مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
57. في الصبيان هل يفرض لهم؟ ومتى يفرض لهم؟
بچوں کا بیان، کیا ان کے لیے عطیہ مقرر کیا جائے گا؟ اور کب ان کے لیے عطیہ مقرر ہو گا؟
ترقیم عوامۃ: 33565 ترقیم الشثری: -- 35101
٣٥١٠١ - حدثنا إسماعيل بن شعيب السمان عن ام العلاء ان اباها انطلق بها إلى (علي) (١) ففرض لها في العطاء وهي صغيرة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) مجهول؛ أم العلاء مجهولة.
حضرت اسماعیل بن شعیب سمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ام العلاء نے ارشاد فرمایا: کہ میرے والد مجھے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے کر گئے، تو آپ رضی اللہ عنہ نے میرے لیے عطیہ میں حصہ مقرر فرما دیا حالانکہ میں چھوٹی بچی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35101]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35101، ترقيم محمد عوامة 33565)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35102
٣٥١٠٢ - قال: وقال علي: ما الصبي الذي اكل الطعام (وعض) (١) على (الكسرة) (٢) باحق بهذا العطاء من المولود الذي يمص الثدي (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يمص).
(٢) في [أ، ب]: (السرة).
(٣) منقطع؛ إسماعيل لم يدرك عمر، وأخرجه البيهقي ٦/ ٣٤٧.
راوی کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ بچہ جو کھانا کھاتا ہو اور روٹی کے ٹکڑے کو چباتا ہو وہ اس عطیہ کا اس نومولود سے زیادہ حقدار نہیں ہے جو پستان چوستا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35102]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35102، ترقيم محمد عوامة ---)
58. ما قالوا: فيمن يبدأ (به) في الأعطية؟
اس شخص کا بیان جس کو عطیہ سب سے پہلے دیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 33566 ترقیم الشثری: -- 35103
٣٥١٠٣ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: ثنا القاسم بن معن عن (جعفر) (٢) عن ابيه ان عمر اراد ان يفرض للناس، وكان رايه خيرا من رايهم، فقالوا: ابدا بنفسك، فقال: لا، فبدا بالاقرب (فالاقرب) (٣) من رسول الله ﷺ، ففرض للعباس ثم علي حتى (والى) (٤) بين خمس قبائل، حتى انتهى إلى بني عدي بن كعب (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الخباب).
(٢) في [ب]: (معفر).
(٣) في [أ، ب]: (والأقرب).
(٤) في [ب]: (وإلا).
(٥) منقطع؛ أبو جعفر لا يروي عن عمر.
حضرت جعفر کے والد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے لیے عطیہ مقرر کرنے کا ارادہ فرمایا: اور آپ رضی اللہ عنہ کی رائے ان سب لوگوں کی رائے سے بہتر تھی۔ لوگوں نے کہا: آپ رضی اللہ عنہاپنے آپ سے ابتدا کریں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں! پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ابتدا کی ان لوگوں سے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رشتہ میں قریب تھے اور پھر جو ان کے بعد قریب تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ کا حصہ مقرر فرمایا۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہ نے پانچ قبیلوں کے درمیان لگا تار حصہ مقرر فرمایا۔ یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہ قبیلہ بنو عدی تک پہنچے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35103]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35103، ترقيم محمد عوامة 33566)
ترقیم عوامۃ: 33567 ترقیم الشثری: -- 35104
٣٥١٠٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا موسى بن علي بن رباح عن ابيه ان عمر بن الخطاب خطب الناس في الجابية فحمد الله واثنى عليه ثم قال: من احب ان يسال عن القرآن فليات ابي بن كعب، ومن احب ان يسال عن الفرائض فليات زيد بن ثابت، ومن احب ان يسال عن الفقه فليات معاذ بن جبل، ومن احب ان يسال عن المال فلياتني، فإن الله جعلني خازنا وقاسما، الا وإني بادئ بالمهاجرين الاولين، انا واصحابي فنعطيهم، ثم بادئ بالانصار الذين تبوءوا الدار والإيمان فنعطيهم، ثم بادئ بازواج النبي ﷺ (فنعطيهن) (١) ، فمن اسرعت به الهجرة اسرع به العطاء، ومن ابطا عن الهجرة ابطا به العطاء، فلا يلومن احدكم إلا مناخ راحلته (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (فنعطيهم).
(٢) منقطع؛ علي بن رباح لم يدرك عمر.
حضرت عُلَی بن رباح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جابیہ کے مقام پر لوگوں سے خطاب فرمایا: پس آپ رضی اللہ عنہ نے اللہ کی حمدو ثنا بیان کی پھر ارشاد فرمایا: جو شخص چاہتا ہے کہ وہ قرآن کے متعلق پوچھے تو اس کو چاہیے کہ وہ حضرت ابیّ بن کعب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آئے۔ اور جو چاہتا ہے کہ وہ وراثت کے حصوں کے متعلق پوچھے تو اس کو چاہیے کہ وہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آئے۔ اور جو شخص چاہتا ہے کہ وہ فقہ سے متعلق پوچھے تو اس کو چاہیے کہ وہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آئے اور جو شخص چاہتا ہے وہ مال سے متعلق پوچھے تو اس کو چاہیے کہ وہ میرے پاس آئے۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے مجھے خزانچی اور تقسیم کرنے والا بنایا ہے۔ خبردار میں سب سے پہلے مہاجرین اولین سے ابتدا کروں گا۔ میں اور میرے اصحاب ان کو عطایا دیں گے۔ پھر میں انصار سے ابتدا کروں گا جنہوں نے دار (ہجرت) اور ایمان میں جگہ بنائی۔ پس میں اور میرے اصحاب ان کو عطایا دیں گے۔ پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات سے ابتدا کروں گا اور ان کو عطایا دوں گا۔ اور جس نے ہجرت میں جلدی کی تو عطیہ بھی اس کی طرف جلدی کرے گا۔ اور جو ہجرت میں سست ہوا تو عطیہ میں بھی سستی ہوگی۔ تم میں کوئی ہرگز ملامت نہیں کرے گا مگر اپنی سواری کے بیٹھنے کی جگہ پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35104]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35104، ترقيم محمد عوامة 33567)
ترقیم عوامۃ: 33568 ترقیم الشثری: -- 35105
٣٥١٠٥ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) (قال: حدثني موسى بن عبيدة) (٢) قال: حدثني محمد بن إبراهيم بن الحارث التيمي، وكان جده من المهاجرين عن ابي هريرة انه وفد إلى صاحب البحرين قال: فبعث معي بثمانمائة الف درهم إلى عمر بن الخطاب فقدمت عليه، فقال: ما جئتنا به يا ابا هريرة؟ فقلت: بثمانمائة الف درهم، فقال: اتدري ما تقول، إنك اعرابي؟ قال: فعددتها عليه بيدي حتى وفيت، قال: فدعا المهاجرين فاستشارهم في المال فاختلفوا عليه، فقال: ارتفعوا عني، حتى إذا كان عند الظهيرة ارسل إليهم، فقال: إني لقيت رجلا من اصحابي (فاستشرته) (٣) فلم ينتشر عليه رايه فقال: ﴿ما افاء الله على رسوله من اهل القرى فلله وللرسول ولذي القربى واليتامى والمساكين وابن السبيل﴾ [الحشر: ٧] ، فقسمه عمر على كتاب الله (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الخباب).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ، ب، جـ]: (فاستشرتهم).
(٤) ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة.
