مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
30. في امرأة مسلمة تركت أمها مسلمة ولها إخوة نصارى أو يهود أو كفار
اس مسلمان عورت کا بیان جو اپنی مسلمان ماں چھوڑ جائے اور اسکے نصرانی، یہودی یا کافر بھائی ہوں
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33280
٣٣٢٨٠ - قال ابو بكر: فهي فيما قضى اصحاب النبي ﷺ غير عبد الله اربعة اسهم، فهي (لذي) (١) العصبة، وهي في قضاء عبد الله خمسة اسهم، فهي (لذي) (٢) ⦗٢٨٥⦘ العصبة بالرحم، قال ابو بكر: فهذه في قولهم جميعا من ستة اسهم، إن كان في قول عبد الله فللام السدس ويبقى خمسة، وإن كان في قول اصحاب النبي ﷺ فللام الثلث وهو سهمان، واربعة لسائر العصبة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (لأدنى).
(٢) في [م]: (لأدنى).
ابو بکر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے علاوہ جو فیصلہ فرمایا اس کے مطابق یہ چار حصّے ہیں اور یہ عصبہ کے لئے ہیں، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے فیصلے کے مطابق یہ پانچ حصّے ہیں اور یہ رشتہ داری کی وجہ سے عصبہ بن جانے والے رشتہ داروں کے لئے ہیں۔ ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ ان تمام حضرات کے قول کے مطابق چھ حصّوں سے نکلے گا، اگر حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق ہو تو ماں کے لئے چھٹا حصّہ ہوگا اور پانچ حصّے باقی بچیں گے، اور اگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے قول کے مطابق ہو تو ماں کے لئے ایک تہائی مال یعنی دو حصّے ہیں اور چار حصّے باقی عصبہ کے لئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33280]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33280، ترقيم محمد عوامة ---)
31. في امرأة تركت زوجها واخوتها لأمها (أحرارا) ولها ابن مملوك
اس عورت کا بیان جو اپنے شوہر اور آزاد ماں شریک بھائی چھوڑ جائے جبکہ اس کا ایک غلام بیٹا بھی زندہ ہو
ترقیم عوامۃ: 31838 ترقیم الشثری: -- 33281
٣٣٢٨١ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل قال: قال إبراهيم في امراة تركت زوجها وإخوتها لامها احرارا، ولها ابن مملوك: فلزوجها النصف ثلاثة اسهم، ولاخوتها لامها الثلث سهمان، ويبقى السدس فهو للعصبة، ولا يرث ابنها المملوك شيئا في قضاء علي، وقضى فيها عبد الله ان لزوجها الربع سهم ونصف (١) ، وان ابنها يحجب الإخوة من الام إذا كان مملوكا ولا يرث ابنها شيئا، ويحجب الزوج، وان الثلاثة ارباع الباقية للعصبة، وقضى فيها زيد ان لزوجها النصف ثلاثة اسهم وان لإخوتها لامها الثلث سهمان، وما بقي فهو في بيت المال إذا لم يكن ولاء ولا رحم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ربع ستة أسهم: سهم ونصف.
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.
حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے اس عورت کے بارے میں فرمایا جو اپنے شوہر اور اپنے آزاد ماں شریک بھائیوں کو چھوڑ کرمری جبکہ اس کا ایک غلام بیٹا بھی تھا، کہ اس کے شوہر کے لئے آدھا مال یعنی تین حصّے ہیں اور اس کے ماں شریک بھائیوں کے لئے ایک تہائی مال یعنی دو حصّے ہیں، اور چھٹا حصّہ جو باقی بچا وہ عصبہ کے لئے ہے، اور اس کا غلام بیٹا کسی چیز کا وارث نہ ہوگا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے فیصلے کے مطابق۔ اور اس مسئلے میں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اس کے شوہر کے لئے چوتھائی مال یعنی ڈیڑھ حصّہ ہے، اور اس کا بیٹا ماں شریک بھائیوں کے حصّے کے لئے مانع ہوگا جبکہ وہ غلام ہو، اور اس کا بیٹا کسی چیز کا وارث نہ ہوگا، اور شوہر کے حصّے کو کم کر دے گا، اور باقی تین چوتھائی مال عصبہ کے لئے ہے۔ اور اس مسئلے میں حضرت زید رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اس کے شوہر کے لئے آدھا مال یعنی تین حصّے ہیں، اور اس کے ماں شریک بھائیوں کے لئے ایک تہائی مال یعنی دو حصّے ہیں، اور باقی مال بیت المال میں رکھا جائے گا جبکہ کوئی مولیٰ یا ذوی الأرحام میں سے کوئی رشتہ دار نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33281]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33281، ترقيم محمد عوامة 31838)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33282
٣٣٢٨٢ - قال ابو بكر: فهذه في قول علي وزيد من ستة اسهم وفي قول عبد الله ابن مسعود من اربعة اسهم.
ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کی رائے میں چھ حصّوں سے نکلے گا، اور حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی رائے میں چار حصّوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33282]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33282، ترقيم محمد عوامة ---)
32. في الفرائض: من قال: لا تعول، ومن أعالها
ان حضرات کا ذکر جو میراث کے بارے میں یہ ارشاد فرماتے ہیں کہ ان میں ”عول“ نہیں ہوتا اور ان حضرات کا بیان جو ”عول‘‘ ہونے کے قائل ہیں
ترقیم عوامۃ: 31839 ترقیم الشثری: -- 33283
٣٣٢٨٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن جريج عن عطاء عن ابن عباس قال: الفرائض لا تعول (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.
