🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. من كان يستحب أن يكتب في وصيته إن حدث بي حدث قبل أن أغير وصيتي
ان حضرات کا ذکر جو اپنی وصیت میں یہ بات لکھنا اچھا سمجھتے تھے: اگر مجھے موت آ جائے قبل اس کے کہ میں اپنی وصیت میں تبدیلی کروں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31461 ترقیم الشثری: -- 32858
٣٢٨٥٨ - (حدثنا) (١) وكيع عن ابي العميس عن عامر بن عبد الله بن الزبير ان ابن مسعود اوصى فكتب في وصيته: بسم الله الرحمن الرحيم، هذا ما اوصى به ابن مسعود إن حدث به حدث في مرضه هذا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
(٢) صحيح.

عامر بن عبد اللہ بن زبیر سے روایت ہے کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے وصیت کی اور اپنی وصیت میں لکھا: ”بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ یہ وصیت ہے ابن مسعود کی اگر اس کو اس بیماری میں موت آجائے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32858]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32858، ترقيم محمد عوامة 31461)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31462 ترقیم الشثری: -- 32859
٣٢٨٥٩ - حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن محمد قال: كانوا يوصون فيكتب الرجل (في) (١) وصيته إن حدث بي حدث قبل ان اغير وصيتي هذه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
ہشام روایت کرتے ہیں کہ محمد نے فرمایا: لوگ جب وصیت کیا کرتے تھے تو اپنی وصیت میں لکھ دیا کرتے تھے کہ: ”اگر مجھے اپنی وصیت میں تبدیلی کرنے سے پہلے موت آجائے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32859]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32859، ترقيم محمد عوامة 31462)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31463 ترقیم الشثری: -- 32860
٣٢٨٦٠ - حدثنا ابو داود الطيالسي عن ابي خلدة عن ابي العالية قال: اوصيت بضع عشر مرة، (اوقت وقتا) (١) إذا جاء الوقت كنت بالخيار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أوفت. . .).
ابو خلدہ سے روایت ہے کہ ابو العالیہ نے فرمایا: میں دس سے زائد مرتبہ وصیت کرچکا ہوں، میں وصیت کا ایک وقت مقرر کردیتا ہوں، جب وہ وقت آتا ہے تو مجھے اختیار حاصل ہوجاتا ہے (اس وصیت کو باقی رکھوں یا بدل دوں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32860]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32860، ترقيم محمد عوامة 31463)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31464 ترقیم الشثری: -- 32861
٣٢٨٦١ - حدثنا ابو اسامة عن ابي عمير الحارث بن عمير عن ايوب عن نافع عن ابن عمر انه كان يشترط: إن حدث بي حدث قبل (ان) (١) اغير كتابي هذا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة (أن) من: [أ، ب، جـ، م].
(٢) صحيح.

نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنی وصیت میں یہ شرط لگائی تھی ”اگر مجھے اس تحریر میں تبدیلی کرنے سے پہلے موت آجائے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32861]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32861، ترقيم محمد عوامة 31464)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
27. الرجل يمرض فيوصي بعتق مماليكه ولا يقول في مرضي هذا
اس آدمی کا بیان جو بیمار ہو جائے اور اپنے غلاموں کی آزادی کی وصیت کر دے، لیکن یوں نہ کہے: میری اس بیماری میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31465 ترقیم الشثری: -- 32862
٣٢٨٦٢ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن ابن طاوس ان رجلا من اهل اليمن اوصى فقال: فلان حر، وفلان حر -ولم يسم- إن مت في مرضي هذا، فبرا الرجل فخاصمه (مملوكاه إلى) (١) قاضي اهل الجند فشاور في ذلك طاوسا، فقال طاوس: هم عبيد، إنما كانت نيته إن حدث به حدث.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بضعة عشر مملوكًا على).
ابن طاؤس سے روایت ہے کہ یمن کے ایک باشندے نے وصیت کی اور یوں کہا: فلاں غلام آزاد ہے، اور فلاں غلام آزاد ہے، (ان کے نام نہیں لیے) ”اگر میں اس بیماری میں مر جاؤں“ چناچہ وہ آدمی صحت یاب ہوگیا، اس کے غلاموں نے جَنَد کے قاضی کے پاس دعویٰ دائر کیا، انہوں نے حضرت طاؤس سے مشورہ کیا تو طاؤس نے فرمایا: وہ غلام ہیں کیونکہ اس آدمی کی نیت ہی میں یہ بات تھی کہ: ”اگر مجھے موت آجائے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32862]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32862، ترقيم محمد عوامة 31465)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
28. في رجل أوصى بجاريته لأبن أخيه ثم وقع عليها
اس آدمی کا بیان جس نے اپنی باندی کی اپنے بھتیجے کے لئے وصیت کی، پھر اس باندی کے ساتھ ہمبستری کر لی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31466 ترقیم الشثری: -- 32863
٣٢٨٦٣ - حدثنا حفص عن عاصم عن الشعبي انه سئل عن رجل اوصى بجاريته لابن اخيه، ثم وطئها قال: افسد وصيته.
عاصم سے روایت ہے کہ شعبی سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے اپنے بھتیجے کے لئے اپنی باندی کی وصیت کی پھر اس کے ساتھ وطی کرلی، آپ نے فرمایا اس آدمی نے اپنی وصیت کو فاسد کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32863]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32863، ترقيم محمد عوامة 31466)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. الرجل يوصي بالحج وبالزكاة تكون قد وجبت عليه قبل موته تكون من الثلث أو من جميع المال
اس آدمی کا بیان جس نے حج اور زکوٰۃ کی وصیت کی جو اس پر موت سے پہلے واجب تھے، آیا ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے ہو گی یا پورے مال سے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31467 ترقیم الشثری: -- 32864
٣٢٨٦٤ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا اوصى بهما فهما من الثلث يعني الحج والزكاة.
حماد سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا جب کوئی آدمی حج اور زکوٰۃ دونوں کی ادائیگی کی وصیت کر دے تو ان کی ادائیگی ایک تہائی مال سے کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32864]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32864، ترقيم محمد عوامة 31467)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31468 ترقیم الشثری: -- 32865
٣٢٨٦٥ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا اوصى (بحجة) (١) ولم يكن حج فمن الثلث.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (بحج).
مغیرہ ابراہیم کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنے حج کی وصیت کرے جو اس نے ادا نہیں کیا تھا تو اس کی ادائیگی ایک تہائی مال سے کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32865]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32865، ترقيم محمد عوامة 31468)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31469 ترقیم الشثری: -- 32866
٣٢٨٦٦ - [حدثنا هشيم عن هشام عن ابن سيرين قال: من الثلث] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [م].
ہشام روایت کرتے ہیں کہ محمد بن سیرین نے بھی فرمایا ہے کہ ایک تہائی مال سے ادائیگی ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32866]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32866، ترقيم محمد عوامة 31469)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31470 ترقیم الشثری: -- 32867
٣٢٨٦٧ - حدثنا هشيم عن يونس ومنصور عن الحسن قال: هو من جميع المال.
یونس اور منصور سے روایت ہے کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ان کی ادائیگی پورے مال سے کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32867]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32867، ترقيم محمد عوامة 31470)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں