مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
73. الرجل يوصي بثلثه لرجلين فيوجد أحدهما ميتا
اس آدمی کا بیان جو ایک تہائی مال کی دو آدمیوں کے لئے وصیت کرے، پھر ان میں سے ایک آدمی مردہ پایا جائے
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33078
٣٣٠٧٨ - قال يحيى: وهو القول.
یحییٰ فرماتے ہیں ”یہی مضبوط قول ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33078]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33078، ترقيم محمد عوامة ---)
74. الرجل يوصي لعقب بني فلان
اس آدمی کا بیان جوکسی کے ”بعد والوں کے لئے“ وصیت کرے
ترقیم عوامۃ: 31670 ترقیم الشثری: -- 33079
٣٣٠٧٩ - حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن عبد الملك عن عطاء في رجل اوصى لعقب بني فلان قال: ليس المراة من العقب.
عبد الملک سے روایت ہے کہ حضرت عطاء نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے کسی کے بعد والوں کے لئے وصیت کی تھی کہ ’ ’ عورت آدمی کے بعد والوں میں سے نہیں“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33079]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33079، ترقيم محمد عوامة 31670)
ترقیم عوامۃ: 31671 ترقیم الشثری: -- 33080
٣٣٠٨٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: عقب الرجل ولده، وولد ولده من الذكور.
ابن ابی ذئب سے روایت ہے کہ زہری نے فرمایا کہ آدمی کے بعد والے لوگوں میں اس کی مذکر اولاد اور پھر ان کی مذکر اولاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33080]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33080، ترقيم محمد عوامة 31671)
75. في رجل ترك ثلاثة بنين وقال: ثلث مالي لأصغر بني
اس آدمی کا بیان جس نے تین بیٹے چھوڑے اور کہا کہ میرا تہائی مال میرے سب سے چھوٹے بیٹے کے لئے ہے
ترقیم عوامۃ: 31672 ترقیم الشثری: -- 33081
٣٣٠٨١ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا وضاح عن مغيرة عن حماد في رجل توفي وترك ثلاثة بنين وقال: ثلث مالي لاصغر بني، وقال الاكبر: انا لا اجيز، وقال الاوسط: انا اجيز، فقال: اجعلها على تسعة اسهم (يرفع) (١) (ثلاثة) (٢) ، فله سهمه وسهم الذي اجازه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ترفع).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (ثلثه).
مغیرہ سے روایت ہے کہ حضرت حماد نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے ہوئے تین بیٹے چھوڑے اور کہا کہ میرا ایک تہائی مال میرے سب سے چھوٹے بیٹے کے لئے ہے، بعد میں بڑے بیٹے نے کہا میں ایسی وصیت نافذ نہیں کرتا اور درمیان والے بیٹے نے کہا کہ میں اسے نافذ کرتا ہوں، فرمایا کہ میری رائے میں اس مال کے نو حصّے کیے جائیں، تین حصّے بڑے بیٹے کو دیے جائیں گے، اور پھر چھوٹے بیٹے کو اس کا حصّہ اور وصیت کو نافذ کرنے والے کا حصّہ دے دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33081]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33081، ترقيم محمد عوامة 31672)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33082
٣٣٠٨٢ - وقال حماد: يرد عليهم السهم جميعا.
حماد فرماتے ہیں کہ ان سب پر وہ حصّہ لوٹایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33082]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33082، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33083
٣٣٠٨٣ - وقال عامر: الذي رد إنما رد على نفسه.
اور عامر فرماتے ہیں کہ جس نے وصیت کو ردّ کیا اس نے فقط اپنے حصّے میں سے ہی ردّ کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33083]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33083، ترقيم محمد عوامة ---)
76. في امرأة أوصت بثلث ما لها لزوجها في سبيل الله
اس عورت کا بیان جس نے ایک تہائی مال کی اپنے شوہر کیلئے فی سبیل اللہ دیے جانے کی وصیت کی
ترقیم عوامۃ: 31673 ترقیم الشثری: -- 33084
٣٣٠٨٤ - حدثنا ابو اسامة عن (الفزاري) (١) عن الاوزاعي قال: سئل الزهري عن امراة اوصت بثلث مالها لزوجها في سبيل الله؟ قال: لا يجوز إلا ان تقول: هو في سبيل الله إلى زوجي يضعه حيث (يشاء) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (الفراري).
(٢) في [جـ، م]: (شاء).
اوزاعی فرماتے ہیں کہ زہری سے ایک عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے اپنے ایک تہائی مال کی اپنے شوہر کو فی سبیل اللہ دینے کی وصیت کی تھی، فرمایا کہ یہ وصیت جائز نہیں، ہاں مگر اس وقت جبکہ وہ یوں کہے کہ یہ مال اللہ کے راستے میں دینے کے لئے میرے شوہر کو دیا جائے، اور وہ جہاں چاہے اسے خرچ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33084]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33084، ترقيم محمد عوامة 31673)
ترقیم عوامۃ: 31674 ترقیم الشثری: -- 33085
٣٣٠٨٥ - حدثنا ابن علية قال: كنت عند داود بن ابي هند فجاء رجلان او اكثر من آل انس بن مالك بينهم عبيد الله بن ابي بكر، وجاؤوا معهم بكتاب في صحيفة ذكروا انها وصية انس بن مالك، ففتحت صدرها: بسم الله الرحمن الرحيم -هذا ذكر ما كتب انس بن مالك في هذه الصحيفة من امر وصيته، إني اوصي (من) (١) تركت من اهلي (٢) بتقوى الله وشكره واستمساك بحبله، وإيمان بوعده، واوصيهم بصلاح ذات (بينهم) (٣) والتراحم والبر والتقوى، ثم اوصى - (إن) (٤) توفي- ان ثلث ماله صدقة إلا ان يغير وصيته قبل ان يلحق بالله، (الف) (٥) في سبيل الله إن كان امر الامة يومئذ جميعا وفي الرقاب والاقربين، ومن سميت له العتق من رقيقي يوم (دبر مني) (٦) فادركه العتق فإنه يقيمه ولي وصيتي في الثلث غير حرج ولا منازع (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (ما).
(٢) في [م]: زيادة (كلهم).
(٣) في زيادة (بينهم) من: [أ، ب، جـ، م].
(٤) في [أ، ح، هـ]: (من).
(٥) في [أ، جـ، ط، هـ]: (إلا).
(٦) في [أ، ح، هـ]: بياض.
(٧) صحيح.
ابن عُلیّہ فرماتے ہیں کہ میں داؤد بن ابی ہند کے پاس تھا، کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی آل کے دو یا دو سے زیادہ آدمی آئے جن میں حضرت عبید اللہ بن ابی بکر بھی شامل تھے، اور وہ اپنے ساتھ ایک دستاویز کے اندر ایک خط بھی لائے، اور انہوں نے یہ بتایا کہ یہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی وصیت ہے، میں نے اسے کھولا تو اس میں درج تھا: ”بسم اللہ الرحمن الرحیم: یہ ذکر ہے اس وصیت کا جو انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے اس دستاویز میں لکھی ہے، میں اپنے تمام گھر والوں کو اللہ تبارک و تعالیٰ سے ڈرنے اور اس کا شکر ادا کرنے اور اس کی رسّی کو مضبوطی کے ساتھ تھامنے اور اس کے وعدے پر ایمان لانے کی وصیت کرتا ہوں، اور ان کو میں آپس میں اچھے طریقے سے رہنے اور ایک دوسرے کے ساتھ صلہ رحمی کرنے اور دوسروں ے ساتھ نیکی کرنے اور اللہ سے ڈرتے رہنے کی وصیت کرتا ہوں، پھر انہوں نے وصیت فرمائی کہ ان کے مال کا ایک تہائی حصّہ صدقہ ہے، ہاں مگر یہ کہ وہ موت سے پہلے اپنی وصیت کو تبدیل کردیں، جس میں سے ایک ہزار اللہ کے راستے کے مجاہدین کے لئے ہے اگر اس وقت امت کا شیرازہ منتشر نہ ہو، اور غلاموں کو آزاد کرنے اور رشتہ داروں میں تقسیم کرنے کے لئے ہے، اور میرے وہ غلام جن کو میں نے اپنے بعد آزاد کردیا ہے اور اس کی آزادی کا وقت آگیا تو میری وصیت کا ذمہ دار ایک تہائی اس کو شامل کرے، اس طرح کہ کوئی پریشانی اور جھگڑا پیدا نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33085]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33085، ترقيم محمد عوامة 31674)
77. ما كان الناس يورثونه
اس مال کا بیان جو لوگ وراثت میں چھوڑتے تھے
ترقیم عوامۃ: 31675 ترقیم الشثری: -- 33086
٣٣٠٨٦ - (١) حدثنا ابن علية عن ابن عون عن محمد قال: كان منهم من يورث (الصامت) (٢) ومنهم من لا يورثه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) أي: النقد، وفي [ط، هـ]: (الوارث).
محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ اسلاف میں سے بعض لوگ بےزبان مال (درہم و دینار) چھوڑتے تھے اور بعض نہیں چھوڑتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33086]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33086، ترقيم محمد عوامة 31675)
78. الوصية لأهل الحرب
حربی لوگوں کے لئے وصیت کا بیان
ترقیم عوامۃ: 31676 ترقیم الشثری: -- 33087
٣٣٠٨٧ - حدثنا (عبيد الله) (١) بن موسى قال: قال سفيان: (لا) (٢) (يجوز) (٣) وصية لاهل الحرب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ب]: (ما).
(٣) في [م]: (تجوز).
عبید اللہ بن موسیٰ فرماتے ہیں کہ سفیان نے فرمایا کہ اہل حرب کے لئے وصیت کرنا جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33087]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33087، ترقيم محمد عوامة 31676)