🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. إذا ترك إخوة وجدا واختلافهم فيه
جب کوئی آدمی بھائیوں اور دادا کو چھوڑ جائے تو کیاحکم ہے؟ اس بارے میں علماء کے اختلاف کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31871 ترقیم الشثری: -- 33320
٣٣٣٢٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن ابي خالد عن الشعبي عن علي انه اتي في ستة إخوة وجد، فاعطى الجد السدس (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
شعبی روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس چھ بھائیوں اور ایک دادا کے بارے میں مسئلہ لایا گیا تو آپ نے دادا کو مال کا چھٹا حصّہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33320]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33320، ترقيم محمد عوامة 31871)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31872 ترقیم الشثری: -- 33321
٣٣٣٢١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن فراس عن الشعبي قال: كتب ابن عباس إلى علي يساله عن ستة إخوة وجد، فكتب إليه (١) : اجعله كاحدهم وامح كتابي (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: زيادة (أن).
(٢) صحيح.

شعبی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ چھ بھائیوں اور دادا کی موجودگی میں میراث کیسے تقسیم ہوگی؟ انہوں نے جواب دیا کہ دادا کو ان بھائیوں میں سے ایک کی طرح بنادیں اور میرا خط مٹا دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33321]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33321، ترقيم محمد عوامة 31872)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31873 ترقیم الشثری: -- 33322
٣٣٣٢٢ - حدثنا حفص (بن غياث) (١) عن الاعمش عن إبراهيم ان زيدا كان يقاسم بالجد مع الإخوة ما بينه وبين الثلث (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك زيدًا.

ابراہیم کہتے ہیں کہ حضرت زید رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ ایک تہائی مال تک شریک کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33322]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33322، ترقيم محمد عوامة 31873)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31874 ترقیم الشثری: -- 33323
٣٣٣٢٣ - حدثنا حفص عن الاعمش عن إبراهيم عن عمر وعبد الله انهما كانا يقاسمان الجد مع الإخوة ما بينه وبين الثلث (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمر وعبد اللَّه.
ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ ایک تہائی مال تک شریک کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33323]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33323، ترقيم محمد عوامة 31874)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31875 ترقیم الشثری: -- 33324
٣٣٣٢٤ - حدثنا حفص عن الاعمش عن إبراهيم ان عليا كان يقاسم الجد مع الإخوة ما بينه وبين السدس (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عليًا.
ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ مال کے چھٹے حصّے تک شریک کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33324]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33324، ترقيم محمد عوامة 31875)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31876 ترقیم الشثری: -- 33325
٣٣٣٢٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كتب عمر إلى عبد الله بن مسعود: إنا قد خشينا ان نكون قد اجحفنا بالجد، فاعطه الثلث مع الإخوة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمرو وابن مسعود.
ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ مجھے ڈر ہے کہ ہم نے دادا کو مفلس ہی کردیا ہے اس لئے اس کو بھائیوں کے ساتھ ایک تہائی مال دلاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33325]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33325، ترقيم محمد عوامة 31876)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31877 ترقیم الشثری: -- 33326
٣٣٣٢٦ - حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن ان زيدا كان (١) يقاسم الجد مع الواحد والاثنين، فإذا كانوا ثلاثةكان له ثلث جميع المال، فإن كان معه فرائض نظر له، فإن كان (الثلث) (٢) خيرا له (اعطاه) (٣) ، وإن كانت المقاسمة خيرا له قاسم، ولا ينتقص من سدس جميع المال (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [جـ، م]: (يقول).
(٢) في [جـ، م]: (ثلث).
(٣) في [أ، ب، جـ، م]: (أعطيه).
(٤) منقطع، الحسن لم يسمع من زيد.

حسن روایت کرتے ہیں کہ حضرت زید رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ دادا ایک دو بھائیوں کے ساتھ مال کی تقسیم میں شریک ہوگا، اور جب بھائی تین ہوں تو اس کو پورے مال کا ایک تہائی حصّہ دیا جائے گا، اور اگر اس کے ساتھ مقررہ حصّوں والے دوسرے وارث ہوں تو دیکھا جائے گا کہ اگر ایک تہائی مال اس کے لئے بہتر ہوگا تو اس کو دے دیا جائے گا اور اگر بھائیوں کے ساتھ شرکت بہتر ہوگی تو شریک کردیا جائے گا، اور اس کا حصّہ مال کے چھٹے حصّے سے کم نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33326]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33326، ترقيم محمد عوامة 31877)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31878 ترقیم الشثری: -- 33327
٣٣٣٢٧ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم قال: كان عبد الله وزيد يجعلان للجد الثلث (١) وللإخوة الثلثين، وفي رجل ترك اربعة إخوة لابيه وامه واختيه لابيه وامه وجده، قال: كان علي يجعلها اسهما اسداسا (٢) السدس (له) (٣) ، لم يكن علي يجعل للجد اقل من السدس مع الإخوة، وما بقي فللذكر مثل حظ الانثيين، وكان عبد الله وزيد يعطيان الجد الثلث والإخوة الثلثين للذكر مثل حظ الانثيين، وقال في خمسة إخوة وجد، قال: فللجد في قول علي السدس، وللإخوة خمسة اسداس، وكان عبد الله وزيد يعطيان الجد الثلث والإخوة الثلثين (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [أ، ب]: (وللإخوة الثلث).
(٢) زيادة في [أ، ب، جـ، م]: (للجد).
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٤) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.

ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ دادا کے لئے ایک تہائی مال مقرر فرمایا کرتے تھے اور بھائیوں کے لئے دو تہائی مال، اور اس مسئلے میں کہ جب آدمی اپنے چار حقیقی بھائیوں اور دو حقیقی بہنوں اور دادا کو چھوڑ کر مرے، حضرت علی رضی اللہ عنہ مال کو چھ حصّوں پر تقسیم کردیا کرتے تھے، اور دادا کو چھٹا حصّہ دلایا کرتے تھے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ بھائیوں کی موجودگی میں دادا کا حصّہ چھٹے حصّے سے کم نہیں کیا کرتے تھے، اور باقی مال اس ضابطے پر تقسیم ہوتا کہ مرد کو عورت سے دوگنا حصّہ دیا جاتا، اور حضرت عبد اللہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ دادا کو ایک تہائی مال دیا کرتے تھے، اور بھائیوں کو دو تہائی مال، اس ضابطے پر کہ مرد کو عورت سے دوگنا حصّہ دیا جائے، اور ابراہیم نے پانچ بھائیوں اور ایک دادا کے مسئلے کے بارے میں فرمایا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول میں دادا کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہے اور بھائیوں کے لئے بقیہ پانچ حصّے، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ دادا کو ایک تہائی مال اور بھائیوں کو دو تہائی مال دلایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33327]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33327، ترقيم محمد عوامة 31878)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31879 ترقیم الشثری: -- 33328
٣٣٣٢٨ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر عن مسروق قال: كان ابن مسعود لا يزيد الجد على السدس مع الإخوة، قال: فقلت له: شهدت عمر بن الخطاب اعطاه الثلث مع الإخوة فاعطاه الثلث (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف جابر.
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ہوتے ہوئے مال کے چھٹے حصّے سے زیادہ نہیں دیا کرتے تھے، فرماتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا کہ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے کہ دادا کو بھائیوں کی موجودگی میں ایک تہائی مال دیتے تھے، تو حضرت نے اس کو ایک تہائی مال دلانا شروع فرما دیا [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33328]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33328، ترقيم محمد عوامة 31879)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31880 ترقیم الشثری: -- 33329
٣٣٣٢٩ - حدثنا عبد الاعلى عن داود عن شهر بن حوشب عن عبد الرحمن بن غنم قال إن اول جد ورث في الإسلام عمر بن الخطاب فاراد ان يحتاز المال فقلت له: يا امير المؤمنين إنهم شجرة دونك -يعني: بني (بنيه) (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (بينه).
(٢) منقطع حكمًا؛ شهر مدلس.

حضرت عبد الرحمن بن غنم کہتے ہیں کہ اسلام میں سب سے پہلا دادا جو وارث بنایا گیا وہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے ارادہ کیا کہ تمام مال لے لیں، میں نے کہا اے امیر المؤمنین! پوتے آپ کے لئے رکاوٹ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33329]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33329، ترقيم محمد عوامة 31880)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں