🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. ممن يؤخذ القرآن
ان لوگوں کا بیان جن سے قرآن لیا گیا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30758 ترقیم الشثری: -- 32133
٣٢١٣٣ - حدثنا حسين بن علي عن ابن عيينة عن داود بن (شابور) (١) عن مجاهد قال: كنت (اتحدى) (٢) الناس بالحفظ للقرآن، حتى صليت خلف مسلمة بن مخلد فافتتح البقرة فما اخطا فيها واوا ولا الفا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (سابور).
(٢) في [أ، ب، جـ، هـ]: (اتخذ)، وانظر: سنن سعيد بن منصور ٢/ (٦١)، وتاريخ ابن عساكر ٥٨/ ٦٣.

حضرت داؤد بن شابور فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے فرمایا: میں لوگوں میں قرآن کا پکا حافظ ہونے کی وجہ سے فخر کرتا تھا، یہاں تک کہ میں نے حضرت مسلمہ بن مخلد کے پیچھے نماز پڑھی۔ پس انہوں نے سورة بقرہ شروع کی اور اس میں الف اور واؤ تک کی غلطی بھی نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32133]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32133، ترقيم محمد عوامة 30758)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30759 ترقیم الشثری: -- 32134
٣٢١٣٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"من سره ان يقرا القرآن رطبا كما انزل، (فليقراه) (١) على قراءة ابن ام (عبد) (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فليقرأ).
(٢) في [ك]: (معبد).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٧٥)، والترمذي (١٦٩)، وابن حبان (٢٠٣٤)، وابن خزيمة (١١٥٦).

حضرت عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص چاہتا ہے کہ وہ قرآن کو ویسے ہی تروتازہ پڑھے جیسا کہ وہ اترا تھا۔ پس اسے چاہیے کہ وہ ابن ام عبد کی قراءت کے مطابق پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32134]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32134، ترقيم محمد عوامة 30759)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30760 ترقیم الشثری: -- 32135
٣٢١٣٥ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا عيسى بن (دينار) (١) مولى عمرو ابن الحارث قال: حدثنا ابي قال: سمعت عمرو بن الحارث يقول: قال رسول الله ﷺ:"من سره ان يقرا القرآن (عضا كما انزل) (٢) فليقراه ⦗٤٥٦⦘ على قراءة بن ام (عبد) (٣) " (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (دنير).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (كما أنزل غضًا).
(٣) في [ك]: (معبد).
(٤) مجهول؛ دينار الكوفي مجهول، أخرجه أحمد (١٨٤٥٧)، والبخاري في التاريخ الكبير ٦/ ٣٠٨، والحارث (١٠١٢/ بغية)، وابن قانع ٢/ ٢٠٧.

حضرت عمرو بن الحارث فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص چاہتا ہے کہ وہ قرآن پڑھے جیسے وہ تروتازہ اترا تھا پس اس کو چاہیے کہ وہ ابن ام عبد کی قراءت کے مطابق پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32135]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32135، ترقيم محمد عوامة 30760)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30761 ترقیم الشثری: -- 32136
٣٢١٣٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن عمار ابن ابي عمار قال: سمع ابا (حبة) (١) (البدري) (٢) قال: لما نزلت: ﴿لم يكن الذين كفروا من اهل الكتاب﴾ [البينة: ١] ، إلى آخرها قال: جبريل يا رسول الله إن ربك (يامرك) (٣) ان تقرئها ابيا فقال النبي ﷺ لابي:"إن جبريل امرني ان اقرئك هذه السورة"، قال ابي: (اذكرني) (٤) يا رسول الله، قال:"نعم" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (حية).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (البردي).
(٣) في [ط]: (يأمرها).
(٤) في [ك]: (أذكرته)، وفي [جـ]: (أذكرني)، وفي [أ، ب]: (ذكرني).
(٥) ضعيف؛ لضعف علي بن جدعان، أخرجه أحمد (١٦٠٠)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٩٦٥)، والطبراني ٢٢/ (٨٢٣)، وابن الأثير ٦/ ٦٦، والدولابي ١/ ٢٤.

حضرت عمار بن ابی عمار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو حبہ بدری کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے: جب آیت: ہرگز نہ تھے وہ لوگ جو کافر ہیں اہل کتا ب میں، آخر تک نازل ہوئی۔ تو جبرائیل نے فرمایا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رب آپ کو حکم دیتا ہے کہ آپ یہ سورت ابی ّ کو پڑھا دیں۔ تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابی ّ سے فرمایا: جبرائیل نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں یہ سورت پڑھا دوں، حضرت ابی ّ نے فرمایا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! کیا انہوں نے میرا نام ذکر کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32136]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32136، ترقيم محمد عوامة 30761)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30762 ترقیم الشثری: -- 32137
٣٢١٣٧ - (حدثنا ابو بكر) (١) حدثنا معاوية بن (عمرو) (٢) عن زائدة عن عاصم عن زر عن عبد الله عن النبي ﷺ قال:"من احب ان يقرا القرآن غضا كما انزل فليقراه على قراءة ابن ام (عبد) (٣) " (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في: [ك].
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (عمر).
(٣) في [ك]: (معبد).
(٤) ضعيف؛ رواية عاصم عن زر ضعيفة، أخرجه أحمد (٤٢٥٥)، وابن ماجه (١٣٨)، وابن حبان (٧٠٦٧)، وأبو يعلى (٥٠٥٨)، والبزار (٢٦٨١)، والطيالسي (٣٣٤)، والطبراني (٨٤١٧).

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ جو شخص پسند کرتا ہے کہ قرآن کو ویسے ہی تروتازہ پڑھے جیسے وہ اترا تھا۔ پس اس کو چاہیے کہ وہ ابن ام عبد کی قراءت کے مطابق پڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32137]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32137، ترقيم محمد عوامة 30762)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30763 ترقیم الشثری: -- 32138
٣٢١٣٨ - حدثنا مصعب بن المقدام عن إسرائيل عن مغيرة انه سمع إبراهيم يقول: قد قرا عبد الله (القرآن) (١) على ظهر لسانه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عبد اللَّه بن مسعود.

حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا: حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے قرآن زبانی پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32138]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32138، ترقيم محمد عوامة 30763)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30764 ترقیم الشثری: -- 32139
٣٢١٣٩ - حدثنا ابن علية عن منصور بن عبد الرحمن عن الشعبي قال: مات ابو بكر وعمر وعلي ولم يجمعوا القرآن (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الشعبي لم يدركهم.
حضرت منصور بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: حضرت ابوبکر اور حضرت عمر اور حضرت علی رضی اللہ عنہانتقال فرما گئے اس حال میں کہ انہوں نے قرآن جمع نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32139]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32139، ترقيم محمد عوامة 30764)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
38. ما نزل من القرآن بمكة والمدينة
قرآن کا جو حصہ مکہ اور مدینہ میں نازل ہوا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30765 ترقیم الشثری: -- 32140
٣٢١٤٠ - حدثنا ابو الاحوص عن منصور عن مجاهد عن ابي هريرة قال: انزلت فاتحة الكتاب بالمدينة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے ارشاد فرمایا؛ سورة فاتحہ مدینہ منورہ میں نازل ہوئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32140]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32140، ترقيم محمد عوامة 30765)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30766 ترقیم الشثری: -- 32141
٣٢١٤١ - حدثنا ابو معاوية عن هشام عن ابيه قال: ما كان من حج او فريضة فإنه نزل بالمدينة، وما كان من ذكر الامم والقرون والعذاب فإنه انزل بمكة.
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا: قرآن کے جس حصہ میں حج کے مسائل یا کسی فریضہ کو بیان کیا گیا ہے پس بلاشبہ وہ حصہ مدینہ میں نازل ہوا اور قرآن کے جس حصہ میں سابقہ امتوں اور گزشتہ نسلوں اور عذاب کا ذکر ہے پس بلاشبہ وہ حصہ مکہ میں نازل ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32141]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32141، ترقيم محمد عوامة 30766)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30767 ترقیم الشثری: -- 32142
٣٢١٤٢ - حدثنا وكيع عن سلمة عن الضحاك ﴿ياايها الذين آمنوا﴾ في المدينة.
حضرت سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ارشاد فرمایا: (اے ایمان والو!) یہ آیات مدینہ میں نازل ہوئیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32142]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32142، ترقيم محمد عوامة 30767)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں