مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
13. ما ذكر في يوسف ﵇
سیدنا یوسف علیہ السلام کے بارے میں روایات
ترقیم عوامۃ: 32584 ترقیم الشثری: -- 34089
٣٤٠٨٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن ابي الاحوص عن عبد الله قال: اعطي يوسف ﵇ (١) وامه ثلث حسن الخلق (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، م].
(٢) صحيح.
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ یوسف علیہ السلام اور ان کی والدہ کو مخلوق کے حسن کے ایک تہائی حصّہ عطا کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34089]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34089، ترقيم محمد عوامة 32584)
14. (ما) ذكر في تبع اليماني
تبع الیمانی کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 32585 ترقیم الشثری: -- 34090
٣٤٠٩٠ - حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن ابي مجلز قال: جاء عبد الله بن عباس إلى ابن سلام فقال: إني اريد ان اسالك عن ثلاث، قال: تسالني وانت تقرا القرآن، قال: نعم، قال: فسل، قال: اخبرني عن تبع ما كان؟ وعن (عزير) (١) ما كان؟ وعن سليمان لم (تفقد) (٢) الهدهد؟ فقال: اما تبع فكان رجلا من العرب فظهر على الناس (وسبى) (٣) فتية من (الاحبار) (٤) (فاستدخلهم) (٥) (وكان) (٦) يحدثهم ويحدثونه فقال قومه: إن تبعا قد ترك دينكم (وتابع) (٧) الفتية، فقال تبع للفتية: قد تسمعون ما قال هؤلاء، قالوا: بيننا وبينهم النار التي تحرق الكاذب وينجو منها الصادق، قالوا: نعم، (فقال) (٨) تبع للفتية: ادخلوها، قال: فتقلدوا مصاحفهم فدخلوها فانفرجت لهم حتى قطعوها ثم قال لقومه: (ادخلوها) (٩) ، فلما دخلوها سفعت النار وجوههم فنكصوا، فقال: لتدخلنها، قال فدخلوها فا. نفرجت لهم، حتى إذا توسطوها (احاطت) (١٠) بهم فاحرقتهم، قال: فاسلم تبع وكان رجلا صالحا. ⦗٥٣٩⦘ واما عزير فإن بيت المقدس لما خرب ودرس العلم (ومزقت) (١١) (التوراة) (١٢) كان يتوحش في الجبال، فكان يرد عينا يشرب منها، قال: فوردها يوما فإذا امراة قد تمثلت له، فلما رآها نكص، فلما اجهده العطش اتاها فإذا هي تبكي، قال: ما يبكيك؟ قالت: ابكي على ابني، قال: كان ابنك يرزق؟ قالت: لا، قال: كان يخلق؟ قالت: لا، قال: فلا تبكين عليه، قالت: فمن انت؟ اتريد قومك؟ ادخل (هذه) (١٣) العين فإنك ستجدهم، قال: فدخلها، قال: فكان كلما دخلها زيد في علمه حتى انتهى إلى قومه وقد رد الله إليه علمه، فاحيى لهم (التوراة) (١٤) واحيى لهم العلم، قال: فهذا عزير. واما سليمان فإنه نزل منزلا في (سفر) (١٥) فلم يدر ما بعد الماء منه، فسال من يعلم علمه فقالوا: الهدهد فهناك تفقده (١٦) (١٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عزيز).
(٢) في [أ، ب]: (يفقد).
(٣) في [هـ]: (وشاء).
(٤) في [أ، ب]: (الأجناد)، وفي [هـ]: (الأخيار).
(٥) في [أ، ب]: (ما سيدخلهم).
(٦) في [م]: (فكان).
(٧) في [هـ]: (وبايع).
(٨) في [أ، ب، هـ]: (قال).
(٩) سقط من: [أ، ب].
(١٠) في [أ، ب، جـ]: (حاطت).
(١١) في [هـ]: (وحرقت).
(١٢) في [ب]: (التورية).
(١٣) في [أ، ب، هـ]: (هذا).
(١٤) في [أ، ب]: (التورية).
(١٥) في [م]: (سفره).
(١٦) صحيح؛ أخرجه ابن جرير ٢٦/ ١٥٤.
(١٧) جاء هنا في [هـ]: (تم بحمد اللَّه الجزء الحادي عشر، ويليه إن شاء اللَّه الجزء الثاني عشر، وأوله باب: ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁ من كتاب الفضائل).
ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما حضرت عبد اللہ بن سلام کے پاس آئے اور فرمایا کہ میں آپ سے تین باتیں پوچھنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ آپ مجھ سے سوال کر رہے ہیں حالانکہ آپ خود قرآن پڑھتے ہیں، انہوں نے فرمایا جی ہاں! حضرت نے فرمایا پوچھیے، فرمایا کہ ایک تُبَّع کے بارے میں کہ کون تھے؟ اور عزیر کے بارے میں کہ کون تھے؟ اور سلیمان علیہ السلام کے بارے میں کو انہوں نے ہد ہد کو کیوں تلاش کیا؟ انہوں نے فرمایا کہ تُبَّع عرب کے ایک آدمی تھے، لوگوں پر غالب آگئے اور علماء کے چند نوجوانوں کو قید کرلیا اور ان کو اپنے پاس رکھ لیا، وہ ان سے بات چیت کرتے اور یہ ان سے بات چیت کرتے، ان کی قوم کہنے لگی کہ تبّع نے تمہارا دین چھوڑ دیا اور نوجوانوں کی اتباع کرلی، چناچہ تُبَّع نے ان نوجوانوں سے کہا کہ تم سن رہے ہو کہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟ وہ کہنے لگے کہ ہمارے اور ان کے درمیان آگ فیصلہ کرے گی اور وہ جھوٹے کو جلا دے گی اور سچا نجات پا جائے گا، وہ کہنے لگے ٹھیک ہے، چناچہ تبّع نے ان نوجوانوں سے کہا کہ اس آگ میں داخل ہو جاؤ، چناچہ انہوں نے اپنے صحیفے گلے میں لٹکائے اور اس میں داخل ہوئے تو آگ ان کے لیے پھٹ گئی یہاں تک کہ وہ اس کو پار کر گئے، پھر تبّع نے اپنی قوم سے کہا کہ اس میں داخل ہو جاؤ، جب وہ اس میں داخل ہوئے تو آگ نے ان کے چہروں کو جھلسا دیا، اورو ہ واپس پلٹ گئے، وہ کہنے لگا کہ تمہیں داخل ہونا پڑے گا، چناچہ وہ اس میں داخل ہوئے تو آگ ان کے لیے پھٹ گئی، جب اس کے درمیان پہنچ گئے تو آگ نے ان کو گھیر کر جلا دیا، اس پر تُبَّع اسلام لے آئے اور وہ نیک آدمی تھے۔ اور عزیر تو ان کا قصہ یہ ہے کہ جب بیت المقدس ویران ہوگیا اور علم مٹ گیا اور توراۃ کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا گیا، تو وہ پہاڑوں میں اکیلے رہتے تھے، اور ایک چشمے پر جا کر اس سے پانی پیا کرتے تھے، ایک دن اس پر آئے تو ایک عورت ان کو دکھائی دی، جب آپ نے اس کو دیکھا تو واپس پلٹ گئے، جب آپ کو پیاس نے تکلیف میں ڈالا تو آپ دوبارہ آئے، دیکھا کہ عورت رو رہی ہے، آپ نے فرمایا کہ تم کس پر رو رہی ہو؟ کہنے لگی میں اپنے بیٹے پر رو رہی ہوں، آپ نے فرمایا کیا وہ تمہیں رزق دیتا تھا؟ کہنے لگی نہیں، آپ نے فرمایا کیا اس نے کچھ پیدا کیا تھا؟ کہنے لگی نہیں، آپ نے فریایا کہ پھر تم اس پر مت رو، وہ کہنے لگی آپ کون ہیں؟ کیا آپ اپنی قوم کے پاس جانا چاہتے ہیں؟ اس چشمے میں داخل ہوجائیے آپ ان کے پاس پہنچ جائیں گے، چناچہ آپ اس میں داخل ہوگئے، آپ جتنا داخل ہوتے جاتے آپ کے علم میں اضافہ ہوتا رہتا، یہاں تک کہ آپ اپنی قوم کے پاس پہنچ گئے، اور اللہ نے آپ کا علم آپ پر لوٹا دیا پھر آپ نے توراۃ کا احیاء کیا، اور علم کو زندہ کیا، اس کے بعد عبداللہ بن سلام نے فرمایا یہ حضرت عزیر کا قصہ ہے۔ رہے حضرت سلیمان علیہ السلام، تو وہ ایک جگہ سفر میں ٹھہرے اور ان کو پانی کی دوری کا علم نہ تھا، آپ نے پوچھا کہ اس کا کس کو علم ہے؟ لوگوں نے بتادیا کہ ہد ہد کو، اس وقت آپ نے اس کو تلاش کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34090]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34090، ترقيم محمد عوامة 32585)
15. ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32586 ترقیم الشثری: -- 34091
٣٤٠٩١ - حدثنا ابو معاوية ووكيع عن الاعمش عن عبد الله بن مرة عن ابي الاحوص عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"إني ابرا إلى كل خليل من (خلته) (١) غير ان الله اتخذ صاحبكم خليلا، ولو كنت متخذا خليلا لاتخذت ابا بكر خليلا"، إلا ان وكيعا قال: من (خله) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (خليله).
(٢) في [أ، ب، م]: (خلة).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٣٨٣)، وأحمد (٣٥٨٠).
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا میں ہر دوست کی دوستی سے بیزار ہوں مگر یہ کہ بلاشبہ اللہ نے تمہارے ساتھی کو دوست بنایا ہے۔ اور اگر میں کسی کو دوست بناتا تو ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دوست بنایا۔ اور حضرت وکیع رحمہ اللہ نے من خلہ کے الفاظ نقل فرمائے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34091]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34091، ترقيم محمد عوامة 32586)
ترقیم عوامۃ: 32587 ترقیم الشثری: -- 34092
٣٤٠٩٢ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن عكرمة قال: قال ابن عباس: في (الجد) (١) (اما) (٢) الذي قال رسول الله ﷺ:"لو كنت متخذا من هذه الامة خليلا، لاتخذته" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: بياض، فراغ، وفي [هـ]: (أبي بكر)، وانظر: المسند (٣٣٨٥)، وتاريخ دمشق ٣٠/ ٢٤٠، والسنة لابن أبي عاصم (١٢٢٨).
(٢) في [جـ، م]: (ما).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٥٦٦)، وأحمد (٣٣٨٥).
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جَدْ کے بارے میں ارشاد فرمایا: کہ وہ شخص جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر میں اس امت میں سے کسی کو دوست بناتا تو ابوبکر کو بناتا۔ پس حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے باپ کے حق میں فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34092]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34092، ترقيم محمد عوامة 32587)
ترقیم عوامۃ: 32588 ترقیم الشثری: -- 34093
٣٤٠٩٣ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن عطية عن ابي سعيد قال: قال رسول الله ﷺ:"إن اهل الدرجات العلى ليرون من هو اسفل منهم كما (ترون) (١) الكوكب الطالع في الافق من آفاق السماء وإن ابا بكر وعمر (منهم) (٢) وانعما" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (يرون).
(٢) في [أ، جـ، ط، هـ]: (منهما).
(٣) ضعيف؛ لضعف عطية، والخبر أخرجه البخاري (٣٢٥٦)، ومسلم (٢٨٣١).
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک جنت میں بلند درجے والے لوگوں کو ان سے نچلے طبقہ والے لوگ ایسے ہی دیکھیں گے جیسے تم لوگ آسمان کے کنارے میں طلوع ہونے والے ستارے کو دیکھتے ہو۔ اور بلاشبہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ ان لوگوں میں سے ہوں گے اور ان سے بھی بڑھ کر ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34093]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34093، ترقيم محمد عوامة 32588)
ترقیم عوامۃ: 32589 ترقیم الشثری: -- 34094
٣٤٠٩٤ - حدثنا يونس بن محمد قال: ثنا فليح بن سليمان عن سالم ابي النضر عن عبيد بن حنين (وبسر) (١) بن (سعيد) (٢) عن ابي سعيد الخدري قال: خطب رسول الله ﷺ الناس فقال:"إن امن الناس علي في صحبته وماله ابو بكر، ولو كنت متخذا من الناس خليلا لاتخذت ابا بكر، ولكن اخوة الإسلام ومودته، لا يبقى في المسجد باب إلا سد إلا باب ابي بكر" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (بشير).
(٢) في [أ، ب، م، هـ]: (سعد).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٥٦٤)، ومسلم (٢٣٨٢).
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے خطاب فرمایا: اور کہا: یقینا لوگوں میں سے مجھ پر سب سے زیادہ احسان کرنے والے اپنی صحبت اور مال کے اعتبار سے ابوبکر ہیں۔ اگر میں لوگوں میں سے کسی کو دوست بناتا تو ابوبکر کو دوست بناتا لیکن ان سے اسلامی اخوت اور محبت ہے۔ اور مسجد میں کھلنے والے تمام دروازے بند کردیے جائیں سوائے ابوبکر کے دروازے کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34094]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34094، ترقيم محمد عوامة 32589)
ترقیم عوامۃ: 32590 ترقیم الشثری: -- 34095
٣٤٠٩٥ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"ما نفعني مال ما نفعني مال ابي بكر"، قال: فبكى ابو بكر فقال: هل انا ومالي إلا لك يا رسول الله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٧٤٤٦)، والنسائي في الكبرى (٨١١٠)، وابن ماجه (٩٤)، والترمذي (٣٦٦١)، وابن حبان (٦٨٥٨)، وابن أبي عاصم في السنة (١٢٢٩)، والطحاوي ٤/ ١٥٨، والخطيب ٢/ ١٣٥.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے کسی کے مال نے اتنا نفع نہیں پہنچایا جتنا ابوبکر کے مال نے نفع پہنچایا۔ راوی فرماتے ہیں: یہ بات سن کر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ رو پڑے۔ پھر فرمایا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اور میرا مال تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہی ہے! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34095]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34095، ترقيم محمد عوامة 32590)
ترقیم عوامۃ: 32591 ترقیم الشثری: -- 34096
٣٤٠٩٦ - حدثنا شريك عن اشعث (بن) (١) ابي الشعثاء عن الاسود بن هلال ان اعرابيا قال لهم: شهدت صلاة (الصبح) (٢) مع (النبي) (٣) ﷺ ذات يوم فاقبل على الناس بوجهه فقال:"رايت اناسا من امتي البارحة وزنوا، فوزن ابو بكر فوزن، ثم وزن عمر فوزن" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (عن).
(٢) في [أ، ب]: (الفجر).
(٣) في [أ، ب]: (رسول اللَّه).
(٤) حسن؛ شريك صدوق، أخرجه أحمد (١٦٦٠٤)، وابن أبي عاصم في السنة (١١٣٧)، وابن عساكر ٣٩/ ١١٥.
حضرت اسود بن ھلال رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک اعرابی نے ان کو بیان کیا! کہ میں نے ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چہرہ کے ساتھ لوگوں کی جانب متوجہ ہوئے اور فرمایا: میں نے گزشتہ رات دیکھا کہ میری امت کے کچھ لوگوں کا وزن کیا گیا۔ پس ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو وہ وزن دار ثابت ہوئے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو وہ بھی وزن دار ثابت ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34096]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34096، ترقيم محمد عوامة 32591)
ترقیم عوامۃ: 32592 ترقیم الشثری: -- 34097
٣٤٠٩٧ - حدثنا عفان قال: ثنا همام قال: ثنا ثابت عن انس ان ابا بكر حدثه قال: قلت للنبي ﷺ ونحن في الغار: لو ان احدهم ينظر إلى قدميه لابصرنا تحت قدميه فقال:"يا ابا بكر، ما ظنك باثنين الله ثالثهما" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٥٦٣)، ومسلم (٢٣٨١)، وأحمد (١١).
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا اس حال میں کہ ہم غار میں تھے۔ اگر ان لوگوں میں سے کوئی ایک اپنے قدموں کی طرف دیکھ لے تو وہ ہمیں اپنے پیروں کے نیچے دیکھ لے گا! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوبکر! تمہارا کیا گمان ہے ان دو کے بارے میں جن کا تیسرا اللہ ہو؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34097]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34097، ترقيم محمد عوامة 32592)
ترقیم عوامۃ: 32593 ترقیم الشثری: -- 34098
٣٤٠٩٨ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن ابي مالك الاشجعي عن سالم قال: قلت لابن الحنفية: ابو بكر كان اول القوم إسلاما، قال: لا، قلت: (مم) (١) (علا) (٢) (٣) ابو بكر و (بسق) (٤) حتى لا يذكر غير ابي بكر فقال: كان افضلهم إسلاما حين اسلم حتى لحق بالله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (هما)، وفي [جـ، م]: (مما)، وفي [هـ]: (فبما).
(٢) في [جـ]: (على).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (و).
(٤) في [أ، ب]: بياض، فراغ، وفي [هـ]: (سبق)، وفي [ط]: (بشق).
حضرت سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن حنفیہ رحمہ اللہ سے پوچھا: کیا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں میں سب سے پہلے شخص تھے جنہوں نے اسلام قبول کیا تھا؟ انہوں نے کہا: نہیں! میں نے عرض کیا! کیوں پھر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ بلند درجہ والے اور شہرت یافتہ ہوگئے یہاں تک کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے علاوہ کسی اور ذکر ہی نہیں ہوتا؟ تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: جب آپ رضی اللہ عنہ اسلام لائے تو آپ رضی اللہ عنہ لوگوں میں سب سے افضل تھے اسلام کے اعتبار سے یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہاللہ سے جا ملے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34098]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34098، ترقيم محمد عوامة 32593)