🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. في امرأة تركت أختها لأبيها وأختها لأبيها وأمها
اس عورت کا بیان جو ایک باپ شریک بہن اور ایک حقیقی بہن چھوڑ جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31844 ترقیم الشثری: -- 33290
٣٣٢٩٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن بسام عن فضيل قال: قال إبراهيم في امراة تركت اختها لابيها وامها واختها من ابيها ولا عصبة لها غيرهما؛ فلاختها لابيها ⦗٢٨٨⦘ وامها ثلاثة ارباع، ولاختها من ابيها الربع في قضاء علي؛ وقضى عبد الله ان للاخت من الاب والام خمسة اسهم، وللاخت من الاب السدس، وقضى فيها زيد ان للاخت للاب والام ثلاثة اسهم وللاخت للاب السدس، وما بقي لبيت المال إذا لم يكن ولاء ولا عصبة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.
فضیل فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے اس عورت کے بارے میں فرمایا جو اپنی ایک حقیقی بہن اور ایک باپ شریک بہن چھوڑ جائے اور اس کا ان کے علاوہ کوئی عصبہ نہ ہو، کہ اس کی حقیقی بہن کیلئے تین چوتھائی مال ہے اور اس کی باپ شریک بہن کے لئے ایک چوتھائی، اور یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فیصلہ ہے، اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس مسئلہ میں یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ حقیقی بہن کے لئے پانچ حصّے اور باپ شریک بہن کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہے، اور اس مسئلے میں حضرت زید رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ حقیقی بہن کے لئے تین حصّے اور باپ شریک بہن کے لئے چھٹا حصّہ ہے اور باقی بیت المال کے لئے ہے جبکہ کوئی مولیٰ یا عصبہ نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33290]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33290، ترقيم محمد عوامة 31844)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33291
٣٣٢٩١ - قال ابو بكر: فهذه في قول علي من ثلاثة (اسهم) (١) ، وفي قول عبد الله وزيد من ستة اسهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وصوابها (من أربعة أسهم، للأخت الشقيقة ثلاثة أسهم).
ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق تین حصّوں سے نکلے گا اور حضرت عبد اللہ اور زید رضی اللہ عنہ کے قول میں چھ حصّوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33291]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33291، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
36. في (المرأة) تركت ابنتها وابنة ابنها وأمها ولا عصبة لها
اس عورت کا بیان جو اپنی بیٹی، پوتی اور اپنی ماں چھوڑ کر مرے اور اس کا کوئی عصبہ نہ ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31845 ترقیم الشثری: -- 33292
٣٣٢٩٢ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل قال: قال إبراهيم في امراة تركت ابنتها وابنة ابنها وامها ولا عصبة لها: فلابنتها ثلاثة اخماس، ولابنة ابنها خمس، ولامها خمس في قضاء علي، وقضى فيها عبد الله انها من اربعة وعشرين سهما، فلابنة الابن من ذلك السدس اربعة اسهم، وللام ربع ما بقي خمسة اسهم، وللابنة ثلاثة ارباع عشرين، خمسة عشر سهما، وقضى فيها زيد للابنة النصف ولابنة الابن السدس، وللام السدس، وما بقي ففي بيت المال إذا لم يكن ولاء ولا عصبة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك هؤلاء الصحابة.
حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اس عورت کے بارے میں فرمایا جو اپنی بیٹی، پوتی اور ماں چھوڑ جائے اور اس کا کوئی عصبہ نہ ہو کہ اس کی بیٹی کے لئے مال کے پانچ حصّوں میں سے تین حصّے اور اس کی پوتی کے لئے مال کا پانچواں حصّہ اور اس کی ماں کے لئے بھی پانچواں حصّہ ہے، یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فیصلہ ہے، اور اس بارے میں حضر ت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ یہ مسئلہ چوبیس حصّوں سے نکلے گا، پوتی کے لئے چھٹا حصّہ یعنی کل چار حصّے، ماں کے لئے باقی مال کا چوتھا حصّہ یعنی کل پانچ حصّے اور بیٹی کے لئے بیس حصّوں کا تین چوتھائی یعنی کل پندرہ حصّے ہوں گے، اور اس بارے میں حضرت زید رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ بیٹی کے لئے آدھا مال ہے، اور پوتی کے لئے مال کا چھٹا حصّہ، اور ماں کے لئے بھی چھٹا حصّہ ہے، اور باقی مال بیت المال کے لئے ہے جبکہ نہ کوئی ولی ہو اور نہ کوئی عصبہ موجود ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33292]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33292، ترقيم محمد عوامة 31845)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
37. فيمن يرث من النساء كم هن
ان عورتوں کا بیان جو وارث بنتی ہیں، اور یہ کہ وہ کتنی ہیں؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31846 ترقیم الشثری: -- 33293
٣٣٢٩٣ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل بن عمرو قال: قال إبراهيم: يرث من النساء ستة نسوة: الابنة وابنة الابن والام والجدة والاخت (والمراة) (١) ، ويرث النساء من الرجال سبعة نفر: (ترث) (٢) اباها، وابنها، وابن ابنها واخاها، وزوجها، وجدها، (وترث) (٣) من ابن ابنتها (سدسا) (٤) إلا ان يكون له عصبة غيرها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [م] كلمة (المرأة)، والمراد الأوجه.
(٢) في [أ، ب]: (ويرث).
(٣) في [ب]: (ويرث).
(٤) في [أ، ب]: (سدسها).

حضرت فضیل بن عمرو فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے فرمایا کہ چھ عورتیں وارث بنتی ہیں: بیٹی، پوتی، ماں، دادی یا نانی، بہن اور بیوی، اور یہ سات آدمیوں کی وارث بنتی ہیں: باپ، بیٹا، پوتا، بھائی، شوہر، اور دادا، اور یہ اپنے نواسے سے چھٹے حصّے کی وارث ہوتی ہے، مگر یہ کہ اس کا اس عورت کے علاوہ کوئی عصبہ موجودہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33293]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33293، ترقيم محمد عوامة 31846)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31847 ترقیم الشثری: -- 33294
٣٣٢٩٤ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا مندل عن الاعمش عن إبراهيم قال: يرث الرجل ستة نسوة: ابنته، وابنة ابنه، وامه، وجدته، واخته، وزوجته، وترث المراة سبعة (نفر) (١) : ابنها، وابن ابنها، واباها، وجدها، وزوجها، واخاها، (ترث) (٢) من ابن ابنتها سدسا، ولا يرث هو منها شيئا في قولهم كلهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، هـ]: (يرث)

اعمش روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم نے فرمایا کہ مرد کی وارث بننے والی عورتیں چھ ہیں: بیٹی، پوتی، ماں، دادی یا نانی، بہن اور بیوی، اور عورت سات آدمیوں کی وارث بنتی ہے: بیٹا، پوتا، باپ، دادا، شوہر اور بھائی، اور یہ اپنے نواسے سے چھٹے حصّے کی وارث بنتی ہے، اور نواسہ ان سے کسی چیز کا وارث نہیں ہوتا تمام حضرات کے قول کے مطابق۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33294]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33294، ترقيم محمد عوامة 31847)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31848 ترقیم الشثری: -- 33295
٣٣٢٩٥ - حدثنا وكيع عن شعبة عن النعمان بن سالم قال: سالت ابن عمر عن ابن ابنة.... (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ بياض، وورد في سنن الدارمي (٢٩٨٥): (قال حدثنا سهل بن حماد ثنا شعبة عن النعمان بن سالم قال: قلت لابن عمر: أرأيت رجلًا ترك ابن ابنته أيرثه؟ قال: لا).
(٢) صحيح الإسناد.

نعمان بن سالم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نواسے کے بارے میں دریافت کیا کہ آپ اس آدمی کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو اپنے بھانجے کو چھوڑ جائے؟ کیا وہ اس کا وارث ہوگا؟ فرمایا! نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33295]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33295، ترقيم محمد عوامة 31848)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
38. في ابن الابن من قال: يرد على من تحته بحاله، وعلى من أسفل منه
پوتے کا بیان، اور ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ وہ لوٹاتا ہے اس پر جو اس سے اوپر ہے اس کے حال کے مطابق، اور ان پر جو اس سے نیچے ہوں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31849 ترقیم الشثری: -- 33296
٣٣٢٩٦ - حدثنا يحيى بن آدم عن مندل قال: ثنا الاعمش عن إبراهيم قال: في قول علي وزيد: ابن الابن يرد على من تحته ومن فوقه للذكر مثل حظ الانثيين (١) ، وفي قول عبد الله: إذا استكمل الثلثين فليس لبنات الابن شيء (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: زيادة (ما لم يزدن بنات الابن على السدس).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.

حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کے قول میں پوتا لوٹاتا ہے ان پر جو اس سے نیچے ہوں اور جو اس سے اوپر ہوں، اس قاعدے پر کہ ایک مرد کو دو عورتوں کے برابر حصّہ دیا جائے گا، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق جب دو تہائی مال پورا ہوجائے گا تو پوتیوں کو کچھ نہیں دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33296]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33296، ترقيم محمد عوامة 31849)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
39. (في قول عبد الله) في بنت (ابن) وبنات ابن
سیدنا عبد اللہرضی اللہ عنہ کا فرمان بیٹی اور پوتوں کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31850 ترقیم الشثری: -- 33297
٣٣٢٩٧ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا مندل عن الاعمش عن إبراهيم قال: في قول عبد الله: للابنة النصف وما بقي لبني الابن وبنات الابن للذكر مثل حظ الانثيين، ما لم يزدن بنات الابن على السدس (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عبد اللَّه.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق بیٹی کو آدھا مال دیاجائے گا، اور باقی مال پوتوں اور پوتیوں کو اس قاعدے کے مطابق دیا جائے گا کہ ایک مرد کو دو عورتوں کے برابر حصّہ دیا جائے گا، جب تک پوتیوں کا حصّہ چھٹے حصّے سے نہ بڑھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33297]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33297، ترقيم محمد عوامة 31850)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
40. من لا يرث الإخوة من الأم معه، من هو؟
ان رشتہ داروں کا بیان جن کے ہوتے ہوئے ماں شریک بھائی وارث نہیں ہوتے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31851 ترقیم الشثری: -- 33298
٣٣٢٩٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا مندل عن الاعمش عن إبراهيم قال: لا يرث الإخوة من الام مع ولد ولا ولد ابن ذكر ولا انثى ولا مع اب ولا مع جد.
اعمش سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ ماں شریک بھائی، بیٹے، بیٹی کے ہوتے ہوئے، اور پوتے، پوتی کے ہوتے ہوئے، اور باپ، دادا کے ہوتے ہوئے وارث نہیں ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33298]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33298، ترقيم محمد عوامة 31851)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
41. في ابنتين وأبوين وامرأة
دو بیٹیوں، والدین اوربیوی کے مسئلے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31852 ترقیم الشثری: -- 33299
٣٣٢٩٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن رجل لم يسمه قال: ما رايت رجلا كان احسب من علي سئل عن (ابنتين وابوين) (١) وامراة فقال: صار ثمنها تسعا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تقديم وتأخير في [أ، ب] هكذا: (أبوين وابنتين).
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي.

حضرت سفیان ایک آدمی کے واسطے سے روایت کرتے ہیں، فرمایا کہ میں نے کوئی آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے زیادہ حساب جاننے والا نہیں دیکھا، آپ سے دو بیٹیوں، والدین اور بیوی کے مسئلے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا اس بیوی کا آٹھواں حصّہ نویں میں تبدیل ہوگیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33299]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33299، ترقيم محمد عوامة 31852)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں