🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. ما قالوا: في المرتد ما جاء في ميراثه
جن لوگوں نے مرتد کی وراثت کے بارے میں یوں کہا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33435 ترقیم الشثری: -- 34961
٣٤٩٦١ - حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن الحكم ان عليا قسم ميراث المرتد بين ورثته من المسلمين (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ الحكم لم يدرك عليًا.
حضرت حکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مرتد کی میراث کو اس کے مسلمان ورثہ کے درمیان تقسیم فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34961]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34961، ترقيم محمد عوامة 33435)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33436 ترقیم الشثری: -- 34962
٣٤٩٦٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن الوليد بن عبد الله بن جميع عن القاسم بن عبد الرحمن عن عبد الله قال: إذا (قتل) (١) المرتد ورثه ولده (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (ارتد).
(٢) منقطع؛ القاسم بن عبد الرحمن لا يروي عن ابن مسعود.

حضرت قاسم بن عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب مرتد کو قتل کردیا جائے تو اس کی اولاد اس کی وارث بنے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34962]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34962، ترقيم محمد عوامة 33436)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33437 ترقیم الشثری: -- 34963
٣٤٩٦٣ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن جرير بن حازم قال: كتب عمر بن عبد العزيز في ميراث المرتد لورثته من المسلمين وليس لاهل دينه شيء.
حضرت جریر بن حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے مرتد کی وراثت کے بارے میں یوں خط لکھا۔ یہ اس کے مسلمان ورثاء کے لیے ہے۔ اور اس کے دین والوں کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34963]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34963، ترقيم محمد عوامة 33437)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33438 ترقیم الشثری: -- 34964
٣٤٩٦٤ - حدثنا وكيع عن مسعر وسفيان عن ابي الصباح قال: سمعت سعيد ابن المسيب يقول: المرتد نرثهم ولا يرثونا.
حضرت ابو الصباح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: کہ مرتد کے ہم وارث بنیں گے وہ ہمارے وارث نہیں بنیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34964]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34964، ترقيم محمد عوامة 33438)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33439 ترقیم الشثری: -- 34965
٣٤٩٦٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن موسى بن ابي كثير قال: سالت سعيد ابن المسيب عن ميراث المرتد: هل يوصل إذا قتل؟ قال: وما يوصل؟ قال: يرثه ورثته؟ قال: نرثهم ولا يرثونا.
حضرت موسیٰ بن ابی کثیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ سے مرتد کی وراثت کے بارے میں سوال کیا کہ جب اسے قتل کردیا جائے تو کیا وہ پہنچائی جائے گی؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: پہنچائے جانے کا کیا مطلب؟ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کیا کہ اس کے ورثہ وارث بنیں گے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: ہم مسلمان تو اس کے وارث بنیں گے وہ ہم مسلمانوں کے وارث نہیں بن سکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34965]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34965، ترقيم محمد عوامة 33439)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33440 ترقیم الشثری: -- 34966
٣٤٩٦٦ - حدثنا علي بن مسهر عن ابن ابي عروبة عن قتادة عن الحسن قال: يقتل، وميراثه بين ورثته من المسلمين.
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مرتد کو قتل کردیا جائے گا۔ اور اس کی میراث مسلمان ورثہ کے درمیان تقسیم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34966]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34966، ترقيم محمد عوامة 33440)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33441 ترقیم الشثری: -- 34967
٣٤٩٦٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن الشعبي والحكم قالا: يقسم ميراثه بين امراته وورثته من المسلمين.
حضرت اشعث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت امام شعبی رحمہ اللہ اور حضرت حکم رحمہ اللہ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: مرتد کی میراث اس کی بیوی اور اس کے مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34967]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34967، ترقيم محمد عوامة 33441)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
33. ما قالوا: في المرتدة عن الإسلام
جن لوگوں نے اسلام سے مرتد ہونے والی عورت کے بارے میں یوں کہا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33442 ترقیم الشثری: -- 34968
٣٤٩٦٨ - حدثنا عبد (الرحمن) (١) بن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن خلاس عن علي في المرتدة (تستامى) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الرحيم).
(٢) أي: تجعل أمة، وفي [أ، ب، جـ]: (تستأمن)، وفي [هـ]: (تستتاب).
(٣) منقطع حكمًا؛ قتادة مدلس.

حضرت خلاس رحمہ اللہ فرماتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے مرتدہ عورت کے بارے میں ارشاد فرمایا: اس کو باندی بنا لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34968]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34968، ترقيم محمد عوامة 33442)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34969
٣٤٩٦٩ - وقال حماد: تقتل.
اور حضرت حماد رحمہ اللہ نے فرمایا: اس کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34969]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34969، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33443 ترقیم الشثری: -- 34970
٣٤٩٧٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان ووكيع عن ابي حنيفة عن عاصم عن ابي رزين عن ابن عباس قال: لا تقتل النساء إذا ارتددن عن الإسلام، ولكن يحبسن ويدعين إلى الإسلام ويجبرن عليه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف.
حضرت ابو رزین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جب عورتیں اسلام سے مرتد ہوجائیں تو ان کو قتل نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کو قید کردیا جائے گا اور اسلام کی طر ف بلایا جائے گا اور اسلام پر ان کو مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34970]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34970، ترقيم محمد عوامة 33443)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں