مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
10. ما ذكر من أمر داود ﵇ وتواضعه
سیدنا داؤد علیہ السلام اور ان کی تواضع کا ذکر
ترقیم عوامۃ: 32555 ترقیم الشثری: -- 34059
٣٤٠٥٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال حدثنا علي بن زيد عن الحسن عن الاحنف بن قيس عن النبي ﷺ ان داود ﵇ (١) قال: اي رب، إن بني إسرائيل يسالونك بإبراهيم وإسحاق ويعقوب فاجعلني يا رب لهم رابعا، فاوحى الله إليه (ان) (٢) : يا داود إن إبراهيم القي في النار في سبي فصبر، وتلك بلية لم ⦗٥٢٧⦘ (تنلك) (٣) و [إن إسحاق بذل (مهجة) (٤) نفسه (في سبيي) (٥) فصبر (٦) (فتلك) (٧) بلية لم تنلك و] (٨) إن يعقوب اخذت حبيبه حتى ابيضت عيناه فصبر وتلك بلية (لم تنلك) (٩) (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (النبي ﷺ).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ، ب]: (نبلك).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) في [هـ]: (ليذبح).
(٦) في [هـ]: زيادة (من أجلي).
(٧) في [م]: (وتلك).
(٨) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب، جـ].
(٩) في [أ، ب]: (لم نبلك).
(١٠) ضعيف مرسل؛ علي بن زيد ضعيف، والأحنف ليس صحابيًا، أخرجه ابن أبي حاتم كما في تفسير ابن كثير ٢/ ٤٨٨، والثعلبي في التفسير ٨/ ١٥١، والبزار (١٣٠٧)، وابن جرير في التفسير ٢٣/ ٨١، والدولابي ٢/ ٥٨٧، وابن عدي ٢/ ٢٩٩.
حضرت احنف بن قیس نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت داؤد علیہ السلام نے فرمایا کہ اے رب! بنی اسرائیل آپ سے حضرت ابراہیم، اسحاق اور یعقوب۔ کے واسطے سے دعائیں کرتے ہیں، اے اللہ! مجھے ان میں سے چوتھا بنادیجئے، چناچہ اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی فرمائی کہ ”ابراہیم کو میری وجہ سے آگ میں ڈالا گیا اور انہوں نے صبر کیا اور تمہیں ایسی آزمائش نہیں آئی، اور اسحاق نے میرے لیے اپنی جان قربان کی، اور صبر کیا، اور یہ آزمائش بھی تم پر نہیں آئی، اور میں نے یعقوب کے محبوب کو لے لیا یہاں تک کہ ان کی آنکھیں سفید ہوگئیں، انہوں نے بھی صبر کیا، اور یہ آزمائش بھی تم پر نہیں آئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34059]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34059، ترقيم محمد عوامة 32555)
ترقیم عوامۃ: 32556 ترقیم الشثری: -- 34060
٣٤٠٦٠ - قال علي بن زيد: وحدثني خليفة عن ابن عباس ان داود حدث نفسه إن ابتلي ان يعتصم، فقيل له: إنك ستبتلى وتعلم اليوم الذي تبتلى فيه فخذ حذرك، فقيل له: هذا اليوم الذي تبتلى فيه، فاخذ الزبور فوضعه في حجره، واغلق باب المحراب، واقعد منصفا على الباب، وقال: لا تاذن لاحد علي اليوم، فبينما هو يقرا الزبور إذ جاء طائر مذهب كاحسن ما يكون الطير، فيه من كل لون فجعل يدرج بين يديه فدنا منه، فامكن ان ياخذه فتناوله بيده لياخذه (فاستوفزه) (١) من خلفه، فاطبق الزبور وقام إليه لياخذه، فطار فوقع على كوة المحراب، فدنا منه ايضا لياخذه فوقع على (خص) (٢) فاشرف عليه لينظر اين وقع، فإذا هو بالمراة ⦗٥٢٨⦘ عند (بركتها) (٣) تغتسل من المحيض، فلما رات ظله حركت راسها فغطت جسدها بشعرها، فقال داود للمنصف: اذهب فقل لفلانة تجيء، فاتاها فقال (لها) (٤) : إن نبي الله يدعوك، فقالت: ما لي ولنبي الله؟ إن كانت له حاجة فلياتني اما انا فلا آتيه، فاتاه المنصف فاخبره بقولها، فاتاها واغلقت الباب دونه، فقالت: مالك يا داود؟ اما تعلم انه من فعل هذا رجمتموها، ووعظته فرجع، وكان زوجها غازيا في سبيل الله فكتب داود ﵇ (٥) إلى امير (المغزى) (٦) : انظر اوريا فاجعله في حملة التابوت، (وكان حملة التابوت إما ان يفتح عليهم وإما ان يقتلوا، فقدمه في حملة التابوت) (٧) فقتل، فلما انقضت عدتها خطبها فاشترطت عليه: إن ولدت كلاما ان يجعله الخليفة من بعده، واشهدت عليه خمسين من بني إسرائيل وكتبت عليه بذلك كتابا، فما شعر بفتنته انه فتن حتى ولدت سليمان وشب، فتسور (الملكان) (٨) عليه المحراب، فكان من شانهما ما قص الله (٩) وخر داود ساجدا فغفر الله له (وتاب) (١٠) ، وتاب الله عليه، فطلقها (وجفا) (١١) سليمان وابعده. ⦗٥٢٩⦘ فبينما هو (معه) (١٢) في مسيرله وهو في ناحية القوم إذ اتى على غلمان (له) (١٣) يلعبون، فجعلوا يقولون: يا لادين يا لادين، فوقف داود فقال: ما شان هذا يسمى لادين؟ فقال سليمان وهو في ناحية القوم: اما انه لو سالني عن (هذه) (١٤) لاخبرته (بامره) (١٥) ، فقيل لداود: إن سليمان قال: كذا وكذا، فدعاه (فقال) (١٦) : ما شان هذا الغلام سمي لادين؟ فقال: ساعلم لك علم ذلك، فسال سليمان عن ابيه: كيف كان امره؟ فقيل (له) (١٧) : إن اباه كان في سفر له مع اصحاب له، وكان كثير المال فارادوا قتله، فاوصاهم فقال: إني تركت امراتي حبلى، فإن ولدت غلاما فقولوا لها: تسميه لادين، فبعث سليمان إلى اصحابه، فجاؤا فخلا باحدهم فلم يزل حتى اقر، وخلا بالآخرين فلم يزل بهم حتى اقروا كلهم، فرفعهم إلى داود فقتلهم، فعطف عليه بعض العطف. وكانت امراة عابدة من بني إسرائيل وكانت تبتلت، وكانت لها جاريتان (جميلتان) (١٨) وقد (تبتلت) (١٩) المراة لا تريد الرجال، فقالت إحدى الجاريتين للاخرى: قد طال علينا هذا البلاء، اما هذه فلا تريد الرجال، (ولا نزال) (٢٠) بشر ما ⦗٥٣٠⦘ كنا لها، فلو انا فضحناها فرجمت، فصرنا إلى الوجال، فاخذتا ماء البيض فاتتاها وهي ساجدة فكشفتا عنها ثوبها، ونضحتا في دبرها ماء البيض وصرختا: إنها قد بغت، وكان من زنا (فيهم) (٢١) حده الرجم، فرفعت إلى داود ﵇ (٢٢) وماء البيض في ثيابها فاراد رجمها، فقال سليمان: اما انه لو سالني (لانباته) (٢٣) ، فقيل لداود: إن سليمان قال: كذا وكذا، فدعاه فقال: ما شان هذه؟ ما امرها؟ فقال: ائتوني بنار فإنه إن كان ماء الرجال تفرق، وإن كان ماء البيض اجتمع، فاتي بنار فوضعها عليه فاجتمع فدرا عنها (الرجم) (٢٤) ، وعطف عليه بعض العطف واحبه. ثم كان بعد ذلك اصحاب الحرث واصحاب (الشاء) (٢٥) ، فقضى داود ﵇ (٢٦) لاصحاب الحرث بالغنم، فخرجوا وخرجت الوعاء معهم الكلاب، فقال سليمان: كيف قضى بينكم؟ فاخبروه، فقال: لو وليت امرهم لقضيت بينهم بغير هذا القضاء، فقيل لداود: إن سليمان يقول: كذا وكذا، فدعاه فقال: كيف تقضي؟ فقال: ادفع الغنم إلى اصحاب الحرث هذا العام، (فيكون) (٢٧) لهم اولادها (وسلاها) (٢٨) والبانها ومنافعها (لهم العام) (٢٩) ، ويبذر هؤلاء مثل حرثهم، فإذا بلغ ⦗٥٣١⦘ الحرث الذي كان عليه اخذ هؤلاء الحرث ودفع هؤلاء (إلى هؤلاء) (٣٠) الغنم، قال: فعطف عليه (٣١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (فاستوفز).
(٢) بيت من خشب، وفي [هـ]: (حصن).
(٣) في [جـ]: (تركتها).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) سقط من: [م].
(٦) في [أ، جـ]: (المغزا)، وفي (ب): (المغز).
(٧) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].
(٨) في [هـ]: (المكان).
(٩) زيادة في [أ، ب]: ﷿.
(١٠) في [هـ]: (وأناب).
(١١) في [جـ]: (فجفا).
(١٢) سقط من: [هـ].
(١٣) سقط من: [م].
(١٤) في [جـ، م]: (هذا).
(١٥) في [أ، ب]: (بأمرها).
(١٦) في [هـ]: (وقال).
(١٧) سقط من: [هـ].
(١٨) في [أ، ب]: (عميلتان).
(١٩) في [جـ]: (سلت).
(٢٠) في [أ، ب]: (ولا تزال).
(٢١) في [أ، ب، هـ]: (منهم).
(٢٢) سقط من: [م].
(٢٣) في [ب]: (أنبأته).
(٢٤) في [أ، ب]: (الحد).
(٢٥) في [هـ]: (الشياه).
(٢٦) سقط من: [م].
(٢٧) في [أ، ب]: (فتكون).
(٢٨) أي: السمن، وفي [أ، ب]: (ونسلها).
(٢٩) سقط من: [هـ].
(٣٠) سقط من: [أ].
(٣١) مجهول، خليفة مجهول وانظر: المغني للذهبي ١/ ٢١٤، وميزان الاعتدال ٢/ ٤٥٨، ولسان الميزان ٢/ ٤٥٩.
خلیفہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں، فرمایا کہ حضرت داؤد علیہ السلام کے دل میں یہ بات آئی کہ اگر وہ آزمائش میں ڈالے جائیں گے تو محفوظ رہیں گے، ان سے کہا گیا کہ تم عنقریب آزمائش میں ڈالے جاؤ گے، اور تمہیں اس دن کا علم ہوجائے گا جس میں تمہیں آزمائش میں ڈالا جائے گا، اس لیے احتیاط رکھو، چناچہ ان سے کہا گیا کہ آج تمہیں آزمایا جائے گا، چناچہ آپ نے زبور پکڑی اور اپنی بغل میں لی اور محراب کا دروازہ بند کردیا اور دروازے پر خادم کو بٹھایا اور فرمایا کہ آج کسی کو مت آنے دینا۔ (2) چناچہ آپ زبور پڑھ رہے تھے کہ ایک سنہرا خوبصورت پرندہ آیا جس میں مختلف رنگ تھے، اور وہ آپ کے پاس آنے لگا، اور قریب ہوگیا، اور آپ کو اسے اٹھانے کی قدرت ہوگئی، آپ نے اس کو ہاتھ میں لینے کا ارادہ کیا تو وہ کود کر آپ کے پیچھے چلا گیا، چناچہ آپ نے زبور بند کی اور اس کو پکڑنے کے لیے اٹھے، لیکن وہ اڑ کر محراب کے روشن دان پر بیٹھ گیا، آپ اس کے قریب ہوئے تو وہ ایک جھونپڑی پر بیٹھ گیا، آپ نے اس کو جھانکا تاکہ اس کو دیکھیں کہ کہاں گیا ہے اچانک آپ کی نظر ایک عورت پر پڑی جو اپنے حوض کے پاس حیض کا غسل کر رہی تھی، جب اس نے آپ کا سایہ دیکھا تو اپنے سر کو حرکت دی اور اپنے جسم کو اپنے بالوں سے چھپالیا حضرت داؤد علیہ السلام نے خادم سے کہا کہ جاؤ اور فلاں عورت سے کہو کہ میرے پاس آئے، اس نے جا کر اس عورت سے کہا کہ اللہ کے نبی تمہیں بلا رہے ہیں، وہ کہنے لگی کہ اللہ کے نبی سے مجھ کو کیا کام؟ اگر انہیں کوئی ضرورت ہے تو میرے پاس آجائیں، میں تو ان کے پاس نہیں جاتی، خادم آپ کے پاس آیا اور آپ کو اس کی بات بتائی، آپ اس کے پاس گئے تو اس نے دروازہ بند کرلیا اور کہنے لگی داؤد علیہ السلام تمہیں کیا ہوگیا ہے؟ کیا تم نہیں جانتے کہ جو ایسا کرتا ہے تم اس کو سنگسار کرتے ہو؟ اور اس نے آپ کو نصیحت کی تو آپ واپس لوٹ گئے۔ (3) اور اس عورت کا شوہر اللہ کے راستے میں مجاہد تھا، چناچہ حضرت داؤد علیہ السلام نے جہاد کے امیر کو حکم دیا کہ اوریا کو ”حملۃ التابوت“ میں شامل کردو، اور ”حملۃ التابوت“ وہ فوج تھی جن کو یا فتح حاصل ہوتی یا و ہ قتل ہوجاتے تھے، چناچہ اس نے اس کو ”حملۃ التابوت“ میں شامل کر کے آگے بھیج دیا، اور وہ قتل ہوگیا، جب اس عورت کی عدت ختم ہوئی تو آپ نے اس کو پیغام دیا، اس نے شرط لگائی کہ اگر اس کا لڑکا ہوا تو اس کو اپنے بعد خلیفہ بنائیں گے، اور اس پر بنی اسرائیل کے پچاس لوگوں کو گواہ بنایا، اور اس پر ایک تحریر لکھی، چناچہ آپ کو اپنی آزمائش کا احساس ہی نہ ہوا، یہاں تک کہ اس نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو جنا اور وہ جوان ہوگئے، پھر دو فرشتے ان کے پاس محراب پھلانگ کر آئے اور ان کا قصہ اللہ نے قرآن میں بیان فرمایا ہے، اور داؤد علیہ السلام سجدے میں گرگئے، چناچہ اللہ نے ان کی مغفرت فرما دی اور ان کی توبہ قبول فرما لی۔ (4) چناچہ انہوں نے اس کو طلاق دے دی اور سلیمان علیہ السلام کو دور کردیا، چناچہ اس دوران ایک مرتبہ آپ ایک میدان سے گزر رہے تھے کہ اپنے لڑکوں کے پاس پہنچے جو کھیل رہے تھے اور کہہ رہے تھے، اے لادین! اے لادین! حضرت داؤد علیہ السلام ٹھہر گئے اور پوچھا کہ اس کا نام ”لادین“ کیوں رکھا گیا ہے؟ سلیمان علیہ السلام جو ایک کونے میں تھے کہنے لگے کہ اگر مجھ سے پوچھیں تو میں ان کو بتادوں گا، داؤد علیہ السلام سے کہا گیا کہ سلیمان اس طرح کہہ رہے ہیں، آپ نے ان کو بلایا اور کہا کہ اس لڑکے کا نام ”لادین“ کیوں رکھا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو اس کے بارے میں بتاتا ہوں، حضرت سلیمان نے اس سے اس کے والد کے قصّے کے بارے میں پوچھا، تو ان کو بتایا گیا کہ اس کے والد اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک سفر پر گئے تھے، اور وہ بہت مالدار تھے، لوگوں نے ان کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے ان کو وصیت کی کہ میں نے اپنی بیوی کو حاملہ چھوڑا ہے، اگر وہ لڑکا جنے گا تو اس سے کہنا کہ اس کا نام ”لادین“ رکھے، چناچہ حضرت سلیمان نے اس کے ساتھیوں کو بلایا، وہ آئے تو انہوں نے ان میں سے ایک کے ساتھ خلوت کی، اور اس سے بات کرتے رہے یہاں تک کہ اس نے اقرار کرلیا، اور دوسروں کے ساتھ خلوت کی تو ان سے باتیں کرتے رہے یہاں تک کہ سب نے اقرار کرلیا، چناچہ انہوں نے ان کو حضرت داؤد علیہ السلام کے پاس بھیج دیا اور انہوں نے ان کو قتل کردیا، چناچہ آپ اس کے بعد ان پر کچھ مہربان ہوگئے۔ (5) اور بنی اسرائیل میں ایک عابدہ عورت تھی اور وہ رہبانیت اختیار کیے ہوئے تھی، اس کی دو خوبصورت باندیاں تھیں، اور وہ عورت مردوں سے کوئی تعلق نہ رکھتی تھی، چناچہ ان میں سے ایک باندی نے دوسری سے کہا کہ ہم پر یہ مصیبت لمبی ہوگئی ہے، یہ تو مردوں کو چاہتی نہیں، اور ہم جب تک اس کے پاس رہیں گی بری حالت میں رہیں گی، کیا اچھا ہو اگر ہم اس کو رسوا کردیں اور اس کو سنگسار کردیا جائے اور ہم مردوں کے پاس پہنچ جائیں، چناچہ انہوں نے انڈے کا پانی لیا اور اس کے پاس آئیں اس وقت وہ سجدے میں تھی، ان دونوں نے اس کا کپڑا ہٹایا اور اس کی پچھلی جانب انڈے کا پانی چھڑک دیا، اور چیخ کر کہنے لگیں کہ اس نے بدکاری کی ہے، اور ان میں جو زنا کرتا اس کی حد سنگساری تھی، چناچہ اس عورت کو حضرت داؤد علیہ السلام کے پاس لایا گیا اور انڈے کا پانی اس کے کپڑوں پر تھا، آپ نے اس کو سنگسار کرنے کا ارادہ کیا، حضرت سلیمان علیہ السلام نے کہا کہ اگر مجھ سے پوچھیں تو میں ان کو بتادوں گا، داؤد علیہ السلام سے کہا گیا کہ سلیمان اس طرح کہہ رہے ہیں، آپ نے ان کو بلایا اور فرمایا کہ اس عورت کا کیا معاملہ ہے؟ اس کا کیا قصہ ہے؟ انہوں نے کہا کہ میرے پاس آگ لاؤ، اگر یہ مرد کا پانی ہوا تو بکھر جائے گا، اور اگر انڈے کا پانی ہوا تو اکٹھا ہوجائے گا، چناچہ آگ لائی گئی اور انہوں نے اس کو اس پر رکھا تو وہ اکٹھا ہوگیا، چناچہ آپ نے اس عورت سے سنگساری کی سزا ہٹا دی، اور آپ ان پر کچھ مہربان ہوگئے اور ان سے محبت کرنے لگے۔ پھر اس کے بعد کھیت والوں اور بکریوں والوں کا معاملہ پیش آیا، حضرت داؤد علیہ السلام نے کھیت والوں کے حق میں بکریوں کا فیصلہ فرمایا، چناچہ وہ نکلے اور ان کے ساتھ چرواہے بھی نکلے جن کے ساتھ کتے تھے، حضرت سلیمان علیہ السلام نے پوچھا کہ تمہارے درمیان کیسے فیصلہ ہوا؟ انہوں نے آپ کو بتایا، آپ نے فرمایا کہ اگر ان کا معاملہ میرے سپرد ہوتا تو میں ان کے درمیان اس کے علاوہ کوئی اور فیصلہ کرتا، داؤد علیہ السلام سے کہا گیا کہ سلیمان اس طرح کہہ رہے ہیں، آپ نے ان کو بلایا اور پوچھا کہ تم کیسے فیصلہ کرتے؟ انہوں نے کہا کہ اس سال بکریاں کھیت والوں کو دے دیں، اس سال ان کے بچے، ان کا گھی، ان کا دودھ اور ان کے فائدے کھیت والوں کے ہوں گے، اور یہ بکریوں والے ان کے کھیت جیسا کھیت بوئیں، جب کھیت اس حالت کو پہنچ جائے جس پر وہ پہلے تھا تو یہ اپنا کھیت لے لیں اور وہ ان کو بکریاں واپس کردیں، راوی کہتے ہیں کہ اس پر آپ ان پر مہربان ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34060]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34060، ترقيم محمد عوامة 32556)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34061
٣٤٠٦١ - قال حماد: وسمعت ثابتا يقول: هو اوريا.
حضرت حماد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ثابت کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ وہ اوریا ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34061]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34061، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 32557 ترقیم الشثری: -- 34062
٣٤٠٦٢ - حدثنا ابو اسامة عن الفزاري عن الاعمش عن المنهال عن عبد الله ابن الحارث عن ابن عباس قال: اوحى الله إلى داود ﵇ (١) ان قل للظلمة: لا يذكروني، فإنه حق علي ان اذكر من ذكرني، وإن ذكري إياهم ان العنهم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد في الزهد ص ٧٣، والبيهقي في شعب الإيمان (٧٤٨٣)، وهناد (٧٨٧).
عبد اللہ بن حارث حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت داؤد علیہ السلام کو وحی کی کہ ظالموں سے کہو کہ میرا ذکر نہ کیا کریں، کیونکہ ذکر کرنے والے کا مجھ پر حق یہ ہے کہ میں اس کا ذکر کرتا ہوں، اور ظالموں کے لئے میرا ذکر یہ ہے کہ میں ان پر لعنت کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34062]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34062، ترقيم محمد عوامة 32557)
ترقیم عوامۃ: 32558 ترقیم الشثری: -- 34063
٣٤٠٦٣ - حدثنا عبيد الله قال: (اخبرنا) (١) شريك عن السدي عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: مات داود ﵇ (٢) يوم (السبت) (٣) فجاءة، (وكان يسبت) (٤) (فعكفت) (٥) الطير عليه (تظله) (٦) (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حدثنا).
(٢) سقط من: [م].
(٣) في [أ، ب، جـ]: (السابت).
(٤) سقط من: [هـ]، وفي [أ، ب]: (وكان نسبت).
(٥) في [أ]: (معلقة)، وفي [جـ]: (فعلقت).
(٦) في [أ]: (نظله)، وفي [ب]: (يظله).
(٧) حسن؛ شريك صدوق، أخرجه الحاكم ٢/ ٤٣٣،
سعید بن جبیر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ حضرت داؤد علیہ السلام اچانک ہفتے کے دن فوت ہوگئے، اور آپ ہفتے کو عبادت کیا کرتے تھے، چناچہ پرندوں نے آپ پر سایہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34063]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34063، ترقيم محمد عوامة 32558)
ترقیم عوامۃ: 32559 ترقیم الشثری: -- 34064
٣٤٠٦٤ - حدثنا يحيى بن ابي بكير قال: حدثنا يحيى بن المهلب ابو (كدينة) (١) عن عطاء عن سعيد بن جبير عن ابن عباس ﴿ياجبال اوبي معه﴾ قال: سبحي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (لدينة).
(٢) ضعيف؛ عطاء السائب اختلط، أخرجه ابن جرير ٢٢/ ٦٥.
سعید بن جبیر بھی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ { یَا جِبَالُ أَوِّبِی مَعَہُ } کا مطلب ہے اے پہاڑو! تسبیح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34064]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34064، ترقيم محمد عوامة 32559)
ترقیم عوامۃ: 32560 ترقیم الشثری: -- 34065
٣٤٠٦٥ - حدثنا محمد بن بشر ووكيع عن مسعر عن ابي حصين عن ابي عبد الرحمن ﴿ياجبال اوبي معه﴾ [سبا: ١٠] ، قال: سبحي.
ابو حصین حضرت ابو عبد الرحمن سے روایت کرتے ہیں کہ { یَا جِبَالُ أَوِّبِی مَعَہُ } کا مطلب ہے اے پہاڑو! تسبیح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34065]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34065، ترقيم محمد عوامة 32560)
ترقیم عوامۃ: 32561 ترقیم الشثری: -- 34066
٣٤٠٦٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن مجاهد قال: بكى من خطيئته حتى هاج ما حوله من دموعه.
مجاہد فرماتے ہیں کہ آپ اپنی غلطی پر اتنا روئے کہ آنسوؤں سے آپ کے ارد گرد کی گھاس زرد ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34066]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34066، ترقيم محمد عوامة 32561)
ترقیم عوامۃ: 32562 ترقیم الشثری: -- 34067
٣٤٠٦٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن ابي ميسرة ﴿اوبي﴾، قال: سبحي.
ابو میسرہ فرماتے ہیں کہ { أَوِّبِی } کا معنی ہے تسبیح کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34067]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34067، ترقيم محمد عوامة 32562)
11. ما ذكر في يحيى بن زكريا ﵇
یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کا ذکر
ترقیم عوامۃ: 32563 ترقیم الشثری: -- 34068
٣٤٠٦٨ - حدثنا وكيع بن الجراح عن إسرائيل عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس ﴿لم نجعل له من قبل سميا﴾ [مريم: ٧] ، قال: لم يسم احد قبله يحيى (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مضطرب، رواية سماك عن عكرمة مضطربة، أخرجه الحاكم ٣/ ٤٠٣ (٣٤٠٧)، والفريابي في التفسير كما في تغليق التعليق ٤/ ٣٣.
عکرمہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں فرمایا { لَمْ نَجْعَلْ لَہُ مِنْ قَبْلُ سَمِیًّا } کی تفسیر یہ ہے کہ آپ سے پہلے کسی کا نام یحییٰ نہیں رکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34068]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34068، ترقيم محمد عوامة 32563)