محمد عوامة 30737)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں