🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. ما قالوا في المرتد: كم يستتاب؟
جن لوگوں نے مرتد کے بارے میں کہا: کہ کتنی مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33426 ترقیم الشثری: -- 34951
٣٤٩٥١ - حدثنا (محمد) (١) بن بكر عن ابن جريج عن (حيان) (٢) عن الزهري قال: يدعى إلى الإسلام ثلاث مرار، فإن ابى ضربت عنقه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في النسخ: (معاذ)، وهو سبق نظر وتم تصحيحه مما ورد في كتاب الحدود باب (١٦٧) برقم [٣٠٩٣١].
(٢) في [ب]: (حبان).

حضرت حیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام زہری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مرتد کو تین بار اسلام کی طرف بلایا جائے گا پس اگر وہ انکار کر دے تو اس کی گردن مار دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34951]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34951، ترقيم محمد عوامة 33426)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33427 ترقیم الشثری: -- 34952
٣٤٩٥٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر عن عامر عن علي قال: يستتاب المرتد ثلاثا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف جابر الجعفي.
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت علی رضی اللہ عنہ نے ارشادفرمایا: مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34952]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34952، ترقيم محمد عوامة 33427)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33428 ترقیم الشثری: -- 34953
٣٤٩٥٣ - [حدثنا حفص عن اشعث عن الشعبي قال: قال على: يستتاب المرتد ثلاثا، فإن (عاد) (١) قتل (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (حار).
(٢) ضعيف؛ لضعف أشعث.

امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی۔ پس اگر وہ دوبارہ ایسا کرے گا تو اس کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34953]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34953، ترقيم محمد عوامة 33428)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33429 ترقیم الشثری: -- 34954
٣٤٩٥٤ - حدثنا وكيع (عن) (١) سفيان عن عبد الكريم عمن سمع ابن عمر يقول: يستتاب المرتد ثلاثا] (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (قال: ثنا).
(٢) سقط الخبرين من: [أ، ب].
(٣) مجهول؛ لجهالة الراوي عن ابن عمر.

حضرت عبد الکریم رحمہ اللہ اس شخص سے نقل فرماتے ہیں جس نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34954]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34954، ترقيم محمد عوامة 33429)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33430 ترقیم الشثری: -- 34955
٣٤٩٥٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن الوليد بن جميع قال: كتب عامر لعمر بن عبد العزيز من اليمن ان رجلا كان يهوديا فاسلم ثم تهود (فرجع) (١) عن الإسلام، فكتب إليه عمر ان ادعه إلى الإسلام، فإن اسلم فخل سبيله، وإن ابى (فادع بالخشبة) (٢) ثم ادعه، فإن ابى (فاضجعه) (٣) عليها (ثم ادعه) (٤) ، فإن ابى فاوثقه ثم ضع (الحربة) (٥) على قلبه، ثم ادعه، فإن رجع فخل سبيله، وإن ابى فاقتله، فلما جاء الكتاب فعل به ذلك حتى وضع الحربة على قلبه ثم دعاه فاسلم فخلى سبيله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (ورجع).
(٢) في [ط، هـ]: (فادعه بالحسنة).
(٣) في [هـ]: (فاضممه).
(٤) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٥) في [أ، ب، هـ]: (الخشبة).

