🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. ما جاء في أسامة وأبيه ﵄
ان روایات کا بیان جو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ اور ان کے والد کے بارے میں آئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32969 ترقیم الشثری: -- 34478
٣٤٤٧٨ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن (مغيرة) (١) (عن الشعبي) (٢) ⦗١٣٤⦘ قال: قالت عائشة: ما ينبغي لاحد ان يبغض اسامة بعد ما سمعت من رسول الله ﷺ يقول:"من كان يحب الله ورسوله فليحب اسامة" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (معمر)، وفي [م]: (عمرة).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ]: وانظر: مصادر التخريج.
(٣) منقطع؛ الشعبي لم يسمع من عائشة، أخرجه أحمد (٢٥٢٣٤)، وفي الفضائل (١٥٢٧)، وابن عساكر في تاريخ دمشق ٨/ ٥٥.

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ کسی ایک کے لیے بھی مناسب نہیں ہے کہ وہ اسامہ رضی اللہ عنہ سے بغض رکھے۔ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بات کو سن لینے کے بعد۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہے پس اس کو چاہیئے کہ وہ اسامہ سے بھی محبت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34478]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34478، ترقيم محمد عوامة 32969)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32970 ترقیم الشثری: -- 34479
٣٤٤٧٩ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا إسماعيل عن قيس ان اسامة بن زيد لما قتل ابوه قام بين يدي النبي ﷺ، فدمعت عين النبي ﷺ ثم جاء من الغد فقام مقامه (١) فقال له رسول الله ﷺ:"الاقي منك اليوم ما لاقيت منك امس" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (بالأمس).
(٢) مرسل؛ قيس بن أبي حازم تابعي، أخرجه الضياء (١٣٤٢)، وابن سعد ٤/ ٦٣، وأخرجه ابن عساكر ١٩/ ٣٧٠ من حديث قيس عن أسامة.

حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے والد کو جب قتل کردیا گیا تو یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے تھے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنسو بہہ رہے تھے۔ پھر وہ اگلے دن آئے اور اپنی اسی جگہ پر کھڑے ہوگئے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کیا آج بھی مجھے تم سے وہی کچھ جھیلنا پڑے گا جو کل جھیلنا پڑا تھا؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34479]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34479، ترقيم محمد عوامة 32970)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32971 ترقیم الشثری: -- 34480
٣٤٤٨٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام بن عروة عن ابيه ان رسول الله ﷺ كان قطع بعثا قبل موتة وامر عليهم اسامة بن زيد، وفي ذلك البعث ابو بكر وعمر قال: فكان (اناسا) (١) من الناس طعنوا في ذلك لتامير رسول الله ﷺ اسامة عليهم، فقام رسول الله ﷺ فخطب الناس فقال:"إن اناسا منكم قد طعنوا علي في تامير اسامة، وإنما طعنوا في تامير اسامة كما طعنوا في تامير ابيه، وايم الله إن كان لخليقا للإمارة، وإن كان لمن احب الناس إلي، وإن ابنه لاحب الناس إلي من بعده، وإني لارجو ان يكون من صالحيكم، فاستوصوا به خيرا" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أناس).
(٢) مرسل؛ عروة تابعي، أخرجه ابن عساكر ٨/ ٦٢، وابن سعد ٤/ ٦٧، وورد من حديث عروة عن أسامة، أخرجه ابن عساكر ٢/ ٥٥.

حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے موتہ کی جانب بھیجنے کے لیے لشکر تیار کیا اور حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو ان پر امیر بنادیا حالانکہ اس لشکر میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ پس گویا کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسامہ کو لشکر پر امیر بنانے پر ناگواری کا اظہار کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرمانے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا: بیشک تم میں سے کچھ لوگوں نے مجھ سے ناگواری کا اظہار کیا ہے اسامہ کو امیر بنانے پر۔ اور بیشک انہوں نے اسامہ کو امیر بنانے سے پہلے اس کے باپ کو امیر بنائے جانے پر بھی ناگواری کا اظہار کیا تھا۔ اور اللہ کی قسم! وہ امارت کے قابل تھے۔ اور بیشک وہ بھی مجھے سب سے زیادہ محبوب لوگوں میں سے تھے۔ اور اس کے بعد اس کا بیٹا بھی مجھے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب ہے۔ اور بیشک میں امید کرتا ہوں۔ کہ یہ تمہارے نیکو کاروں میں سے ہوگا۔ پس تم لوگ اس کے ساتھ بھلائی کا معاملہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34480]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34480، ترقيم محمد عوامة 32971)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32972 ترقیم الشثری: -- 34481
٣٤٤٨١ - حدثنا شريك عن العباس بن ذريح عن (البهي) (١) عن عائشة ⦗١٣٥⦘ (قالت) (٢) : عثر اسامة بعتبة الباب فشج في وجهه، فقال لي رسول الله ﷺ:"اميطي عنه الاذى"، فقذرته، فجعل يمص الدم ويمجه عن وجهه ويقول:"لو كان اسامة جارية، لكسوته وحليته حتى انفقه" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (النهي).
(٢) في [جـ]: (قال).
(٣) حسن؛ شريك صدوق، وكذلك البهي، أخرجه أحمد (٢٥٠٨٢)، وابن ماجه (١٩٧٦)، وابن حبان (٧٠٥٦)، وابن سعد ٤/ ٦١، وأبو يعلى (٤٥٩٧)، والبيهقي في شعب الإيمان (١١٠١٧).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ دروازے کی چوکھٹ سے ٹھوکر کھا کر گرپڑے اور ان کے چہرے میں چوٹ لگ گئی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم اس سے اذیت کی چیز کو ہٹا دو تو مجھے اس سے گھن آئی۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خون کو چوستے جاتے اور کلیاں کرتے جاتے۔ اور فرماتے: اگر اسامہ لڑکی ہوتی تو میں اس کو کپڑے پہناتا اور زیور پہناتا یہاں تک کہ میں اس کی مانگ پیدا کردیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34481]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34481، ترقيم محمد عوامة 32972)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32973 ترقیم الشثری: -- 34482
٣٤٤٨٢ - حدثنا محمد بن (عبيد) (١) عن وائل بن داود قال: سمعت (البهي) (٢) يحدث ان عائشة كانت تقول: ما بعث رسول الله ﷺ زيد بن حارثة في جيش قط إلا امره عليهم، ولو كن حيا بعده (استخلفه) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (عمير).
(٢) في [أ، ب]: (النهي).
(٣) في [هـ]: (لاستخلفه).
(٤) حسن؛ البهي صدوق، أخرجه أحمد (٢٥٨٩٨)، والنسائي في الكبرى (٨١٨٢)، والحاكم ٣/ ٢١٥، وابن سعد ٣/ ٤٦.

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو کبھی کسی لشکر میں نہیں بھیجا مگر یہ کہ ان کو اس پر امیر بنایا۔ اور اگر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد زندہ ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو خلیفہ بنا دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34482]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34482، ترقيم محمد عوامة 32973)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32974 ترقیم الشثری: -- 34483
٣٤٤٨٣ - حدثنا عفان ثنا وهيب قال: ثنا موسى بن عقبة قال: حدثني سالم بن عبد الله بن عمر ان عبد الله بن عمر قال: ما كنا ندعوه إلا زيد بن محمد حتى نزل القرآن: ﴿ادعوهم لآبائهم هو اقسط عند الله﴾ (١) [الحجرات: ٥] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٧٨٢)، ومسلم (٢٤٢٥).
حضرت سالم بن عبد اللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ ان کو نہیں پکارتے تھے مگر زید بن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے یہاں تک کہ قرآن کی آیت اتری: تم پکارو انہیں ان کے باپوں کے نام سے۔ یہ اللہ کے نزدیک زیادہ انصاف کی بات ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34483]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34483، ترقيم محمد عوامة 32974)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32975 ترقیم الشثری: -- 34484
٣٤٤٨٤ - حدثنا عبيد الله عن إسرائيل عن ابي إسحاق عن البراء قال: قال رسول الله ﷺ لزيد:"اما انت يا زيد فاخونا ومولانا" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٦٩٩).
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زید رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: تم اے زید ہمارے بھائی اور ہمارے دوست ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34484]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34484، ترقيم محمد عوامة 32975)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32976 ترقیم الشثری: -- 34485
٣٤٤٨٥ - حدثنا عبيد الله عن إسرائيل عن ابي إسحاق عن هانئ بن هانئ عن (علي عن) (١) النبي ﷺ مثله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ، وقد تقدم طرفان من الخبر ١٢/ ٦٧ [٣٤٢٦١]، ١٢/ ١٠٥ [٣٤٣٧٥]. فيهما هذه الزيادة (عن علي).
(٢) حسن؛ هانئ بن هانئ صدوق على الصحيح؛ أخرجه أحمد (٨٥٦)، والنسائي (٨٤٥٦)، وابن سعد ٣/ ٤٣، وأبو يعلى (٥٥٤)، والبزار (٧٤٤)، والطحاوي في شرح المشكل ٨/ ٩٠، والضياء (٧٧٨)، والخطيب ٤/ ١٤٠، وابن بشكوال ٢/ ٧٠٩.

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ماقبل حدیث منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34485]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34485، ترقيم محمد عوامة 32976)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
41. ما جاء في أبي بن كعب ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا اُبیّ بن کعب رضی اللہ عنہ کے بارے میں آئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32977 ترقیم الشثری: -- 34486
٣٤٤٨٦ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثني خالد بن ابي كريمة عن (شعيب) (١) (ابن) (٢) يسار السدوسي عن عكرمة قال: قال رسول الله ﷺ لابي بن كعب:"إني امرت ان اقرئك القرآن"، قال: وذكرني ربي؟ قال:"نعم"، قال: (فما اقراني) (٣) آية فاعدتها عليه ثانية (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ح، ط، م، هـ]: (سعيد).
(٢) في [جـ، م]: (أن)، وفي [أ، ب، هـ]: (عن).
(٣) في [هـ]: (فأقرأني).
(٤) مرسل فيه جهالة؛ عكرمة تابعي، وشعيب فيه جهالة.

حضرت عکرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: بیشک مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہیں قرآن پڑھاؤں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: میرے رب نے میرا ذکر کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے جو بھی آیت پڑھاتے تو میں دوبارہ اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دہراتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34486]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34486، ترقيم محمد عوامة 32977)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32978 ترقیم الشثری: -- 34487
٣٤٤٨٧ - حدثنا (عبد) (١) الله بن نمير عن الاجلح عن عبد الله بن عبد الرحمن ابن ابزى عن ابيه عن ابي قال: قال رسول الله ﷺ:"امرت ان اقرا عليك القرآن"، قال: قلت: يا رسول الله وذكرت ثم؟ قال:"نعم"، قال ابي: ⦗١٣٧⦘ ﴿بفضل الله وبرحمته (٢) فبذلك (فليفرحوا) (٣) ﴾ [يونس: ٥٨] ، في قراءة ابي: ﴿ (فلتفرحوا) (٤) ﴾ (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عبيد).
(٢) في [أ، ب، جـ]: زيادة (إياه).
(٣) في المسند وسنن أبي داود: (فلتفرحوا).
(٤) في [أ، ب، هـ]: (فليفرحوا).
(٥) حسن؛ الأجلح صدوق، أخرجه أحمد (٢١١٣٦)، وأبو داود (٣٩٨١)، والنسائي في الكبرى (٧٩٩٨)، والحاكم ٢/ ٢٤٠، والبخاري في خلق أفعال العباد (٥٣٦)، والطيالسي (٥٤٥)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٨٤٨)، وابن جرير في التفسير ١١/ ١٢٦، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٥١، والضياء (١٢٢٧)، والطبراني في الأوسط (١٧٠٠)، والشاشي (١٤٣٨)، والبيهقي في الشعب (٢٥٩٤)، والمزي ١٢/ ١٤.

حضرت ابی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تم کو قرآن پڑھ کر سناؤں۔ میں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا وہاں میرا ذکر کیا گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! حضرت ابی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پس اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے ساتھ، پس اس وجہ سے چاہیئے کہ وہ خوش ہوں۔ اور حضرت ابی ّ کی قراءت میں ہے کہ پس تم خوش ہو۔ فلیفر حوا کی بجائے فلتفرحوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34487]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34487، ترقيم محمد عوامة 32978)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں