🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32624 ترقیم الشثری: -- 34129
٣٤١٢٩ - حدثنا قبيصة عن حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن عبد الرحمن بن ابي بكرة عن ابيه قال: وفدنا إلى معاوية، قال: فما اعجب بوفد ما اعجب بنا، فقال: يا ابا بكرة حدثني بشيء سمعته من رسول الله ﷺ قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول، وكانت تعجبه الرؤيا يسال عنها فسمعته يقول:"رايت ميزانا (انزل) (١) من السماء فوزنت فيه انا وابو بكر فرجحت بابي بكر، ثم وزن ابو بكر وعمر فرجح ابو بكر، ثم وزن عمر وعثمان فرجح عمر بعثمان، ثم رفع الميزان إلى السماء"، فقال رسول الله ﷺ:"خلافة (و) (٢) نبوة ثم يؤتي الله الملك من يشاء"، قال: (فزج) (٣) في اقفيتنا فاخرجنا (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (نزل).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [م، هـ]: (فزخ).
(٤) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (٢٠٤٤٥)، وأبو داود (٤٦٣٥)، والطيالسي (٨٦٦)، وأبو عبيد في غريب الحديث ٣/ ١٠٠، ويعقوب في المعرفة ٣/ ٣٥٥، وابن أبي عاصم في السنة (١١٣٢)، والبزار (٣٥٦٢)، والطحاوي في شرح المشكل (٣٣٤٨)، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ٣٤٢، وبعضه ورد عند الترمذي (٢٢٨٧)، والنسائي في الكبرى (٨١٣٦)، والحاكم ٣/ ٧٠.

حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ وفد کی صورت میں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوئے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انہیں کوئی وفد اتنا پسند نہیں آیا جتنا ہمارا وفد پسند آیا۔ پھر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابو بکرہ رضی اللہ عنہ! مجھے کوئی ایسی بات بیان کریں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب پسند تھے اور آپ ان کے بارے میں پوچھا کرتے تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: میں نے ایک ترازو دیکھا جو آسمان سے اترا، پس اس میں میرا اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وزن کیا گیا تو میر پلڑا ابوبکر سے بھاری ہوگیا۔ پھر ابوبکر کا عمر کے ساتھ وزن کیا گیا تو ابوبکر کا پلڑا بھاری ہوگیا۔ پھر عمر اور عثمان کا وزن کیا گیا تو عمر کا پلڑا عثمان پر بھاری ہوگیا۔ پھر ترازو کو آسمان کی طرف اٹھا لیا گیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خلافت اور نبوت ہوگی پھر اللہ جس کو چاہیں گے ملک عطا فرما دیں گے۔ راوی کہتے ہیں: پس ہمیں گدی سے پکڑ کر نکال دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34129]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34129، ترقيم محمد عوامة 32624)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32625 ترقیم الشثری: -- 34130
٣٤١٣٠ - حدثنا ابو اسامة عن هشام عن محمد قال: ذكر (رجلان عثمان) (١) ⦗١٩⦘ فقال احدهما: قتل شهيدا، فتعلق به الآخر فاتى به عليا فقال: (إن) (٢) هذا يزعم ان عثمان بن عفان قتل شهيدا، قال: قلت: (ذلك؟) (٣) قال: نعم، اما تذكر يوم اتيت النبي ﷺ وعنده ابو بكر وعمر وعثمان فسالت النبي ﷺ فاعطاني، وسالت ابا بكر فاعطاني، وسالت عمر فاعطاني، وسالت عثمان فاعطاني، فقلت: يا رسول الله ادع الله ان يبارك لي قال:"ومالك لا يبارك لك وقد اعطاك نبي وصديق وشهيدان" فقال علي: دعه دعه دعه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: تقديم وتأخير.
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، هـ].
(٣) في [أ، ب، جـ، هـ]: (ذاك).
(٤) مرسل؛ محمد تابعي، أخرجه ابن أبي عمر كما في المطالب (٣٩٠٤)، وابن عساكر ٣٩/ ٢٩٦، وبحشل في تاريخ واسط ص ٢١٠، وأبو يعلى (١٦٠١)، وابن الأثير في أسد الغابة ٦/ ٤٧١.

حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو آدمیوں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا پس ان میں سے ایک کہنے لگا۔ ان کو شہید کردیا گیا، تو دوسرا اس کو پکڑ کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا اور کہنے لگا: بلاشبہ یہ شخص کہتا ہے کہ یقینا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کردیا گیا تھا! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے یہ کہا ہے؟ اس شخص نے کہا: جی ہاں! کہا آپ رضی اللہ عنہ کو یاد نہیں وہ دن جب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ م آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے۔ پس میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مانگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عطا فرمایا: اور میں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے بھی مجھے عطا فرمایا: اور میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے بھی مجھے عطا فرمایا: اور میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے بھی مجھے عطا کیا۔ پس میں نے عرض کی۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے لیے برکت کی دعا فرما دیجئے اللہ مجھے برکت عطا کرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تجھے برکت کیوں نہیں دی جائے گی حالانکہ تجھے ایک نبی، اور ایک صدیق اور دو شہیدوں نے عطا کیا ہے؟! پس حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کو چھوڑ دو، اس کو چھوڑ دو، اس کو چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34130]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34130، ترقيم محمد عوامة 32625)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32626 ترقیم الشثری: -- 34131
٣٤١٣١ - حدثنا غندر عن شعبة (عن عمرو) (١) بن مرة عن عبد الله بن سلمة (عن علي) (٢) انه قال: الا اخبركم بخير هذه الامة بعد رسول الله ﷺ ابو بكر وعمر ابن الخطاب (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) حسن؛ عبد اللَّه بن سلمة صدوق على الصحيح، وأخرجه الطبراني (١٧٧)، وأبو يعلى (٥٤٠)، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ١٩٩، والخطيب ٨/ ١٧٧، وابن عساكر ٣٠/ ٣٥٤.

حضرت عبد اللہ بن سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس امت کے بہترین شخص کے متعلق خبر نہ دوں؟ پس وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34131]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34131، ترقيم محمد عوامة 32626)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32627 ترقیم الشثری: -- 34132
٣٤١٣٢ - حدثنا ابو معاوية قال: حدثنا الاعمش عن ابي إسحاق عن زيد بن (يثيع) (١) قال: كان ابو بكر مع رسول الله ﷺ يوم بدر على العريش (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (يسيع)، وفي [ط]: (سبيع).
(٢) منقطع حكمًا؛ أبو إسحاق مدلس، أخرجه ابن جرير الطبري في التفسير ٩/ ١٩٠.

حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن یثیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غزوہ بدر کے دن حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ جھونپڑی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34132]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34132، ترقيم محمد عوامة 32627)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32628 ترقیم الشثری: -- 34133
٣٤١٣٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن (ابن) (١) إسحاق عن الزهري عن (حميد) (٢) بن عبد الرحمن عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"لكل اهل عمل باب من ابواب الجنة يدعون منه بذاك العمل، فلاهل الصيام باب يقال له: الريان"، فقال ابو بكر: يا رسول الله، فهل من احد يدعى من تلك الابواب كلها؟ قال:"نعم، وإني ارجو ان تكون منهم يا ابا بكر" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أبي).
(٢) في [أ]: (جيد).
(٣) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، وأخرجه البخاري (١٨٩٧)، ومسلم (١٠٢٧).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر عمل والے کے لیے جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔ اور وہ اس عمل کی وجہ سے اس دروازے سے پکارے جائیں گے۔ پس روزہ دار کے لیے بھی ایک دروازہ ہے جسے ریان کہتے ہیں۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا کوئی شخص ایسا ہوگا جو ان سب دروازوں سے پکارا جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اور یقینا مجھے امید ہے کہ اے ابوبکر تم ان میں سے ہو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34133]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34133، ترقيم محمد عوامة 32628)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32629 ترقیم الشثری: -- 34134
٣٤١٣٤ - حدثنا وكيع عن عبد العزيز بن عبد الله الماجشون عن محمد بن المنكدر عن جابر قال: قال عمر: ابو بكر سيدنا واعتق سيدنا -يعني بلالا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٧٥٤).
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ابوبکر ہمارے سردار ہیں اور انہوں نے ہمارے سردار یعنی حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو آزاد کروایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34134]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34134، ترقيم محمد عوامة 32629)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32630 ترقیم الشثری: -- 34135
٣٤١٣٥ - حدثنا يزيد قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن القاسم ابن محمد عن عائشة قالت: تمثلت بهذا البيت وابو بكر (يقضي) (١) : وابيض يستسقي الغمام بوجهه … ثمال اليتامى عصمة للارامل فقال ابو بكر: (ذلك) (٢) رسول الله ﷺ (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [م]: (ذاك).
(٣) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (٢٦)، وسبق ٨/ ٥٢٦.

حضرت قاسم بن محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: میں اس شعر کو بطور نمونے کے پڑھ رہی تھی اس حال میں کہ ابوبکر پر نزع کا عالم طاری تھا۔ اور سفید چہرے والے جن کے چہرے کے وسیلہ سے بادلوں سے پانی طلب کیا جاتا ہے۔ یتیموں کے فریاد رس اور بیواؤں کی عصمت ہیں۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34135]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34135، ترقيم محمد عوامة 32630)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32631 ترقیم الشثری: -- 34136
٣٤١٣٦ - حدثنا عبد الله بن نمير عن محمد بن إسحاق عن مكحول (عن ⦗٢١⦘ غضيف (١) بن الحارث رجل من ايلة عن ابي ذر (قال) (٢) : سمعت رسول الله ﷺ (يقول) (٣) :"إن الله وضع الحق على لسان عمر" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٣) سقط من: [جـ، هـ].
(٤) حسن؛ صرح ابن إسحاق بالتحديث عن يعقوب ١/ ٤١٦، أخرجه أحمد (٢١٤٥٧)، وأبو داود (٢٩٦٢)، وابن ماجه (١٠٨)، وابن أبي عاصم في السنة (١٢٤٩)، والحاكم ٣/ ٨٦، والطبراني في مسند الشاميين (١٥٤٣)، والقطيعي في زوائد الفضائل (٥٢١)، والبيهقي في المدخل (٦٦)، والبغوي (٣٨٧٦)، وابن أبي حاتم في العلل ٢/ ٣٦٨، وابن سعد ٢/ ٣٣٥.

حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان پر حق کو جاری فرما دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34136]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34136، ترقيم محمد عوامة 32631)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32632 ترقیم الشثری: -- 34137
٣٤١٣٧ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبيد الله بن عمر قال: حدثنا ابو بكر بن سالم عن سالم بن عبد الله بن عمر عن ابيه ان رسول الله ﷺ قال:" (اريت) (١) في النوم كاني (انزع) (٢) بدلو بكرة على قليب، فجاء ابو بكر فنزع ذنوبا او ذنوبين (فنزع نزعا ضعيفا) (٣) والله يغفر له، ثم جاء عمر بن الخطاب (فاستسقى) (٤) فاستحالت غربا، فلم ار عبقريا من الناس يفري فريه، حتى روى الناس وضربوا بالعطن" (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (أرأيت).
(٢) في [أ، ب]: (انزح).
(٣) في [أ، ب]: (فيهما ضعف).
(٤) في [م]: (فاستقى).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٦٨٢)، ومسلم (٢٣٩٢).

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے خواب میں دکھلایا گیا: گویا کہ میں کنویں پر چرخی سے ڈول کھینچ رہا ہوں پس ابوبکر آئے پھر انہوں نے ایک یا دو ڈول نکالے اور انہوں نے بہت کمزوری سے ڈول کھینچا۔ اللہ ان کی مغفرت کرے، پھر عمر بن خطاب آیا پس اس نے پانی نکالا تو وہ ڈول بدل کر چمڑے کا بڑا ڈول بن گیا۔ پس میں نے ایسا کوئی زورآور شخص نہیں دیکھا جو عمر رضی اللہ عنہ جیسا حیرت انگیز کام کرتا ہو، یہاں تک کہ لوگ سیراب ہوگئے اور انہوں نے (اپنے اونٹوں کو) پانی کے پاس بٹھا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34137]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34137، ترقيم محمد عوامة 32632)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32633 ترقیم الشثری: -- 34138
٣٤١٣٨ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"بينا انا (اسقي) (١) على بئر اذ جاء ابن ابي ⦗٢٢⦘ قحافة فنزع ذنوبا او ذنوبين فيهما ضعف والله يغفر له، ثم جاء عمر فنزع حتى استحالت في يده غربا، وضرب الناس (بالعطن) (٢) فما رايت عبقريا يفري فريه" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (أستقي).
(٢) في [أ، ب]: (بعطن).
(٣) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد (٩٨٢٠)، وابن أبي عاصم في السنة (١٤٥٧)، والبغوي (٣٨٨٣)، وأصله عند البخاري (٣٦٦٤)، ومسلم (٢٣٩٢).

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس درمیان کہ میں کنویں پر پانی کھینچ رہا تھا کہ ابن ابی قحافہ آئے پس انہوں نے ایک یا دو ڈول نکالے بڑی کمزوری سے، اور اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ پھر عمر بن خطاب نے آ کر ڈول کھینچا یہاں تک کہ وہ ان کے ہاتھ میں بدل کر چمڑے کا بڑا ڈول بن گیا اور لوگ پانی کے قریب بیٹھ گئے۔ پس میں نے ایسا کوئی زورآور شخص نہیں دیکھا جو ان جیسا حیرت انگیز کام کرتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34138]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34138، ترقيم محمد عوامة 32633)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں