🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. في الجد من جعله أبا
دادا کا بیان، اور ان حضرات کا ذکر جو اس کو باپ کے درجے میں رکھتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31861 ترقیم الشثری: -- 33310
٣٣٣١٠ - حدثنا وكيع عن الربيع عن عطاء عن ابي بكر قال: الجد بمنزلة الاب ما لم يكن اب دونه، (وابن) (١) الابن بمنزلة الابن ما لم يكن ابن دونه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (والابن).
(٢) منقطع، عطاء لم يدرك أبا بكر، أخرجه البيهقي ٦/ ٢٢٥.

عطاء حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ دادا باپ کے درجے میں ہے جب تک اس کے نیچے باپ موجود نہ ہو، اور پوتا بیٹے کی طرح ہے جبکہ بیٹا موجود نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33310]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33310، ترقيم محمد عوامة 31861)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31862 ترقیم الشثری: -- 33311
٣٣٣١١ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن إسماعيل بن سميع قال: قال رجل لابي وائل: إن ابا بردة يزعم ان ابا بكر جعل الجد ابا؟ فقال: كذب، لو جعله ابا لما خالفه عمر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إسماعيل بن سميع لا يروي عن أبي وائل.
اسماعیل بن سمیع کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابو وائل سے پوچھا کہ حضرت ابو بردہ یہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دادا کو باپ جیسا قرار دیا ہے؟ فرمانے لگے: اس نے جھوٹ کہا: اگر انہوں نے اس کو باپ جیسا قرار دیا ہوتا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہان کی مخالفت نہ کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33311]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33311، ترقيم محمد عوامة 31862)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
43. في الجد ما له وما جاء فيه عن النبي ﷺ وغيره
دادا کے حصّے کا بیان اور دوسرے رشتہ داروں کے بارے میں ان احادیث کا بیان جو اس کے بارے میں نبی کریمعلیہ السلام سے منقول ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31863 ترقیم الشثری: -- 33312
٣٣٣١٢ - (١) حدثنا يزيد بن هارون قال: ثنا (همام) (٢) عن قتادة عن الحسن عن عمران بن حصين ان رجلا اتى النبي ﷺ فقال: إن (ابن) (٣) ابني مات، فما لي من ميراثه؟ قال:" (لك) (٤) السدس"، فلما ادبر دعاه، قال:"لك سدس آخر"، ⦗٢٩٤⦘ فلما ادبر دعاه قال:"إن السدس (٥) الآخر طعمة" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (هشام).
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٤) سقط من: [هـ، ط].
(٥) في [هـ]: زيادة (من).
(٦) منقطع؛ الحسن لم يسمع من عمران، أخرجه أحمد (١٩٩١٥)، والترمذي (٢٠٩٩)، وأبو داود (٢٨٩٦)، والنسائي في الكبرى (٦٣٣٧)، والطيالسي (٨٣٤)، والبزار (٣٥٥١)، والطبراني ١٨/ (٢٩٥)، والدارقطني ٤/ ٨٤، والبيهقي ٦/ ٢٤٤، والطحاوي في شرح المشكل (٤٥٠٦)، والحميدي (٨٣٣).

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میرا پوتا فوت ہوگیا ہے، مجھے اس کی میراث میں سے کیا ملے گا؟ آپ نے فرمایا: تمہارے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہے، جب وہ مڑا تو آپ نے اس کو بلایا اور فرمایا: تمہارے لئے ایک اور چھٹا حصّہ ہے۔ جب وہ مڑا تو آپ نے پھر اس کو بلوایا اور فرمایا: دوسرا چھٹا حصّہ بطور عطیہ کے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33312]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33312، ترقيم محمد عوامة 31863)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31864 ترقیم الشثری: -- 33313
٣٣٣١٣ - حدثنا شبابة عن يونس بن ابي إسحاق عن ابي إسحاق عن عمرو بن ميمون عن معقل بن يسار المزني قال: سمعت رسول الله ﷺ اتي بفريضة فيها جد فاعطاه ثلثا او سدسا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ يونس بن أبي إسحاق صدوق، أخرجه أحمد (٢٠٣٠٩)، وابن ماجه (٢٧٢٢)، والنسائي في الكبرى (٦٣٣٣)، والطبراني ٢٠/ (٥٣٦)، وانظر: ما بعده.
حضرت معقل بن یسار مُزَنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت سنا جب آپ کے پاس میراث کا ایک مسئلہ لایا گیا جس میں دادا کا بھی ذکر تھا، آپ نے اس کو ایک تہائی مال یا مال کا چھٹا حصّہ دلایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33313]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33313، ترقيم محمد عوامة 31864)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31865 ترقیم الشثری: -- 33314
٣٣٣١٤ - حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن ان عمر قال: من (يعلم) (١) قضية رسول الله ﷺ في الجد؟ فقال معقل بن يسار المزني: فينا قضى به رسول الله ﷺ ("قال: ما ذاك؟") (٢) قال: السدس، قال:"مع من؟" قال: لا ادري، قال: لا دريت فما (تغني) (٣) إذن (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (تعلم).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [أ، ب]: (معنا)، وفي [م، هـ]: (تعنى).
(٤) منقطع؛ الحسن لم يدرك عمر، أخرجه أحمد (٢٠٣١٠)، وأبو داود (٢٨٩٧)، وابن ماجه (٢٧٢٣)، والنسائي في الكبرى (٦٣٣٤)، وسعيد بن منصور (٣٨)، والطبراني ٢٠/ (٤٦٢)، وانظر: ما قبله.

حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کون جانتا ہے کہ دادا کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا؟ حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ ہمارے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا تھا، آپ نے پوچھا، کیا فیصلہ فرمایا تھا؟ انہوں نے جواب دیا کہ مال کے چھٹے حصّے کا، آپ نے پوچھا: کن رشتہ داروں کی موجودگی میں؟ انہوں نے فرمایا کہ مجھے معلوم نہیں، آپ نے فرمایا: تجھے کچھ معلوم نہ ہو، بھلا پھر اس بات کے معلوم ہونے کا کیا فائدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33314]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33314، ترقيم محمد عوامة 31865)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31866 ترقیم الشثری: -- 33315
٣٣٣١٥ - حدثنا قبيصة عن سفيان عن زيد بن اسلم عن عياض عن ابي سعيد ⦗٢٩٥⦘ قال: كنا نورثه على عهد رسول الله ﷺ يعني الجد (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) معلول؛ فيه تصحيف، أخرجه أبو يعلى (١٥٩٥)، والبزار (١٣٨٧/ كشف)، وابن عساكر ٤٣/ ١٦، وقد رواه غير قبيصة فقال: كنا نؤديه أي صدقة الفطر، أخرجه البخاري (١٤٣٤)، ومسلم (٩٨٥).
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دادا کو وارث بنایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33315]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33315، ترقيم محمد عوامة 31866)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31867 ترقیم الشثری: -- 33316
٣٣٣١٦ - حدثنا وكيع عن علي بن صالح عن منصور عن إبراهيم قال: كان علي لا يزيد الجد مع الولد على السدس (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عليًا.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ دادا کو اولاد کے ہوتے ہوئے چھٹے حصّے سے زیادہ نہیں دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33316]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33316، ترقيم محمد عوامة 31867)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
44. إذا ترك إخوة وجدا واختلافهم فيه
جب کوئی آدمی بھائیوں اور دادا کو چھوڑ جائے تو کیاحکم ہے؟ اس بارے میں علماء کے اختلاف کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31868 ترقیم الشثری: -- 33317
٣٣٣١٧ - (١) حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن عبيد بن (نضيلة) (٢) قال: كان عمر وعبد الله (يقاسمان) (٣) بالجد مع الإخوة ما بينه وبين ان يكون السدس خيرا له من مقاسمتهم، ثم إن عمر كتب إلى عبد الله: ما ارى إلا انا قد اجحفنا بالجد، فإذا جاءك كتابي هذا فقاسم به مع الإخوة ما بينه وبين ان يكون الثلث خيرا له من مقاسمتهم، فاخذ به عبد الله (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) في [هـ]: (نضلة)، وفي [ب]: (فضلة).
(٣) في [أ، ب، جـ، م]: (يقاسمون).
(٤) صحيح.

عُبید بن نضیلہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بھائیوں کے ہوتے ہوئے دادا کے حصّے کو تقسیم کرتے تھے، اور اس کو وہ مال دلاتے جو چھٹے حصّے اور بھائیوں کے حصّے میں شراکت میں سے اس کے لئے زیادہ بہتر ہوتا، پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد اللہ کو لکھا کہ میرا خیال ہے کہ ہم نے دادا کو مفلس کردیا ہے، پس جب آپ کے پاس میرا یہ خط پہنچے تو آپ اس کو بھائیوں کے ساتھ تقسیم کا حصہ دار بنا دیجئے، اس طرح کہ ایک تہائی مال اور تقسیم میں ان کے ساتھ شرکت میں سے جو اس کے لئے زیادہ بہتر ہو وہ اس کو دلائیے، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے اس بات کو قبول فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33317]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33317، ترقيم محمد عوامة 31868)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31869 ترقیم الشثری: -- 33318
٣٣٣١٨ - حدثنا ابن علية عن ابي العلاء عن إبراهيم عن علقمة قال: كان عبد الله (يشرك) (١) الجد مع الإخوة، فإذا كثروا (وفاه) (٢) الثلث، فلما توفي علقمة ⦗٢٩٦⦘ اتيت عبيدة فحدثني ان ابن مسعود كان (يشرك) (٣) الجد مع الإخوة، فإذا كثروا وفاه السدس، فرجعت من عنده وانا (خاثر) (٤) فمررت بعبيد بن (نضيلة) (٥) فقال: ما لي اراك خاثرا؟ قال: قلت: كيف لا اكون (خاثرا؟) (٦) فحدثته، فقال: صدقاك كلاهما، قلت: لله ابوك، وكيف صدقاني كلاهما؟ قال: كان راي عبد الله وقسمته ان (يشركه) (٧) مع الإخوة، فإذا كثروا وفاه السدس، ثم وفد إلى عمر فوجده يشركه مع الإخوة فإذا كثروا وفاه الثلث، فترك رايه وتابع عمر (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (شرَّك).
(٢) في [جـ، م]: (وفى).
(٣) في [أ، ب]: (شرك).
(٤) في [أ، ب]: (حائر).
(٥) في [أ، ب، هـ]: (نضلة).
(٦) في [أ، ب]: (حائرًا).
(٧) في [أ، ب]: (شركه).
(٨) حسن؛ أبو العلاء صدوق.

حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ شریک بنایا کرتے تھے، لیکن جب بھائی تعداد میں زیادہ ہوتے تو آپ اس کو ایک تہائی مال دلاتے، ابراہیم راوی فرماتے ہیں کہ جب علقمہ کی وفات ہوئی تو میں حضرت عُبِیدہ کے پاس آیا، انہوں نے مجھ سے یہ بیان فرمایا کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ شریک بنایا کرتے تھے، اور جب بھائی زیادہ ہوتے تو اس کو مال کا چھٹا حصّہ دلاتے، فرماتے ہیں کہ یہ سن کر میں ان کے پاس سے اس حال میں لوٹا کہ میری طبیعت بوجھل تھی۔ پھر میں حضرت عبید بن نضیلہ کے پاس سے گزرا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا بات ہے؟ آپ کی طبیعت میں سستی کیسی ہے؟ میں نے کہا: کیوں نہ ہو جبکہ اس طرح واقعہ پیش آیا ہے، پھر میں نے ان سے پوری بات بیان کی، انہوں نے فرمایا کہ ان دونوں نے تمہیں سچ بتلایا، میں نے کہا: آپ کی کیا بات ہے! دونوں نے کیسے سچ کہا؟ فرمانے لگے: حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی رائے یہ تھی کہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ شریک کردیا جائے، اور جب وہ بڑھ جائیں تو اس کو مال کا چھٹا حصّہ دلا دیا جائے، پھر وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہیں دیکھا کہ وہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ شریک کرتے ہیں اور جب بھائی زیاد ہ ہوجائیں تو دادا کو ایک تہائی مال دلاتے ہیں، تو آپ نے اپنی رائے چھوڑ دی اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی رائے پر عمل کرنے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33318]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33318، ترقيم محمد عوامة 31869)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31870 ترقیم الشثری: -- 33319
٣٣٣١٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا شعبة عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن سلمة عن علي انه كان يقاسم بالجد الإخوة (إلى) (١) السدس (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (إلا).
(٢) حسن؛ عبد اللَّه بن سلمة صدوق.

عبد اللہ بن سلِمَہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ دادا کو بھائیوں کے ساتھ شریک کرتے تھے کل مال کے چھٹے حصّے تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33319، ترقيم محمد عوامة 31870)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں