مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
12. ما ذكر في ذي القرنين
ذوالقرنین کے بارے میں روایات کا ذکر
ترقیم عوامۃ: 32574 ترقیم الشثری: -- 34079
٣٤٠٧٩ - حدثنا وكيع عن إسرائيل (عن جابر) (١) عن مجاهد عن عبد الله بن عمرو قال: ذو القرنين نبي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) ضعيف؛ لضعف جابر الجعفي.
مجاہد حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ذوالقرنین نبی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34079]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34079، ترقيم محمد عوامة 32574)
ترقیم عوامۃ: 32575 ترقیم الشثری: -- 34080
٣٤٠٨٠ - حدثنا وكيع عن العلاء بن عبد الكريم عن مجاهد قال: كان ملك الارض.
مجاہد ایک اور سند سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ وہ پوری زمین کے بادشاہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34080]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34080، ترقيم محمد عوامة 32575)
ترقیم عوامۃ: 32576 ترقیم الشثری: -- 34081
٣٤٠٨١ - حدثنا وكيع عن بسام، عن ابي الطفيل عن علي قال: كان رجلا صالحا، ناصح الله فنصحه، فضرب على قرنه الايمن فمات فاحياه الله، ثم ضرب على قرنه الايسر فمات فاحياه الله وفيكم مثله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه ابن أبي عاصم في الآخاد (١٦٨)، والسنة (١٣١٨)، وابن عساكر ١٧/ ٣٣٤، والطحاوي في شرح المشكل ٥/ ١٢١، وابن إسحاق في السيرة ٤/ ١٨٥، والشاشي (٦٢٠).
ابو طفیل حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ آپ نیک آدمی تھے، آپ نے اللہ سے خیر خواہی کا اظہار کیا تو اللہ نے آپ کی دستگیری فرمائی، چناچہ ان کے سر کی دائیں جانب مارا گیا اور وہ فوت ہوگئے تو اللہ نے ان کو زندگی دے دی، پھر ان کے سر کی بائیں جانب مارا گیا اور وہ فوت ہوئے تو اللہ نے پھر ان کو زندگی دے دی، اور تم میں ان جیسے موجود ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34081]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34081، ترقيم محمد عوامة 32576)
ترقیم عوامۃ: 32577 ترقیم الشثری: -- 34082
٣٤٠٨٢ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن حبيب بن ابي ثابت عن ابي الطفيل قال: سئل علي عن ذي القرنين فقال: لم يكن نبيا ولا ملكا، ولكنه كان (عبدا) (١) ناصح الله فنصحه، فدعا قومه إلى الله فضرب على قرنه الايمن ⦗٥٣٦⦘ (فمات) (٢) فاحياه الله، ثم دعا قومه إلى الله فضرب على قرنه (٣) فمات فاحياه الله فسمي ذا القرنين (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (عابدًا).
(٢) سقط من: [م].
(٣) في [هـ]: زيادة (الأيسر).
(٤) صحيح؛ وانظر: ما قبله.
ابو طفیل ایک دوسری سند سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ذوالقرنین کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ وہ نبی تھے نہ بادشاہ، بلکہ وہ ایک نیک بندے تھے جنہوں نے اللہ سے خیرخواہی کی تو اللہ نے ان کے ساتھ خیر خواہی کی، چناچہ آپ نے اپنی قوم کو اللہ کی طرف دعوت دی، اور آپ کے سر کے دائیں جانب مارا گیا اور وہ مرگئے تو اللہ نے ان کو پھر زندہ کردیا، اور پھر انہوں نے اپنی قوم کو اللہ کی طرف بلایا، اور دوبارہ ان کے سر کی بائیں جانب مارا گیا تو وہ دوبارہ مرگئے، چناچہ اللہ نے ان کو دوبارہ زندہ کردیا، اس لیے ان کا نام ”ذوالقرنین“ مشہور ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34082]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34082، ترقيم محمد عوامة 32577)
ترقیم عوامۃ: 32578 ترقیم الشثری: -- 34083
٣٤٠٨٣ - حدثنا عبيد الله بن موسى عن سفيان عن سماك عن حبيب بن (حماز) (١) قال: قيل لعلي: كيف بلغ ذو القرنين المشرق والمغرب؟ قال: سخر له السحاب وبسط له النور ومد له الاسباب، ثم قال: ازيدك، قال: حسبي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حماد)، وفي [م]: (جماز).
(٢) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه الضياء في المختارة (٤٠٩).
حبیب بن حماز کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ ذوالقرنین مشرق اور مغرب تک کیسے پہنچے؟ آپ نے فرمایا کہ آپ کے لئے بادل کو مسخر کردیا گیا، اور آپ کے لیے نور کو بچھا دیا گیا اور اسباب وسیع کردیے گئے، پھر آپ نے فرمایا کہ اور بتاؤں؟ اس نے کہا بس کافی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34083]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34083، ترقيم محمد عوامة 32578)
ترقیم عوامۃ: 32579 ترقیم الشثری: -- 34084
٣٤٠٨٤ - حدثنا ابن فضيل عن حصين عن مجاهد قال: لم يملك الارض كلها إلا اربعة: مسلمان وكافران، فاما المسلمان فسليمان بن داود وذو القرنين، واما الكافران فبخت نصر والذي حاج إبراهيم في ربه.
مجاہد فرماتے ہیں کہ پوری سر زمین کے بادشاہ صرف چار ہوئے ہیں، دو مسلمان اور دو کافر، مسلمان تو حضرت سلیمان بن داؤد اور ذوالقرنین ہیں، اور کافر ایک تو بخت نصر اور دوسرا وہ ہے جس نے ابراہیم علیہ السلام سے ان کے رب کے بارے میں جھگڑا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34084]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34084، ترقيم محمد عوامة 32579)
13. ما ذكر في يوسف ﵇
سیدنا یوسف علیہ السلام کے بارے میں روایات
ترقیم عوامۃ: 32580 ترقیم الشثری: -- 34085
٣٤٠٨٥ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن قال: القي يوسف في الجب وهو ابن (سبع) (١) عشرة سنة، وكان في العبودية وفي السجن وفي الملك ثمانين سنة، ثم جمع (شمله) (٢) فعاش بعد ذلك ثلاثا وعشرين سنة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (سبعة)، وفي [ط]: (تسعة).
(٢) في [هـ]: (شملة).
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت یوسف علیہ السلام سترہ بر س کی عمر میں کنویں میں ڈالے گئے، اور آپ نے غلامی اور قید اور بادشاہت میں اسّی سال کا عرصہ گزارا، پھر آپ کا خاندان مجتمع ہوا تو اس کے بعد آپ تیئس سال زندہ رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34085]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34085، ترقيم محمد عوامة 32580)
ترقیم عوامۃ: 32581 ترقیم الشثری: -- 34086
٣٤٠٨٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن مجاهد عن ربيعة (الجرشي) (١) قال: (قسم) (٢) الحسن نصفين فاعطي يوسف وامه نصف حسن الخلق، وسائر الخلق نصفا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الحرشي).
(٢) في [أ]: (قشم).
ربیعہ جرشی سے روایت ہے کہ حسن کے دو حصّے کئے گئے، چناچہ حضرت یوسف اور ان کی والدہ کو آدھا حسن عطا کیا گیا، اور باقی تمام مخلوق کو آدھا عطا کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34086]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34086، ترقيم محمد عوامة 32581)
ترقیم عوامۃ: 32582 ترقیم الشثری: -- 34087
٣٤٠٨٧ - حدثنا ابن نمير عن عبيد الله بن عمر عن سعيد بن ابي سعيد (١) عن ابي هريرة قال: سئل رسول الله ﷺ من اكرم الناس؟ قال:"اتقاهم لله"، (قالوا) (٢) : ليس عن هذا نسالك؟ قال:"فاكرم الناس (يوسف نبي الله) (٣) ، ابن نبي الله، ابن نبي الله، ابن خليل الله صلوات الله عليهم" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (عن أبيه).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (قال).
(٣) تقديم وتأخير في [جـ]: (نبي اللَّه يوسف).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٣٧٤)، ومسلم (٢٣٧٨).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ سب سے زیادہ کریم کون ہے؟ فرمایا جو سب سے زیادہ متقی ہو، انہوں نے کہا کہ ہم آپ سے یہ نہیں پوچھ رہے تو آپ نے فرمایا کہ پھر سب سے کریم اللہ کے نبی یوسف علیہ السلام ہیں جو اللہ کے نبی کے بیٹے اور ان کے والد اللہ کے نبی کے بیٹے اور ان کے والد اللہ کے خلیل کے بیٹے ہیں۔ علیھم السلام۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34087]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34087، ترقيم محمد عوامة 32582)
ترقیم عوامۃ: 32583 ترقیم الشثری: -- 34088
٣٤٠٨٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت عن انس عن النبي ﷺ قال:"اعطي يوسف (١) شطر الحسن" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زاد في [هـ]: (وأمه)، نقلًا عن الطبري والمستدرك.
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٢)، وأحمد (١٤٠٥٠).
حضرت انس روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یوسف علیہ السلام کو آدھا حسن عطا کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34088]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34088، ترقيم محمد عوامة 32583)