مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
29. ما قالوا: في الرجل يسلم ثم يرتد ما يصنع به؟
اس آدمی کا بیان جو اسلام لے آئے پھر مرتد ہوجائے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 33417 ترقیم الشثری: -- 34941
٣٤٩٤١ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني عمرو بن دينار في الرجل (كفر) (١) بعد إيمانه قال: سمعت عبيد بن عمير يقول: يقتل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (يكفر).
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمرو بن دینار نے میرے سامنے اس شخص کے بارے میں جو ایمان کے بعد کفر اختیار کرلے حضرت عبید بن عمیر رحمہ اللہ کا قول نقل فرمایا: کہ اس شخص کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34941]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34941، ترقيم محمد عوامة 33417)
ترقیم عوامۃ: 33418 ترقیم الشثری: -- 34942
٣٤٩٤٢ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال عطاء في الإنسان يكفر بعد إيمانه: يدعى إلى الإسلام فإن ابى قتل.
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ نے اس شخص کے بارے میں جو ایمان کے بعد کفر اختیار کرے یوں ارشاد فرمایا: اسے اسلام کی دعوت دی جائے گی پس اگر وہ انکار کر دے تو اس شخص کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34942]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34942، ترقيم محمد عوامة 33418)
ترقیم عوامۃ: 33419 ترقیم الشثری: -- 34943
٣٤٩٤٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن سعيد بن ابي بردة عن ابيه عن ابي موسى قال: بعثني رسول الله ﷺ انا ومعاذا إلى اليمن، قال: فاتاني (ذات) (١) يوم وعندي يهودي قد كان مسلما فرجع عن الإسلام إلى اليهودية فقال: لا انزل حتى تضرب عنقه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، وأخرجه بنحوه البخاري (٧١٥٧)، ومسلم (١٧٣٣).
حضرت ابو بردہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت معاذ رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اس حال میں کہ میرے پاس ایک یہودی تھا جو مسلمان ہو اتھا پھر اسلام سے یہودیت کی طرف واپس لوٹ گیا۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ہرگز تمہارے ہاں نہیں اتروں گا یہاں تک کہ تم اس کی گردن مارو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34943]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34943، ترقيم محمد عوامة 33419)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34944
٣٤٩٤٤ - قال حجاج: وحدثني قتادة ان ابا موسى قد كان دعاه اربعين يوما.
حجاج فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ رحمہ اللہ نے مجھے بیان کیا کہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے اس یہودی کو چالیس دن تک دعوت دی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34944]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34944، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 33420 ترقیم الشثری: -- 34945
٣٤٩٤٥ - (حدثنا) (١) عبد الرحيم بن سليمان عن شيبان النحوي عن يحيى بن ابي كثير عن محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان ان رسول الله ﷺ قال في آخر خطبة خطبها:"إن هذه القرية -يعني المدينة- لا يصلح فيها ملتان، فايما نصراني اسلم ثم تنصر فاضربوا عنقه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (حدثني).
(٢) مرسل؛ ابن ثوبان تابعي.
حضرت محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری خطبہ دیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں ارشاد فرمایا: بیشک اس بستی میں یعنی مدینہ منورہ میں دو ملتیں نہیں رہ سکتیں۔ پس جو کوئی نصرانی اسلام قبول کرلے پھر وہ دوبارہ نصرانی بن جائے تو تم اس کی گردن مار دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34945]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34945، ترقيم محمد عوامة 33420)
ترقیم عوامۃ: 33421 ترقیم الشثری: -- 34946
٣٤٩٤٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عمرو بن قيس عمن سمع إبراهيم يقول: يستتاب المرتد كلما ارتد.
حضرت عمرو بن قیس رحمہ اللہ اس شخص سے نقل فرماتے ہیں جس نے حضرت ابراہیم رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا: مرتد سے توبہ طلب کی جائے گی جب بھی وہ ارتداد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34946]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34946، ترقيم محمد عوامة 33421)
ترقیم عوامۃ: 33422 ترقیم الشثری: -- 34947
٣٤٩٤٧ - [حدثنا وكيع قال: حدثنا بعض اصحابنا عن مطرف عن الحكم قال: يستتاب المرتد كلما ارتد] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [ط، هـ]
حضرت مطرف رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مرتد سے توبہ طلب کی جائے گی جب بھی وہ ارتداد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34947]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34947، ترقيم محمد عوامة 33422)
ترقیم عوامۃ: 33423 ترقیم الشثری: -- 34948
٣٤٩٤٨ - حدثنا شبابة قال: ثنا ابن ابي ذئب عن الزهري عن عبيد الله (١) بن عتبة قال: كان ناس من بني حنيفة ممن كانوا مع مسيلمة الكذاب يفشون احاديثه ويتلونه، فاخذهم ابن مسعود (فكتب ابن مسعود) (٢) إلى عثمان فكتب إليه: ان ادعهم إلى الإسلام فمن شهد منهم ان لا إله إلا الله وان محمدا رسول الله ﷺ واختار الإيمان على الكفر فاقبل ذلك منهم وخل سبيلهم، فإن ابوا فاضرب اعناقهم، فاستتابهم فتاب بعضهم، وابى بعضهم فضرب اعناق الذين ابوا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (بن عبد اللَّه).
(٢) سقط من: [ب، هـ].
(٣) منقطع؛ عبيد اللَّه لم يسمع من ابن مسعود، أخرجه الطحاوي ٣/ ٢١١.
حضرت عبید اللہ ابن عتبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بنو حنیفہ قبیلہ کے کچھ لوگ جو مسیلمہ کذاب کے ساتھ تھے وہ اس کی باتوں کو ظاہر کرتے تھے اور ان کی تلاوت کرتے تھے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان کو پکڑ لیا پھر ان کے بارے میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو خط لکھ کر اطلاع دی۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے خط لکھ کر جواب دیا کہ ان لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دو، پس ان میں سے جو تو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور یقینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ اور کفر کو چھوڑ کر ایمان کو اختیار کرلے تو تم ان سے ایمان کو قبول کرلو اور ان کا راستہ چھوڑ دو۔ اور اگر وہ انکار کردیں تو تم ان کی گردنیں مار دو، پس حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان سے توبہ طلب کی۔ ان میں سے بعض نے توبہ کرلی اور بعض نے انکار کردیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے انکار کرنے والوں کی گردنیں اڑا دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34948]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34948، ترقيم محمد عوامة 33423)
30. ما قالوا في المرتد: كم يستتاب؟
جن لوگوں نے مرتد کے بارے میں کہا: کہ کتنی مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی
ترقیم عوامۃ: 33424 ترقیم الشثری: -- 34949
٣٤٩٤٩ - حدثنا ابن عيينة عن محمد بن عبد الرحمن عن ابيه قال: لما قدم على عمر فتح تستر -وتستر من ارض البصرة- سالهم: هل من مغربة؟ قالوا: رجل من المسلمين لحق بالمشركين فاخذناه، قال: ما صنعتم به؟ قالوا: قتلناه، قال: افلا ادخلتموه بيننا واغلقتم عليه بابا (واطعمتوه) (١) كل يوم رغيفا، ثم استتبتموه ⦗٢٦٤⦘ ثلاثا، فإن تاب وإلا قتلتموه، (٢) قال: اللهم لم اشهد ولم آمر ولم ارض إذا بلغني -او قال: حين بلغني (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (وأطعتموه)، وفي [أ، جـ]: (وأطعمتموه).
(٢) في [هـ]: زاد (ثم).
(٣) ضعيف؛ لضعف محمد هو ابن أبي ليلي.
حضرت عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضر ت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تستر کی فتح کی خبر لائی گئی - تستر یہ بصرہ کا ایک علاقہ ہے - آپ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں سے پوچھا: دور دراز کی کیا خبر ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: مسلمانوں کا ایک آدمی تھا۔ جو مشرکین سے جا ملا۔ ہم نے اس کو پکڑ لیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کہ تم نے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا؟ ان لوگوں نے کہا: ہم نے اس کو قتل کردیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے اسے کسی گھر میں داخل کیوں نہ کیا اور پھر تم اس پر دروازہ بند کردیتے یعنی اس کو قید کردیتے اور تم اسے روزانہ ایک روٹی دیتے پھر تین مرتبہ اس سے توبہ طلب کرتے پھر اگر وہ توبہ کرلیتا تو ٹھیک ورنہ تم اسے قتل کردیتے؟! پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے اللہ! میں نہ ان پر گواہ ہوں اور نہ میں نے ان کو حکم دیا اور جب مجھے اس بات کی خبر ملی تو میں اس پر خوش نہ ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34949]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34949، ترقيم محمد عوامة 33424)
ترقیم عوامۃ: 33425 ترقیم الشثری: -- 34950
٣٤٩٥٠ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: ثنا ابن جريج عن سليمان بن موسى عن عثمان قال: يستتاب المرتد ثلاثا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.
حضرت سلیمان بن موسیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34950]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34950، ترقيم محمد عوامة 33425)