🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. ما قالوا: في العطاء من كان يورثه؟
سالانہ تنخواہ کا بیان اور کون اس کا وارث بنے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33603 ترقیم الشثری: -- 35141
٣٥١٤١ - حدثنا وكيع قال: ثنا قيس عن جابر عن مولى لعلي بن حسين عن علي بن حسين قال: لا باس ان يؤخذ للميت عطاؤه.
حضرت علی بن حسین رحمہ اللہ کے آزاد کردہ غلام سے مروی ہے کہ حضرت علی بن حسین رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: میت کے سالانہ عطیہ لینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35141]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35141، ترقيم محمد عوامة 33603)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33604 ترقیم الشثری: -- 35142
٣٥١٤٢ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي عن معقل قال: كان عمر بن عبد العزيز إذا مات الرجل وقد استكمل (السنة) (١) اعطى ورثته عطاءه كله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
حضرت معقل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی مرجاتا اس حال میں کہ سال مکمل ہوچکا ہوتا تو حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ اس کے ورثہ کو اس کا پورا سالانہ عطیہ عطا فرما دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35142]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35142، ترقيم محمد عوامة 33604)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
63. ما قالوا: (في الرفق) في السير وترك السرعة ومن كان يحب الساقة
سفر میں چلتے ہوئے آہستگی اور تیزی چھوڑنے کا بیان اور جو شخص فوج کے پچھلے حصہ میں رہنے کو محبوب رکھتا ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33605 ترقیم الشثری: -- 35143
٣٥١٤٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي ان عمر بن عبد العزيز اوصى عامله في الغزو ان لا يركب دابة إلا دابة تضبط سيرها، اضعف دابة في الجيش.
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے لشکر پر مقرر امیر کو وصیت فرمائی کہ وہ کسی جانور پر سوار نہیں ہوگا۔ مگر ایسے جانور پر کہ جس کی چال لشکر میں موجود تمام جانوروں سے سست ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35143]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35143، ترقيم محمد عوامة 33605)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33606 ترقیم الشثری: -- 35144
٣٥١٤٤ - حدثنا ابن مبارك عن امية الشامي قال: كان مكحول ورجاء بن حيوة يختاران الساقة لا يفارقانها.
حضرت امیۃ الشامی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول اور حضرت رجاء بن حیوہ رحمہ اللہ لشکر کے پچھلے حصہ کو پسند کرتے تھے اور یہ دونوں اس حصہ سے جدا نہیں ہوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35144]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35144، ترقيم محمد عوامة 33606)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33607 ترقیم الشثری: -- 35145
٣٥١٤٥ - حدثنا ابن (مبارك) (١) عن جميع بن عبد الله المقرى ان عمر بن عبد العزيز نهى البريد ان يجعل في طرف السوط (حديدة) (٢) ان ينخس بها الدابة، قال: ونهى عن (اللجم) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (المبارك).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [هـ]: (اللحم).

حضرت جُمیع بن عبد اللہ المقری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے اس بات سے منع فرمایا: کہ قاصد کوڑے کے آخر میں لوہا لگائے تاکہ اس کے ذریعہ سے وہ جانور کو تیز دوڑائے۔ اور آپ رحمہ اللہ نے لگاموں سے بھی منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35145]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35145، ترقيم محمد عوامة 33607)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
64. ما قالوا: في أولاد الزنى يفرض لهم؟
جن لوگوں نے اولادزنا کے بارے میں یوں کہا کہ ان کے لیے بھی عطیہ مقرر کیا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33608 ترقیم الشثری: -- 35146
٣٥١٤٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن زهير بن ابي ثابت عن (ذهل) (١) بن اوس عن تميم بن مسيح قال: خرجت من الدار وليس لي ولد فاصبت لقيطا فاخبرت به عمر فالحقه في مائة (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (رهل).
(٢) في [أ، ب]: زيادة (حدثنا ابن المبارك عن أمية الشامي قال: مكحول).
(٣) مجهول؛ لجهالة ذهل وتميم.

حضرت ذھل بن اوس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت تمیم بن مسیح رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں گھر سے نکلا اس حال میں کہ میرا کوئی بچہ نہیں تھا پس مجھے راستہ میں ایک نومولود بچہ ملا جس کا باپ معلوم نہیں تھا۔ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس کی خبر دی تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس بچے کو سو درہم عطیہ پانے والوں میں شامل فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35146]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35146، ترقيم محمد عوامة 33608)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33609 ترقیم الشثری: -- 35147
٣٥١٤٧ - (حدثنا) (١) وكيع قال: ثنا الاعمش عن زهير العبسي ان رجلا التقط لقيطا فاتى به عليا فاعتقه والحقه في مائة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) منقطع؛ زهير لا يروي عن علي.

حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زھیر عبسی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ ایک آدمی کو نومولود بچہ پڑا ہوا ملا جس کا باپ معلوم نہیں تھا پس وہ اس بچہ کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو آزاد قرار دیا۔ اور اس کے لیے سو درہم مقرر کردیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35147]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35147، ترقيم محمد عوامة 33609)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33610 ترقیم الشثری: -- 35148
٣٥١٤٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن موسى الجهني قال: رايت ولد زنا الحقه علي في مائة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ موسى الجهني لم يدرك عليًا.
حضرت موسیٰ جھنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک ولد الزنا کو دیکھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے سو درہم مقرر کردیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35148]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35148، ترقيم محمد عوامة 33610)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
65. ما قالوا: في الرجل من أهل الذمة يسلم، من قال: (ترفع) عنه الجزية؟
اس ذمی شخص کا بیان جو اسلام لے آئے، جس نے یوں کہا: اس سے جزیہ ہٹا لیا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33611 ترقیم الشثری: -- 35149
٣٥١٤٩ - حدثنا هشيم عن حصين ان رجلين من اهل (اليس) (١) اسلما في عهد عمر قال: فاتيا عمر فاخبراه بإسلامهما فكتب لهما إلى عثمان بن حنيف ان يرفع الجزية عن رءوسهما وياخذ الطسق من (ارضيهما) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (السر)، وأليس: مدينة بالجزيرة، انظر: شرح منتهى الإرادات ٢/ ١٠.
(٢) في [أ، ب]: (أرضهما).
(٣) منقطع؛ حصين لم يدرك عمر.

حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اہل الیس میں سے دو آدمیوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں اسلام قبول کیا۔ پس وہ دونوں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور انہوں نے آپ رضی اللہ عنہ کو اپنے اسلام کے بارے میں بتلایا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کے بارے میں حضرت عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ وہ ان سے جزیہ ختم کردیں۔ اور ان کی زمین کا خراج لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35149]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35149، ترقيم محمد عوامة 33611)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33612 ترقیم الشثری: -- 35150
٣٥١٥٠ - حدثنا هشيم عن سيار عن الزبير (بن) (١) عدي اليامي ان دهقانا اسلم على عهد علي، فقال (له) (٢) علي: إن اقصت في ارضك رفعنا الجزية عن راسك واخذناها (من ارضك) (٣) ، وإن تحولت عنها فنحن احق بها (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) في [ب]: (معارضك).
(٤) منقطع، الزبير بن عدي لم يدرك عليًا.

حضرت زبیر بن عدی الیامی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک جاگیر دار حضرت علی رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں اسلام لایا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: اگر تم اپنی زمین میں ہی قائم رہو گے تو ہم تمہارے سر سے جزیہ ختم کردیں گے۔ اور اسے تمہاری زمین سے لیں گے۔ اور اگر تم وہاں سے منتقل ہو جاؤ گے تو ہم اس زمین کے زیادہ حقدار ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35150]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35150، ترقيم محمد عوامة 33612)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں