مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
38. من قال: الإمام مخير في المحارب، يصنع فيه ما شاء؟
جن حضرات کے نزدیک امام کو محارب کے بارے میں اختیار ہے کہ اس کے بارے میں جو چاہے کرے
ترقیم عوامۃ: 33469 ترقیم الشثری: -- 35001
٣٥٠٠١ - حدثنا حفص عن عاصم عن الحسن قال: تلى هذه الآية: ﴿إنما جزاء الذين يحاربون الله ورسوله﴾ قال: ذلك إلى الإمام.
حضرت عاصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ صرف یہی سزا ہے ان لوگوں کی جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے لڑائی کرتے ہیں۔ اور فرمایا: یہ اختیار امام کو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35001]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35001، ترقيم محمد عوامة 33469)
ترقیم عوامۃ: 33470 ترقیم الشثری: -- 35002
٣٥٠٠٢ - حدثنا ابو اسامة عن محمد بن عمرو عن عمر بن عبد العزيز قال: السلطان ولي (قتلى) (١) من حارب الدين وان قتل اخا امرئ واباه، فليس إلى من يحارب الدين ويسعى في الارض فسادا سبيل -يعني دون السلطان، ولا يقصر عن الحدود بعد ان تبلغ إلى الإمام، فإن إقامتها من السنة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (قتل).
حضرت عمر بن عبدالعزیز فرماتے ہیں کہ سلطان اس شخص کے قتل کا نگران ہے جو دین کے خلاف جنگ کرے، اگرچہ اس نے کسی آدمی کے بھائی اور باپ کو قتل کیا ہو۔ جو دین کے خلاف جنگ کرے اور زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرے اس پر سلطان کے علاوہ کسی کو اختیار نہیں۔ جب حدود امام کے پاس پہنچ جائیں تو ان کی معافی کی کوئی صورت نہیں اور ان کا قائم کرنا سنت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35002]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35002، ترقيم محمد عوامة 33470)
ترقیم عوامۃ: 33471 ترقیم الشثری: -- 35003
٣٥٠٠٣ - حدثنا زيد بن الحباب عن ابي هلال (عن قتادة) (١) عن سعيد بن المسيب في المحارب إذا رفع إلى الإمام يصنع به ما شاء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: مكررة.
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ نے محارب کے بارے میں ارشاد فرمایا: کہ جب اس کو امام کے پاس لے گئے تو اس کو اختیار ہے کہ جو چاہے اس کے ساتھ معاملہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35003]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35003، ترقيم محمد عوامة 33471)
39. ما قالوا: في المقام في الغزو أفضل (أم) الذهاب؟
لڑائی میں ٹھہرناافضل ہے یا جانا؟
ترقیم عوامۃ: 33472 ترقیم الشثری: -- 35004
٣٥٠٠٤ - حدثنا سعيد بن عامر عن سعيد بن ابي عروبة عن سعيد بن ابي حرة عن نافع عن ابن عمر قال: (لان) (١) يذهب ويرجع احب إليه، وساله (ابن او) (٢) اخ له يغزو (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (كان).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (وأراد).
(٣) مجهول؛ لجهالة سعيد بن أبي حرة.
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ان کے ایک بیٹے یا بھائی نے جہاد کے لیے جانے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ جائے اور واپس آجائے یہ مجھے زیادہ پسند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35004]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35004، ترقيم محمد عوامة 33472)
40. ما يكره أن يدفن مع القتيل
ان چیزوں کا بیان جو مقتول کے ساتھ دفن کرنا مکروہ ہے
ترقیم عوامۃ: 33473 ترقیم الشثری: -- 35005
٣٥٠٠٥ - حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: لا يدفن مع القتيل خف ولا نعل.
حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مقتول کے ساتھ موزے اور چپل دفن نہیں کیے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35005]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35005، ترقيم محمد عوامة 33473)
ترقیم عوامۃ: 33474 ترقیم الشثری: -- 35006
٣٥٠٠٦ - حدثنا ابو الاحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: ينزع (عن) (١) القتيل الفرو والجوربان و (الموزجان) (٢) و (الافراهيجان) (٣) إلا ان يكون الجوربان يكملان فيتركان عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (من).
(٢) في [أ، ب]: (المورخان).
(٣) ف [أ، ب]: (الإمراهجان).
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: مقتول سے پوستین لگا کپڑا، جرابیں، اور بڑے موزے اور چھوٹے موزے سب چیزیں اتار لی جائیں گی مگر یہ کہ دونوں جرابیں کفن کو پورا کریں تو ان دونوں کو چھوڑ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35006]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35006، ترقيم محمد عوامة 33474)
ترقیم عوامۃ: 33475 ترقیم الشثری: -- 35007
٣٥٠٠٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (مخول) (١) عن العيزار بن حريث (العبدي) (٢) قال: قال زيد بن صوحان: لا تنزعوا عني ثوبا إلا الخفين (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (مكحول).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].
(٣) صحيح.
حضرت عیزار بن حریث العبدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن صوحان رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ میرے کپڑے مت اتارنا مگر موزے اتار لینا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35007]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35007، ترقيم محمد عوامة 33475)
41. ما قالوا: في الرجل يستشهد: يغسل أم لا؟
جن لوگوں نے شہید ہونے والے آدمی کے بارے میں یوں کہا: کیا اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں؟
ترقیم عوامۃ: 33476 ترقیم الشثری: -- 35008
٣٥٠٠٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن هشام بن حسان قال: كان محمد إذا سئل عن الشهيد يغسل حدث عن حجر بن عدي (إذ) (١) قتله معاوية، قال: قال حجر: لا تطلقوا عني حديدا و (لا) (٢) تغسلوا عني دما، ادفنوني في وثاقي ودمي، (فإني) (٣) القى معاوية على الجادة غدا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (إذا).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) سقط من: [ط، هـ].
حضرت ہشام بن حسان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے جب شہید کو غسل دینے کے بارے میں پوچھا جاتا؟ تو آپ رحمہ اللہ حضرت حجر بن عدی رحمہ اللہ کے حوالہ سے نقل فرماتے کہ جب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کو قتل کیا تو حضرت حجر رحمہ اللہ نے فرمایا: تم لوگ میری لوہے کی بیڑیاں مت کھولنا۔ اور نہ ہی میرے خون کو دھونا اور مجھے میری بیڑیوں اور میرے خون لگے رہنے کی حالت میں ہی دفن کرنا۔ پس میں کل حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے شاہراہ پر ملوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35008]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35008، ترقيم محمد عوامة 33476)
ترقیم عوامۃ: 33477 ترقیم الشثری: -- 35009
٣٥٠٠٩ - حدثنا عيسى بن يونس عن إسماعيل بن ابي خالد قال: سمعت يحيى ابن (عابس) (١) يحبر قيس بن ابي حازم عن عمار بن ياسر انه قال: ادفنوني في ثيابي فإني مخاصم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عنبس).
(٢) مجهول؛ لجهالة يحيى بن عباس، أخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (٢٦٩)، وابن سعد ٣/ ٢٦٢.
حضرت یحییٰ بن عابس رحمہ اللہ نے حضرت قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ کو بتایا کہ حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ مجھے میرے کپڑوں ہی میں دفن کرنا پس میں جھگڑالو ہوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35009]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35009، ترقيم محمد عوامة 33477)
ترقیم عوامۃ: 33478 ترقیم الشثری: -- 35010
٣٥٠١٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسماعيل بن ابي خالد عن يحيى بن عابس عن عمار بن ياسر نحوه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة يحيى بن عابس.
حضرت یحییٰ بن عابس رحمہ اللہ سے بھی حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کا مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35010]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35010، ترقيم محمد عوامة 33478)