🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. في قرأ مائة آية أو أكثر
جو قرآن کی سو آیات یا اس سے زیادہ پڑھے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30711 ترقیم الشثری: -- 32083
٣٢٠٨٣ - حدثنا وكيع عن ابي إسحاق (عن الجدلي) (١) عن ابن عمر قال: من قرا بعشر آيات في ليلة لم يكتب من الغافلين (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) مجهول.

حضرت جدلی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جو شخص رات میں دس آیات کی تلاوت کرے تو وہ غافلین میں شمار نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32083]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32083، ترقيم محمد عوامة 30711)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. من قال: قراءة القرآن أفضل مما سواه
جو شخص یوں کہے؛ قرآن کا پڑھنا باقی تمام اعمال سے افضل ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30712 ترقیم الشثری: -- 32084
٣٢٠٨٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور قال: قال عبد الله: لو ان رجلا (بات) (١) (يحمل) (٢) على الجياد في سبيل الله، وبات رجل يتلو كتاب الله، لكان ذاكر الله افضلهما (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [جـ]: (كحمل).
(٣) منقطع.

حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اگر ایک آدمی رات گزارے اللہ کے راستہ میں لوگوں کو عمدہ گھوڑوں پر سوار کرتے ہوئے اور ایک آدمی رات گزارتا ہے کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہوئے تو ان دونوں میں سے افضل اللہ کا ذکر کرنے والا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32084]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32084، ترقيم محمد عوامة 30712)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32085
٣٢٠٨٥ - قال: وقال عبد الله بن (عمرو) (١) : (لو) (٢) بات رجل ينفق دينارا دينارا ودرهما درهما ويحمل على الجياد في سبيل الله (وبات رجل يتلو كتاب الله) (٣) حتى يصبح متقبلا منه، وبت اتلو كتاب الله حتى اصبح متقبلا مني لم احب ان لي عمله بعملي (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (عمر).
(٢) في [ك]: (ولو).
(٣) سقط من: [ك].
(٤) منقطع؛ منصور لا يروي عن عبد اللَّه بن عمرو.

راوی کہتے ہیں: حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے بھی فرمایا: اگر کوئی شخص رات گزارے اس حال میں کہ وہ ایک ایک دینار اور ایک ایک درھم خرچ کرے، اور اللہ کے راستہ میں لوگوں کو عمدہ گھوڑوں پر سوار کرے یہاں تک کہ صبح کرے اس حال میں کہ اس کا یہ عمل قبول کرلیا گیا ہو۔ اور میں رات گزاروں کتاب اللہ کی تلاوت کرتے ہوئے یہاں تک کہ صبح کروں اس حال میں کہ میرے اس عمل کو قبول کرلیا گیا ہو۔ میں پسند نہیں کرتا کہ مجھے اپنے عمل کے بدلے اس کے عمل کا ثواب مل جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32085]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32085، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30713 ترقیم الشثری: -- 32086
٣٢٠٨٦ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: حدثنا التيمي عن ابي عثمان عن سلمان قال: لو بات رجل يعطي (القنيات) (١) البيض، وبات (آخر) (٢) يقرا القرآن ويذكر الله لرايت ان ذاكر الله افضل (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) جمع قلة لقناة، وهي الرمح، وفي [جـ، ك]: (القيان)، وفي [ط، هـ]: (القينات).
(٢) هكذا في: [هـ]، وفي باقي النسخ: (أحد).
(٣) صحيح؛ أخرجه عبد اللَّه بن أحمد في زوائد الزهد ص ١٥١، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٠٤.

حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان نے ارشاد فرمایا: اگر ایک شخص رات گزارے اس حال میں کہ وہ غلام اور باندیاں عطا کرتا ہو: اور دوسرا رات گزارے اس حال میں کہ وہ قرآن پڑھتا ہو اور اللہ کا ذکر کرتا ہو میرے خیال میں اللہ کا ذکر کرنے والاسب سے افضل ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32086]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32086، ترقيم محمد عوامة 30713)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30714 ترقیم الشثری: -- 32087
٣٢٠٨٧ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن شقيق عن عبد الله قال: قراءة القرآن احب إلي من الصوم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قرآن کا پڑھنا میرے لیے روزہ رکھنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32087]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32087، ترقيم محمد عوامة 30714)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. من كره أن يقول: قرأت القرآن كله
جو شخص یوں کہنا ناپسند کرے: میں نے سارا قرآن پڑھ لیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30715 ترقیم الشثری: -- 32088
٣٢٠٨٨ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن شقيق عن الاعمش عن ابي رزين قال: قال رجل (لحبة) (١) بن سلمة وكان من اصحاب عبد الله: قرات القرآن كله، قال: وما ادركت منه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (لحية).
حضرت ابو رزین فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت حبہ بن سلمہ سے کہا جو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب میں سے ہیں۔ میں نے سارا قرآن پڑھ لیا: آپ نے فرمایا: تو نے قرآن میں کیا سمجھا؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32088]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32088، ترقيم محمد عوامة 30715)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30716 ترقیم الشثری: -- 32089
٣٢٠٨٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد قال: حدثنا ايوب عن نافع عن ابن عمر انه كان يكره ان يقول: قرات القرآن كله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما یوں کہنا ناپسند کرتے تھے: کہ میں نے سارا قرآن پڑھ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32089]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32089، ترقيم محمد عوامة 30716)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30717 ترقیم الشثری: -- 32090
٣٢٠٩٠ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن سلمة قال: قال حذيفة: ما (تقرؤون) (١) ربعها -يعني (براءة) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: (تقرأون).
(٢) في [ط]: (بره).
(٣) حسن؛ عبد اللَّه بن سلمة صدوق على الصحيح.

حضرت عبد اللہ بن سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم نے اس کا چوتھائی حصہ بھی نہیں پڑھا۔ یعنی سورۃ براءت کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32090]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32090، ترقيم محمد عوامة 30717)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
31. من كره أن يقول: المفصل
جو شخص ناپسند کرے قرآن کو یوں کہنا: مفصل
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30718 ترقیم الشثری: -- 32091
٣٢٠٩١ - حدثنا ابو اسامة عن عبيد الله عن نافع عن ابن عمر كره ان يقول: المفصل ويقول: القرآن كله مفصل ولكن قولوا: قصار القرآن (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ناپسند کرتے تھے: قرآن کی سورتوں کو مفصل کہنا: اور فرماتے تھے: قرآن مجید سارا مفصل و واضح ہے۔ لیکن تم یوں کہا کرو قرآن کی چھوٹی سورتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32091]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32091، ترقيم محمد عوامة 30718)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30719 ترقیم الشثری: -- 32092
٣٢٠٩٢ - حدثنا ابو اسامة عن (عمر) (١) بن حمزة عن سالم عن ابن عمر قال: سالني عمر: كم معك من القرآن؟ قلت: عشر سور، فقال لعبيد الله بن عمر: كم معك من القرآن؟ قال: سورة، قال عبد الله: فلم (ينهنا ولم يامرنا) (٢) غير انه قال: (فإن) (٣) كنتم (متعلمين) (٤) منه بشيء، فعليكم بهذا المفصل فإنه احفظ (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، ط، هـ]: (عمرو).
(٢) في [ك]: (فلم يأمرنا ولم ينهانا).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (وإن).
(٤) في [جـ]: (متعلين).
(٥) ضعيف؛ لضعف عمر بن حمزة.

حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: مجھ سے حضرت عمر نے پوچھا: تمہیں کتنا قرآن یاد ہے؟ میں نے کہا: دس سورتیں، پھر انہوں نے عبید اللہ بن عمر سے پوچھا: تمہیں کتنا قرآن یاد ہے؟ انہوں نے کہا: ایک سورت، حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں: پھر نہ انہوں نے ہمیں کسی کا م کا حکم دیا اور نہ ہی کسی کام سے منع کیا سوائے اس بات کے کہ انہوں نے کہا: پس اگر تم قرآن میں سے کچھ سیکھو تو تم پر یہ مفصل سورتیں لازم ہیں۔ اس لیے کہ یہ زیادہ محفوظ رہتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32092]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32092، ترقيم محمد عوامة 30719)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں