مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
65. في الرجل يفضل بعض ولده على بعض
اس آدمی کا بیان جو اپنے کچھ بچوں کو دوسروں پر ترجیح دے
ترقیم عوامۃ: 31643 ترقیم الشثری: -- 33048
٣٣٠٤٨ - حدثنا حفص عن اشعث عن الحكم انه كره ان يفضل الرجل بعض ولده على بعض وكان يجيزه في القضاء.
اشعث سے روایت ہے کہ حضرت حکم اس بات کو ناپسند فرماتے تھے کہ آدمی کچھ بچوں کو دوسروں پر ترجیح دے، لیکن فیصلے میں اس کی اجازت بھی دے دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33048]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33048، ترقيم محمد عوامة 31643)
ترقیم عوامۃ: 31644 ترقیم الشثری: -- 33049
٣٣٠٤٩ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا مجالد (١) عن عامر عن شريح انه قال: لا باس ان يفضل الرجل بعض ولده على بعض.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (عن).
عامر فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ارشاد فرمایا کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ آدمی کچھ بچوں کو دوسروں پر ترجیح دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33049]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33049، ترقيم محمد عوامة 31644)
ترقیم عوامۃ: 31645 ترقیم الشثری: -- 33050
٣٣٠٥٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن ابي حيان قال: حدثني ابي قال: حضر جار لشريح وله بنون، فقسم ماله بينهم لا يالو ان يعدل، ثم دعا (شريحا) (١) فجاء فقال: (ابا امية) (٢) إني قسمت مالي بين ولدي ولم آل وقد اشهدتك، فقال شريح: قسمة الله اعدل من قسمتك، فارددهم إلى (سهام) (٣) الله وفرائضه، واشهدني وإلا فلا تشهدني (فإني) (٤) لا اشهد على جور.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (شريح).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (يا أميمة).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (قسمة).
(٤) سقط من: [أ، ط، هـ].
ابو حیان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت شریح کا ایک پڑوسی جس کے ایک سے زائد بچے تھے قریب المرگ ہوا، اور اس نے اپنا مال ان بچوں کے درمیان برابری کی پوری کوشش کرتے ہوئے تقسیم کردیا، پھر اس نے حضرت شریح کو بلایا، آپ گئے تو اس نے کہا اے ابو امیہ! میں نے اپنا مال اپنے بچوں کے درمیان تقسیم کردیا ہے اور میں نے برابری کی پوری کوشش کی ہے، اور اب میں آپ کو گواہ بناتا ہوں، حضرت شریح نے فرمایا: ”اللہ کی تقسیم تیری تقسیم سے زیادہ انصاف والی ہے، ا س تقسیم کو ختم کر کے اللہ تعالیٰ کے مقرر کیے ہوئے حصّوں کے مطابق تقسیم کرو اور پھر مجھے گواہ بناؤ، ورنہ مجھے گواہ مت بناؤ کیونکہ میں ظلم پر گواہ نہیں بننا چاہتا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33050]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33050، ترقيم محمد عوامة 31645)
ترقیم عوامۃ: 31646 ترقیم الشثری: -- 33051
٣٣٠٥١ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مسلم عن مسروق انه حضر رجلا (يوصي) (١) فاوصى باشياء لا (تنبغي) (٢) فقال مسروق: إن الله قد قسم بينكم ⦗٢٣٤⦘ فاحسن، وانه من يرغب برايه عن راي الله يضل، اوس لذوي قرابتك ممن لا (يرثك) (٣) ثم دع المال على من قسمه الله عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (توفي).
(٢) في [أ، ب، ح، ط، هـ]: (ينبغي).
(٣) في النسخ: (يرغب)، والمثبت من: [هـ]، وتفسير الطبري ٢/ ١١٦، وسنن سعيد بن منصور ١/ (٣٦١) و (٣٦٢)، والمحلى ٩/ ٣١٥.
مسلم روایت کرتے ہیں کہ حضرت مسروق ایک آدمی کے پاس گئے جو وصیت کر رہا تھا، اس نے کچھ نامناسب وصیتیں کیں، حضرت نے فرمایا: ”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان بہت اچھی تقسیم فرما دی ہے، اور بلاشبہ جو رائے اختیار کرنے میں اللہ تعالیٰ کے فیصلے سے روگردانی کرے گا وہ گمراہ ہوجائے گا، تم اپنے قرابت داروں میں سے ان لوگوں کے لئے وصیت کردو جو تمہارے وارث نہیں بنتے، پھر مال کو ان لوگوں کے درمیان رہنے دو جن پر اللہ تعالیٰ نے تقسیم کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33051]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33051، ترقيم محمد عوامة 31646)
66. الرجل يكون به الجذام فيقر بالشيء
اس آدمی کا بیان جس کو کوڑھ کا مرض ہو اور وہ کسی کے لئے کسی چیز کا اقرار کرے
ترقیم عوامۃ: 31647 ترقیم الشثری: -- 33052
٣٣٠٥٢ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن القاسم والشعبي في رجل كان به جذام فقال: اخي شريكي في مالي، فقال: إن شهدت الشهود انه اوصى به قبل ان يصيبه وجعه شركه.
جابر حضرت قاسم اور شعبی سے روایت کرتے ہیں کہ وہ آدمی جس کو کوڑھ کا مرض لاحق ہو اور وہ اقرار کرے کہ میرا بھائی میرے مال میں شریک ہے اگر گواہ گواہی دے دیں کہ اس نے بیماری لگنے سے پہلے یہ وصیت کی تھی تو وہ بھائی اس کے مال میں اس کا شریک ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33052]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33052، ترقيم محمد عوامة 31647)
67. في بعض الورثة يقر بالدين على الميت
ان ورثاء کا بیان جو میت پر قرضہ ہونے کا اقرار کریں
ترقیم عوامۃ: 31648 ترقیم الشثری: -- 33053
٣٣٠٥٣ - حدثنا جرير عن مغيرة عن منصور عن الحكم والحسن (قالا) (١) : إذا اقر بعض الورثة بدين على الميت جاز عليه في نصيبه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (قال).
منصور حضرت حکم اور حسن سے روایت کرتے ہیں کہ جب کوئی وارث میت پر کسی قرضے کا اقرار کرے تو وہ اقرار اس وارث کی میراث میں ملنے والے حصّے کے اندر معتبر سمجھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33053]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33053، ترقيم محمد عوامة 31648)
ترقیم عوامۃ: 31649 ترقیم الشثری: -- 33054
٣٣٠٥٤ - حدثنا هشيم عن مطرف عن الشعبي في وارث اقر بدين، قال: عليه في نصيبه بحصته (قال) (١) : (ثم قال بعد ذلك: يخرج من نصيبه) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: زيادة (كله).
(٣) سقط من: [أ، ب].
مطرف حضرت شعبی سے اس وارث کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو قرضے کا اقرار کرے انہوں نے فرمایا کہ اس قرضے میں اس کے حصّے کے برابر اس پر واجب ہوجائے گا، راوی کہتے ہیں کہ پھر اس کے بعد انہوں نے فرمایا کہ اس کے حصّے سے اتنا نکال لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33054]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33054، ترقيم محمد عوامة 31649)
ترقیم عوامۃ: 31650 ترقیم الشثری: -- 33055
٣٣٠٥٥ - [حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال: عليه في نصيبه] (١) (بحصته) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
یونس سے روایت ہے کہ حضرت حسن نے فرمایا کہ وہ قرضہ اس کے حصّے کے بقدر اس پر واجب الاداء ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33055]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33055، ترقيم محمد عوامة 31650)
ترقیم عوامۃ: 31651 ترقیم الشثری: -- 33056
٣٣٠٥٦ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن مغيرة عن عامر في رجل مات وترك ابنين وترك مائتي دينار فاقر احد الابنين ان على ابيه خمسين دينارا قال: يؤخذ من نصيب هذا ويسلم للآخر نصيبه.
مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عامر نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے وقت دو بیٹے اور ترکے میں دو سو دینار چھوڑے، پھر ایک بیٹے نے اقرار کیا کہ اس کے والد پر پچاس دینار قرضہ تھا، آپ نے فرمایا وہ قرضہ اس اقرار کرنے والے کے حصّے میں سے لے لیا جائے ا اور دوسرے کا حصّہ صحیح سلامت محفوظ رہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33056]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33056، ترقيم محمد عوامة 31651)
ترقیم عوامۃ: 31652 ترقیم الشثری: -- 33057
٣٣٠٥٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن مغيرة عن الشعبي قال: إذا اقر بعض الورثة بدين على الميت جاز عليه في نصيبه.
مغیرہ سے روایت ہے کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ جب کوئی وارث میت پر کسی قرضے کا اقرار کرے تو وہ اس پر اس کے حصّے میں سے واجب الاداء ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33057]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33057، ترقيم محمد عوامة 31652)