🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31013 ترقیم الشثری: -- 32391
٣٢٣٩١ - حدثنا جرير عن مغيرة عن سماك بن سلمة عن عبد الرحمن بن عصمة ان عائشة قالت: انتم المؤمنون إن شاء الله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن بن عصمة.
حضرت عبد الرحمن بن عصمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: اگر اللہ نے چاہا تو تم ایمان والے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32391]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32391، ترقيم محمد عوامة 31013)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31014 ترقیم الشثری: -- 32392
٣٢٣٩٢ - حدثنا ابو اسامة عن مسعر عن عطاء بن السائب عن ابي عبد الرحمن قال: إذا سئل احدكم امؤمن في إيمانه [فلا يشكن.
حضرت عطاء بن السائب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبد الرحمن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کسی ایک سے سوال کیا جائے: کیا تم مومن ہو؟ تو وہ ہرگز شک مت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32392]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32392، ترقيم محمد عوامة 31014)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31015 ترقیم الشثری: -- 32393
٣٢٣٩٣ - حدثنا وكيع عن مسعر عن زياد بن علاقة عن عبد الله بن يزيد قال: إذا سئل احدكم امؤمن انت؟] (١) فلا يشك في إيمانه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين القوسين من: [أ، ط، هـ].
حضرت زیاد بن علاقہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن یزید رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کسی ایک سے سوال کیا جائے: کہ کیا تم مومن ہو؟ تو وہ ہرگز اپنے ایمان میں شک مت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32393]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32393، ترقيم محمد عوامة 31015)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31016 ترقیم الشثری: -- 32394
٣٢٣٩٤ - حدثنا وكيع عن مسعر عن موسى بن ابي كثير عن رجل لم يسمه عن ابيه قال: سمعت ابن مسعود يقول: انا مؤمن (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الرجل.
حضرت موسیٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ ایک آدمی سے، جس کا نام نہیں لیا گیا، نقل کرتے ہیں کہ اس کے والد نے کہا: میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: کہ میں مومن ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32394]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32394، ترقيم محمد عوامة 31016)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31017 ترقیم الشثری: -- 32395
٣٢٣٩٥ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن ابي وائل قال: جاء رجل (إلى عبد الله) (١) فقال: لقيت ركبا فقلت: من انتم؟ قالوا: نحن المؤمنون، قال: ⦗٣٧⦘ (فقال) (٢) : (افلا) (٣) قالوا: نحن (في) (٤) الجنة (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من: [و].
(٢) زيادة من: [و]، وانظر: مصنف عبد الرزاق (٢٠١٠٦)، مسند ابن عباس من تهذيب الآثار (٩٩٥)، المعجم الكبير (٨٧٩١)، اعتقاد أهل السنة (١٧٨١) للالكائي، وتفسير البغوي ٢/ ٢٢٩.
(٣) في [و]: (ألا).
(٤) في [و]: (من أهل).
(٥) صحيح.

حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل رحمہ اللہ نے فرمایا: ایک آدمی حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر کہنے لگا: میں چند سواروں سے ملا تو میں نے ان سے پوچھا: تم کون لوگ ہو؟ وہ کہنے لگے: ہم ایمان والے ہیں، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انہوں نے یوں کیوں نہیں کہہ دیا: کہ ہم جنت میں ہیں!! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32395]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32395، ترقيم محمد عوامة 31017)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31018 ترقیم الشثری: -- 32396
٣٢٣٩٦ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن معمر عن ابن طاوس عن ابيه.
حضرت ابن طاوس رحمہ اللہ اپنے والد حضرت طاوس رحمہ اللہ سے، اور حضرت محل رحمہ اللہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہیں کہ جب ان دونوں (حضرت طاوس اور حضرت ابراہیم رحمہما اللہ) سے ایمان کا پوچھا جاتا تو فرماتے: ہم ایمان لائے اللہ پر، اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32396]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32396، ترقيم محمد عوامة 31018)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32397
٣٢٣٩٧ - وعن (محل) (١) عن إبراهيم انهما كانا إذا سئلا قالا: آمنا بالله وملائكته وكتبه ورسله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (محمد).
حضرت محل رحمہ اللہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہیں کہ جب ان دونوں (حضرت طاوس اور حضرت ابراہیم رحمہما اللہ) سے پوچھا جاتا تو فرماتے: ہم ایمان لائے اللہ پر، اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32397]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32397، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31019 ترقیم الشثری: -- 32398
٣٢٣٩٨ - حدثنا ابو معاوية عن الشيباني قال: لقيت عبد الله بن (معقل) (١) فقلت له: إن اناسا من اهل الصلاح يعيبون علي ان اقول: انا مؤمن (٢) ، فقال عبد الله (ابن معقل) (٣) : لقد خبت وخسرت إن لم تكن مؤمنا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، و]: (مغفل).
(٢) في [و]: زيادة (قال).
(٣) سقط من: [أ، ط، هـ].

حضرت شیبانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن معقل رحمہ اللہ سے ملاقات کی تو میں نے ان سے عرض کی: دین داروں میں سے کچھ لوگ عیب لگاتے ہیں میرے یوں کہنے پر: میں مومن ہوں۔ تو حضرت عبد اللہ بن معقل رحمہ اللہ نے فرمایا: تحقیق تم ناکام و نامراد ہو اگر تم مومن نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32398]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32398، ترقيم محمد عوامة 31019)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31020 ترقیم الشثری: -- 32399
٣٢٣٩٩ - حدثنا وكيع عن (عمر) (١) بن منبه عن سوار بن شبيب قال: جاء رجل إلى ابن عمر فقال إن هاهنا قوما يشهدون علي بالكفر، فقال: الا تقول: لا إله إلا الله فتكذبهم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط، هـ]: (عمرو).
(٢) صحيح؛ عمر وسوار وثقهما ابن معين.

حضرت سوار بن شبیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: یہاں کچھ لوگ ہیں جو میرے خلاف کفر کی گواہی دیتے ہیں، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم یوں کیوں نہیں کہتے؛ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس طرح ان کی تکذیب کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32399]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32399، ترقيم محمد عوامة 31020)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31021 ترقیم الشثری: -- 32400
٣٢٤٠٠ - حدثنا ابو معاوية عن الشيباني عن (ابن علاقة) (١) عن عبد الله ابن يزيد الانصاري قال: تسموا (باسمائكم) (٢) التي سماكم الله بالحنيفية والإسلام والإيمان (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ك، هـ]: (أبي قلابة).
(٢) في [و]: (باسمكم).
(٣) صحيح.

حضرت ابن علاقہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن یزید الانصاری رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم اپنے آپ کو ان ناموں کے ساتھ مسمّٰی کرو جو اللہ نے تمہارے نام رکھے ہیں۔ حنیفی، مسلمان اور مومن۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الإيمان/حدیث: 32400]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32400، ترقيم محمد عوامة 31021)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں