🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
77. في ولد الزنا لمن ميراثه
اس بات کا بیان کہ ولد الزنا کی میراث کس کو ملے گی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32009 ترقیم الشثری: -- 33490
٣٣٤٩٠ - حدثنا عباد عن عمر بن عامر عن حماد عن إبراهيم قال: ميراثه كله لامه يعني ابن الملاعنة، ويعقل (عنه) (١) عصبتها، وكذلك ولد الزنا، وولد النصراني وامه مسلمة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عنها).
حماد روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کی تمام وراثت اس کی ماں کے لئے ہے اور اس کے جرم کا تاوان اس کے عصبہ ادا کریں گے اور حرامی بچے کا، اور اس نصرانی کے بچے کا جس کی ماں مسلمان ہو یہی حکم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33490]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33490، ترقيم محمد عوامة 32009)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32010 ترقیم الشثری: -- 33491
٣٣٤٩١ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري قال: ولد الملاعنة وولد الزنا يتوارثان من قبل الام.
معمر روایت کرتے ہیں کہ زہری نے فرمایا کہ لعان کرنے والی عورت کا بیٹا اور حرامی بچّہ، دونوں اپنی ماں کی جانب سے رشتہ داروں کے وارث ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33491]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33491، ترقيم محمد عوامة 32010)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32011 ترقیم الشثری: -- 33492
٣٣٤٩٢ - حدثنا حفص عن (عمرو) (١) عن الحسن قال: ولد الزنا بمنزلة ابن الملاعنة، او ابن الملاعنة بمنزلة ولد الزنا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (عمر).
عمرو راوی ہیں کہ حضرت حسن نے فرمایا کہ حرامی بچے کا وہی حکم ہے جو لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا حکم ہے، یا یہ فرمایا کہ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا وہی حکم ہے جو حرامی بچے کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33492]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33492، ترقيم محمد عوامة 32011)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32012 ترقیم الشثری: -- 33493
٣٣٤٩٣ - حدثنا وكيع عن الاشعث عن الشعبي قال: كتب هشام بن هبيرة إلى شريح يساله عن ميراث ولد الزنا، فكتب إليه: ارفعه إلى السلطان (فليل) (١) حزونته وسهولته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (قليل)، وانظر: أخبار القضاة ١/ ٣٠١.
شعبی فرماتے ہیں کہ ہشام بن ہبیرہ نے بذریعہ خط حضرت شریح سے حرامی بچے کی میراث کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے جواب میں لکھا کہ اس کا معاملہ بادشاہ تک پہنچاؤ کہ وہ اس کی سختی اور آسانی کا ذمہ دار بنے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33493]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33493، ترقيم محمد عوامة 32012)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32013 ترقیم الشثری: -- 33494
٣٣٤٩٤ - حدثنا يحيى بن آدم عن إبراهيم عن الحسن بن الحارث عن الحكم قال: ولد الزنا وولد (المتلاعنين) (١) ترثهما امهما واخوالهما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (الملاعنين).
حسن بن حارث حضرت حکم کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ حرامی بچے اور لعان کرنے والوں کے بچے کی ماں اور اس کے ماموں اس کے وارث ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33494]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33494، ترقيم محمد عوامة 32013)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
78. في الخنثى (يموت) كيف يورث
اس بات کا بیان کہ خنثٰی کس طرح وارث بنایا جائے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32014 ترقیم الشثری: -- 33495
٣٣٤٩٥ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن (شباك) (١) عن الشعبي عن علي في الخنثى قال: يورث من قبل مباله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (سماك).
(٢) منقطع حكمًا؛ هشيم مدلس

شعبی خنثٰی کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ اس کے وارث ہونے میں اس کے پیشاب کے راستے کا اعتبار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33495]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33495، ترقيم محمد عوامة 32014)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32015 ترقیم الشثری: -- 33496
٣٣٤٩٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا الحسن بن كثير الاحمسي عن ابيه ان معاوية اتي في خنثى فارسلهم إلى (علي) (١) فقال: يورث من حيث يبول (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (عمر)، وقال الزيعلي في نصب الراية ٤/ ٤١٧: ورواه ابن أبي شيبة في مصنفه: (حدثنا الحسن بن كثير الأحمسي عن أبيه عن معاوية أنه أتي في خنثي فأرسلهم إلى علي)، وأخرجه كذلك عن علي: سعيد بن منصور ١/ (١٢٥)، والبيهقي ٦/ ٢٦١، وفي الثقات ٥/ ٣٣١: "كثير الأحمسي البجلي يروي عن علي بن أبي طالب"، ومثله في ٦/ ١٦٧.
(٢) مجهول؛ لجهالة كثير الأحمسي.

کثیر أحمسی فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس خنثٰی کے بارے میں مسئلہ لایا گیا تو آپ نے ان پوچھنے والوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس بھیج دیا، آپ نے فرمایا کہ جس جگہ سے وہ پیشاب کرتا ہے اس کے اعتبار سے اس کو وارث بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33496]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33496، ترقيم محمد عوامة 32015)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32016 ترقیم الشثری: -- 33497
٣٣٤٩٧ - حدثنا علي بن مسهر عن سعيد عن قتادة عن جابر بن زيد والحسن في الخنثى قالا: يورث من مباله.
قتادہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید اور حسن نے خنثٰی کے بارے میں فرمایا کہ اس کو اس کے پیشاب کی جگہ کے اعتبار سے وارث بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33497]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33497، ترقيم محمد عوامة 32016)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33498
٣٣٤٩٨ - قال قتادة: (فذكرت) (١) ذلك لسعيد بن المسيب فقال: نعم، وإن بال منهما جميعا فمن ايهما سبق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فكتبت في).
قتادہ فرماتے ہیں کہ پھر میں نے یہ بات سعید بن مسیب سے ذکر کی تو انہوں نے فرمایا: جی ہاں! اور اگر وہ دونوں راستوں سے پیشاب کرے تو جس راستے سے پہلے پیشاب آئے اس کا اعتبار کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33498]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33498، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32017 ترقیم الشثری: -- 33499
٣٣٤٩٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا عمر بن بشير الهمداني عن الشعبي في مولود ولد ليس له ما للذكر ولا ما للانثى، يبول من (سرته) (١) قال: له نصف حظ الانثى ونصف حظ الذكر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) بياض في: [أ، ب، م، هـ]، وانظر: سنن الدارقطني ٤/ ٨١، وتاريخ أصبهان ١/ ٤٥٣.
عمر بن بشیر ہمدانی روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے اس بچے کے بارے میں فرمایا جس کا پیشاب کا مقام ہی نہ تھا، مردوں جیسا نہ عورتوں جیسا، اور وہ اپنی ناف کے راستے پیشاب کرتا تھا، کہ اس کو عورت کی میراث کا آدھا مال اور مرد کی میراث کا آدھامال دلایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33499]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33499، ترقيم محمد عوامة 32017)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں