مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
57. في الرجل يوصي لأم ولده
اس آدمی کا بیان جو اپنی اُمِّ ولد باندی کے لئے وصیت کرے، کیا یہ اس کے لئے جائز ہے؟
ترقیم عوامۃ: 31623 ترقیم الشثری: -- 33028
٣٣٠٢٨ - حدثنا خالد بن حبان عن جعفر بن برقان قال: قلت لميمون بن مهران: الرجل يوصي لام ولده، قال: هو جائز.
جعفر بن برقان فرماتے ہیں کہ میں نے میمون بن مہران سے پوچھا کہ کیا آدمی اپنی امِّ ولد باندی کے لئے وصیت کرسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا ایسا کرنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33028]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33028، ترقيم محمد عوامة 31623)
ترقیم عوامۃ: 31624 ترقیم الشثری: -- 33029
٣٣٠٢٩ - حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن جابر قال: اوصى الشعبي لام ولده.
جابر فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے اپنی اُمِّ ولد باندی کے لئے وصیت کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33029]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33029، ترقيم محمد عوامة 31624)
ترقیم عوامۃ: 31625 ترقیم الشثری: -- 33030
٣٣٠٣٠ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم في الرجل يهب لام ولده قال: (هو) (١) جائز.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
حکم روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جو اپنی اُمِّ ولد باندی کو کچھ مال دے کہ اس کے لئے ایسا کرنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33030]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33030، ترقيم محمد عوامة 31625)
ترقیم عوامۃ: 31626 ترقیم الشثری: -- 33031
٣٣٠٣١ - حدثنا معتمر قال: قلت ليونس: رجل وهب لام ولد شيئا ثم مات، قال: كان الحسن يقول: هو لها.
معتمر کہتے ہیں کہ میں نے یونس سے عرض کیا کہ اس آدمی کا کیا حکم ہے جس نے اپنی ام ولد باندی کو کچھ عطیہ دیا پھر مرگیا، فرمایا کہ حسن فرمایا کرتے تھے کہ وہ عطیہ اسی باندی کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33031، ترقيم محمد عوامة 31626)
ترقیم عوامۃ: 31627 ترقیم الشثری: -- 33032
٣٣٠٣٢ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا احرزت ام الولد شيئا في (حياة) (١) سيدها فمات سيدها فهو لها وقد عتقت، فإن انتزع الميت شيئا (قبل ان يموت) (٢) (او) (٣) اوصى بشيء، (مما) (٤) كانت احرزت في حياته، (يصنع) (٥) فيه ما (شاء) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حياته).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) زيادة من [ب، م]: (أو).
(٤) في [أ، هـ]: (فما).
(٥) في [أ، هـ]: (تصنع).
(٦) في [أ، ط، هـ]: (شاءت).
حماد روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا: جب ام ولد باندی کوئی چیز اپنے آقا کی زندگی میں محفوظ کرلے اور پھر اس کا آقا مرجائے تو وہ چیز اسی باندی کی ہوگی، اور باندی آزاد ہوجائے گی، اور اگر مرنے والا مرنے سے پہلے کچھ واپس لے لے یا جو چیز باندی کے پاس ہے اس کے بارے میں وصیت کر دے تو اس کو ایسا کرنے کا اختیار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33032، ترقيم محمد عوامة 31627)
58. رجل أوصى وترك مالا ورقيقا فقال: عبدي فلان لفلان
اس آدمی کا بیان جس نے وصیت کی اور ترکے میں مال اور غلام چھوڑے، اور یوں کہا: میرا فلاں غلام فلاں کے لیے ہے
ترقیم عوامۃ: 31628 ترقیم الشثری: -- 33033
٣٣٠٣٣ - حدثنا جرير عن عبد الكريم بن رفيع قال: توفي رجل بالري وترك مالا ورقيقا فقال: عبدي فلان لفلان وعبدي فلان لفلان، (فلم) (١) تبلغ وصيته الثلث، فلما اقبل بالرقيق إلى الكوفة مات بعض رقيق الورثة، ولم يمت رقيق الذي اوصى لهم، فسالت إبراهيم فقال: يعطى اصحاب الوصية على ما اوصى به صاحبه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (ولم).
عبد الکریم بن رفیع فرماتے ہیں کہ رےؔ میں ایک آدمی فوت ہوگیا اور اس نے مال اور غلام ترکے میں چھوڑے، اور وصیت میں کہا: میر افلاں غلام فلاں کے لئے ہے، اور فلاں غلام فلاں شخص کے لئے ہے، اور اس کی وصیت ایک تہائی مال تک نہیں پہنچی، پھر جب غلاموں کو کوفہ لایا گیا تو بعض غلام مرگئے، اور وہ غلام نہیں مرے جن کی اس نے ان لوگوں کے لئے وصیت کی تھی، میں نے اس معاملے کے بارے میں حضرت ابراہیم سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا جن لوگوں کے غلاموں کی وصیت کی گئی ہے ان کو وصیت کرنے والے کی وصیت کے مطابق غلام دے دیے جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33033]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33033، ترقيم محمد عوامة 31628)
59. في الرجل يوصي إلى عبده وإلى مكاتبه
اس آدمی کا بیان جو اپنے غلام اور اپنے مکاتب کو کچھ وصیت کرے
ترقیم عوامۃ: 31629 ترقیم الشثری: -- 33034
٣٣٠٣٤ - (١) حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في رجل جعل وصيته إلى مكاتبه فقال المكاتب: إني قد انفقت مكاتبتي على عيال مولاي، فقال: يصدق، ويجوز ذلك، ولا باس ان يوصي إلى عبده، فإن قال العبد: إني قد كاتبت نفسي، او بعت نفسي، لم يجز ذلك.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر قال).
مغیرہ سے روایت ہے کہ ابراہیم نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے اپنی وصیت کا ذمہ دار اپنے مکاتب غلام کو بنایا تھا اور بعد میں مکاتب نے یہ کہا: میں نے اپنا بدل کتابت اپنے آقا کے اہل و عیال پر خر چ کردیا ہے، کہ اس مکاتب کی تصدیق کی جائے گی اور ایسا کرنا جائز ہے، اور آدمی کے لئے اپنے غلام کو وصیت کرنا بھی جائز ہے، لیکن اگر غلام بعد میں کہے کہ میں نے اپنے آپ کو مکاتب بنادیا، یا کہے کہ میں نے اپنے آپ کو بیچ دیا تو یہ اس کے لئے جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33034]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33034، ترقيم محمد عوامة 31629)
60. في رجل أوصى لبني هاشم: ألمواليهم من ذلك شيء؟
اس آدمی کا بیان جس نے بنو ہاشم کے لئے وصیت کی، کیا بنو ہاشم کے آزاد کردہ غلاموں کو بھی اس وصیت میں سے کچھ حصّہ مل سکتا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 31630 ترقیم الشثری: -- 33035
٣٣٠٣٥ - (١) حدثنا ابن إدريس عن عبد الملك عن عطاء قال: سئل عن رجل اوصى لبني هاشم: ايدخل مواليهم معهم؟ قال: لا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (أبو بكر قال).
عبد الملک روایت کرتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے بنو ہاشم کے لئے وصیت کی تھی، کیا ان کے آزاد کردہ غلام بھی اس وصیت میں داخل ہوں گے؟ فرمایا: نہیں! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33035]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33035، ترقيم محمد عوامة 31630)
61. الرجل يلي المال وفيهم صغير وكبير كيف ينفق؟
اس آدمی کا بیان جو کسی مال کا ذمہ دار ہے جبکہ اس کے حق داروں میں نابالغ اور بالغ دونوں طرح کے لوگ ہوں، اس آدمی کو کیسے خرچ کرنا چاہیے؟
ترقیم عوامۃ: 31631 ترقیم الشثری: -- 33036
٣٣٠٣٦ - حدثنا عباد بن العوام عن عبد الملك عن عطاء ان سعد بن (عبادة) (١) قسم ماله بين ورثته على كتاب الله، وامراة له (قد وضعت) (٢) رجلا فارسل ابو بكر وعمر إلى قيس بن سعد ان اخرج لهذا الغلام حقه، قال: قال اما شيء صنعه سعد فلا ارجع فيه، ولكن نصيبي له (فقبلا) (٣) ذلك منه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [س]: (فوضعت).
(٣) في [هـ]: (فقبل).
(٤) منقطع؛ عطاء لم يدرك سعد بن عبادة.
عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے اپنا مال اپنے ورثاء میں کتاب اللہ کے مطابق تقسیم کردیا، اور پھر ان کی ایک بیوی نے ایک لڑکا جنا، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ اس لڑکے کے لئے اس کا حق نکالو! انہوں نے فرمایا: حضرت سعد نے جو تقسیم کردی ہے اس کو تو میں ختم نہیں کرسکتا، البتہ میرا حصّہ جو بنتا ہے وہ اس لڑکے کو دیتا ہوں، چناچہ حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ ما نے ان کی اس بات کو منظور فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33036]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33036، ترقيم محمد عوامة 31631)
62. رجل اشترى أختا له (وابن لها) لا يدري من أبوه ثم مات ابنها
اس آدمی کا بیان جو اپنی بہن اور اس کے ایک بیٹے کو خریدے جس کا باپ معلوم نہ ہو، پھر اس بہن کا بیٹا مر جائے
ترقیم عوامۃ: 31632 ترقیم الشثری: -- 33037
٣٣٠٣٧ - حدثنا ابن فضيل عن بيان عن وبرة قال: اشترى رجل اختا له كانت سبية في الجاهلية، فاشتراها وابنا لها لا يدري من ابوه، فشب فاصاب مالا ثم مات فاتوا عمر فقصوا عليه القصة، فقال: خذوا ميراثه، فاجعلوه في بيت المال، ما اراه ترك ولي نعمة ولا ارى لك فريضة، فبلغ ذلك ابن مسعود فقال: (مه) (١) حتى القاه، فلقيه فقال: يا امير المؤمنين، عصبة وولي نعمة؟ قال: كذا؟ قال: نعم، (فاعطاء) (٢) المال (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (محمد)
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (فأعطاه).
(٣) صحيح.
وبرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی ایک بہن کو خریدا جو زمانہ جاہلیت میں قید ہوگئی تھی، اس نے اس کو اس کے ایک بیٹے سمیت خرید لیا جس کا باپ نامعلوم تھا، چناچہ وہ جوان ہوگیا، اور اس نے مال حاصل کرلیا، پھر وہ مرگیا، لوگ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور ساری بات بیان کی، آپ نے فرمایا اس کی میراث لے کر بیت المال میں داخل کردو، میرے خیال میں اس نے کوئی ولیِ نعمت نہیں چھوڑا، اور میری رائے میں تمہارے لئے کوئی میراث نہیں، یہ بات حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو پہنچی تو انہوں نے فرمایا: رہنے دو! یہاں تک کہ میں ان سے مل لوں، اس کے بعد وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ملے تو فرمایا: اے امیر المؤمنین! وہ آدمی عصبہ بھی ہے اور ولیِ نعمت بھی ہے، آپ نے پوچھا؛ ایسا ہی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! چناچہ آپ نے اس کو مال عطا فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33037]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33037، ترقيم محمد عوامة 31632)