مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
70. في الوصي الذي يشتري من الميراث شيئا أو مما ولي عليه
اس وصی کا بیان جو وراثت کے مال سے کوئی چیز خرید لے یا اس مال میں سے جس کا وہ ذمّہ دار ہے
ترقیم عوامۃ: 31662 ترقیم الشثری: -- 33068
٣٣٠٦٨ - حدثنا عبد الله (عن) (١) عثمان بن الاسود عن مجاهد وعطاء قالا: لا يجوز لوال ان يشتري مما (ولي) (٢) عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (بن).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].
عثمان بن أسود فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور عطاء نے فرمایا کہ کسی ذمہ دار کے لئے اس مال میں سے کچھ خریدنا جائز نہیں جو اس کی ذمہ داری میں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33068]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33068، ترقيم محمد عوامة 31662)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33069
٣٣٠٦٩ - قال: وقال مجاهد: لا تشتر إحدى يديك من الاخرى.
راوی کہتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے یہ بھی فرمایا کہ تمہارا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ سے کچھ نہیں خرید سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33069]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33069، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 31663 ترقیم الشثری: -- 33070
٣٣٠٧٠ - حدثنا ابن عيينة عن ابي إسحاق عن صلة بن زفر قال: كان عند عبد الله فاتاه رجل على فرس ابلق، فقال: تامرني ان اشتري هذا، قال: (و) (١) ما ⦗٢٣٧⦘ شانه؟ قال: اوصى إلي رجل، وتركه فاقمته في السوق على ثمن، قال: لا تشتره ولا تستسلف من ماله (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، هـ].
(٢) صحيح.
صلہ بن زفر فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ کے پاس تھا کہ ایک آدمی ان کے پاس ایک چتکبرے گھوڑے پر سوار ہو کر آیا، اور اس نے کہا کیا آپ مجھے حکم دیتے ہیں کہ میں اس کو خریدوں؟ آپ نے پوچھا ”اس کا کیا معاملہ ہے؟“ اس نے کہا: ایک آدمی نے مجھے اپنا وصی بنایا اور یہ چھوڑ کر مرا، میں نے اس کو ایک قیمت پر بازار میں لگا دیا، آپ نے فرمایا اس کو نہ خریدو اور اس کے مال سے قرض بھی نہ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33070]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33070، ترقيم محمد عوامة 31663)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33071
٣٣٠٧١ - قال ابو إسحاق: سمعته من صلة منذ ستين سنة.
ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے صلہ بن زفر سے یہ بات ساٹھ سال پہلے سنی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33071]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33071، ترقيم محمد عوامة ---)
71. في الرجل يوصي لعبده بثلثه
اس آدمی کا بیان جو اپنے غلام کے لئے ایک تہائی مال کی وصیت کرے
ترقیم عوامۃ: 31664 ترقیم الشثری: -- 33072
٣٣٠٧٢ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا سنان بن هارون البرجمي عن اشعث عن الحسن وابن سيرين قالا في رجل اوصى لعبده بالثلث، قالا: ذلك من رقبته، فإن كان الثلث اكثر من ثمنه عتق ودفع إليه ما بقي، وإن كان اقل من ثمنه عتق وسعى لهم فيما بقي وإن اوصى لهم بدراهم فإن شاء الورثة اجازوا، وإن شاءوا لم يجيزوا.
اشعث سے روایت ہے کہ حضرت حسن اور محمد بن سیرین نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے اپنے غلام کے لئے ایک تہائی مال کی وصیت کی تھی کہ یہ مال اس کی گردن میں سے ہی دیا جائے گا، سو اگر ایک تہائی اس کی قیمت سے زائد ہو تو اس کو آزاد کردیا جائے گا اور باقی مال اس کو دے دیا جائے گا، اور اگر اس کی قیمت سے کم ہو تو وہ آزاد ہوجائے گا اور باقی قیمت ورثاء کے لئے کمائے گا، اور اگر کسی مرنے والے نے غلاموں کو دراہم دینے کی وصیت کی تو اگر ورثاء چاہیں تو اس وصیت کو نافذ کردیں اور چاہیں تو نافذ نہ کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33072]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33072، ترقيم محمد عوامة 31664)
72. من كان يقول: الورثة أحق من غيرهم بالمال
ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ ورثاء مال کے دوسروں سے زیادہ حق دار ہیں
ترقیم عوامۃ: 31665 ترقیم الشثری: -- 33073
٣٣٠٧٣ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا سفيان عن (ابن) (١) ابي خالد عن حكيم بن جابر انه قيل له في الوصية عند الموت لو اعتقت غلامك فقرا هذه الآية: ﴿وليخش الذين لو تركوا من خلفهم ذرية ضعافا خافوا عليهم﴾ [النساء: ٩] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ، وأثبته من السند بعده ومن كتب التراجم.
ابن ابی خالد فرماتے ہیں کہ حکیم بن جابر سے موت کے وقت وصیت کے بارے میں کہا گیا کہ اگر آپ اپنے غلام کو آزاد کردیں تو کیا ہی اچھا ہو! انہوں نے یہ آیت پڑھی { وَلْیَخْشَ الَّذِینَ لَوْ تَرَکُوا مِنْ خَلْفِہِمْ ذُرِّیَّۃً ضِعَافًا خَافُوا عَلَیْہِمْ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33073]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33073، ترقيم محمد عوامة 31665)
ترقیم عوامۃ: 31666 ترقیم الشثری: -- 33074
٣٣٠٧٤ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا يزيد بن عبد العزيز عن إسماعيل عن حكيم بن جابر انه لما حضره الموت وكان له غلام فقيل له: لو اعتقت هذا، فقال: إني لم اترك لولدي غيره قال: فاعادوا عليه لو اعتقته، فقرا هذه الآية: ⦗٢٣٨⦘ ﴿وليخش الذين لو تركوا من خلفهم ذرية (ضعافا خافوا عليهم) (١) ﴾ إلى قوله: ﴿سديدا﴾.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
اسماعیل حضرت حکیم بن جابر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کی موت کا وقت آیا اور ان کا ایک غلام تھا، ان سے کہا گیا کہ اچھا ہوگا اگر آپ اس کو آزادکر دیں، فرمانے لگے کہ میں اپنی اولاد کے لئے اس کے علاوہ کچھ چھوڑ کر نہیں جا رہا، راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے دوبارہ کہا کہ آپ آزاد کردیں تو اچھا ہوگا، چناچہ اس پر آپ نے آیت { وَلْیَخْشَ الَّذِینَ لَوْ تَرَکُوا مِنْ خَلْفِہِمْ ذُرِّیَّۃً ضِعَافًا خَافُوا عَلَیْہِمْ } سے { سَدِیدًا } تک کی تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33074]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33074، ترقيم محمد عوامة 31666)
ترقیم عوامۃ: 31667 ترقیم الشثری: -- 33075
٣٣٠٧٥ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن (نسير) (١) قال: قال رجل للربيع بن خثيم: اوس لي بمصحفك، قال فنظر إلى ابن له صغير فقال: ﴿واولو الارحام بعضهم اولى ببعض في كتاب الله﴾ [الانفال: ٧٥] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، م]: (بشير).
نُسیر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ربیع بن خثیم سے فرمایا کہ آپ اپنے مصحف کی میرے لئے وصیت فرما دیں! آپ نے اپنے چھوٹے بیٹے کی طرف دیکھ کر اس آیت کی تلاوت فرمائی (بعض رشتہ دار اللہ کی کتاب میں بعض سے بڑھ کر ہیں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33075]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33075، ترقيم محمد عوامة 31667)
ترقیم عوامۃ: 31668 ترقیم الشثری: -- 33076
٣٣٠٧٦ - حدثنا معتمر عن عاصم قال: مرض ابو العالية (فاعتق مملوكا) (١) (له) (٢) (ثم) (٣) ذكروا (له انه من) (٤) وراء النهر فقال: إن كان حيا فلا اعتقه، وإن كان ميتا فهو عتيق، وذكر هذه الآية: ﴿وله ذرية ضعفاء﴾ [البقرة: ٢٦٦] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، ب].
(٢) سقط من: [جـ، م].
(٣) زيادة (ثم) من: [أ، ب، جـ، م].
(٤) في [جـ، م]: (ولد الذمي)، وفي [أ، ب]: (والذمي).
عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ بیمار ہوئے تو انہوں نے اپنا ایک غلام آزاد فرمایا جس کے بارے میں ان سے کہا گیا کہ وہ نہر پار گیا ہوا ہے، فرمایا کہ اگر وہ زندہ ہے تو میں اس کو آزاد نہیں کرتا اور اگر مرگیا ہے تو وہ آزاد ہے، اور پھر اس آیت کا ذکر فرمایا: { وَلَہُ ذُرِّیَّۃٌ ضُعَفَائُ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33076]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33076، ترقيم محمد عوامة 31668)
73. الرجل يوصي بثلثه لرجلين فيوجد أحدهما ميتا
اس آدمی کا بیان جو ایک تہائی مال کی دو آدمیوں کے لئے وصیت کرے، پھر ان میں سے ایک آدمی مردہ پایا جائے
ترقیم عوامۃ: 31669 ترقیم الشثری: -- 33077
٣٣٠٧٧ - حدثنا يحيى بن آدم عن الاشجعي سمع سفيان يقول في رجل اوصى بثلثه لرجلين فيوجد احدهما ميتا قال: يكون للآخر -يعني الثلث كله.
اشجعی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان کو اس آدمی کے بارے میں جس نے دو آدمیوں کے لئے وصیت کی تھی پھر ایک مردہ پایا گیا یہ فرماتے سنا کہ وہ مال یعنی پورا تہائی مال دوسرے کے لئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33077]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33077، ترقيم محمد عوامة 31669)