مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
72. ما جاء في العجم
ان روایات کا بیان جو عجمیوں کے بارے میں منقول ہیں
ترقیم عوامۃ: 33183 ترقیم الشثری: -- 34697
٣٤٦٩٧ - حدثنا مروان بن معاوية عن عوف عن شهر عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"لو كان الدين معلقا بالثريا لتناوله ناس من ابناء فارس" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف شهر، أخرجه أحمد (٧٩٥٠)، وأبو نعيم في الحلية ٦/ ٦٤، وابن حبان (٧٣٠٩)، وأصله عند البخاري (٤٨٩٨)، ومسلم (٢٥٤٦).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر دین ثریا ستارے پر بھی معلق ہوتا تو اہل فارس کے کچھ لوگ ضرور وہاں سے اس کو حاصل کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34697]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34697، ترقيم محمد عوامة 33183)
ترقیم عوامۃ: 33184 ترقیم الشثری: -- 34698
٣٤٦٩٨ - (١) [حدثنا وكيع قال: ثنا إسماعيل بن خالد عن قيس ان عمر بن الخطاب فرض (لاهل) (٢) بدر (لقريبهم) (٣) ومولاهم في خمسة آلاف خمسة آلاف وقال:"لافضلنهم على من سواهم" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (حدثنا مروان بن معاوية).
(٢) في [أ، ب]: (أهل).
(٣) في [أ، ب]: (لقربهم).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٧٩٧).
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بدر میں شریک عربی اور اس کے غلام کے لیے پانچ پانچ ہزار کا حصہ مقرر فرمایا اور فرمایا: میں ضرور بالضرور ان کو ان کے سوا پر فضیلت دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34698]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34698، ترقيم محمد عوامة 33184)
73. ما جاء في بلال وصهيب وخباب
ان روایات کا بیان جو سیدنا بلال، سیدنا صہیب اور سیدنا خبابرضی اللہ عنہ کے بارے میں منقو ل ہیں
ترقیم عوامۃ: 33185 ترقیم الشثری: -- 34699
٣٤٦٩٩ - حدثنا احمد بن (المفضل) (١) قال: ثنا اسباط بن (نصر) (٢) عن السدي عن ابي (سعيد) (٣) الازدي عن ابي الكنود (عن خباب) (٤) بن الارت: ﴿ولا تطرد الذين يدعون ربهم بالغداة والعشي يريدون وجهه﴾ [الانعام: ٥٢] ، قال: جاء الاقرع بن حابس التميمي وعيينة بن (حصن) (٥) الفزاري فوجدوه قاعدا مع بلال وعمار وصهيب وخباب بن الارت في اناس من الضعفاء من المؤمنين، فلما راوهم (حوله) (٦) حقروهم فاتوه فخلوا به، فقالوا: (إنا) (٧) نحب ان تجعل لنا منك مجلسا تعرف لنا به العرب فضلنا، فإن وفود العرب تاتيك فنستحي ان ترانا مع هذه الاعبد، فإذا نحن ⦗٢٠١⦘ جئناك فاقمهم عنا، وإذا نحن فرغنا فاقعد معهم إن شئت، قال: نعم، قالوا: فاكتب لنا كتابا فدعا بالصحيفة (لتكتب) (٨) ودعا عليا ليكتب، فلما اراد ذلك ونحن قعود في ناحية إذ نزل عليه جبريل فقال: ﴿ولا تطرد الذين يدعون ربهم بالغداة والعشي يريدون وجهه﴾ إلى قوله: ﴿فتطردهم فتكون من الظالمين﴾ [الانعام: ٥٢] (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (الفضل).
(٢) في [أ، ب]: (نصير).
(٣) في [جـ]: (سعد).
(٤) في [أ، ب]: سقطت.
(٥) في [أ، ب]: (حصين).
(٦) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) في [أ، ب]: (ليكتب).
(٩) ضعيف؛ لضعف أسباط بن نصر، أخرجه ابن ماجه (٤١٢٧)، والطحاوي في شرح المشكل ١/ ٣٣٩، وابن أبي حاتم في التفسير (٧٣٣١)، وابن جرير ٧/ ٢٠١، وأبو يعلى كما في المطالب (٣٦٠٣)، والطبراني (٣٦٩٣)، والبزار (٢١٣٠)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ١٤٦، والخطيب في الأسماء المبهمة ٧/ ٤٨٣، والبيهقي في الدلائل (١٠٤٩١)، والمزي ٣٤/ ٢٣٠، وابن عساكر ١٠/ ٤٤٧، والواحدي ص ٢٥٠.
حضرت ابو الکنود رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت خباب بن الارت رضی اللہ عنہ نے اس آیت کے شان نزول کے بارے میں فرمایا: آیت { وَلاَ تَطْرُدِ الَّذِینَ یَدْعُونَ رَبَّہُمْ بِالْغَدَاۃِ وَالْعَشِیِّ یُرِیدُونَ وَجْہَہُ } کہ اقرع بن حابس تمیمی اور عیینہ بن حصن فزاری آئے اور ان لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت بلال رضی اللہ عنہ، حضرت عمار رضی اللہ عنہ، حضرت صہیب رضی اللہ عنہ اور حضرت خباب بن الأرت رضی اللہ عنہ جو مسلمانوں میں سب سے کمزور لوگ تھے ان کے پاس بیٹھا ہوا پایا۔ ان لوگوں نے ہمیں حقیر نظروں سے دیکھا۔ پھر یہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خلوت میں لے گئے اور کہنے لگے: کہ ہم یہ بات پسند کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لیے ایک الگ مجلس مقرر کریں تاکہ اہل عرب اس وجہ سے ہماری فضیلت کو جان لیں۔ بیشک اہل عرب کے وفود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے ہیں اور ہم شرم کھاتے ہیں کہ وہ ہمیں ان غلاموں کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھیں۔ لہٰذا جب ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں کو ہمارے پاس سے اٹھا دیا کریں، اور جب ہم فارغ ہوجائیں تو پھر اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں تو ان کے ساتھ بیٹھ جایا کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! ٹھیک ہے یہ لوگ کہنے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ایک تحریر لکھ دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دستہ منگوایا تاکہ یہ بات لکھ دی جائے۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بلایا تاکہ وہ یہ لکھیں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ لکھنے کا ارادہ کیا تو ہم لوگ ایک کونے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام یہ آیات لے کر نازل ہوئے: { وَلاَ تَطْرُدِ الَّذِینَ یَدْعُونَ رَبَّہُمْ بِالْغَدَاۃِ وَالْعَشِیِّ یُرِیدُونَ وَجْہَہُ } سے لے کر { فَتَطْرُدَہُمْ فَتَکُونَ مِنَ الظَّالِمِینَ } تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34699]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34699، ترقيم محمد عوامة 33185)
74. في مسجد الكوفة وفضله
کوفہ کی مسجد اور اس کی فضیلت کا بیان
ترقیم عوامۃ: 33186 ترقیم الشثری: -- 34700
٣٤٧٠٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي المقدام عن حبة قال: جاء رجل إلى علي بن ابي طالب فقال: إني اشتريت بعيرا وتجهزت واريد المقدس، فقال: بع بعيرك وصل في هذا المسجد، -قال ابو بكر: يعني مسجد الكوفة- فما من مسجد بعد مسجد الحرام احب إلي منه، لقد نقص مما (اسس) (١) خمسمائة ذراع (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أسن).
(٢) ضعيف؛ لضعف حبة، أخرجه ابن قتيبة في غريب الحديث ٢/ ١٠٥.
حضرت حبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب کی خدمت میں آیا اور عرض کیا: بیشک میں نے ایک اونٹ خریدا ہے اور میں نے سامان سفر تیار کرلیا ہے اور میرا بیت المقدس جانے کا ارادہ ہے۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اپنے اونٹ کو بیچ دو اور اس مسجد میں نماز پڑھا کرو۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یعنی کوفہ کی مسجد میں۔ اس لیے کہ مسجد حرام کے بعد کوئی بھی مسجد مجھے اس سے زیادہ محبوب نہیں ہے۔ اس کی اصل بنیاد میں سے پانچ سو ذراع کم کردیے گئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34700]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34700، ترقيم محمد عوامة 33186)
ترقیم عوامۃ: 33187 ترقیم الشثری: -- 34701
٣٤٧٠١ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: ثنا إسرائيل (عن إبراهيم بن مهاجر) (١) عن إبراهيم عن الاسود قال: لقيني كعب ببيت المقدس فقال: من اين ⦗٢٠٢⦘ جئت؟ فقلت: من مسجد الكوفة، (فقال) (٢) : لان اكون جئت من حيث جئت احب إلي من ان اتصدقه بالفي دينار، اضع كل دينار منها في يد كل مسكين، ثم حلف إنه لوسط الارض كقعر الطست.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (قال).
حضرت اسود رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب رحمہ اللہ مجھے بیت المقدس میں ملے اور پوچھا: تم کہاں سے آئے ہو؟ میں نے کہا: کوفہ کی جامع مسجد سے۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: میں وہاں سے آیا ہوتا جہاں سے تم آئے ہو، تو یہ مجھے اس بات سے زیادہ پسندیدہ ہوتا کہ میں دو ہزار دینار صدقہ کروں اور ان میں سے ہر ایک دینار کو ہر مسکین کے ہاتھ میں دوں۔ پھر قسم اٹھا کر ارشاد فرمایا: بیشک وہ مسجد زمین کے بالکل درمیان میں ہے جیسا کہ تھال کا پیندا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34701]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34701، ترقيم محمد عوامة 33187)
75. في مسجد المدينة
مسجد نبویعلیہ السلام کا بیان
ترقیم عوامۃ: 33188 ترقیم الشثری: -- 34702
٣٤٧٠٢ - حدثنا حاتم عن حميد بن صخر عن المقبري عن ابي هريرة قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:" (من) (١) جاء مسجدي هذا، -قال: ابو بكر (يعني) (٢) مسجد المدينة- لم ياته إلا لخير يعلمه او (يتعلمه) (٣) فهو بمنزلة المجاهد في سبيل الله، ومن جاء لغير ذلك فهو بمنزلة الرجل ينظر إلى متاع غيره" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (لمن).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) في [أ، ب]: (يفعله).
(٤) حسن؛ حميد بن صخر صدوق، أخرجه أحمد (٩٤١٩)، وابن حبان (٨٧)، والحاكم ١/ ٩١، ومالك ١/ ١٦٠، وأبو يعلى (٦٤٧٢)، وابن عدي ٢/ ٦٩١.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص میری اس مسجد میں آیا …امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں یعنی مدینہ منورہ کی مسجد میں … اور وہ نہیں آیا مگر کوئی خیر کی بات سکھانے کے لیے یا سیکھنے کے لیے۔ تو وہ شخص اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والے کے درجہ میں ہے۔ اور جو شخص اس کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے آیا تو وہ ا س شخص کے درجہ میں ہوگا جو کسی دوسرے کا سامان دیکھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34702]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34702، ترقيم محمد عوامة 33188)
ترقیم عوامۃ: 33189 ترقیم الشثری: -- 34703
٣٤٧٠٣ - حدثنا شبابة قال: ثنا ليث بن سعد عن نافع عن إبراهيم بن عبد الله ابن معبد عن ابن عباس عن ميمونة قالت: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"صلاة فيه -يعني مسجد المدينة- افضل من الف صلاة فيما سواه إلا مسجد مكة" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٣٩٦)، وأحمد (٢٦٨٢٦).
حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا ام المؤمنین فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: میری اس مسجد میں یعنی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک نماز کا پڑھنا اس کے علاوہ کسی اور مسجد میں ہزار نمازوں سے افضل ہے۔ سوائے مکہ کی مسجد کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34703]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34703، ترقيم محمد عوامة 33189)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34704
٣٤٧٠٤ - قال ابو بكر: ورواة اهل مصر لا يدخلون فيه ابن عباس (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أخرجه أحمد (٢٦٨٦٩)، والنسائي (٧٧٠)، والبخاري في التاريخ ١/ ٣٠٢، ورجحه و ٢/ ٤٧، وأخرجه أيضًا الطحاوي ٣/ ١٢٦، والبيهقي ١٠/ ٨٣، والخطيب ١/ ٣٤٣، والفاكهي (١٢١٨).
امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: کہ اہل مصر کے راوی اس حدیث کی سند میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کا ذکر نہیں کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34704]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34704، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 33190 ترقیم الشثری: -- 34705
٣٤٧٠٥ - حدثنا الفضل بن دكين عن عبد الله بن عامر عن (عمران) (١) بن ابي انس عن سهل بن سعد عن ابي بن كعب عن النبي ﷺ قال:"المسجد الذي اسس على التقوى هو مسجدي" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (عمر).
(٢) ضعيف؛ لضعف عبد اللَّه بن عامر، أخرجه أحمد (٢١١٠٧)، والحاكم ٢/ ٣٣٤، وعبد بن حميد (١٦٦)، وابن جرير في التفسير ١١/ ٢٨، والشاشي (١٤٢٢)، والبلاذري في فتوح البلدان ص ١١، والخطيب في التاريخ ٤/ ٧٦، والضياء في المختارة (١١٣٣).
حضرت اُبیّ بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ مسجد جس کی بنیاد تقوے پر رکھی گئی ہے وہ میری مسجد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34705]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34705، ترقيم محمد عوامة 33190)
76. في مسجد قباء
مسجد قباء کا بیان
ترقیم عوامۃ: 33191 ترقیم الشثری: -- 34706
٣٤٧٠٦ - حدثنا ابو اسامة عن عبد الحميد بن جعفر قال: ثنا ابو الابرد مولى بني خطمة انه سمع اسيد بن ظهير الانصاري وكان من اصحاب النبي ﷺ (يحدث عن النبي ﷺ انه) (١) قال:"صلاة في مسجد قباء كعمرة" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي الأبرد، أخرجه الترمذي (٣٢٤)، وابن ماجه (١٤١١)، والحاكم ١/ ٦٦٢، والضياء (١٤٧٢)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٩٨٦)، وأبو يعلى (٧١٧٢)، والبيهقي ٥/ ٢٤٨، والطبراني (٥٧٠)، والمزي ٩/ ٥٢٨.
حضرت اسید بن ظہیر انصاری رضی اللہ عنہ جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسجد قباء میں نماز پڑھنا عمرہ کے ثواب کے برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34706]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34706، ترقيم محمد عوامة 33191)