🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. رجل كانت له أخت بغي فتوفيت وتركت ابنا فمات
اس آدمی کا بیان جس کی ایک زانیہ بہن تھی، وہ فوت ہو گئی اور ایک بچہ چھوڑ کر مری، بعد میں وہ بچہ بھی فوت ہو گیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31633 ترقیم الشثری: -- 33038
٣٣٠٣٨ - حدثنا يحيى بن عيسى عن الاعمش عن إبراهيم عن الاسود قال: جاء رجل إلى عمر فقال له: كانت لي اخت بغي فتوفيت وتركت غلاما، فمات وترك ذودا من الإبل؟ فقال عمر: ما ارى بينك وبينه نسبا، ائت (بها) (١) فاجعلها في إبل الصدقة، قال: فاتى ابن مسعود فذكر ذلك له، فقام عبد الله فاتى عمر فقال: ما تقول يا امير المؤمنين؟ قال: ما ارى بينه وبينه نسبا فقال: اليس هو خاله وولي نعمته، فقال: ما ترى؟ قال: ارى انه احق مسالة فردها عليه عمر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (لها).
(٢) صحيح.

اسود فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے عرض کرنے لگا کہ میری ایک زانیہ بہن تھی، وہ فوت ہوگئی اور اس نے ایک بچہ چھوڑا جو بعد میں فوت ہوگیا اور ترکے میں کچھ اونٹ چھوڑ کر مرا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا کہ میرے خیال میں تمہارے درمیان نسب کا کوئی رشتہ نہیں، اس لئے تم ان اونٹوں کو لا کر صدقہ کے اونٹوں میں داخل کردو، راوی فرماتے ہیں کہ وہ آدمی اس کے بعد حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے ساری بات بیان کی، چناچہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اٹھ کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے، اور فرمایا: اے امیر المؤمنین! آپ نے اس مسئلے کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا؟ آپ نے فرمایا کہ میرے خیال میں ان دونوں کے درمیان نسب کا کوئی رشتہ نہیں، حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا وہ اس بچے کا ماموں اور اس کا ولیِ نعمت نہیں؟ آپ نے پوچھا کہ تمہارا کیا خیال ہے؟ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ میری رائے میں وہ اس بچے کے مال کا حق دار ہے، چناچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وہ مال اس آدمی کو واپس لوٹا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33038]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33038، ترقيم محمد عوامة 31633)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
64. في الرجل يوصي بالشيء في الفقراء أيفضل بعضهم على بعض
اس کا بیان جو کسی چیز کو فقراء کے درمیان تقسیم کرنے کی وصیت کر دے، کیا کچھ فقراء کو دوسروں پر ترجیح دی جا سکتی ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31634 ترقیم الشثری: -- 33039
٣٣٠٣٩ - حدثنا ابو اسامة عن ابي عوانة قال: سئل حماد عن رجل اوصى في الفقراء بدراهم قال: لم ير باسا ان يفضل بعضهم على بعض بقدر الحاجة.
ابو عوانہ فرماتے ہیں کہ حماد سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے فقراء کو کچھ درہم دینے کی وصیت کی تھی، انہوں نے فرمایا کہ ہم اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے کہ کچھ فقراء کو دوسروں پر ضرورت کے مطابق ترجیح دی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33039]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33039، ترقيم محمد عوامة 31634)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
65. في الرجل يفضل بعض ولده على بعض
اس آدمی کا بیان جو اپنے کچھ بچوں کو دوسروں پر ترجیح دے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31635 ترقیم الشثری: -- 33040
٣٣٠٤٠ - حدثنا ابن عليه عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: احق تسوية النحل بين الولد على كتاب الله؟ قال: نعم، وقد (بلغنا) (١) ذلك عن نبي الله ﷺ انه قال:" (سويت) (٢) بين ولدك؟" قلت: في النعمان؟ قال: وغيره زعموا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (فعلنا).
(٢) في [ط، هـ]: (أسويت).
(٣) مرسل؛ عطاء تابعي، أخرجه عبد الرزاق (١٦٤٩٧).

ابن جریج فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ کیا کتاب اللہ کی رُو سے بچوں کو مال دینے میں برابر ی ضروری ہے؟ انہوں نے فرمایا ہاں! اور ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ بات پہنچی ہے کہ آپ نے صحابی سے پوچھا تھا کہ کیا تم نے اپنے بچوں میں برابری کی ہے؟ میں نے عرض کیا کہ یہ بات حضرت نعمان کے بارے میں منقول ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ محدثین فرماتے ہیں کہ کچھ اور صحابہ کے بارے میں بھی یہی بات منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33040]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33040، ترقيم محمد عوامة 31635)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31636 ترقیم الشثری: -- 33041
٣٣٠٤١ - حدثنا عباد عن حصين عن الشعبي قال: سمعت النعمان بن بشير يقول: اعطاني ابي عطية، فقالت امي عمرة (ابنة) (١) رواحة: فلا ارضى حتى (تشهد) (٢) رسول الله ﷺ فاتى رسول الله ﷺ فقال: يا رسول الله إني اعطيت ابن عمرة عطية، فامرتني ان اشهدك، (فقال) (٣) :"اعطيت كل ولدك مثل هذا؟" قال: لا، قال:" (اتقوا) (٤) الله، واعدلوا بين اولادكم"، قال: فرجع فرد عطيته (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (بنت).
(٢) في [م]: (يشهد).
(٣) في [م]: (قال).
(٤) في [م]: (فاتقوا).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٥٨٧)، ومسلم (١٦٢٣).

شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میرے والد محترم نے مجھے کچھ مال دیا تو میری والدہ عمرہ بنت رواحہ نے فرمایا کہ میں اس وقت تک راضی نہیں ہوں گی جب تک آپ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گواہ نہ بنالیں، چناچہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچے اور عرض کیا یا رسول اللہ! میں نے عمرہ کے بیٹے کو کچھ مال دیا ہے، وہ کہتی ہے کہ میں آپ کو اس پر گواہ بناؤں، آپ نے پوچھا کہ کیا تم نے اتنا مال اپنے ہر بچے کو دیا ہے؟ وہ فرمانے لگے کہ نہیں! آپ نے ارشاد فرمایا کہ ”اللہ سے ڈرو اور اپنے بچوں کے درمیان برابری کیا کرو“ فرماتے ہیں انہوں نے واپس آ کر اپنا مال واپس لے لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33041]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33041، ترقيم محمد عوامة 31636)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31637 ترقیم الشثری: -- 33042
٣٣٠٤٢ - (حدثنا) (١) ابن عليه عن الزهري عن حميد بن عبد الرحمن، وعن محمد ابن النعمان عن ابيه ان اباه نحله غلاما وانه اتى النبي ﷺ ليشهده، فقال:"اكل ولدك اعطيته مثل هذا؟" قال: لا، قال:"فاردده" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٢٣)، وأحمد (١٨٣٨٢)، وأصله عند البخاري (٢٦٥٠).

محمد بن نعمان اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد نے ان کو ایک غلام ہبہ کیا، اور پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے تاکہ آپ کو اس بات پر گواہ بنادیں، آپ نے پوچھا کہ کیا تم نے اپنے ہر بچے کو اس طرح کا غلام ہبہ کیا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا کہ نہیں! آپ نے فرمایا کہ اس سے وہ غلام واپس لے لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33042]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33042، ترقيم محمد عوامة 31637)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31638 ترقیم الشثری: -- 33043
٣٣٠٤٣ - حدثنا علي بن مسهر عن ابي حيان عن الشعبي عن النعمان بن بشير قال: انطلق بي ابي إلى النبي ﷺ ليشهده على عطية اعطانيها، قال:"لك غيره؟" قال: نعم، قال:" (كلهم) (١) (اعطيتهم) (٢) مثل (ما) (٣) اعطيته؟" قال: لا، قال:"فلا اشهد على جور" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زياد؛ (كلهم) من: [أ، ب، جـ، م].
(٢) في [ك، م]: (أعطيته).
(٣) سقط من: [ب، هـ].
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٦٥٠)، ومسلم (١٦٢٣).

شعبی سے روایت ہے کہ حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ میرے والد محترم، مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے گئے تاکہ آپ کو ایک ہبہ کا گواہ بنا سکیں جو انہوں نے مجھے عطا فرمایا تھا، آپ نے پوچھا ”کیا تمہارا اس کے علاوہ بھی کوئی بچہ ہے؟ انہوں نے عرض کیا ”جی ہاں“ آپ نے پوچھا ”کیا تم نے ہر بچے کو اس جیسا مال دیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا ”نہیں“ اس پر آپ نے فرمایا ”میں ظلم پر گواہ نہیں بن سکتا“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33043]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33043، ترقيم محمد عوامة 31638)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31639 ترقیم الشثری: -- 33044
٣٣٠٤٤ - حدثنا ابن عليه عن ابن ابي نجيح قال: كان طاوس إذا سئل عنه (قرا) (١) : ﴿افحكم الجاهلية يبغون﴾.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (قال).
ابن ابی نجیح فرماتے ہیں کہ جب حضرت طاوس سے اس بارے میں سوال کیا جاتا تو یہ آیت تلاوت فرماتے { أَفَحُکْمَ الْجَاہِلِیَّۃِ یَبْغُونَ } (کیا وہ جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33044]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33044، ترقيم محمد عوامة 31639)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31640 ترقیم الشثری: -- 33045
٣٣٠٤٥ - حدثنا ابن عليه عن معمر عن الزهري قال: قال عروة: (يرد) (١) من (حيف) (٢) الحي ما يرد من (حيف) (٣) الميت.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، جـ، م]: (يرد).
(٢) في [م]: (جيف)، وفي [جـ]: (خيف)، وفي [أ، هـ]: (جنف).
(٣) في [م]: (جيف)، وفي [جـ]: (خيف)، وفي [أ، هـ]: (جنف).

زہری سے روایت ہے کہ حضرت عروہ نے ارشاد فرمایا: ”جو ظلم مرنے والے کا ناقابلِ قبول ہے وہ زندہ آدمی کا بھی ناقابلِ قبول ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33045]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33045، ترقيم محمد عوامة 31640)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31641 ترقیم الشثری: -- 33046
٣٣٠٤٦ - حدثنا ابو داود عن مسمع بن ثابت عن عكرمة انه كان يكرهه.
مسمع بن ثابت فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ اس بات کو ناپسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33046]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33046، ترقيم محمد عوامة 31641)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31642 ترقیم الشثری: -- 33047
٣٣٠٤٧ - (١) حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن ابي معشر عن إبراهيم قال: كانوا يستحبون ان يعدل الرجل بين ولده حتى في (القبل) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) في [أ، ب]: (قبلة).

ابو معشر سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ فقہاء اس بات کو مستحب سمجھتے تھے کہ آدمی اپنے بچوں میں برابری رکھے، یہاں تک کہ ان کا بوسہ لینے میں بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33047]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33047، ترقيم محمد عوامة 31642)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں