🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. ما قالوا: في الرجل يأخذ المال للجهاد ولا يخرج
جن لوگوں نے اس آدمی کے بارے میں یوں کہا: جو جہاد کے لیے مال تو لے لے اور جہاد کے لیے نہ نکلے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35031
٣٥٠٣١ - قال (ابو) (١) إسحاق: فقمت إلى (اسير) (٢) بن عمرو فقلت: الا ترى إلى ما حدثني به عمرو بن ابي قرة وحدثت به، فقال: صدق جاء به كتاب عمر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ح، م، هـ].
(٢) في [هـ]: (أسد)، وفي [أ]: (أسيد).

حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت یسیر بن عمرو کے پاس اٹھ کر گیا اور میں نے عرض کیا: کیا آپ دیکھتے نہیں جو عمرو بن ابی قرہ نے مجھے بیان کیا ہے؟ اور میں نے وہ بات ان سے بیان کی۔ آپ نے فرمایا: اس نے سچ کہا، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا خط یہی لے کر آیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35031]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35031، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
45. ما قالوا: في الرجل يؤسر؟
جن لوگوں نے اس آدمی کے بارے میں جس کو قیدی بنا لیا گیا ہو یوں کہا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33498 ترقیم الشثری: -- 35032
٣٥٠٣٢ - حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: يوقف مال الاسير وامراته حتى يسلما او يموتا.
حضرت ابن ابی ذئب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام زہری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: قیدی کے مال کو اور اس کی بیوی کو روک لیا جائے گا یہاں تک کہ ان دونوں کو سپرد کردیا جائے گا یا وہ دونوں مرجائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35032]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35032، ترقيم محمد عوامة 33498)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33499 ترقیم الشثری: -- 35033
٣٥٠٣٣ - حدثنا محمد بن مصعب قال: حدثني الاوزاعي قال: سالت الزهري عن الاسير في ارض العدو متى (تزوج) (١) امراته فقال: لا تزوج ما علمت انه حي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (تزوج)، وفي [جـ]: (نروح).
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری رحمہ اللہ سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کو دشمن کی زمین میں قیدی بنا لیا گیا ہو کہ اس کی بیوی کب نکاح کرے گی؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ نکاح نہیں کرسکتی جب تک اسے اس کا زندہ ہونا معلوم ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35033]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35033، ترقيم محمد عوامة 33499)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
46. ما قالوا: في الأسير في أيدي العدو وما يجوز له من ماله؟
دشمن کے قبضہ میں موجود قیدی اور اس کا اپنے مال میں وصیت کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33500 ترقیم الشثری: -- 35034
٣٥٠٣٤ - حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن في الاسير في ايدي العدو إن اعطى عطية او نحل نحلا واوصى بثلثه فهو جائز.
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے دشمن کے قبضہ میں موجود قیدی کے بارے میں ارشاد فرمایا: اگر وہ کسی کو کوئی عطیہ دے یا کسی کو اپنی مرضی سے کوئی چیز دے اور اپنے ثلث مال کی وصیت کر دے تو جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35034]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35034، ترقيم محمد عوامة 33500)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33501 ترقیم الشثری: -- 35035
٣٥٠٣٥ - حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: لا يجوز للاسير في ماله إلا الثلث.
حضرت ابن ابی ذئب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام زہری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ قیدی کے لیے اپنے مال میں صرف ثلث کی وصیت کرنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35035]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35035، ترقيم محمد عوامة 33501)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
47. ما قالوا: في الأسير (يموت) (و) له (القرابة) فمن يرثه؟
جن لوگوں نے اس قیدی کے بارے میں یوں کہا: جس کا کوئی رشتہ دار فوت ہوجائے تو کون وارث بنے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33502 ترقیم الشثری: -- 35036
٣٥٠٣٦ - حدثنا علي بن مسهر عن داود عن الشعبي عن شريح قال: احوج ما يكون إلى ميراثه وهو اسير.
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت شریح رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: اس کی میراث کا سب سے زیادہ محتاج تو وہ قیدی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35036]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35036، ترقيم محمد عوامة 33502)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33503 ترقیم الشثری: -- 35037
٣٥٠٣٧ - حدثنا ابن مهدي عن همام عن قتادة عن الحسن في ميراث الاسير قال: إنه محتاج إلى ميراثه.
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رحمہ اللہ نے قیدی کے وارث بننے کے بارے میں ارشاد فرمایا: بیشک وہ اس وراثت کا محتاج ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35037]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35037، ترقيم محمد عوامة 33503)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33504 ترقیم الشثری: -- 35038
٣٥٠٣٨ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: يرث الاسير.
حضرت ابن بی ذئب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام زہری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: قیدی وارث بنے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35038]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35038، ترقيم محمد عوامة 33504)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33505 ترقیم الشثری: -- 35039
٣٥٠٣٩ - حدثنا ابن مهدي عن هشام عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: يرث.
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: قیدی وارث بنے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35039]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35039، ترقيم محمد عوامة 33505)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
48. من قال: لا يرث الأسير؟
جن لوگوں نے یوں کہا کہ قیدی وارث نہیں ہو گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33506 ترقیم الشثری: -- 35040
٣٥٠٤٠ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عمن سمع إبراهيم يقول: لا يرث الاسير.
حضرت سفیان رحمہ اللہ اس شخص سے نقل کرتے ہیں جس نے حضرت ابراہیم رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ قیدی وارث نہیں بنے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35040]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35040، ترقيم محمد عوامة 33506)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں