مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
15. ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32614 ترقیم الشثری: -- 34119
٣٤١١٩ - حدثنا شريك عن عاصم عن ابي جحيفة عن علي مثله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ شريك صدوق، وانظر: ما قبله وأخرجه أحمد (٨٧١)، وابن عساكر (٣/ ٣٥٨)، وعبد اللَّه بن أحمد في زوائد فضائل الصحابة (٤٠).
حضرت ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ما قبل والا فرمان اس سند سے بھی منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34119]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34119، ترقيم محمد عوامة 32614)
ترقیم عوامۃ: 32615 ترقیم الشثری: -- 34120
٣٤١٢٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الله بن محمد بن عقيل عن جابر بن عبد الله قال: مشيت مع النبي ﷺ إلى امراة رجل من الانصار، قال: فرشت له اصول نخل وذبحت لنا شاة، فقال رسول الله ﷺ:"ليدخلن رجل من اهل الجنة"، فدخل ابو بكر، ثم قال:"ليدخلن رجل من اهل الجنة"، فدخل عمر، ثم قال:"ليدخلن رجل من اهل الجنة"، ئم قال:"اللهم إن شئت جعلته عليا"، فدخل علي (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف عبد اللَّه بن محمد بن عقيل، أخرجه أحمد (١٥١٦٢)، والطبراني في الأوسط (٦٩٩٨)، والحاكم ٣/ ١٣٦، والطيالسي (١٦٧٤).
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک انصاری آدمی کی بیوی کے پاس گیا تو ا س نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کھجور کی چھال سے بنی ہوئی دری بچھائی اور ہمارے لیے ایک بکری ذبح کی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ضرور بالضرور ایک آدمی داخل ہوگا جو اہل جنت میں سے ہوگا پس حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ضرور بالضرور ایک آدمی داخل ہوگا جو اہل جنت میں سے ہوگا پس حضرت عمر رضی اللہ عنہ داخل ہوئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ضرور بالضرور ایک آدمی داخل ہوگا جو اہل جنت میں سے ہوگا۔ پھر فرمایا: اے اللہ! اگر تو چاہے تو یہ آدمی علی رضی اللہ عنہ کو بنا دے۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ داخل ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34120]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34120، ترقيم محمد عوامة 32615)
ترقیم عوامۃ: 32616 ترقیم الشثری: -- 34121
٣٤١٢١ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن الحسن بن عبيد الله قال: حدثنا الحر ابن (صياح) (١) عن عبد الرحمن بن الاخنس النخعي عن سعيد بن زيد قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"ابو بكر في الجنة وعمر في الجنة وعلي في الجنة وعثمان في الجنة وطلحة في الجنة والزبير في الجنة وعبد الرحمن بن عوف في الجنة وسعد بن ابي وقاص في الجنة، ولو شئت لسميت التاسع" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) بالياء كما في توضيح المشتبه ٥/ ٣٩٩، وفي [أ، ب]: (صباح)، وفي [هـ]: (الصباح).
(٢) مجهول؛ عبد الرحمن بن الأخنس مجهول، أخرجه أحمد (١٦٣١)، والنسائي في الكبرى (٨١٥٦)، وأبو داود (٤٦٤٩)، والترمذي (٣٧٥٧)، والشاشي (١٩٢)، والطيالسي (٢٣٦)، وأبو يعلى (٩٧١)، وابن أبي عصام في السنة (١٤٣٠)، وابن حبان (٦٩٩٣)، والطبراني في الأوسط (٨٦٩)، والضياء (١٠٩٠)، والمزي ١٦/ ٥٠٤.
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ ابوبکر جنت میں ہے، عمر جنت میں ہے، علی رضی اللہ عنہ جنت میں ہے، عثمان جنت میں ہے، طلحہ جنت میں ہے، زبیر جنت میں ہے، اور عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ جنت میں ہے اور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ جنت میں ہے، اور اگر میں چاہوں تو نویں آدمی کا نام بھی لے سکتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34121]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34121، ترقيم محمد عوامة 32616)
ترقیم عوامۃ: 32617 ترقیم الشثری: -- 34122
٣٤١٢٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن مسعر عن ابي عون الثقفي عن ابي صالح الحنفي عن علي بن ابي طالب قال: قيل لي ولابي بكر الصديق يوم بدر: مع احدكما جبريل، ومع الآخر ميكائيل وإسرافيل ملك عظيم يشهد القتال او يقف في الصف (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٢٥٧)، والحاكم ٣/ ١٣٤، وابن أبي عاصم في السنة (١٢١٧)، والبزار (٧٢٩)، وأبو يعلى (٣٤٠)، وابن سعد ٣/ ١٧٥.
حضرت ابو صالح حنفی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مجھے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے غزوہ بدر کے دن کہا گیا: تم دونوں میں سے ایک کے ساتھ حضرت جبرائیل علیہ السلام ہیں اور دوسرے کے ساتھ حضرت میکائیل ہیں۔ اور حضرت اسرافیل عظیم فرشتہ ہیں جو قتال کے لیے حاضر ہیں یا فرمایا: کہ وہ صف میں کھڑے ہوئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34122]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34122، ترقيم محمد عوامة 32617)
ترقیم عوامۃ: 32618 ترقیم الشثری: -- 34123
٣٤١٢٣ - حدثنا ابو معاوية عن السري بن يحيى عن بسطام بن مسلم قال: بعث رسول الله ﷺ عمرو بن (العاص) (١) على سرية فيها ابو بكر وعمر، فلما قدموا اشتكى ابو بكر وعمر (عمرا) (٢) ، (فقال) (٣) رسول الله ﷺ:"لا ⦗١٦⦘ (يتامر) (٤) (عليكما) (٥) احد بعدي" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (العاصي).
(٢) أي: عمرو بن العاص، وفي [أ، هـ]: (عمروًا).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (وقال).
(٤) في [هـ]: (يتأمرن).
(٥) في [أ، ب]: (عليكم).
(٦) مرسل؛ بسطام تابعي.
حضرت بسطام بن مسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو ایک لشکر کا امیر بنا کر بھیجا جس میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ پس جب وہ لوگ واپس آئے تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضر ت عمرو رضی اللہ عنہ کی شکایت کی۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں پر میرے بعد کسی کو بھی امیر نہیں بنایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34123]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34123، ترقيم محمد عوامة 32618)
ترقیم عوامۃ: 32619 ترقیم الشثری: -- 34124
٣٤١٢٤ - حدثنا إسماعيل بن علية عن يونس عن الحسن قال: قال عمر: وددت اني من الجنة حيث ارى ابا بكر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الحسن لم يدرك عمر.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں پسند کرتا ہوں کہ میں جنت کے ایسے حصہ میں ہوں جہاں سے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو دیکھ سکوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34124]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34124، ترقيم محمد عوامة 32619)
ترقیم عوامۃ: 32620 ترقیم الشثری: -- 34125
٣٤١٢٥ - حدثنا إسماعيل بن علية عن يونس عن الحسن قال: قال رجل لعمر: يا خير الناس، فقال: إني لست بخير الناس، فقال: والله ما رايت (قط رجلا) (١) خيرا منك، قال: ما رايت ابا بكر؟ قال: لا، قال: لو قلت: نعم، لعاقبتك، قال: وقال عمر: (من بلهم) (٢) بيني وبين ابي بكر، يوم من ابي بكر خير من آل عمر (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (رجلًا قط).
(٢) كذا في النسخ، وفي كنز العمال ١٢/ ٢٢٣: (لم فرقتم).
(٣) منقطع؛ الحسن لم يدرك عمر.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو یوں پکارا: اے لوگوں میں سے بہترین شخص! تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا میں لوگوں میں سے سب سے بہتر نہیں ہوں۔ پھر اس آدمی نے کہا: اللہ کی قسم میں نے تو کبھی بھی آپ رضی اللہ عنہ سے بہتر شخص نہیں دیکھا! حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تو نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو نہیں دیکھا؟ اس نے کہا: نہیں! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تو کہتا: جی ہاں! تو میں تجھے ضرور سزا دیتا۔ راوی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ابوبکر کی زندگی کا ایک دن عمر کی ساری آل کے اعمال سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34125]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34125، ترقيم محمد عوامة 32620)
ترقیم عوامۃ: 32621 ترقیم الشثری: -- 34126
٣٤١٢٦ - حدثنا ابو اسامة قال: اخبرنا إسماعيل عن قيس قال: قال (عمرو: واي) (١) الناس احب إليك يا رسول الله؟ قال:" (لم) (٢) "؟ قال: (لنحب) (٣) من تحب، قال:"احب الناس إلي عائشة"، قال: لست اسالك عن النساء، إنما اسالك ⦗١٧⦘ عن الرجال فقال (مرة:"ابوها"، وقال مرة:"ابو بكر") (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عمر: وأي)، وفي [م]: (عمر أي).
(٢) في [أ، ب، جـ، ط، ق، م، هـ]: بياض.
(٣) في [أ، ب]: (لتحب).
(٤) في [أ، ب]: (تقديم وتأخير).
(٥) مرسل؛ قيس تابعي، أخرجه الحاكم ٤/ ١٢، وابن عساكر ٣٠/ ١٣٥، وابن سعد ٨/ ٦٧، وأحمد في فضائل الصحابة (٦٧٢)، وقد أخرجه متصلًا من حديث عمرو بن العاص ابن حبان (٧١٠٦)، والنسائي (٨١٠٦)، والترمذي (٣٨٨٦)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٨٠٤).
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمرو رضی اللہ عنہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! لوگوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیوں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: تاکہ ہم بھی اس سے محبت رکھیں جس سے آپ محبت کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے لوگوں میں سے سب سے زیادہ پسند ”عائشہ رضی اللہ عنہا“ ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عورتوں سے متعلق نہیں پوچھ رہا بلکہ میں مردوں میں سے پوچھ رہا ہوں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا: ان کے والد اور ایک مرتبہ فرمایا: ”ابوبکر رضی اللہ عنہ“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34126]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34126، ترقيم محمد عوامة 32621)
ترقیم عوامۃ: 32622 ترقیم الشثری: -- 34127
٣٤١٢٧ - حدثنا يزيد قال: اخبرنا العوام عن (ابن) (١) ابي الهذيل قال: قال رسول الله ﷺ:"ما من احد (امن) (٢) علينا في ذات يده من ابي بكر، ولو كنت متخذا خليلا لاتخذت ابا بكر؛ ولكن اخي وصاحبي وعلى ديني، وصاحبكم قد اتخذ خليلا" -يعني نفسه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ق، م، هـ]، وهو عبد اللَّه بن أبي الهذيل.
(٢) في [جـ]: (من).
(٣) مرسل؛ ابن أبي الهذيل تابعي، وقد ورد من حديث ابن أبي الهذيل عن أبي الأحوص عن ابن مسعود، أخرجه مسلم (٢٣٨٣).
حضرت ابن ابی الھذیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:: کوئی ایک بھی اپنے مال کے ذریعے ہم پر ابوبکر سے زیادہ احسان کرنے والا نہیں ہے، اور اگر میں کسی کو دوست بناتا تو میں ابوبکر کو بناتا۔ لیکن وہ میرے دینی بھائی اور ساتھی ہیں، اور تمہارے ساتھی کو یقینا دوست بنا لیا گیا ہے۔ یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34127]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34127، ترقيم محمد عوامة 32622)
ترقیم عوامۃ: 32623 ترقیم الشثری: -- 34128
٣٤١٢٨ - حدثنا ابو داود (١) عمر بن سعد عن بدر بن عثمان عن عبيد الله بن (مروان) (٢) عن ابي عائشة عن ابن عمر قال: خرج إلينا رسول الله ﷺ ذات غداة فقال:"رايت آنفا كاني اعطيت المقاليد والموازين، فاما المقاليد فهذه المفاتيح (٣) ، فوضعت في كفة ووضعت امتي في كفة فرجحت بهم، ثم جيء بابي بكر فرجح، ثم جيء بعمر فرجح، ثم جيء بعثمان فرجح، ثم رفعت"، قال: فقال له رجل: ⦗١٨⦘ فاين نحن؟ قال:"حيث جعلتم انفسكم" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: زيادة (و).
(٢) في [أ، ب]: (غزوان).
(٣) في [هـ]: زيادة (وأما الموازين فهي التي تزنون بها).
(٤) مجهول؛ لجهالة عبيد اللَّه بن مروان وأبي عائشة، أخرجه أحمد (٥٤٦٩)، وعبد بن حميد (٨٥٠)، وعبد اللَّه بن أحمد في زوائد فضائل الصحابة (٢٢٨)، وابن أبي عاصم في السنة (١١٣٨)، والآجري في الشريعة (١٣٣٣)، وابن عساكر ٣٨/ ١١٦.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک صبح ہمارے پاس تشریف لائے، اور فرمایا: میں نے ابھی ابھی خواب میں دیکھا کہ مجھے چابیاں اور ترازو دیا گیا، بہرحال چابیاں وہ تو یہ ہیں۔ پھر مجھے ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو ایک پلڑے میں رکھ دیا گیا پس میرا پلڑا جھک گیا۔ پھر ابوبکر کو لایا گیا پس اس کا پلڑا بھی بھاری ہوگیا۔ پھر عمر رضی اللہ عنہ کو لایا گیا تو اس کا پلڑا بھی بھاری ہوگیا۔ پھر عثمان کو لایا گیا پس اس کا پلڑا بھی بھاری ہوگیا۔ پھر اس ترازو کو اٹھا لیا گیا۔ راوی فرماتے ہیں پس ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ہم کہاں ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہاں تم اپنے آپ کو رکھو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34128]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34128، ترقيم محمد عوامة 32623)