🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. في ابن الملاعنة إذا ماتت أمه، من يرثه ومن عصبته
لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا بیان، کہ جب اس کی ماں مر چکی ہو تو اس کا کون وارث ہو گا، اور کون اس کا عصبہ ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31982 ترقیم الشثری: -- 33460
٣٣٤٦٠ - حدثنا اسباط عن مطرف عن الشعبي قال: يرثه اقرب الناس (إلى) (١) امه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (من).
مطرف شعبی کا قول نقل کرتے ہیں کہ اس کا وارث وہ شخص ہوگا جو رشتے میں اس کی ماں کے سب سے زیادہ قریب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33460]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33460، ترقيم محمد عوامة 31982)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31983 ترقیم الشثری: -- 33461
٣٣٤٦١ - حدثنا شبابة قال: ثنا شعبة عن الحكم وحماد (قالا) (١) : ابن الملاعنة يرثه من يرث امه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قال).
شعبہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت حکم اور حماد فرماتے ہیں کہ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا وارث وہ شخص ہوگا جو اس کی ماں کا وارث ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33461]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33461، ترقيم محمد عوامة 31983)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
70. ابن الملاعنة ترك خالا وخالة
لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا بیان جبکہ وہ اپنے ماموں اور خالہ کو چھوڑے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31984 ترقیم الشثری: -- 33462
٣٣٤٦٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا حمزة الزيات عن رجل يقال له: عمر عن الشعبي في ابن ملاعنة مات وترك خاله وخالته قال: المال للخال.
عمر حضرت شعبی کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ جو لعان کرنے والی عورت کا جو بیٹا مرجائے اور اپنا ماموں اور اپنی خالہ چھوڑ جائے اس کا تمام مال ماموں کو دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33462]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33462، ترقيم محمد عوامة 31984)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31985 ترقیم الشثری: -- 33463
٣٣٤٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: ثنا وكيع قال: قال حمزة: وكان ابن ابي ليلى يقول: للخال الثلثان، وللخالة الثلث.
حمزہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے تھے کہ ماموں کے لئے دو تہائی مال ہے اور خالہ کے لئے ایک تہائی مال۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33463]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33463، ترقيم محمد عوامة 31985)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
71. في ابن (ملاعنة) ترك ابن (أخيه) وجده
لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا بیان جبکہ وہ اپنے بھتیجے اور دادا کو چھوڑ جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31986 ترقیم الشثری: -- 33464
٣٣٤٦٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا حسن بن صالح عمن سمع الشعبي يقول في ابن ملاعنة مات وترك ابن (اخيه) (١) وجده ابا امه، قال: المال لابن الاخ.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أخت).
حسن بن صالح ایک آدمی کے واسطے سے شعبی سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے لعان کرنے والی عورت کے اس بیٹے کے بارے میں فرمایا جو مرتے ہوئے اپنے بھتیجے اور نانا کو چھوڑ جائے کہ اس کا تمام مال بھتیجے کے لئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33464]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33464، ترقيم محمد عوامة 31986)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
72. في ابن الملاعنة ترك أمه وأخاه لأمه
لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا بیان جبکہ وہ مرتے ہوئے اپنی ماں اور ماں شریک بھائی کو چھوڑ جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31987 ترقیم الشثری: -- 33465
٣٣٤٦٥ - (١) حدثنا وكيع عن سفيان عمن سمع الشعبي عن علي وعبد الله انهما قالا في ابن ملاعنة مات وترك امه واخاه لامه، قال: كان علي يقول: للام ⦗٣٣٦⦘ الثلث، وللاخ السدس، ويرد ما بقي عليهما الثلثان والثلث، وكان ابن مسعود يقول: للام الثلث، وللاخ السدس، ويرد ما بقي على الام (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو عبد الرحمن قال: حدثنا أبو بكر بن أبي شيبة).
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي عن الشعبي.

شعبی روایت کرتے ہیں کہ لعان کرنے والی عورت کا جو بیٹا مرتے ہوئے اپنی ماں اور ماں شریک بھائی کو چھوڑ جائے اس کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کی ماں کو ایک تہائی مال دیا جائے گا۔ اور اس کے بھائی کو مال کا چھٹا حصّہ دیا جائے گا، اور بقیہ مال بھی ”ردّ“ کے طریقہ پر ان کی طرف لوٹا دیا جائے گا، اس طرح ان کا حصّہ دو تہائی اور ایک تہائی ہوجائے گا، اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ ماں کو ایک تہائی مال اور بھائی کو مال کا چھٹا حصّہ دیا جائے گا اور باقی مال ماں پر لوٹا دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33465]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33465، ترقيم محمد عوامة 31987)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33466
٣٣٤٦٦ - قال ابو بكر: فهذه من قولهم جميعا تصير من ستة.
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ تمام حضرات کے قول کے مطابق چھ حصّوں سے نکالا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33466]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33466، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
73. الغرقى من كان يورث بعضهم من بعض
غرق ہو جانے والوں کا بیان، اور ان لوگوں کا بیان جو ڈوبنے والوں کو ایک دوسرے کا وارث بناتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31988 ترقیم الشثری: -- 33467
٣٣٤٦٧ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن ابي المنهال عن اياس بن (عبد) (١) المزني انه سئل عن اناس سقط عليهم بيت فماتوا جميعا، فورث بعضهم من بعض (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) صحيح؛ أخرجه عبد الرزاق (١٩١٥٩)، وسعيد بن منصور ١/ (٢٣٤)، والدارقطني ٤/ ٧٤.

ابوا لمنہال روایت کرتے ہیں کہ حضرت ایاس بن عبد مزنی سے ان لوگوں کے بارے میں سوال کیا گیا جن پر گھر گرگیا اور وہ سب مرگئے، آپ نے فرمایا کہ وہ ایک دوسرے کے وارث ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33467]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33467، ترقيم محمد عوامة 31988)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31989 ترقیم الشثری: -- 33468
٣٣٤٦٨ - حدثنا هشيم عن مغيرة قال: اخبرني (قطن) (١) بن عبد الله الضبي ان امراة ركبت (٢) الفرات ومعها ابن لها فغرقا جميعا، فلم يدر ايهما مات قبل صاحبه فاتينا شريحا فاخبرناه بذلك، فقال: ورثوا كل واحد منهما من صاحبه ولا تردوا على واحد منهما (مما) (٣) ورث من صاحبه شيئا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قطر).
(٢) في [هـ]: زيادة (في).
(٣) في [أ، ب]: (فما).

قطن بن عبد اللہ ضبی فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے فرات کا سفر کیا جبکہ اس کے ساتھ اس کا ایک بیٹا بھی تھا، چناچہ وہ دونوں غرق ہوگئے، اور یہ پتہ نہیں چلا کہ ان دونوں میں سے کون دوسرے سے پہلے مرا، ہم حضرت شریح کے پاس آئے اور ان کو اس کی خبر دی، آپ نے فرمایا: ان دونوں کو ایک دوسرے کا وارث بنادو اور ان میں سے کسی پر دوسری کی طرف سے وہ مال نہ لوٹاؤ جس کا وہ وارث ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33468]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33468، ترقيم محمد عوامة 31989)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31990 ترقیم الشثری: -- 33469
٣٣٤٦٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن ابي الزعراء عمرو بن عمرو (الجشمي) (١) عن عبد الله بن عتبة وكان قاضيا لابن الزبير انه ورث الغرقى بعضهم من بعض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الحشمي).
عمرو بن عمرو جُشمی روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عتبہ نے جو حضرت ابن زبیر کے دور میں قاضی تھے ڈوبنے والوں کو ایک دوسرے کا وارث قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33469]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33469، ترقيم محمد عوامة 31990)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں