🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
67. في ابن (ملاعنة) مات وترك أمه، ما لها من (ميراثه)
لعان کرنے والی عورت کا بیٹا فوت ہو جائے اور اپنی ماں کو چھوڑ جائے تو اس کو اپنے بیٹے کی وراثت میں سے کیا حصّہ ملے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31972 ترقیم الشثری: -- 33450
٣٣٤٥٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا سعيد عن قتادة عن عبد الله قال: ميراث ابن الملاعنة لامه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ قتادة لم يسمع من عبد اللَّه.
قتادہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی میراث اس کی ماں کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33450]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33450، ترقيم محمد عوامة 31972)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
68. من قال للملاعنة الثلث وما بقي في بيت المال
ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ لعان کرنے والی عورت کے لئے ایک تہائی مال ہے اور بقیہ مال بیت المال میں رکھا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31973 ترقیم الشثری: -- 33451
٣٣٤٥١ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا سعيد عن قتادة عن علي وزيد في ابن الملاعنة قالا: الثلث لامه، وما بقي في بيت المال (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع، قتادة لم يسمع من علي وزيد.
قتادہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ایک تہائی مال اس کی ماں کے لئے ہے اور بقیہ مال بیت المال میں رکھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33451]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33451، ترقيم محمد عوامة 31973)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31974 ترقیم الشثری: -- 33452
٣٣٤٥٢ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن الزهري (قال) (١) : ترثه ميراثها، وبقيته في بيت المال.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة (قال) من: [أ، ب، جـ، م].
اوزاعی روایت کرتے ہیں کہ حضرت زہری نے فرمایا کہ لعان کرنے والی اپنے بیٹے سے اپنے حصّہ کی وارث ہوگی اور باقی مال بیت المال میں رکھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33452]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33452، ترقيم محمد عوامة 31974)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31975 ترقیم الشثری: -- 33453
٣٣٤٥٣ - حدثنا معن بن عيسى عن مالك بن انس عن عروة في ابن الملاعنة وولد الزنا: إذا مات ورثته امه حقها في كتاب الله، وإخوته لامه حقوقهم، وكان ما بقي للمسلمين.
مالک بن انس حضرت عروہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب لعان کرنے والی عورت کا بیٹا اور ولد الزنا مرجائیں تو ان کی ماں ان سے اپنے اس حق کی وارث ہوگی جو کتا باللہ میں بیان کیا گیا ہے، اور اس کے ماں شریک بھائی اپنے حقوق کے وارث ہوں گے، اور باقی مال مسلمانوں کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33453]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33453، ترقيم محمد عوامة 31975)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31976 ترقیم الشثری: -- 33454
٣٣٤٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: ثنا (١) عيسى (عن) (٢) مالك انه بلغه عن سليمان ابن يسار مثل ذلك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (معن عن) أخذًا من الخبر الذي قبله.
(٢) في [أ، ب]: (بن).

حضرت مالک فرماتے ہیں کہ مجھے سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے بھی یہی بات پہنچی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33454]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33454، ترقيم محمد عوامة 31976)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
69. في ابن الملاعنة إذا ماتت أمه، من يرثه ومن عصبته
لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا بیان، کہ جب اس کی ماں مر چکی ہو تو اس کا کون وارث ہو گا، اور کون اس کا عصبہ ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31977 ترقیم الشثری: -- 33455
٣٣٤٥٥ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الشعبي قال: (ما راني) (١) إبراهيم بن يزيد في ابن الملاعنة فقلت: يلحق بامه، وقال إبراهيم: يلحق بابيه، فاتينا عبد الله بن هرمز فكتب لنا إلى (اهل) (٢) المدينة إلى اهل البيت الذي كان ذلك فيهم، فجاء جواب كتابهم ان رسول الله ﷺ الحقه بامه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: ناقشني، وفي [أ، ب، جـ، م]: (رأى)، وفي [هـ]: (ما رأني).
(٢) سقط من: [جـ، م].
(٣) مرسل.

شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ ابراہیم بن یزید نے لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے بارے میں مجھ سے بحث کی، میں نے کہا کہ اس کو اس کی ماں کے ساتھ ملایا جائے گا، اور ابراہیم نے فرمایا کہ اس کو اس کے باپ کے ساتھ ملایا جائے گا، پس ہم حضرت عبد اللہ بن ہرمز کے پاس آئے تو انہوں نے ہماری خاطر مدینہ کی طرف ان لوگوں کو خط لکھا جن کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تھا، چناچہ ان کے خط کا جواب آیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو اس کی ماں کے ساتھ ملایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33455]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33455، ترقيم محمد عوامة 31977)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31978 ترقیم الشثری: -- 33456
٣٣٤٥٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن داود بن ابي هند عن عبد الله بن عبيد ابن عمير قال: كتبت إلى اخ لي في بني (زريق) (١) : لمن قضى رسول الله ﷺ (٢) بابن الملاعنة، فكتب (إلي ان) (٣) رسول الله ﷺ قضى به لامه، هي بمنزلة ابيه ومنزلة امه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (دريق).
(٢) زيادة في [ب]: (ألحقه).
(٣) في [أ، ب]: (إليَّ)، وسقط: (أن).
(٤) مرسل، أخرجه أبو داود في المراسيل (٣٦٢)، والحاكم ٤/ ٣٧٩، وعبد الرزاق (١٢٤٧٧)، والدارمي (٢٩٦٠)، والخطيب في الموضح ١/ ١٣٧، والبيهقي ٦/ ٢٥٩، وأحمد كما في الاستذكار ٥/ ٣٧٩.

حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ میں نے بنو زریق کے اندر رہنے والے اپنے ایک بھائی سے خط کے ذریعے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا فیصلہ کس کے لئے کیا تھا؟ انہوں نے جواب میں لکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا فیصلہ اس کی ماں کے لئے کیا تھا، اس کی ماں اس کے لئے ماں اور باپ دونوں کے قائم مقام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33456]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33456، ترقيم محمد عوامة 31978)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31979 ترقیم الشثری: -- 33457
٣٣٤٥٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابن ابي ليلى عن الشعبي عن علي وعبد الله انهما قالا في ابن الملاعنة: عصبته عصبة امه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لسوء حفظ ابن أبي ليلى.
شعبی روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے بارے میں فرمایا کہ اس کے عصبہ وہی ہیں جو اس کی ماں کے عصبہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33457]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33457، ترقيم محمد عوامة 31979)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31980 ترقیم الشثری: -- 33458
٣٣٤٥٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا موسى بن عبيدة عن نافع عن ابن عمر قال: ابن الملاعنة عصبته عصبة امه (يرثهم و) (١) يرثونه (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) زيادة في [أ، ب]: (ويعقلون عنه).
(٣) ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة.

نافع روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے عصبہ وہی لوگ ہیں جو اس کی ماں کے عصبہ ہیں کہ وہ ان کا وارث ہوگا اور وہ اس کے وارث ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33458]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33458، ترقيم محمد عوامة 31980)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31981 ترقیم الشثری: -- 33459
٣٣٤٥٩ - [حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: ابن الملاعنة عصبته عصبة امه، يرثونه ويعقلون عنه] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب].
مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم نے فرمایا کہ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے عصبہ وہی لوگ ہیں جو اس کی ماں کے عصبہ ہیں، کہ وہ اس کے وارث بھی ہوں گے اور اس کی طرف سے دیت بھی ادا کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33459]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33459، ترقيم محمد عوامة 31981)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں