🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. في الوصية إلى المرأة
یہ باب ہے عورت کو وصیت نافذ کرنے کی ذمّہ دار بنانے کے بیان میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31415 ترقیم الشثری: -- 32808
٣٢٨٠٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا ابو (جناب) (١) عن ابي عون الثقفي ان رجلا اوصى إلى امراته فاجاز ذلك شريح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حبان)، وفي [ف]: (حباب).
ابو عون ثقفی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو اپنی وصیت پورا کرنے کی ذمہ دار بنایا، تو حضرت شریح نے اس کی اجازت دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32808]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32808، ترقيم محمد عوامة 31415)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31416 ترقیم الشثری: -- 32809
٣٢٨٠٩ - حدثنا ابو اسامة عن (عمر بن) (١) عمرو الازدي قال: حدثتني خالتي، وكانت امراة إبراهيم قالت: اوصى إلي إبراهيم بشيء من وصيته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
حضرت ابراہیم کی اہلیہ فرماتی ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے مجھے اپنی وصیت کے کچھ حصّے کے نافذ کرنے کی ذمہ داری دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32809]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32809، ترقيم محمد عوامة 31416)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31417 ترقیم الشثری: -- 32810
٣٢٨١٠ - حدثنا عبدة عن عبد الملك عن عطاء قال: لا تكون المراة وصيا، فإن فعل نظر إلى رجل يوثق به فجعل ذلك إليه.
عبد الملک حضرت عطاء سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا کہ عورت کو وصیت نافذ کرنے کی ذمہ داری نہیں سونپی جاسکتی، اگر کوئی آدمی ایسا کر بیٹھے تو کوئی بااعتبار آدمی ڈھونڈ کر اس کو یہ ذمہ داری دی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32810]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32810، ترقيم محمد عوامة 31417)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31418 ترقیم الشثری: -- 32811
٣٢٨١١ - وسمعت وكيعا يقول: قال سفيان: تكون وصيا، رب امراة خير من رجل.
وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے سفیان کو یہ فرماتے سنا کہ عورت وصیت کی ذمہ دار بن سکتی ہے کیونکہ بہت سی عورتیں آدمی سے بہتر ہوتی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32811]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32811، ترقيم محمد عوامة 31418)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. رجل أوصى (للمحاويج) أين يجعل؟
اس آدمی کا بیان جس نے حاجت مندوں کیلئے وصیت کی ہو، اس کی وصیت کہاں صرف کی جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31419 ترقیم الشثری: -- 32812
٣٢٨١٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن معمر عن رجل عن عكرمة في رجل اوصى وصية للمحوجين، قال: يجعل في القرابة، فإن لم يكونوا (ففي الموالي) (١) ، فإن لم يكونوا (ففي الجيران) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (فللموالي).
(٢) في [جـ، م]: (فللجيران).

معمر ایک آدمی کے واسطے سے عکرمہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے حاجت مندوں کے لئے وصیت کی تھی کہ اس وصیت کو سب سے پہلے اس کے رشتہ داروں میں خرچ کیا جائے، اگر وہ نہ ہوں تو آزاد کردہ غلاموں میں اور اگر وہ بھی نہ ہوں تو پڑوسیوں میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32812]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32812، ترقيم محمد عوامة 31419)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. في الرجل يوصي بثلثه لغير ذي قرابة: (من أجازه)
اس آدمی کا بیان جو اپنے مال کے ایک تہائی حصّے کی غیر رشتہ داروں کے لئے وصیت کرے، اور ان حضرات کا ذکر جو اس کو جائز قرار دیتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31420 ترقیم الشثری: -- 32813
٣٢٨١٣ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن محمد قال: قال عبيد الله بن عبد الله بن معمر: في الوصية من سمى: جعلناها حيث سمى، ومن قال: حيث امر الله: جعلناها في قرابته.
محمد روایت کرتے ہیں کہ عبید اللہ بن عبد اللہ بن معمر نے وصیت کے بارے میں فرمایا جس شخص نے وصیت کرتے ہوئے آدمی کا نام لیا تو ہم اس آدمی کو اس کا مال دلا دیں گے جس کا اس نے وصیت میں نام لیا، اور جس نے اس طرح وصیت کی جہاں اللہ کا حکم ہے وہیں خرچ کردیا جائے تو ہم اس کے قرابت داروں کو مال دلائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32813]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32813، ترقيم محمد عوامة 31420)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31421 ترقیم الشثری: -- 32814
٣٢٨١٤ - حدثنا (معتمر) (١) عن ابيه عن الحسن في الرجل يوصي للاباعد ويترك الاقارب، قال: تجعل وصيته ثلاثة اثلاث: للاقارب ثلثان، وللاباعد ثلث.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (معمر).
معتمر اپنے والد سے وہ حسن سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو دور کے رشتہ داروں کے لئے وصیت کرے اور قریب کے رشتہ داروں کو چھوڑ دے، فرمایا کہ اس کے وصیت شدہ مال کو تین حصّوں میں تقسیم کیا جائے گا، قریبی رشتہ داروں کے لئے دو تہائی، اور دور کے رشتہ داروں کے لئے ایک تہائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32814]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32814، ترقيم محمد عوامة 31421)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 32815
٣٢٨١٥ - واما محمد بن كعب (فقال) (١) : إنما هو مال، اعطاه الله، يضعه حيث احب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (قال).
اور محمد بن کعب فرماتے تھے کہ یہ تو اللہ کا دیا ہوا مال ہے جہاں اس کا جی چاہے خرچ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32815]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32815، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31422 ترقیم الشثری: -- 32816
٣٢٨١٦ - حدثنا معتمر عن حميد عن ابن سيرين قال: ضعوها حيث امر بها.
حُمید محمد بن سیرین کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں کہ وصیت کرنے والے نے جس جگہ وصیت کے مال کو خرچ کرنے کا حکم دیا ہے اسی جگہ اسے خرچ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32816]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32816، ترقيم محمد عوامة 31422)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31423 ترقیم الشثری: -- 32817
٣٢٨١٧ - حدثنا ابن مهدي عن (همام) (١) (ان) (٢) قتادة سئل عن الرجل يوصي لغير قرابته، قال: كان سالم وسليمان بن يسار وعطاء يقولون: (هي) (٣) لمن (اوصى) (٤) له بها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (حماد)، وابن مهدي يروي عن الحمادين ولذلك فهو يسمي والداهما.
(٢) سقط من: [جـ]، وفي [أ، ط، هـ]: (عن).
(٣) في [م]: (هو).
(٤) في [ط، هـ]: (يوصى).

ھمام سے روایت ہے کہ قتادہ سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جو ان لوگوں کے لیے وصیت کرتا ہے جن کا اس سے کوئی رشتہ نہیں، فرمایا کہ سالم، سلیمان بن یسار اور عطاء فرمایا کرتے تھے کہ وہ مال اس کو دیا جائے گا جس کے لئے اس نے اس مال کی وصیت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32817]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32817، ترقيم محمد عوامة 31423)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں