🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. ما ذكر في أبي الدرداء ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو الدردأ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32989 ترقیم الشثری: -- 34498
٣٤٤٩٨ - حدثنا وكيع عن مسعر عن القاسم بن عبد الرحمن قال: كان ابو الدرداء من الذين اوتوا العلم.
حضرت مسعر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن عبد الرحمن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہان لوگوں میں سے ہیں جن کو علم عطا کیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34498]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34498، ترقيم محمد عوامة 32989)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32990 ترقیم الشثری: -- 34499
٣٤٤٩٩ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا الاعمش عن إبراهيم -قال: الاعمش اراه عن ابن عمر- قال: قدمت على عمر حلل فجعل يقسمها بين الناس، فمرت به حلة نجرانية جيدة فوضعها تحت فخذه حتى مر على (اسمي) (١) ، فقلت: اكسنيها، فقال: اكسوها -والله- رجلا خيرا منك، وابوه خير من ابيك، فدعا عبد الله (بن حنظلة) (٢) بن الراهب فكساه إياها (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (أسماء).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن ابن عمر.

حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس چند جوڑے آئے۔ تو وہ ان جوڑوں کو لوگوں کے درمیان تقسیم فرما رہے تھے۔ اتنے میں ایک نجرانی جوڑا آیا جو قیمتی تھا وہ آپ رضی اللہ عنہ نے اپنی ران کے نیچے رکھ لیا: یہاں تک کہ میرا نام آگیا۔ میں نے کہا: مجھے یہ جوڑا پہنا دیں آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! یہ جوڑا میں ایسے آدمی کو پہناؤں گا جو تجھ سے بہتر ہے اور اس کا باپ تیرے باپ سے بہتر ہے۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد اللہ بن حنظلہ بن راھب رضی اللہ عنہ کو بلایا۔ اور یہ جوڑا اس کو پہنا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34499]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34499، ترقيم محمد عوامة 32990)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
44. ما ذكر من (شبه) النبي ﷺ بجبريل وعيسى صلى الله عليهما وسلم
ان لوگوں کا بیان جن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام اور سیدنا عیسیٰ علیہ السلام بن مریم علیہ السلام سے تشبیہ دی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32991 ترقیم الشثری: -- 34500
٣٤٥٠٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا زكريا قال: سمعت عامرا يقول: شبه النبي ﷺ ثلاثة نفر من امته، قال:"دحية الكلبي يشبه جبريل، وعروة بن مسعود الثقفي يشبه عيسى بن مريم، وعبد العزى يشبه الدجال" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، عامر الشعبي تابعي.
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی امت کے تین افراد کو تشبیہ دی۔ حضرت دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ مشابہ ہیں جبرائیل علیہ السلام کے۔ اور حضرت عروہ بن مسعود الثقفی مشابہ ہیں حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے، اور عبد العزی مشابہ ہے دجال کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34500]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34500، ترقيم محمد عوامة 32991)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
45. ما ذكر في ابن رواحة ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں مذکور ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32992 ترقیم الشثری: -- 34501
٣٤٥٠١ - حدثنا (الحسن) (١) بن موسى قال: ثنا حماد بن سلمة عن ثابت البناني عن عبد الرحمن بن ابي ليلى ان رسول الله ﷺ دعا لعبد الله بن رواحة:"اللهم زده طاعة إلى طاعتك وطاعة رسولك ﷺ (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الحسين).
(٢) سقط من: [م].
(٣) مرسل؛ عبد الرحمن بن أبي ليلى تابعي، أخرجه ابن عساكر ٢٨/ ٨٧، والبيهقي في الدلائل ٦/ ٢٥٧.

حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعا فرمائی! اے اللہ! تو اس کی فرمانبرداری میں مزید اضافہ فرما اپنی فرمانبرداری کی طرف اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری کی طرف۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34501]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34501، ترقيم محمد عوامة 32992)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32993 ترقیم الشثری: -- 34502
٣٤٥٠٢ - حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل عن قيس قال: قال رسول الله ﷺ لعبد الله بن رواحة:"الا تحرك بنا الركاب؟" فقال: عبد الله إني قد تركت قولي، قال عمر بن الخطاب: اسمع واطع، فنزل يسوق نبي الله ﷺ ويقول: ⦗١٤٢⦘ لاهم لولا انت ما اهتدينا … ولا تصدقنا ولا صلينا فانزلن سكينة علينا … وثبت الاقدام إن لاقينا إن الذين (كفروا) (١) بغوا علينا فقال رسول الله ﷺ:"اللهم ارحمه"، فقال: عمر وجبت (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: بياض.
(٢) مرسل؛ قيس تابعي، أخرجه أبو بكر الشافعي في الغيلانيات (٨٣٣)، وابن عساكر ٢٨/ ١٠٤، وابن سعد ٣/ ٥٢٧، وورد من حديث قيس عن عمر، أخرجه النسائي (٨٢٥٠)، والضياء (٢٦٤)، كما ورد من حديث قيس عن عبد اللَّه بن رواحة، أخرجه النسائي (٨٢٥١)، والبيهقي ١٠/ ٢٢٧، وابن قانع ٢/ ١٢٨.

حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا: تم کیوں ہماری رکاب کو نہیں حرکت دیتے؟ تو عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تحقیق میں نے اپنا شعر چھوڑ دیا۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سنو اور اطاعت کرو۔ پس آپ رضی اللہ عنہاترے اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کو ہانک رہے تھے اور یہ اشعار پڑھ رہے تھے۔ اے اللہ! اگر آپ نہ ہوتے ہمیں ہدایت نہ ملتی، اور نہ ہم صدقہ دیتے اور نہ ہم نماز پڑھتے، پس تو ہم پر سکینہ ورحمت نازل فرما، اور ہمارے قدموں کو ثبات عطا فرما اگر ہماری دشمن سے ملاقات ہوجائے۔ بے شک کافروں نے ہم پر سرکشی کی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو اس پر رحم فرما۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جنت واجب ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34502]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34502، ترقيم محمد عوامة 32993)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
46. ما ذكر في سلمان من الفضل ﵁
ان روایات کا بیان جن میں سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی فضیلت ذکر کی گئی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32994 ترقیم الشثری: -- 34503
٣٤٥٠٣ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن ابي صالح قال: لما بلغ النبي ﷺ قول سلمان لابي الدرداء: إن لاهلك عليك حقا ولبصرك عليك حقا، قال: فقال:"ثكلت سلمان امه، لقد اتسع في العلم" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ أبو صالح تابعي، أخرجه وكيع في نسخته (٣٨)، وابن عساكر ٢١/ ٤١٧، وابن سعد ٤/ ٨٤.
حضرت ابو صالح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ بات پہنچی جو حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے کہی تھی۔ کہ یقینا تیرے گھر والوں کا بھی تجھ پر حق ہے۔ اور تیر ی آنکھ کا بھی تجھ پر حق ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سلمان کو اس کی ماں گم پائے۔ تحقیق اس کا علم بہت وسیع ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34503]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34503، ترقيم محمد عوامة 32994)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32995 ترقیم الشثری: -- 34504
٣٤٥٠٤ - حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن قال رسول الله ﷺ:"سلمان سابق فارس" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ الحسن تابعي.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سلمان رضی اللہ عنہایران والوں میں سبقت لے جانے والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34504]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34504، ترقيم محمد عوامة 32995)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32996 ترقیم الشثری: -- 34505
٣٤٥٠٥ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن عمرو بن مرة عن ابي البختري قال: قالوا لعلي: اخبرنا عن سلمان، قال: ادرك العلم الاول والعلم الآخر بحر ⦗١٤٣⦘ لا (ينزح) (١) قعره، هو منا اهل البيت (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (يترفع).
(٢) منقطع، أبو البختري لا يروي عن علي.

حضرت ابو البختری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ رضی اللہ عنہ ہمیں حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتلائیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انہوں نے پہلے لوگوں اور بعد کے لوگوں کا علم پایا۔ ایسے سمندر تھے کہ جس کی گہرائی کو نہیں خالی کیا جاسکتا۔ وہ ہمارے گھر والوں میں سے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34505]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34505، ترقيم محمد عوامة 32996)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
47. ما ذكر في ابن عمر ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا ابن عمررضی اللہ عنہما کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32997 ترقیم الشثری: -- 34506
٣٤٥٠٦ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون عن إبراهيم قال: قال عبد الله: لقد رايتنا وإنا لمتوافرون وما فينا احد املك لنفسه من عبد الله بن عمر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع، إبراهيم لا يروي عن ابن مسعود، أخرجه ابن سعد ٢/ ٣٤٦، والطبراني (٦٠٤١)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٨٧، وابن عساكر ١٢/ ٢٧٥.
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تحقیق میں نے ہمارے لوگوں کو دیکھا۔ بیشک ہم بڑی تعداد میں تھے۔ اور ہم میں کوئی شخص ایسا نہیں تھا۔ جو اپنے نفس پر حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے زیادہ مالک ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34506]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34506، ترقيم محمد عوامة 32997)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32998 ترقیم الشثری: -- 34507
٣٤٥٠٧ - حدثنا عباد بن العوام عن حصين عن سالم عن جابر قال: ما منا احد ادرك (الدنيا) (١) إلا وقد مال بها او مالت به، إلا عبد الله ابن عمر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الدنى).
(٢) صحيح.

حضرت سالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم میں سے کوئی شخص بھی نہیں جس نے دنیا کو پایا مگر یہ کہ وہ اس کی طرف مائل ہوگیا یا دنیا اسے اپنی طرف مائل کر گئی سوائے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34507]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34507، ترقيم محمد عوامة 32998)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں