🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. ما قالوا: في المحارب إذا قتل وأخذ المال
اس لڑنے والے کا بیان جو قتل کر دے اورمال لے لے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33463 ترقیم الشثری: -- 34991
٣٤٩٩١ - حدثنا وكيع عن عمران بن (حدير) (١) عن ابي مجلز في هذه الآية: ﴿إنما جزاء الذين يحاربون الله ورسوله﴾ قال: إذا قتل واخذ المال قتل، وإذا اخذ المال واخاف السبيل صلب، وإذا قتل ولم يعد ذلك (قتل، وإذا اخذ المال لم يعد ذلك) (٢) قطع، وإذا افسد نفي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، جـ]: (جدير).
(٢) سقط من: [جـ، ط].

حضر ت عمران بن حدیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو مجلز رحمہ اللہ نے اس آیت کے بارے میں: ترجمہ: صرف یہی جزاء ہے ان لوگوں کی جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ کرتے ہیں۔ آپ رحمہ اللہ نے یوں ارشاد فرمایا: جب یہ آدمی قتل کرے اور مال بھی لے لے۔ تو ا س کو قتل کردیا جائے گا اور جب مال چھین لے اور راستہ کو پرخطر بنا دے تو اس کو سولی دی جائے گی۔ اور جب قتل کرے اور اس سے آگے نہ بڑھے تو اس کو قتل کردیا جائے گا۔ اور جب مال چھین لے اور یہ قتل نہ کرے تو اس کے ہاتھ پاؤں کاٹے جائیں گے۔ اور جب فساد پھیلائے تو اس کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34991]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34991، ترقيم محمد عوامة 33463)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33464 ترقیم الشثری: -- 34992
٣٤٩٩٢ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن ابيه عن حماد عن إبراهيم: ﴿إنما جزاء الذين يحاربون الله ورسوله﴾ قال: إذا خرج (فاخاف) (١) السبيل واخذ المال قطعت يده ورجله من خلاف، وإذا اخاف السبيل ولم ياخذ المال نفي، (وإذا) (٢) قتل قتل، وإذا اخاف السبيل واخذ المال وقتل صلب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (وأخاف).
(٢) في [أ]: (فإذا).

حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے اس آیت: {إنَّمَا جَزَائُ الَّذِینَ یُحَارِبُونَ اللَّہَ وَرَسُولَہُ } کے بارے میں یوں ارشاد فرمایا: جب وہ نکل جائے اور راستہ کو پُر خطر بنا دے اور مال چھین لے۔ تو اس کا ایک ہاتھ اور ایک ٹانگ مخالف سمت سے کاٹ دی جائے گی۔ اور جب وہ راستہ کو پُر خطر بنا دے اور مال نہ چھینے تو اس کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔ اور جب وہ قتل بھی کر دے تو اس کو بھی قتل کیا جائے گا اور جب وہ راستہ کو پُر خطر بنا دے اور مال چھین لے، اور قتل کر دے تو اس کو سولی دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34992]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34992، ترقيم محمد عوامة 33464)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33465 ترقیم الشثری: -- 34993
٣٤٩٩٣ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: حدثت عن سعيد بن جبير قال: من حارب فهو محارب قال سعيد: (فإن) (١) اصاب دما قتل، وإن (اصاب) (٢) ⦗٢٧٣⦘ دما ومالا صلب، فإن الصلب هو اشد، وإذا اصاب مالا ولم يصب دما قطعت يده ورجله لقوله: ﴿او تقطع ايديهم وارجلهم من خلاف﴾ فإن (تاب) (٣) فتوبته فيما بينه وبين الله ويقام عليه الحد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (كان).
(٢) في [أ، ب]: (أصيب).
(٣) في [ط، هـ]: (مات).

حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت سعیدبن جبیر رحمہ اللہ کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے کہ آپ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جو لڑائی کرے وہ محارب ہے۔ پھر آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر وہ خون کر دے تو اس کو قتل کیا جائے گا اور اگر وہ خون کر دے اور مال بھی چھین لے تو اس کو صولی دی جائے گی پس بیشک صولی دینا زیادہ سخت ہے، اور جب وہ مال چھین لے اور خون نہ کرے تو اس کا ایک ہاتھ اور ایک ٹانگ کاٹ دی جائے گی اللہ رب العزت کے اس قول کی وجہ سے: ترجمہ: یا ان کے ہاتھ اور ان کی ٹانگیں مخالف سمت سے کاٹ دی جائیں گی۔ پس اگر وہ توبہ کرلے تو اس کی توبہ اس کے اور اللہ کے درمیان ہوگی اور اس پر حد قائم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34993]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34993، ترقيم محمد عوامة 33465)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33466 ترقیم الشثری: -- 34994
٣٤٩٩٤ - حدثنا زيد بن حباب عن ابي هلال عن قتادة عن مورق العجلي قال: إذا اخذ المحارب فرفع إلى الإمام، فإن كان اخذ المال ولم يقتل [قطع ولم يقتل، وإن (كان) (١) اخذ المال وقتل (قتل) (٢) ] (٣) وصلب، وإن كان لم ياخذ المال ولم يقتل (٤) (لم يقطع) (٥) ، (٦) وإن كان لم ياخذ المال ولم يقتل و (شاق) (٧) المسلمين نفي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [ط، هـ]: (قطع).
(٣) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٤) في [جـ]: زيادة (قطع).
(٥) في [جـ]: (لم يقتل).
(٦) في [جـ]: زيادة (وإن كان أخذ المال وقتل قتل وصلب، وإن كان لم يأخذ ولم يقتل لم يقطع).
(٧) في [جـ، هـ]: (ساق).

حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مورّق عجلی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: جب لڑائی کرنے والے کو پکڑ لیا جائے تو اس کو امیر کے پاس لے جایا جائے گا، پس اگر اس نے مال چھینا ہو اور قتل نہ کیا ہو تو اس کے ہاتھ اور پاؤں کاٹ دیے جائیں گے اور اس کو قتل نہیں کیا جائے گا اور اگر اس نے مال چھینا تھا اور قتل بھی کردیا تھا تو اس کو قتل کیا جائے گا اور سولی دی جائے گی، اور اگر اس نے مال نہیں چھینا اور قتل نہیں کیا تو اس کے ہاتھ اور پاؤں بھی نہیں کاٹے جائیں گے اور اگر اس نے مال نہیں چھینا اور نہ قتل کیا صر ف مسلمانوں کو تنگ کیا ہو تو اس کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34994]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34994، ترقيم محمد عوامة 33466)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
37. المحاربة ما هي؟
محاربہ کیا ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33467 ترقیم الشثری: -- 34995
٣٤٩٩٥ - حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء قال: المحاربة الشرك.
حضرت ابن جریج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء رحمہ اللہ نے ارشاد فریایا: محاربہ یعنی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ، شرک کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34995]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34995، ترقيم محمد عوامة 33467)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
38. من قال: الإمام مخير في المحارب، يصنع فيه ما شاء؟
جن حضرات کے نزدیک امام کو محارب کے بارے میں اختیار ہے کہ اس کے بارے میں جو چاہے کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33468 ترقیم الشثری: -- 34996
٣٤٩٩٦ - حدثنا هشيم بن بشير عن حجاج عن عطاء.
حضرت مجاہد رحمہ اللہ، حضرت عطاء رحمہ اللہ، حضرت حسن رحمہ اللہ اور حضرت ضحاک رحمہ اللہ یہ سب حضرات فرماتے ہیں کہ امام کو محارب کے بارے میں اختیار دیا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34996]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34996، ترقيم محمد عوامة 33468)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34997
٣٤٩٩٧ - و (عن) (١) القاسم بن ابي (بزة) (٢) عن مجاهد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (مرة).

حضرت قاسم بن ابی بزہ رحمہ اللہ سے بھی حضرت مجاہد رحمہ اللہ کا یہی قول منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34997]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34997، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34998
٣٤٩٩٨ - وعن ليث (١) عن عطاء عن مجاهد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق]: زيادة (وعن زيد).
حضرت لیث رحمہ اللہ سے بھی حضرت عطاء رحمہ اللہ کے واسطے سے حضرت مجاہد رحمہ اللہ کا یہی قول منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34998]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34998، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 34999
٣٤٩٩٩ - وعن ابي (حرة) (١) عن الحسن.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (مرة).
حضرت ابو حرہ رحمہ اللہ سے بھی حسن رحمہ اللہ کا یہی قول منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34999]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34999، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35000
٣٥٠٠٠ - وجويبر عن الضحاك قالوا: الإمام مخير في المحارب.
حضرت جویبر رحمہ اللہ حضرت ضحاک رحمہ اللہ سے نقل کرتے ہیں۔ ان سب حضرات نے ارشاد فرمایا: امام کو محارب کے بارے میں اختیار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35000]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35000، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں