مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
68. إذا شهد الرجل من الورثة بدين على الميت
جب ورثاء میں سے کوئی میت پر قرضے کی گواہی دے
ترقیم عوامۃ: 31653 ترقیم الشثری: -- 33058
٣٣٠٥٨ - حدثنا حفص عن اشعث عن الشعبي قال: إذا شهد رجلان او ثلاثة من الورثة فإنما اقروا على انفسهم.
اشعث سے روایت ہے کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ جب ورثاء میں سے دو یا تین آدمی گواہی دیں تو یہ گواہی ان کی طرف سے خود اپنے خلاف اقرار ہی سمجھی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33058]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33058، ترقيم محمد عوامة 31653)
ترقیم عوامۃ: 31654 ترقیم الشثری: -- 33059
٣٣٠٥٩ - حدثنا حفص عن اشعث عن الحكم وحماد عن إبراهيم قال: يجوز على الورثة بحساب ما ورثوا.
حکم اور حماد حضرت ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ وہ قرضہ ورثاء پر ان کے ملنے والی وراثت کے حساب سے لاگو ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33059]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33059، ترقيم محمد عوامة 31654)
ترقیم عوامۃ: 31655 ترقیم الشثری: -- 33060
٣٣٠٦٠ - حدثنا حفص عن اشعث عن الحسن قال: هما شاهدان من المسلمين، تجوز شهادتهما على الورثة كلهم.
اشعث سے روایت ہے کہ حضرت حسن نے فرمایا کہ وہ دونوں گواہ مسلمان ہیں، اس لئے ان کی گواہی تمام ورثاء پر نافذ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33060]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33060، ترقيم محمد عوامة 31655)
ترقیم عوامۃ: 31656 ترقیم الشثری: -- 33061
٣٣٠٦١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم قال: إذا شهد اثنان من الورثة جاز عليهما في انصبائهما.
حکم سے روایت ہے کہ ابراہیم نے فرمایا کہ جب دو وارث گواہی دے دیں تو قرضہ انہی کے حصّوں میں واجب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33061]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33061، ترقيم محمد عوامة 31656)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33062
٣٣٠٦٢ - وقال الحكم: يجوز عليهم جميعا.
اور خود حضرت حکم فرماتے ہیں کہ وہ قرضہ سب ورثاء پر واجب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33062]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33062، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 31657 ترقیم الشثری: -- 33063
٣٣٠٦٣ - حدثنا (عبيد الله) (١) عن إسرائيل عن منصور عن الحارث قال: إذا شهد اثنان من الورثة لرجل بدين اعطي دينه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، ك، م، هـ]: (عبد اللَّه).
منصور سے روایت ہے کہ حضرت حارث نے فرمایا کہ جب دو وارث کسی آدمی کے لئے قرضے کی گواہی دے دیں تو اس کو اس کا قرضہ دلا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33063]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33063، ترقيم محمد عوامة 31657)
ترقیم عوامۃ: 31658 ترقیم الشثری: -- 33064
٣٣٠٦٤ - حدثنا عبد السلام عن يونس عن الحسن قال: إذا شهد احد الورثة جاز عليهم كلهم.
یونس روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن نے فرمایا کہ جب کوئی وارث گواہی دے دے تو تمام ورثاء پر قرضہ لاگو ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33064]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33064، ترقيم محمد عوامة 31658)
69. رجل قال لغلامه: إن مت في مرضي هذا فأنت حر
اس آدمی کا بیان جس نے اپنے غلام سے کہا کہ اگر میں اس بیماری میں مر گیا تو تو آزاد ہے
ترقیم عوامۃ: 31659 ترقیم الشثری: -- 33065
٣٣٠٦٥ - حدثنا زيد بن الحباب عن (هارون) (١) (بن) (٢) إبراهيم عن ابن سيرين سئل عن رجل قال: إن حدث بي حدث فعبدي حر فاحتاج إليه، اله ان يبيعه؟ قال: نعم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، س، ط، ك، م، هـ]: (مروان).
(٢) في [أ، جـ، ح، ط، ك، هـ]: (عن).
ہارون بن ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے کہا تھا کہ اگر مجھے کچھ ہوجائے تو میرا غلام آزاد ہے، پھر اس کو اس کے بیچنے کی ضرورت پڑگئی، کیا وہ اس کو بیچ سکتا ہے؟ فرمایا: ”جی ہاں!“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33065]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33065، ترقيم محمد عوامة 31659)
ترقیم عوامۃ: 31660 ترقیم الشثری: -- 33066
٣٣٠٦٦ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر في رجل قال لعبده: إن مت في مرضي هذا فانت حر، قال: ليس له ان يبيعه حتى يموت.
جابر سے روایت ہے کہ حضرت عامر نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے اپنے غلام سے کہا کہ اگر میں اس بیماری میں مر جاؤں تو تو آزاد ہے، کہ اس کے لئے موت تک اس غلام کو بیچنا جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33066]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33066، ترقيم محمد عوامة 31660)
70. في الوصي الذي يشتري من الميراث شيئا أو مما ولي عليه
اس وصی کا بیان جو وراثت کے مال سے کوئی چیز خرید لے یا اس مال میں سے جس کا وہ ذمّہ دار ہے
ترقیم عوامۃ: 31661 ترقیم الشثری: -- 33067
٣٣٠٦٧ - حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن ومحمد انهما كرها ان يشتري الوصي من الميراث شيئا.
ہشام سے روایت ہے کہ حضرت حسن اور محمد نے اس بات کو ناپسند کیا ہے کہ وصی وراثت کے مال میں سے کچھ خریدے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33067]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33067، ترقيم محمد عوامة 31661)