عطاء حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ میراث کے حصّوں میں ”عول“ نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33283]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33283، ترقيم محمد عوامة 31839)
ترقیم عوامۃ: 31840 ترقیم الشثری: -- 33284
٣٣٢٨٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن الاعمش عن إبراهيم عن علي وعبد الله وزيد انهم اعالوا الفريضة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك هؤلاء الصحابة.
ابراہیم حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ یہ حضرات میراث میں ”عول“ کے قائل ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33284]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33284، ترقيم محمد عوامة 31840)
ترقیم عوامۃ: 31841 ترقیم الشثری: -- 33285
٣٣٢٨٥ - (حدثنا) (١) وكيع قال: حدثنا سفيان عن (هشام) (٢) عن ابن سيرين عن شريح في اختين لاب وام واختين لام وزوج وام، قال: من عشرة: للاختين من الاب والام اربعة، وللاختين من الام سهمان، وللزوج ثلاثة اسهم، وللام سهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [م]: (حدثنا).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (هاشم).
محمد بن سیرین نقل کرتے ہیں کہ حضرت شریح نے دو حقیقی بہنوں، دو ماں شریک بہنوں، شوہر اور ماں کے مسئلے کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ یہ دس حصّوں سے نکلے گا، چار حصّے دونوں حقیقی بہنوں کے لئے، دو حصّے دونوں ماں شریک بہنوں کے لئے، تین حصّے شوہر کے لئے، اور ایک حصّہ ماں کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33285]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33285، ترقيم محمد عوامة 31841)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33286
٣٣٢٨٦ - وقال وكيع: والناس على (هذا) (١) (و) (٢) هذه قسمة (٣) الفروخ.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (هذه).
(٢) في [أ، ب]: (أو).
(٣) زيادة في [جـ، م]: (ابن)، والمشهور تسميتها أم الفروخ، أو ذات الفروخ، سميت بذلك لكثرة عولها.
وکیع فرماتے ہیں کہ لوگ یہی رائے رکھتے ہیں، اور یہ الفروخ کی تقسیم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33286]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33286، ترقيم محمد عوامة ---)
33. في ابن ابن وأخ
پوتے اور بھائی کے حصّے کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 31842 ترقیم الشثری: -- 33287
٣٣٢٨٧ - حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن ليث عن طاوس عن ابن ⦗٢٨٧⦘ عباس قال: يحجبني بنو (ابني) (١) دون إخوتي ولا احجبهم دون (إخوتهم) (٢)
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (بنيَّ).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (أخواتهم)، وأراد ابن عباس الإنكار على من يقول بان الجد لا يحجب الإخوة، مع أن الحفيد يحجب إخوة الميت؛ فكما كان ابن الابن مع عدم الابن كالابن، فليكن أب الأب مع عدم الأب كالأب.
طاؤس حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان نقل کرتے ہیں فرمایا کہ میرے پوتے میرے حصّے کے لئے مانع ہیں نہ کہ میرے بھائی، اور میں ان کے بھائیوں کو چھوڑ کر ان کے لئے مانع نہیں بنتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33287]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33287، ترقيم محمد عوامة 31842)
34. في امرأة تركت أختها لأمها وأمها
اس عورت کا بیان جس نے اپنی ماں شریک بہن اور اپنی ماں کو چھوڑا
ترقیم عوامۃ: 31843 ترقیم الشثری: -- 33288
٣٣٢٨٨ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في امراة تركت اختها لامها وامها ولا عصبة لها فلاختها من امها السدس، ولامها خمسة اسداس في قضاء عبد الله، وقضى فيها زيد ان لاختها من امها السدس، ولامها الثلث، ويجعل سائره في بيت المال، وقضى فيها علي ان لهما المال على قدر ما ورثا، فجعل للاخت من الام الثلث وللام الثلثين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدركهم.
فضیل ابراہیم سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اس عورت کے بارے میں فرمایا جو عورت اپنی ماں شریک بہن اور اپنی ماں کو چھوڑ جائے اور اس کا کوئی عصبہ نہ ہو اس کی ماں شریک بہن کے لئے چھٹا حصّہ ہے اور اس کی ماں کے لئے پانچ حصّے ہیں، یہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا فیصلہ ہے، اور اس بارے میں حضرت زید رضی اللہ عنہ نے یہ ارشاد فرمایا کہ اس کی ماں شریک بہن کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہے، اور اس کی ماں کے لئے ایک تہائی مال ہے، اور باقی مال بیت المال میں رکھا جائے گا۔ اور اس مسئلے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ ان دونوں کو مال ان کے وراثت میں حصّے کے مطابق ہے، اس طرح انہوں نے ماں شریک بہن کے لئے ایک تہائی مال اور ماں کے لئے دو تہائی مال کا فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33288]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33288، ترقيم محمد عوامة 31843)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33289
٣٣٢٨٩ - (قال ابو بكر) (١) : فهذه في قول علي من ثلاثة (اسهم) (٢) ، وفي قول عبد الله وزيد من ستة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت من: [أ، ب، جـ، م].
(٢) سقطت من: [أ، ب، جـ، م].
ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق تین حصّوں سے اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کی رائے میں چھ حصّوں سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33289]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33289، ترقيم محمد عوامة ---)