حضرت ولید ابن جُمیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کے ایک گورنر نے یمن سے آپ رحمہ اللہ کو خط لکھا کہ ایک آدمی یہودی تھا اس نے اسلام قبول کرلیا پھر اس نے دوبارہ یہودیت کو اختیار کرلیا، اور اسلام سے پھر گیا۔ حضرت عمر رحمہ اللہ نے اس کا جواب لکھا کہ اس کو اسلام کی دعوت دو۔ اگر وہ اسلام لے آئے۔ تو اس کو چھوڑ دو اگر وہ انکار کر دے تو لکڑی منگواؤ پھر اس کو اسلام کی دعوت دو، اگر وہ انکار کر دے تو اس کو لکڑی پر لٹا دو پھر اس کو اسلام کی طرف دعوت دو، اگر پھر بھی انکار کر دے تو تم اس کو باندھو اور اس کے دل پر نیزہ کی نوک رکھ دو پھر دوبارہ اس کو اسلام کی طرف دعوت دو۔ پس اگر وہ لوٹ آئے تو اس کو چھوڑ دو، اور اگر انکار کر دے تو اس کو قتل کردو۔ جب خط آیا تو اس کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کیا گیا یہاں تک کہ اس کے دل پر نیزہ کی نوک رکھ دی گئی پھر اس کو اسلام کی طرف دعوت دی وہ اسلام لے آیا تو انہوں نے اس کو چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34955]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34955، ترقيم محمد عوامة 33430)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33431 ترقیم الشثری: -- 34956
٣٤٩٥٦ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن ابن جريج ان عمر بن عبد العزيز قال: يستتاب المرتد ثلاثا، فإن رجع وإلا قتل.
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مرتد سے تین مرتبہ توبہ طلب کی جائے گی۔ پس اگر وہ لوٹ آئے تو ٹھیک ورنہ اس کو قتل کردیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34956]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34956، ترقيم محمد عوامة 33431)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
31. ما قالوا: في المرتد إذا لحق بأرض العدو وله امرأة ما حالهما؟
اس مرتد کا بیان جو دشمن کے ملک میں چلا جائے اور اس کی بیوی بھی ہو تو ان دونوں کا کیا حکم ہو گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33432 ترقیم الشثری: -- 34957
٣٤٩٥٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن عامر والحكم قالا: في الرجل المسلم يرتد عن الإسلام ويلحق بارض العدو (قالا) (١) : تعتد امراته ثلاثة قروء إن كانت تحيض، وإن كانت لا تحيض فثلاثة اشهر، وإن كانت حاملا ان تضع حملها، ويقسم ميراثه بين امراته وورثته من المسلمين، ثم تزوج إن شاءت، وإن هو رجع فتاب من قبل ان تنقضي عدتها ثبتا على نكاحهما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (فلا).
حضرت اشعث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رحمہ اللہ اور حضرت حکم رحمہ اللہ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا: جو مسلمان اسلام سے مرتد ہوجائے اور دشمن کے ملک میں چلا جائے۔ ان دونوں نے فرمایا: اگر اس کی بیوی کو حیض آتا ہوگا تو وہ تین حیض عدت گزارے گی۔ اور اگر اس کو حیض نہیں آتا ہوگا تو وہ تین مہینے عدت گزارے گی، اور اگر وہ حاملہ ہوگی تو وضع حمل اس کی عدت ہوگی۔ اور پھر اس مرتد کی وراثت اس کی بیوی اور مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم کردی جائے گی۔ پھر اگر وہ عورت چاہے تو نکاح کرسکتی ہے۔ اور اگر مرتد لوٹ آئے اور اپنی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے پہلے توبہ کرلے تو ان دونوں کو سابقہ نکاح پر برقرار رکھا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34957]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34957، ترقيم محمد عوامة 33432)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33433 ترقیم الشثری: -- 34958
٣٤٩٥٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم في رجل اشرك ولحق بارض (العدو) (١) قال: لا تزوج امراته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ص]: (الشرك).
حضرت شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حکم رحمہ اللہ نے اس آدمی کے بارے میں ارشاد فرمایا: جو مشرک ہوجائے اور دشمن کے ملک میں چلا جائے تو اس کی بیوی دوسرا نکاح نہیں کرسکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34958]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34958، ترقيم محمد عوامة 33433)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34959
٣٤٩٥٩ - وقال حماد: تزوج امراته.
اور حضرت حماد رحمہ اللہ نے فرمایا: اس کی بیوی نکاح کرسکتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34959]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34959، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
32. ما قالوا: في المرتد ما جاء في ميراثه
جن لوگوں نے مرتد کی وراثت کے بارے میں یوں کہا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33434 ترقیم الشثری: -- 34960
٣٤٩٦٠ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي عمرو الشيباني عن علي انه اتي بمستورد العجلي وقد ارتد فعرض عليه الإسلام فابى، قال: فقتله وجعل ميراثه بين ورثته المسلمين (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابو عمرو الشیبانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس مستورد العجلی کو لایا گیا جو مرتد ہوچکا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس پر اسلام پیش کیا۔ اس نے انکار کردیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو قتل کردیا۔ اور اس کی وراثت کو اس کے مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34960]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34960، ترقيم محمد عوامة 33434)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں