🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. ما قالوا: في الرجل يسلم ثم يرتد ما يصنع به؟
اس آدمی کا بیان جو اسلام لے آئے پھر مرتد ہوجائے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33398 ترقیم الشثری: -- 34921
٣٤٩٢١ - حدثنا عباد بن العوام عن سعيد عن قتادة عن حميد بن هلال ان معاذ بن جبل اتى ابا موسى وعنده رجل يهودي فقال: ما هذا؟ قال: هذا يهودي اسلم ثم ارتد، وقد استتابه ابو موسى شهرين، فقال معاذ: لا اجلس حتى اضرب عنقه، (قضاء) (١) الله و (قضاء) (٢) رسول الله ﷺ (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (قضى).
(٢) في [أ، هـ]: (قضى).
(٣) ضعيف منقطع، سعيد اختلط، وحميد بن هلال لم يدرك ذلك.

حضرت حمید بن ھلال رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ آپ رضی اللہ عنہ کے پاس ایک یہودی آدمی تھا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: اس کا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ یہودی اسلام لایا تھا پھر مرتد ہوگیا اور تحقیق حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے دو مہینہ اس کو توبہ کے لیے مہلت دی۔ اس پر حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ہرگز نہیں بیٹھوں گا یہاں تک کہ میں اس کی گردن نہ اڑا دوں۔ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فیصلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34921]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34921، ترقيم محمد عوامة 33398)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33399 ترقیم الشثری: -- 34922
٣٤٩٢٢ - حدثنا عبد الرحيم (بن سليمان) (١) عن زكريا عن ابي إسحاق عن عاصم بن ضمرة، قال: (ارتد) (٢) علقمة بن علاثة عن دينه بعد النبي ﷺ فقاتله المسلمون، قال: فابى ان يجنح للسلم، فقال ابو بكر: لا يقبل (منك) (٣) إلا سلم مخزية او حرب مجلية، قال: فقال: وما سلم مخزية؟ قال: تشهدون على قتلانا انهم في الجنة وان قتلاكم في النار، وتدون قتلانا ولا (ندي) (٤) قتلاكم، فاختاروا سلما مخزية (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (أخبرنا)، وفي [س]: (أنا).
(٣) في [أ، ب]: (منه).
(٤) في [أ، ب]: (ندوا)، وفي [جـ]: (يدى).
(٥) منقطع؛ عاصم بن ضمرة لم يدرك ذلك.

حضرت عاصم بن ضمرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ علقمہ بن علاثہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد، اپنے دین سے مرتد ہوگیا۔ تو مسلمانوں نے اس سے قتال کیا۔ راوی کہتے ہیں: اس نے صلح کے لیے جھکنے سے انکار کردیا۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: تم سے کچھ قبول نہیں کیا جائے گا سوائے رسوا کردینے والی صلح کے یا جلا وطن کر دینے والی جنگ کے۔ اس نے پوچھا: رسوا کردینے والی صلح سے کیا مراد ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ کہ تم ہمارے مقتولین کے بارے میں اس بات کی گواہی دو کہ بیشک وہ جنت میں ہیں۔ اور یقینا تمہارے مقتولین جہنم میں ہیں۔ اور تم ہمارے مقتولین کی دیت ادا کرو گے اور ہم تمہارے مقتولین کی دیت ادا نہیں کریں گے۔ تو ان لوگوں نے رسوائی والی صلح کا انتخاب کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34922]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34922، ترقيم محمد عوامة 33399)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33400 ترقیم الشثری: -- 34923
٣٤٩٢٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن قيس بن (مسلم) (١) عن طارق بن شهاب قال: جاء وفد بزاخة: اسد وغطفان إلى ابي بكر يسالونه الصلح فخيرهم ابو بكر بين الحرب (المجلية) (٢) او السلم المخزية، قال: فقالوا: هذا الحرب المجلية قد عرفناها، فما السلم المخزية؟ قال: قال ابو بكر: تؤدون الحلقة والكراع، وتتركون اقواما (يتبعون) (٣) اذناب الإبل حتى يرى الله خليفة نبيه ﷺ والمسلمين امرا يعذرونكم به، وتدون قتلانا ولا ندي قتلاكم، وقتلانا في الجنة وقتلاكم في النار، وتردون ما اصبتم منا ونغنم ما اصبنا منكم، فقام عمر فقال: قد رايت رايا وسنشير عليك، اما ان يؤدوا الحلقة والكراع فنعم ما رايت، واما ان يتركوا اقواما يتبعون اذناب الإبل حتى يرى الله خليفة نبيه ﷺ والمسلمين امرا يعذرونهم به، فنعم ما رايت، واما ان نغنم ما اصبنا منهم ويردون ما اصابوا منا فنعم ما رايت، واما (٤) قتلاهم في النار وقتلانا في الجنة فنعم ما ⦗٢٥٧⦘ رايت، واما ان لا ندي قتلاهم فنعم ما رايت، واما ان يدوا قتلانا فلا، قتلانا قتلوا عن امر الله فلا ديات لهم فتتابع الناس على ذلك (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (أسلم).
(٢) في [أ، ب]: (المحرمة).
(٣) في [أ، ب، س، هـ]: (تتبعون).
(٤) في [هـ]: زيادة (أن).
(٥) صحيح.

حضرت طارق بن شھاب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ بزاخہ کا وفد یعنی قبیلہ اسد اور غطفان کے لوگ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان لوگوں نے آپ رضی اللہ عنہ سے صلح کا سوال کیا۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے رسوا کردینے والی صلح یا جلا وطن کر دینے والی جنگ کے درمیان اختیار دیا۔ تو وہ لوگ کہنے لگے۔ اس جلا وطن کر دینے والی جنگ کو تو ہم نے پہچان لیا۔ یہ رسوا کردینے والی صلح کیا ہے؟ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم تمام اسلحہ اور گھوڑے دو گے، اور تم لوگوں کو چھوڑ دو گے کہ وہ اونٹ کی دم کی پیروی کریں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ اور مسلمانوں کو ایسی بات دکھا دیں جس کی وجہ سے وہ تم لوگوں کو معذور سمجھیں اور تم ہمارے مقتولین کی دیت ادا کرو گے۔ اور ہم تمہارے مقتولین کی دیت ادا نہیں کریں گے اور ہمارے مقتولین جنت میں ہیں اور تمہارے مقتولین جہنم میں ہیں۔ اور جو چیز تم نے ہماری لی ہے وہ تم واپس لوٹاؤ گے اور ہم نے جو تمہارا مال لیا ہے وہ مال غنیمت ہوگا۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: تحقیق یہ آپ کی رائے ہے۔ اور عنقریب ہم آپ کو ایک مشورہ دیں گے۔ بہرحال وہ اسلحہ اور گھوڑے دیں گے تو یہ بہت اچھی رائے ہے۔ اور یہ کہ وہ لوگوں کو چھوڑ دیں گے کہ وہ اونٹ کی دم کی پیروی کریں یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ اور مسلمانوں کو کوئی ایسی بات دکھلا دے جس کی وجہ سے وہ ان کو معذور سمجھیں یہ بھی بہت اچھی رائے ہے۔ اور ہم نے جو ان کا مال لیا ہے وہ مال غنیمت ہوگا۔ اور انہوں نے جو ہمارا مال لیا وہ ہمیں واپس لوٹائیں گے۔ تو یہ بھی بہت اچھی رائے ہے۔ اور یہ کہ ان کے مقتولین جہنم میں ہیں اور ہمارے مقتولین جنت میں ہیں تو یہ بھی بہت اچھی رائے ہے۔ اور یہ کہ ہم ان کے مقتولین کی دیت ادا نہیں کریں گے تو یہ بھی بہت اچھی رائے ہے۔ اور یہ کہ وہ ہمارے مقتولین کی دیت ادا کریں گے تو یہ درست نہیں۔ کیونکہ ہمارے مقتولین اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں قتل کیے گئے تو ان کے لیے کوئی دیتیں نہیں ہوں گی۔ تو لوگوں نے اس بات پر ان کی موافقت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34923]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34923، ترقيم محمد عوامة 33400)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33401 ترقیم الشثری: -- 34924
٣٤٩٢٤ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن اشعث عن ابن سيرين قال: ارتد علقمة ابن علاثة فبعث ابو بكر إلى امراته وولده فقالت: إن كان علقمة كفر، فإني لم اكفر انا ولا ولدي (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ أشعث بن سوار ضعيف.
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ علقمہ بن علاثہ مرتد ہوگیا۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس کی بیوی اور بیٹے کی طرف قاصد بھیجا۔ اس کی بیوی نے کہا: اگرچہ علقمہ نے کفر کیا ہے لیکن میں نے کفر نہیں کیا اور نہ ہی میرے بیٹے نے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34924]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34924، ترقيم محمد عوامة 33401)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34925
٣٤٩٢٥ - فذكر ذلك للشعبي فقال: هكذا فعل بهم -يعني باهل الردة.
پھر یہ بات امام شعبی رحمہ اللہ کے سامنے ذکر کی گئی تو انہوں نے فرمایا: ان لوگوں یعنی مرتدین کے ساتھ اسی طرح کیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34925]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34925، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33402 ترقیم الشثری: -- 34926
٣٤٩٢٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن ابن سيرين نحوه، (وزاد فيه) (١) : ثم انه جنح للسلم في زمان عمر فاسلم فرجع إلى امراته كما كان (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) ضعيف؛ أشعث ضعيف.

حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔ اس میں اتنا اضافہ ہے۔ پھر علقمہ بن علاثہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں صلح کے لیے جھک گیا اور اسلام لے آیا۔ پھر اس نے اپنی بیوی کی طرف رجوع کرلیا جیسا کہ وہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34926]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34926، ترقيم محمد عوامة 33402)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33403 ترقیم الشثری: -- 34927
٣٤٩٢٧ - حدثنا شريك عن إبراهيم بن مهاجر عن إبراهيم ان ابا بكر قال: (لو منعوني) (١) عقالا مما اعطوا رسول الله ﷺ لجاهدتهم ثم تلا: ﴿وما محمد إلا رسول قد خلت من قبله الرسل﴾ [آل عمران: ١٤٤] ، إلى آخر الآية (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (لو منعوني).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك أبا بكر.

حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر یہ لوگ مجھے اونٹ کی رسی دینے سے بھی رکیں گے جو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا کرتے تھے تو میں ضرور ان سے جہاد کروں گا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ترجمہ: اور نہیں ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سوائے رسول کے۔ اور تحقیق ان سے پہلے بہت سے رسول گزر چکے۔ آیت کے آخرتک آپ رضی اللہ عنہ نے تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34927]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34927، ترقيم محمد عوامة 33403)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33404 ترقیم الشثری: -- 34928
٣٤٩٢٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن ابيه عن ابن ابي مليكة قال: قال عمر: والذي نفسي بيده لو اطاعنا ابو بكر لكفرنا في صبيحة واحدة، إذ سالوا التخفيف عن الزكاة فابى عليهم قال: لو منعوني عقالا لجاهدتهم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ ابن أبي مليكة لم يدرك عمر.
حضرت ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے، اگر ابوبکر رضی اللہ عنہ ہماری اطاعت کرتے تو ہم ایک صبح میں کفر کرلیتے۔ کیونکہ جب لوگوں نے ان سے زکوۃ میں کمی کرنے کا سوال کیا تو انہوں نے ان کی بات ماننے سے انکار کردیا اور فرمایا: اگر وہ مجھے ایک اونٹ کی رسی دینے سے بھی رکے تو میں ضرور ان سے جہاد کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34928]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34928، ترقيم محمد عوامة 33404)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33405 ترقیم الشثری: -- 34929
٣٤٩٢٩ - حدثنا شريك عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: لا يساكنكم اليهود والنصارى في امصاركم، فمن اسلم منهم ثم ارتد فلا تضربوا إلا عنقه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف ليث.
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: یہود و نصاریٰ تمہارے شہروں میں تمہارے ساتھ نہ رہیں۔ پس ان میں سے جو اسلام لایا پھر وہ مرتد ہوگیا تو تم اس کی گردن ما ر دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34929]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34929، ترقيم محمد عوامة 33405)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33406 ترقیم الشثری: -- 34930
٣٤٩٣٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن داود بن ابي هند قال: ثنا عامر ان انس بن مالك حدثه ان نفرا من بكر بن وائل ارتدوا عن الإسلام ولحقوا بالمشركين فقتلوا في القتال، فلما اتيت عمر بن الخطاب بفتح تستر قال: ما فعل النفر من بكر ابن وائل؟ قال: قلت: عرضت في حديث آخر (لاشغله) (١) عن ذكرهم، (قال) (٢) : ما فعل النفر من بكر بن وائل؟ قال: قلت: قتلوا يا امير المؤمنين، قال: لو كنت (اخذتهم) (٣) سلما كان احب إلي مما طلعت عليه الشمس من صفراء وبيضاء، قال: قلت: يا امير المؤمنين، وما كان سبيلهم لو اخذتهم إلا القتل، قوم ارتدوا عن الإسلام ولحقوا بالشرك، قال: كنت اعرض ان يدخلوا في الباب الذي خرجوا منه، فإن فعلوا قبلت منهم، وإن ابوا استودعتهم السجن (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (لأنسله)، وفي [ك]: (لأميله).
(٢) في [أ، ب]: (فقال).
(٣) في [جـ]: (أسرتهم).
(٤) صحيح.

حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: قبیلہ بکر بن وائل کے کچھ افراد اسلام سے مرتد ہوگئے اور مشرکین سے جا ملے۔ پھر ان کو جنگ میں قتل کردیا گیا۔ پھر جب میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس تستر کی فتح کی خبر لے کر آیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قبیلہ بکر بن وائل کے لوگوں کا کیا معاملہ ہوا؟ راوی کہتے ہیں کہ میں نے آپ رضی اللہ عنہ کے سامنے دوسری بات شروع کردی تاکہ میں آپ رضی اللہ عنہ کو ان کے ذکر سے ہٹا دوں، لیکن آپ رضی اللہ عنہ نے پھر پوچھا: قبیلہ بکر بن وائل کے گروہ کا کیا معاملہ ہوا؟ میں نے عرض کیا۔ اے امیر المؤمنین! ان کو قتل کردیا گیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر میں ان کو صلح کے ساتھ زندہ پکڑ لیتا تو یہ بات میرے نزدیک اس سونا، چاندی سے زیادہ محبوب ہوتی جس پر سورج طلوع ہوتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: اے امیرالمؤمنین! اگر آپ رضی اللہ عنہان لوگوں کو پکڑ لیتے جو اسلام سے مرتد ہوئے اور مشرکین سے جا ملے تو ان کے قتل کے سوا کیا راستہ ہوسکتا تھا؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ان کے سامنے یہ بات پیش کرتا کہ وہ اسی دروازے میں داخل ہوجائیں جس سے وہ نکلے ہیں پس اگر وہ ایسا کرتے تو میں ان کی طرف سے یہ چیزیں قبول کرلیتا اور اگر وہ ایسا کرنے سے انکار کردیتے تو میں ان کو جیلوں میں قید کردیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34930]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34930، ترقيم محمد عوامة 33406)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں