مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
31. ما ذكر في خالد بن الوليد ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا خالد بن ولیدرضی اللہ عنہ کے بارے میں مذکور ہیں
ترقیم عوامۃ: 32929 ترقیم الشثری: -- 34438
٣٤٤٣٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا ابو معشر عن سعيد بن ابي سعيد المقبري عن ابي هريرة قال: هبطت مع رسول الله ﷺ من (ثنية) (١) هوشاء فانقطع شسعه فناولته نعلي فابى ان يقبلها وجلس في ظل شجرة (ليصلح) (٢) نعله فقال لي:"انظر (٣) من ترى؟"، قلت: هذا فلان بن فلان، قال:"بئس عبد الله فلان"، ثم قال (لي) (٤) :"انظر إلى من ترى؟" قلت: هذا فلان، قال:"نعم عبد الله فلان"، والذي قال (٥) : نعم عبد الله فلان خالد بن الوليد (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (بيته).
(٢) في [أ، ب]: (يصلح).
(٣) في [هـ]: زيادة (إلى).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) في [هـ]: زيادة (له).
(٦) ضعيف؛ لضعف أبي معشر، وأخرج بعضه أحمد (٨٧٢٠)، والترمذي (٣٨٤٦)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٦٩٣).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوشاء کی گھاٹی سے اتر رہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جوتا کا تسمہ ٹوٹ گیا۔ میں نے اپنا جوتا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اور درخت کے سائے میں بیٹھ گئے تاکہ اپنا جوتا صحیح کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کہا: تم کس کو دیکھ رہے ہو؟ میں نے کہا: فلاں بن فلاں کو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فلاں اللہ کا بندہ بُرا ہے۔ پھر مجھ سے فرمایا: تم کس کو دیکھ رہے ہو؟ میں نے کہا: یہ فلاں شخص ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فلاں اللہ کا بندہ بہت اچھا ہے۔ اور جس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ فلاں اللہ کا بندہ بہت اچھا ہے، وہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34438]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34438، ترقيم محمد عوامة 32929)
ترقیم عوامۃ: 32930 ترقیم الشثری: -- 34439
٣٤٤٣٩ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير قال: بعث عمر ابا عبيدة على الشام وعزل خالد بن الوليد فقال خالد بن الوليد: بعث عليكم ⦗١٢١⦘ امين هذه الامة، قال ابو عبيدة: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"خالد (١) سيف من سيوف الله ونعم فتى العشيرة" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (بن الوليد).
(٢) منقطع؛ عبد الملك بن عمير لم يدرك أبا عبيدة، أخرجه أحمد (١٦٨٢٣).
حضرت عبد الملک بن عمیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کو شام والوں پر امیر بنا کر بھیجا اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو معزول کردیا۔ اس پر حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں پر اس امت کے امین شخص کو امیر بنا کر بھیجا گیا۔ حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ خالد اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہیں۔ اور قبیلہ کے سب سے اچھے جوان ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34439]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34439، ترقيم محمد عوامة 32930)
32. ما جاء في أبي ذر الغفاري ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں آئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32931 ترقیم الشثری: -- 34440
٣٤٤٤٠ - حدثنا عبد الله بن نمير عن الاعمش عن (عثمان) (١) ابي اليقظان عن ابي حرب بن ابي الاسود الدئلي قال: سمعت عبد الله بن عمرو يقول: (سمعت النبي ﷺ يقول) (٢) :"ما اقلت الغبراء ولا اظلت الخضراء من رجل اصدق من ابي ذر" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عفان).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) ضعيف؛ لضعف أبي اليقظان، أخرجه أحمد (٦٥١٩)، والترمذي (٣٨٠١)، وابن ماجه (١٥٦)، والحاكم ٣/ ٣٤٢، والدولابي في الكنى ١/ ١٤٦.
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ نہ زمین پناہ دیتی ہے اور نہ ہی آسمان سایہ کرتا ہے ابو ذر سے زیادہ کسی سچے انسان پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34440]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34440، ترقيم محمد عوامة 32931)
ترقیم عوامۃ: 32932 ترقیم الشثری: -- 34441
٣٤٤٤١ - حدثنا (الحسن) (١) بن موسى قال: ثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد ابن جدعان عن بلال بن ابي الدرداء عن ابي الدرداء عن النبي ﷺ قال:"ما اظلت الخضراء ولا اقلت الغبراء من ذي لهجة، اصدق من ابي ذر" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (الحسين).
(٢) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (٢٧٤٩٣)، والحاكم ٣/ ٣٤٤، والبزار (٢٧١٤ كشف)، وابن سعد ٤/ ٢٢٨، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٣٢٨، وعبد بن حميد (٢٠٩).
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہ آسمان سایہ کرتا ہے اور نہ ہی زمین پناہ دیتی ہے ابوذر رضی اللہ عنہ سے زیادہ لہجہ کے اعتبار سے کسی سچے انسان کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34441]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34441، ترقيم محمد عوامة 32932)
ترقیم عوامۃ: 32933 ترقیم الشثری: -- 34442
٣٤٤٤٢ - حدثنا يزيد عن ابي امية بن يعلى الثقفي عن ابي الزناد عن الاعرج عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"ما اظلت الخضراء، ولا اقلت الغبراء من ذي لهجة اصدق من ابي ذر، ومن سره ان ينظر إلى تواضع عيسى ابن مريم فلينظر إلى ابي ذر" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف جدًا؛ أبو أمية بن يعلى متروك، أخرجه ابن سعد ٤/ ٢٢٨، وأحمد بن منيع كما في المطالب (٤٠٧٥)، والعقيلي ٣/ ١٧٥.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہ آسمان سایہ کرتا ہے اور نہ زمین پناہ دیتی ہے ابوذر سے زیادہ لہجہ کے اعتبار سے سچے انسان کو۔ اور جو شخص چاہتا ہے کہ وہ حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی عاجزی و انکساری کو دیکھے تو اس کو چاہیے کہ وہ ابوذر رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34442]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34442، ترقيم محمد عوامة 32933)
ترقیم عوامۃ: 32934 ترقیم الشثری: -- 34443
٣٤٤٤٣ - حدثنا يزيد قال: اخبرنا محمد بن عمرو عن عراك بن مالك قال: قال ابو ذر: إني لاقربكم من رسول الله ﷺ (١) مجلسا يوم القيامة، قال رسول الله ﷺ:" (٢) من خرج من (الدنيا) (٣) كهيئة ما تركته فيها"، وإنه والله ما منكم من احد إلا قد (تشبت) (٤) منها بشيء غيري (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [م].
(٢) في مصادر التخريج زيادة: (إن أقربكم مني مجلسًا يوم القيامة).
(٣) في [أ، ب]: (الدني).
(٤) في [م]: (تشبث)، وفي [أ، ب]: (نشب).
(٥) منقطع؛ عراك لم يرو عن أبي ذر، أخرجه أحمد (٢١٤٩٦)، وفي الزهد ص ١٤٧، وابن سعد ٤/ ٢٢٩، وهناد في الزهد (٥٥٤)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٦١، والطبراني (١٦٢٧)، والبيهقي في دلائل النبوة ٧/ ٣٠٨.
حضرت عراک بن مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یقینا میں تم سب میں قیامت کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ قریب ہوں گا مجلس کے اعتبار سے۔ اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک تم میں سے سب سے زیادہ میرے قریب قیامت کے دن وہ شخص ہوگا جو دنیا سے ایسے نکلے جیسا کہ میں نے اس کو اس دنیا میں چھوڑ اتھا۔ اور یقینا اللہ کی قسم! تم میں سے کوئی شخص بھی نہیں ہے میرے سوا مگر یہ کہ وہ کچھ نہ کچھ دنیا سے چمٹ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34443]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34443، ترقيم محمد عوامة 32934)
33. ما ذكر في فضل فاطمة ﵂ ابنة رسول الله ﷺ
ان روایات کا بیان جو سیدہ فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مذکور ہیں
ترقیم عوامۃ: 32935 ترقیم الشثری: -- 34444
٣٤٤٤٤ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن محمد بن علي قال: قال رسول الله ﷺ:"إنما فاطمة بضعة مني، فمن اغضبها اغضبني" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ محمد بن علي تابعي، وقد ورد من حديث ابن عيينة عن عمرو بن دينار عن ابن أبي ملكية عن المسور بن مخرمة، أخرجه البخاري (٣٧٦٧)، ومسلم (٢٤٤٩).
حضرت محمد بن علی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے۔ پس جس نے اس کو غصہ دلایا اس نے مجھے غصہ دلایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34444]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34444، ترقيم محمد عوامة 32935)
ترقیم عوامۃ: 32936 ترقیم الشثری: -- 34445
٣٤٤٤٥ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن عائشة قالت: قلت لفاطمة ابنة رسول الله ﷺ: رايتك حين اكببت على النبي ﷺ في مرضه فبكيت، ثم اكببت عليه ثانية فضحكت، قالت: اكببت عليه فاخبرني انه ميت فبكيت، ثم اكببت عليه الثانية فاخبرني اني اول اهله لحوقا به، واني سيدة نساء اهل الجنة إلا مريم ابنة عمران، فضحكت (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه البخاري (٣٦٢٥)، ومسلم (٣٦٢٦).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: میں نے تجھے دیکھا تھا جب تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھکیں ان کے مرض وفات میں پھر رونے لگیں۔ پھر تم دوبارہ ان پر جھکیں پس دوسری مرتبہ تم ہنس پڑیں؟! آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں جب پہلے جھکی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتلایا کہ وہ فوت ہونے والے ہیں۔ تو میں رو پڑی۔ پھر میں دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھکی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بتلایا کہ میں اپنے گھر والوں میں سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملوں گی۔ اور بیشک میں جنت کی تمام عورتوں کی سردار ہوں۔ سوائے مریم بنت عمران کے۔ تو اس بات پر میں ہنس پڑی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34445]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34445، ترقيم محمد عوامة 32936)
ترقیم عوامۃ: 32937 ترقیم الشثری: -- 34446
٣٤٤٤٦ - حدثنا زيد بن الحباب عن إسرائيل عن ميسرة النهدي عن المنهال بن عمرو عن زر بن حبيش عن حذيفة قال: اتيت رسول الله ﷺ فخرج فاتبعته، فقال:"ملك عرض لي استاذن ربه ان يسلم علي ويخبرني ان فاطمة سيدة نساء اهل الجنة" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٣٣٢٩)، والترمذي (٣٧٨١)، والنسائي (٨٢٩٨)، وابن حبان (٦٩٦٠)، وابن خزيمة (١١٩٤)، والحاكم ١/ ٣١٢، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٩٦٦)، وأبو نعيم في الحلية ٤/ ١٩٠، وابن نصر في قيام الليل (٢٦٧)، والطبراني (٢٦٠٧)، والخطيب ١٠/ ٢٣٠، والبيهقي في الدلائل ٧/ ٨٧، والقطيعي في زوائد الفضائل (١٤٠٦)، وابن عساكر ١٢/ ٢٦٨.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکل گئے پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک فرشتہ آیا تھا اس نے اپنے رب سے اجازت مانگی تھی مجھ پر درود وسلام پڑھنے کی، اور اس نے مجھے بتلایا کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34446]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34446، ترقيم محمد عوامة 32937)
ترقیم عوامۃ: 32938 ترقیم الشثری: -- 34447
٣٤٤٤٧ - حدثنا شاذان قال: ثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن انس بن مالك ان النبي ﷺ كان يمر ببيت فاطمة ستة اشهر إذا خرج إلى الفجر فيقول:"الصلاة يا اهل البيت ﴿إنما يريد الله ليذهب عنكم الرجس اهل البيت ويطهركم تطهيرا﴾ (١) [الاحزاب: ٣٣] .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (١٣٧٢٨)، وأبو يعلى (٣٩٧٩)، والترمذي (٣٢٠٦)، والحاكم ٣/ ١٥٨، وعبد بن حميد (١٢٢٣)، والطيالسي (٢٠٥٩)، والطبري في التفسير ٢٢/ ٦، والطحاوي في شرح المشكل (٧٧٤)، والطبراني (٢٦٧١)، والقطيعي في زوائد الفضائل (١٣٤٠).
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح فجر کی نماز کے لیے نکلتے تو چھ مہینے تک حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر سے گزرتے رہے اور فرماتے! اے گھر والو! نماز کا وقت ہے۔ پس اللہ تو یہی چاہتا ہے کہ اے نبی کے گھر والو! تم سے گندگی کو دور کر دے۔ اور تمہیں پوری طرح پاک کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34447]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34447، ترقيم محمد عوامة 32938)