مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
15. في الرجل يوصي بثلثه لغير ذي قرابة: (من أجازه)
اس آدمی کا بیان جو اپنے مال کے ایک تہائی حصّے کی غیر رشتہ داروں کے لئے وصیت کرے، اور ان حضرات کا ذکر جو اس کو جائز قرار دیتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 31424 ترقیم الشثری: -- 32818
٣٢٨١٨ - حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء قال: قلت: اوصى (إنسان) (١) في سبيل الله (وفي المساكين) (٢) وترك قرابة محتاجين، قال: وصيته حيث اوصى بها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (رجل).
(٢) سقط من: [هـ].
ابن جریج عطاء سے روایت کرتے ہیں فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء سے سوال کیا کہ ایک آدمی نے مجاہدین اور مسکینوں کے لئے وصیت کی لیکن اس کے رشتہ داروں میں بہت سے حاجت مند لوگ ہیں، فرمایا کہ اس کی وصیت وہیں نافذ کی جائے گی جہاں اس نے کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32818]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32818، ترقيم محمد عوامة 31424)
ترقیم عوامۃ: 31425 ترقیم الشثری: -- 32819
٣٢٨١٩ - حدثنا (الضحاك بن مخلد) (١) عن ابن جريج عن ابن ابي مليكة قال: امرهم بامر، فإن خالفوا جاز و (بئس ما صنعوا) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (محمد بن بكر).
(٢) في [ط، هـ]: (مضى ما منعوا).
ابن جریج روایت کرتے ہیں کہ ابن ابی ملیکہ نے فرمایا کہ وصیت کرنے والے نے وصیت کے ذمہ داروں کو یہ حکم دیا ہے، اگر وہ اس حکم کی مخالفت کریں تب بھی نافذ تو ہوجائے گی لیکن ان کا یہ فعل برا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32819]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32819، ترقيم محمد عوامة 31425)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32820
٣٢٨٢٠ - و (قد كان) (١) عطاء قال: ذو القرابة احق بها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أن).
اور حضرت عطاء فرمایا کرتے تھے کہ قرابت دار اس کے زیادہ حق دار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32820]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32820، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 31426 ترقیم الشثری: -- 32821
٣٢٨٢١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن عامر قال: للرجل ثلثه يطرحه في البحر (إن شاء) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
جابر حضرت عامر سے روایت کرتے ہیں، فرمایا کہ آدمی کو اپنے تہائی مال کا اختیار ہے، چاہے تو اس کو سمندر میں پھینک دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32821]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32821، ترقيم محمد عوامة 31426)
16. من قال: يرد على ذي القرابة
ان اسلاف کے فرمان جو فرماتے ہیں کہ رشتہ داروں میں وصیت کو نافذ کیا جائے
ترقیم عوامۃ: 31427 ترقیم الشثری: -- 32822
٣٢٨٢٢ - حدثنا معتمر عن حميد عن الحسن في رجل يوصي للاباعد ويترك الاقارب، قال: تجعل وصيته ثلاثة اثلاث: للاقارب ثلثان، وللاباعد ثلث.
حمید حضرت حسن سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جو دور کے رشتہ داروں کے لئے وصیت کر دے اور قریبی رشتہ داروں کو چھوڑ دے، آپ نے فرمایا کہ اس کے وصیت شدہ مال کے تین حصّے کیے جائیں، قریبی رشتہ داروں کے لئے دو تہائی اور دور کے رشتہ داروں کے لئے ایک تہائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32822]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32822، ترقيم محمد عوامة 31427)
ترقیم عوامۃ: 31428 ترقیم الشثری: -- 32823
٣٢٨٢٣ - حدثنا الضحاك عن ابن جريج عن ابن طاوس عن ابيه قال: كان لا يرى الوصية (إلا) (١) لذوي الارحام اهل الفقر، فإن اوصى بها لغيرهم (انتزعت) (٢) منهم فردت إليهم، فإن لم يكن فيهم فقراء فلاهل الفقر (ما) (٣) كانوا وإن (سمى) (٤) اهلها (الذين اوصى) (٥) لهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت من: [جـ].
(٢) في [ط، هـ]: (نزعت).
(٣) في [هـ]: (من).
(٤) سقط من: [ب]، وفي [هـ]: (بقي).
(٥) في [هـ]: (إلا من يوصى).
ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ طاؤس حاجت مندوں ذوی الأرحام رشتہ داروں کے علاوہ کسی کے لئے وصیت کرنے کو جائز نہیں سمجھتے تھے، اور یہ رائے رکھتے تھے کہ اگر کوئی ان کے علاوہ کسی کے لئے وصیت کرے تو ان سے مال لے کر ذوی الأرحام رشتہ داروں کو دلایا جائے گا، اور اگر ذوی الأرحام رشتہ داروں میں حاجت مند نہ ہوں تو وصیت کا مال فقراء میں تقسیم کیا جائے گا چاہے وہ کوئی بھی ہوں، اگرچہ وصیت کرنے والے نے ان لوگوں کا نام بھی لیا ہو جن کے لئے وصیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32823]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32823، ترقيم محمد عوامة 31428)
ترقیم عوامۃ: 31429 ترقیم الشثری: -- 32824
٣٢٨٢٤ - حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن عطاء بن ابي ميمونة قال: سالت (العلاء) (١) بن زياد ومسلم بن يسار عن الوصية، فدعا بالمصحف (فقرا) (٢) : ﴿إن ترك خيرا الوصية (للوالدين) (٣) والاقربين﴾ [البقرة: ١٨٠] ، قالا: هي للقرابة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (الولاء).
(٢) في [ب]: (فقال).
(٣) في [هـ]: (فللوالدين).
عطاء بن أبی میمونہ فرماتے ہیں کہ میں نے علاء بن زیاد اور مسلم بن یسار سے وصیت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے قرآن پاک منگوایا اور آیت {إنْ تَرَکَ خَیْرًا الْوَصِیَّۃُ لِلْوَالِدَیْنِ وَالأَقْرَبِینَ } پڑھی، اور پھر فرمایا کہ وصیت رشتہ داروں کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32824]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32824، ترقيم محمد عوامة 31429)
ترقیم عوامۃ: 31430 ترقیم الشثری: -- 32825
٣٢٨٢٥ - حدثنا ابن مهدي عن همام (عن) (١) قتادة عن الحسن وعبد الملك بن يعلى قالا: ترد على قرابته.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بن).
قتادہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت عبد الملک بن یعلیٰ نے فرمایا کہ وصیت رشتہ داروں کی طرف لوٹا دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32825]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32825، ترقيم محمد عوامة 31430)
ترقیم عوامۃ: 31431 ترقیم الشثری: -- 32826
٣٢٨٢٦ - حدثنا حفص عن حميد عن انس ان ابا طلحة (اتى) (١) النبي ﷺ فقال: يا رسول الله إني جعلت حائطي لله، ولو استطعت ان اخفيه لم اظهره، فقال النبي ﷺ:"اجعله في فقراء اهلك" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أنا أتى)، وفي [هـ]: (جاء).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٢١٦٥)، والترمذي (٢٩٩٧)، وابن خزيمة (٢٤٥٨)، والطحاوي ٣/ ٢٨٩، وابن جرير في التفسير ٣/ ٣٤٨، والدارقطني ٤/ ١٩١، وابن عساكر ١٩/ ٤١٦، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٣٠٩، والمروزي في البر (١٧٤)، والبيهقي ٦/ ٢٨٠، وأصله عند البخاري (١٤٦١)، ومسلم (٩٩٨).
حمید حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے، اور عرض کیا اے اللہ کے رسول! میں نے اپنا باغ اللہ کے نام پردے دیا، اور اگر میں اس بات کو چھپا سکتا تو اس کو ظاہر نہ کرتا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس باغ کو اپنے حاجت مند قرابت داروں میں تقسیم کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32826]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32826، ترقيم محمد عوامة 31431)
17. الرجل يوصي بالوصية في مرضه ثم يبرأ فلا يغيرها
اس آدمی کا بیان جو بیماری کے زمانے میں وصیت کر دے پھر تندرست ہو جائے لیکن اس وصیت کو تبدیل نہ کرے
ترقیم عوامۃ: 31432 ترقیم الشثری: -- 32827
٣٢٨٢٧ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن انه كان يقول في الرجل إذا اوصى في مرضه ثم برا فلم يغير وصيته تلك حتى يموت بعد، قال: يؤخذ بما فيها.
یونس سے روایت ہے کہ حضرت حسن فرمایا کرتے تھے اس آدمی کے بارے میں جو بیماری کے زمانے میں وصیت کرے پھر تندرست ہوجائے اور اپنی اس وصیت کو تبدیل نہ کرے یہاں تک کہ اسی حالت میں مرجائے، فرماتے ہیں کہ اس کی وصیت کے مطابق اس کا مال لے لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32827]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32827، ترقيم محمد عوامة 31432)