حضرت محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی رحمہ اللہ جن کے دادا مہاجرین میں سے تھے یہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں بحرین کے حاکم کی خدمت میں وفد لے کر گیا تو اس نے میرے ساتھ آٹھ لاکھ درہم حضرت عمر رضی اللہ عنہ بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں بھیجے۔ میں ان کو لے کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: اے ابوہریرہ: تم کیا چیز لائے ہو؟ میں نے عرض کیا: آٹھ لاکھ درہم لایا ہوں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم جانتے ہو کہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ یقینا تم تو دیہاتی ہو۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے ہاتھ سے اس مال کو شمار کیا، یہاں تک کہ میں نے اس کو پورا کیا۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مہاجرین کو بلایا اور ان سے مال کے بارے میں مشورہ طلب کیا۔ ان سب نے مختلف آراء دیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ میرے پاس سے اٹھ جاؤ۔ یہاں تک کہ جب ظہر کا وقت آیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو قاصد بھیج کر بلایا۔ اور فرمایا: کہ میں اپنے ساتھیوں میں سے ایک آدمی سے ملا اور اس سے مشورہ کیا تو اس کی رائے میں کوئی انتشار نہیں تھا۔ اس نے یہ آیت پڑھی: ترجمہ: جو کچھ پلٹا دے اللہ اپنے رسول کی طرف بستیوں کے لوگوں سے وہ مال اللہ اور اس کے رسول کا ہے۔ اور رسول کے رشتہ داروں کا اور یتیموں کا اور مسکینوں اور مسافروں کا ہے۔ لہٰذا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے قرآن مجید کے مطابق اس مال کو تقسیم فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35105]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35105، ترقيم محمد عوامة 33568)
ترقیم عوامۃ: 33569 ترقیم الشثری: -- 35106
٣٥١٠٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جعفر عن ابيه قال: لما وضع عمر ابن الخطاب الدواوين استشار الناس فقال: بمن ابدا؟ قال: ابدا بنفسك، قال: لا ولكني ابدا بالاقرب فالاقرب من رسول الله ﷺ فبدا بهم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع، أبو جعفر لا يروي عن عمر.
حضرت جعفر رحمہ اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے دیوان بنانے کا فیصلہ فرمایا: تو آپ رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے مشورہ طلب کیا اور پوچھا: کہ میں کس سے ابتدا کروں؟ کسی نے کہا: آپ خود سے ابتدا کریں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں! لیکن میں ابتدا کروں گا ان لوگوں سے جو رشتہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ قریب تھے اور پھر جو ان کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب تھے۔ پس آپ رضی اللہ عنہ نے ان سے ابتدا فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35106]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35106، ترقيم محمد عوامة 33569)
ترقیم عوامۃ: 33570 ترقیم الشثری: -- 35107
٣٥١٠٧ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي قال: ثنا حبان عن (مجالد) (١) عن الشعبي ان عمر اتي من جلولاء (بستة) (٢) آلاف الف ففرض العطاء فاستشار في ⦗٣٠٦⦘ ذلك عبد الرحمن بن عوف، فقال عبد الرحمن بن عوف: ابدا بنفسك، فانت احق بذلك، قال: لا، بل ابدا بالاقرب من رسول الله ﷺ ممن شهد بدرا حتى ينتهي ذلك إلي، (قال) (٣) : فبدا ففرض لعلي في خمسة آلاف ثم لبني هاشم ممن شهد بدرا ثم لمواليهم ثم لحلفائهم ثم الاقرب فالاقرب حتى ينتهي ذلك (إليه) (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (مجاهد).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (بسبعة).
(٣) في [أ، ب]: (أن قال: بل أبدأ بالأقرب من رسول اللَّه ﷺ).
(٤) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (إلي).
(٥) منقطع ضعيف، وحبان هو ابن علي العنزي، وسبب ضعفه مجالد، والشعبي لا يروي عن عمر.
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس جلولاء مقام سے ساٹھ لاکھ آئے۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے عطیات مقرر کرنا چاہے۔ تو اس بارے میں مشورہ مانگا۔ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ رضی اللہ عنہ خود سے ابتدا کریں۔ آپ رضی اللہ عنہ اس کے زیادہ حقدار ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نہیں! بلکہ میں ابتدا کروں گا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ان قریبی رشتہ داروں سے جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ یہاں تک کہ یہ سلسلہ مجھ تک پہنچ جائے۔ راوی کہتے ہیں: آپ رضی اللہ عنہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ابتدا فرمائی اور ان کے لیے پانچ ہزار مقرر فرمائے۔ پھر بنو ہاشم میں سے جو غزوہ بدر میں حاضر ہوئے تھے ان کے لیے حصہ مقرر فرمایا۔ پھر ان کے غلاموں کے لیے پھر ان کے حلیفوں کے لیے۔ پھر اقرب فالاقرب کے اعتبار سے۔ یہاں تک کہ یہ معاملہ آپ رضی اللہ عنہ تک پہنچ گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35107]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35107، ترقيم محمد عوامة 33570)
59. ما قالوا: في عدل الوالي وقسمه قليلا كان أو كثيرا
حاکم کا انصاف کرنا اور مال کو تقسیم کرنا، مال تھوڑا ہو یا زیادہ
ترقیم عوامۃ: 33571 ترقیم الشثری: -- 35108
٣٥١٠٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن هارون بن عنترة (عن ابيه) (١) قال: كان ابي صديقا لقنبر، قال: انطلقت مع قنبر إلى علي فقال: يا امير المؤمنين قم معي، قد خبات لك خبيئة، فانطلق معه إلى (بيته) (٢) ، (فإذا انا) (٣) بسلة مملوءة جامات من ذهب وفضة، فقال: يا امير المؤمنين، إنك لا تترك إلا شيئا قسمته او انفقته، فسل سيفه فقال: ويلك، لقد احببت ان تدخل بيتي نارا كبيرة ثم استعرضها بسيفه فضربها فانتثرت بين إناء مقطوع نصفه وثلثه، قال: علي بالعرفاء، فجاؤا فقال: اقسموا هذه بالحصص، قال: ففعلوا وهو يقول: يا صفراء يا بيضاء (غري) (٤) غيري قال: وجعل يقول: ⦗٣٠٧⦘ هذا (جناي) (٥) وخياره فيه … إذ كل (جان) (٦) يده إلى فيه (٧) قال: (و) (٨) في بيت المال مسال وإبر، وكان ياخذ من كل قوم خراجهم من عمل ايديهم، قال: وقال للعرفاء: اقسموا (هذا) (٩) ، قالوا: لا حاجة لنا فيه، قال: والذي نفسي بيده لنقسمنه خيره مع شره (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (بنيه).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [ط، هـ]: (غوى).
(٥) في [أ، ب]: (خباي).
(٦) في [أ، ب، جـ]: (جار).
(٧) في [جـ]: زيادة (و).
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) في [أ، ب]: (هذه).
(١٠) حسن؛ عنترة صدوق.
حضرت ہارون بن عنترہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے والد قنبر کے دوست تھے۔ وہ فرماتے ہیں میں قنبر کے ساتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس گیا۔ اس نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین! اُٹھیئے! میرے ساتھ چلیے۔ تحقیق میں نے آپ رضی اللہ عنہ کے لیے کچھ مال پوشیدہ رکھا ہوا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ اس کے ساتھ اس کے گھر چلے گئے۔ تو وہاں ایک ٹوکری سونے اور چاندی کے پیالوں سے بھری ہوئی تھی۔ اس نے کہا: اے امیر المؤمنین! بیشک آپ رضی اللہ عنہ کوئی چیز نہیں چھوڑتے مگر یہ کہ اس کو تقسیم کردیتے ہیں یا اس کو خرچ کردیتے ہیں۔ اس پر آپ رضی اللہ عنہ نے اپنی تلوار سونت لی۔ اور فرمایا: ہلاکت ہو۔ تو چاہتا ہے کہ تو میرے گھر میں اتنی بڑی آگ داخل کر دے! پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اپنی تلوار کو چوڑائی میں چلا کر اس پر ضرب لگائی تو وہ بکھر گئے، کوئی برتن آدھا کٹا ہوا تھا اور کوئی ایک تہائی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نگرانوں کو میرے پاس بلاؤ۔ پس وہ لوگ آگئے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس مال کو حصوں میں تقسیم کرو۔ انہوں نے ایسا کردیا اور آپ رضی اللہ عنہ یوں کہہ رہے تھے: اے سونا چاندی! میرے علاوہ کسی اور کو دھوکہ میں ڈالنا۔ اور آپ رضی اللہ عنہ یہ شعر بھی پڑھ رہے تھے۔ ہَذَا جَنَایَ وَخِیَارُہُ فِیہِ إذْ کُلُّ جَانٍ یَدُہُ إِلَی فِیہِ۔ راوی کہتے ہیں: بیت المال میں چھوٹی اور بڑی سوئیاں تھیں۔ جو آپ رضی اللہ عنہ لوگوں سے بطور خراج کے وصول کرتے تھے ان کے ہاتھوں کی محنت کے بقدر، آپ رضی اللہ عنہ نے نگرانوں سے کہا: ان کو تقسیم کرلو۔ انہوں نے کہا: ہمیں اس کی کوئی حاجت نہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے۔ ہم ضرور تقسیم کریں گے اس مال کو، اس کی اچھائی کو اس کی برائی کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35108]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35108، ترقيم محمد عوامة 33571)
ترقیم عوامۃ: 33572 ترقیم الشثری: -- 35109
٣٥١٠٩ - حدثنا ابو اسامة عن الحسن بن الحكم النخعي قال: حدثتني امي عن ام (عثمان) (١) ام ولد لعلي (قالت) (٢) : جئت عليا وبين يديه قرنفل مكبوب في الرحبة، فقلت: يا امير المؤمنين، هب لابنتي من هذا القرنفل قلادة (٣) ، فقال: هكذا، ونقر بيده (ادني درهما) (٤) ، فإنما هذا مال المسلمين، وإلا فاصبري حتى ياتي حظنا منه لنهب لابنتك قلادة (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ح، ط، س، هـ]: (عفان)، وسيأتي الخبر في ١٣/ ٢٨٦ [٣٧٢٣١] وفيه (أم عثمان)، وفي ذخائر العقبى ١/ ١٣٤: (أم عثمان).
(٢) في [جـ]: (قال).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (قرنفل).
(٤) في [هـ]: (ارمي درهم).
(٥) مجهول؛ لجهالة أم الحسن بن الحكم ومن روت عنها.
حضرت ام عثمان رحمہا اللہ فرماتی ہیں جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ام ولد ہیں۔ کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اس حال میں کہ ان کے سامنے صحن میں لونگ کا ڈھیر پڑا ہوا تھا۔ میں نے کہا: اے امیر المؤمنین! ان لونگوں میں سے ایک ہار میری بیٹی کو ہبہ کردیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یوں، اور اپنے ہاتھ سے ٹھونکا (اور فرمایا): مجھے ایک درہم دو، کیونکہ یہ مسلمانوں کا مال ہے، ورنہ تو صبر کر یہاں تک کہ اس میں سے ہمارا حصہ بھی آجائے تو ہم یہ ہار تیری بیٹی کو ہبہ کردیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35109]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35109، ترقيم محمد عوامة 33572)
ترقیم عوامۃ: 33573 ترقیم الشثری: -- 35110
٣٥١١٠ - حدثنا ابو معاوية قال: ثنا الاعمش عن عمرو بن مرة عن ابي صالح الذي كان يخدم ام كلثوم بنت علي قال: قالت: يا ابا صالح، كيف لو رايت امير ⦗٣٠٨⦘ المؤمنين واتي باترج، فذهب حسن (او) (١) حسين يتناول منه اترجة، (فانتزعها) (٢) من يده، (وامر به) (٣) (فقسمها) (٤) بين الناس (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (و).
(٢) في [أ، ب]: (فنزعها).
(٣) في [أ، ب]: (وأمراته).
(٤) في [جـ]: (فقسم).
(٥) صحيح؛ أبو صالح هو الحنفي كما في فضائل الصحابة لأحمد (٩٠١)، وشرح مشكل الآثار ١١/ ١٢٥.
حضرت ابو صالح رحمہ اللہ جو حضرت ام کلثوم بنت علی رضی اللہ عنہ ا کی خدمت کیا کرتے تھے فرماتے ہیں کہ حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: اے ابو صالح! تیرا کیا حال ہوتا اگر تو امیر المؤمنین کو دیکھ لیتا اس حال میں کہ ان کے پاس ترنج لائے گئے اتنے میں حضرت حسن رضی اللہ عنہ یا حضرت حسین رضی اللہ عنہ گئے اور ان میں سے ایک ترنج لے لیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کے ہاتھ سے وہ ترنج چھین لیا۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے حکم دیا اور ان ترنجوں کو فوراً لوگوں میں تقسیم کردیا گیا؟! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35110]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35110، ترقيم محمد عوامة 33573)