🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. ما قالوا: في عدل الوالي وقسمه قليلا كان أو كثيرا
حاکم کا انصاف کرنا اور مال کو تقسیم کرنا، مال تھوڑا ہو یا زیادہ
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33583 ترقیم الشثری: -- 35121
٣٥١٢١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام عن ابن سيرين عن الاحنف بن قيس قال: كنا جلوسا بباب عمر فخرجت جارية فقلنا: سرية عمر (فقالت) (١) : إنها ليست سرية لعمر، إني لا احل لعمر، إني من مال الله فتذاكرنا ⦗٣١٢⦘ بيننا ما يحل- (له من مال الله، قال: فرقي ذلك إليه، فارسل إلينا فقال: ما كنتم تذاكرون؟ فقلنا: خرجت علينا جارية، فقلنا: هذه سرية عمر، فقالت: إنها ليست بسرية عمر، إنها لا تحل لعمر، إنها من مال الله، فتذاكرنا ما بيننا ما يحل) (٢) لك من مال الله، فقال: انا اخبركم بما استحل من مال الله: حلة الشتاء (والقيظ) (٣) ، وما احج عليه وما اعتمر من الظهر، وقوت اهلي كرجل من قريش، ليس باغناهم ولا بافقرهم، انا رجل من المسلمين يصيبني ما اصابهم (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (فقال).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) في [أ، ب]: (القنص).
(٤) صحيح.

حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت احنف بن قیس رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ ہم لوگ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں ایک باندی نکلی ہم نے اسے کہا: عمر کی باندی، تو وہ کہنے لگی کہ میں عمر کی باندی نہیں ہوں اور نہ میں عمر کے لیے حلال ہوں۔ میں تو اللہ کا مال ہوں۔ راوی فرماتے ہیں: پھر ہم لوگ آپس میں اس بات کا تذکرہ کرنے لگے کہ اللہ کے مال میں سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے لیے کیا حلال ہیْ اس کی آواز حضرت عمر رضی اللہ عنہ تک پہنچ گئی تو آپ رضی اللہ عنہ نے ہمیں قاصد بھیج کر بلایا اور پوچھا: تم لوگ کیا باتیں کر رہے ہو؟ ہم نے عرض کیا: ہمارے پاس ایک باندی آئی تو ہم نے اسے کہا: عمر کی باندی، اس پر وہ کہنے لگی کہ وہ عمر کی باندی نہیں ہے، نہ ہی وہ عمر رضی اللہ عنہ کے لئے حلال ہے، بیشک وہ تو اللہ کا مال ہے۔ ادھر ہم نے اس بات کا تذکرہ شروع کردیا کہ اللہ کے مال میں سے کتنی مقدار آپ رضی اللہ عنہ کے لیے حلال ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں بتلاتا ہوں کہ میں نے اللہ کے مال میں کتنی مقدار کو حلال سمجھا ہے۔ گرمی اور سردی کا ایک جوڑا اور جس سواری پر میں حج کرتا ہوں اور جس پر میں عمرہ کرتا ہوں۔ اور میرے گھرو الوں کا راشن جو قریش کے عام آدمی کے برابر ہے۔ نہ قریش کے مالداروں کی طرح ہے نہ ان کے فقراء کی طرح۔ اور میں بھی مسلمانوں میں سے ایک آدمی ہوں جو ضروریات ان کی ہیں وہی ضروریات مجھے بھی لاحق ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35121]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35121، ترقيم محمد عوامة 33583)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33584 ترقیم الشثری: -- 35122
٣٥١٢٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا المسعودي عن محارب بن دثار عن الاحنف بن قيس: انهم كانوا جلوسا بباب عمر، فخرجت عليهم جارية فقال لها بعض القوم: (ايطؤك) (١) (امير) (٢) المؤمنين؟ قالت: إني لا احل له، يعني انها من الخمس، فخرج عمر فقال: اتدرون ما استحل من هذا الفيء؟ ظهرا احج عليه واعتمر، وحلتين حلة الشتاء والصيف، وقوت آل عمر، قوت اهل بيت رجل من قريش ليسوا بارفعهم ولا (باخسهم) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (أنطول)، وفي [س]: (أيطال)، وفي [ب]: (أيطول).
(٢) في [أ، ب]: (أمر).
(٣) في [أ، ب]: (بأحسنهم).
(٤) صحيح؛ روى وكيع عن المسعودي قبل اختلاطه.

حضرت محارب بن دثار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت احنف بن قیس رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ ہم لوگ حضر ت عمر رضی اللہ عنہ کے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں ہمارے پاس ایک باندی نکل کر آئی۔ لوگوں میں سے ایک آدمی نے اس سے پوچھا: کیا امیر المؤمنین نے تجھ سے وطی کی ہے؟ وہ کہنے لگی: بلاشبہ میں ان کے لیے حلال نہیں ہوں۔ اس باندی کا مطلب یہ تھا کہ وہ مال خمس میں سے ہے اتنے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی نکل آئے اور فرمانے لگے۔ کیا تم جانتے ہو کہ میں نے اس مال فئی میں سے اپنے لیے کتنی مقدار حلال سمجھی ہے؟ ایک سواری جس پر میں حج کرتا ہوں اور عمرہ کرتا ہوں۔ اور دو کپڑوں کے جوڑے، سردیوں کا جوڑا اور گرمیوں کا جوڑا اور عمر کے اہل خانہ کا راشن جو قریش میں سے ایک آدمی کے اہل خانہ کے راشن کے برابر ہے جو نہ زیادہ مالدار ہو اور نہ ہی زیادہ غریب ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35122]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35122، ترقيم محمد عوامة 33584)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33585 ترقیم الشثری: -- 35123
٣٥١٢٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابي إسحاق عن حارثة بن مضرب العبدي قال: قال عمر: إني انزلت نفسي من مال الله منزلة (مال) (١) اليتيم، إن ⦗٣١٣⦘ استغنيت (عنه) (٢) استعففت، وإن افتقرت اكلت بالمعروف (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ط، هـ]: (عنه).
(٣) صحيح؛ أخرجه ابن جرير في التفسير ٤/ ٢٥٥، وابن سعد ٣/ ٢٧٦، وابن شبه (١١٤١)، وبنحوه النحاس في الناسخ والمنسوخ ١/ ٢٩٦، والبيهقي ٦/ ٣٥٤.

حضرت حارثہ بن مضرب العبدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: یقینا میں نے اپنے نفس کو اللہ کے مال میں ایک یتیم کے مال کے درجہ میں اتارا ہے۔ اگر میں اس سے بےنیاز ہوتا ہوں تو میں اس سے بچتا ہوں۔ اور اگر میں اس کا محتاج ہوا تو میں دستور کے مطابق کھاتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35123]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35123، ترقيم محمد عوامة 33585)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33586 ترقیم الشثری: -- 35124
٣٥١٢٤ - حدثنا عبد الله بن (المبارك) (١) قال: ثنا ابان بن عبد الله البجلي قال: حدثني عمرو ابن اخي (علباء) (٢) عن (علباء) (٣) قال: قال علي: مررت على رسول الله ﷺ بإبل من إبل الصدقة فاخذ وبرة من ظهر بعير، فقال:"ما يحل لي من غنائمكم ما يزن هذه إلا الخمس وهو مردود عليكم" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (مبارك).
(٢) في [أ، ب]: (عليًا)، وفي [هـ]: (علي).
(٣) في [أ، ب]: (عليًا)، وفي [هـ]: (علي).
(٤) مجهول؛ لجهالة عمرو، أخرجه أحمد (٦٦٧)، والبخاري في التاريخ ٧/ ٧٧، وأبو يعلى (٤٦٣)، والضياء (٦٨٥)، والحارث (٢٩٥/ بغية)، والخطيب في توضيح المشتبه ٦/ ٢٢٦، والموضح ١/ ٢٠١.

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے صدقہ کے اونٹوں میں سے چند اونٹ لے کر گزرا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اونٹ کی پشت سے تھوڑی سی اون لی اور فرمایا: میرے لیے تمہارے مال غنیمت سے اتنے وزن کے برابر بھی حلال نہیں ہے سوائے خمس کے۔ اور وہ بھی تم پر لوٹا دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35124]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35124، ترقيم محمد عوامة 33586)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33587 ترقیم الشثری: -- 35125
٣٥١٢٥ - حدثنا عبد الله بن نمير عن سفيان عن الاسود بن قيس عن نبيح قال: اشترى ابن عمر بعيرين فالقاهما في إبل الصدقة فسمنا وعظما، وحسنت (هيئتهما) (١) قال: فرآهما عمر فانكر (هيئتهما) (٢) فقال: لمن هذان؟ (قالوا) (٣) : لعبد الله بن عمر فقال: بعهما وخذ راس مالك، ورد الفضل في بيت المال (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (هيائتهما).
(٢) في [أ، ب]: (هيائتهما).
(٣) في [أ، ب]: (فقالوا).
(٤) صحيح.

حضرت نبی ح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے دو اونٹ خریدے اور ان کو صدقہ کے اونٹوں میں چھوڑ دیا پس وہ دونوں خوب صحت مند اور بڑے ہوگئے۔ اور ان دونوں کی حالت بہت اچھی ہوگئی۔ راوی کہتے ہیں: حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان اونٹوں کو دیکھا تو ان کی حالت کو عجیب سمجھا اور پوچھا: یہ دونوں کس کے اونٹ ہیں؟ لوگوں نے جواب دیا: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان دونوں کو فروخت کرو اور تم اپنی اصل رقم لے لو۔ اور جو زائد رقم ہے وہ بیت المال میں لوٹا دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35125]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35125، ترقيم محمد عوامة 33587)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33588 ترقیم الشثری: -- 35126
٣٥١٢٦ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن ابي عثمان قال: لما قدم (عتبة) (١) آذربيجان (اتى) (٢) بالخبيص فذاقه فوجده حلوا، فقال: لو صنعتم لامير المؤمنين من هذا، قال: فجعل له سفطين (عظيمين) (٣) ، ثم حملهما على بعير مع رجلين فبعث (بهما) (٤) إليه، فلما قدما على عمر قال: اي شيء هذا؟ (قالوا) (٥) : خبيص، فذاقه فإذا هو حلو، فقال: اكل المسلمين يشبع من هذا في رحله؟ قالوا: لا، قال: فردهما، ثم كتب إليه: اما بعد فإنه ليس (٦) من كد ابيلت ولا من كد امك، اشبع المسلمين مما تشبع منه في رحلك (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عقبة).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) في [أ، ب]: (عظمين).
(٤) في [أ، ب]: (إليهما).
(٥) في [جـ، ط، هـ]: (قال)، وزاد بعده في [هـ]: (هذا).
(٦) في [هـ]: زيادة (من كدك ولا).
(٧) صحيح.

حضرت ابو عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عتبہ رضی اللہ عنہ جب آذر بائیجان آئے تو ان کے پاس حلوہ لایا گیا انہوں نے اس کو چکھا تو اس کو میٹھا پایا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر تم لوگ اس میں سے کچھ امیر المؤمنین کے لیے بناؤ تو بہت اچھا ہوگا پس انہوں نے دو بڑی ٹوکریاں آپ رضی اللہ عنہ کے لیے تیار کردیں پھر ان دونوں کو ایک اونٹ پر لاد کردو آدمیوں کے ساتھ ان کو حضر ت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیج دیا پس جب وہ دونوں حضر ت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یہ کیا چیز ہے؟ انہوں نے کہا: یہ حلوہ ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو چکھا: تو آپ رضی اللہ عنہ نے بھی اس کو میٹھا اور مزیدارپایا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا تمام مسلمان اپنے اپنے ٹھکانوں میں اس سے سیر ہوتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں! آپ رضی اللہ عنہ نے یہ دونوں ٹوکریاں واپس لوٹا دیں پھر ان کی طرف خط لکھا: حمدو صلوۃ کے بعد، بلاشبہ نہ یہ تمہارے باپ کی کوشش سے ہے اور نہ تمہاری ماں کی کوشش سے ہے۔ جس چیز سے تم اپنے ٹھکانے میں سیر ہوتے ہو اسی چیز سے مسلمانوں کو سیر کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35126]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35126، ترقيم محمد عوامة 33588)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33589 ترقیم الشثری: -- 35127
٣٥١٢٧ - حدثنا (وكيع قال: ثنا) (١) إسماعيل بن ابي خالد عن قيس بن ابي حازم قال: حدثني (عتبة) (٢) بن فرقد السلمي قال: قدمت على عمر بن الخطاب بسلال خبيص عظام مملوءة، لم (ار) (٣) احسن (٤) ، فقال: ما هذه؟ فقلت: طعام اتيتك به، إنك رجل تقضي من حاجات الناس اول النهار، فإذا رجعت اصبت منه قال: اكشف عن سلة منها، قال: فكشفت، قال: عزمت عليك إذا رجعت ⦗٣١٥⦘ الا رزقت كل رجل من المسلمين منها سلة، قال: قلت: والذي يصلحك يا (امير) (٥) المؤمنين لو انفقت مال قيس كله ما بلغ ذلك، قال: فلا حاجة لي فيه، ثم دعا بقصعة فيها ثريد من خبز (خشن) (٦) ، ولحم غليظ وهو ياكل معي اكلا شهيا، فجعلت اهوي إلى (البضعة) (٧) البيضاء احسبها سناما فالوكها فإذا هي عصبة، وآخذ البضعة من اللحم فامضغها فلا اكاد اسيغها، فإذا غفل عني جعلتها بين الخوان والقصعة، ثم قال: يا (عتبة) (٨) إنا ننحر كل يوم جزورا، فاما ودكها واطائبها فلمن حضر من آفاق المسلمين، واما عنقها (فإلى) (٩) عمر (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (عقبة).
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (أك)، وفي الزهد لهناد (٦٩٥): (ما ألوان).
(٤) في [هـ]: زيادة (منه)، وفي [ل، م]: زيادة (وأجيد).
(٥) في [أ]: (أمر).
(٦) في [أ، ب، جـ]: (خشكار).
(٧) في [أ، ب]: (القصعة).
(٨) في [أ، ب]: (عقبة).
(٩) في [أ، هـ]: (فلآل).
(١٠) صحيح.

حضرت قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عتبہ بن فرقد السلمی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس بڑی ٹوکریاں حلوے سے بھری ہوئی لایا۔ میں نے اس سے زیادہ اور مزیدار حلوہ نہیں دیکھا تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: یہ کھانا میں آپ رضی اللہ عنہ کے لیے لایا ہوں۔ اس لیے کہ آپ رضی اللہ عنہایسے آدمی ہیں جو دن کا ابتدائی حصہ لوگوں کی ضروریات پوری کرنے میں گزارتے ہیں اور جب آپ رضی اللہ عنہ لوٹتے ہیں تو اس میں سے کچھ تناول فرما سکتے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ٹوکری سے کپڑا ہٹاؤ۔ راوی کہتے ہیں: میں نے ہٹا دیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم جب واپس جاؤ تو مسلمانوں میں سے ہر آدمی کو ایسی ایک ٹوکری دینا۔ میں نے عرض کیا: قسم ہے اس ذات کی جس نے اے امیرالمؤمنین آپ رضی اللہ عنہ کو درست رکھا! اگر میں بنو قیس کا سارا مال بھی خرچ کر دوں تو وہ اتنی مقدار کو نہیں پہنچے گا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے اس کی کوئی حاجت نہیں ہے۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے ایک پیالہ منگوایا جس میں بن چھنے آٹے اور سخت گوشت کی ثرید تھی۔ آپ رضی اللہ عنہ میرے ساتھ اسے بہت پسند سے کھا رہے تھے۔ میں نے ایک سفید ٹکڑے کی طرف ہاتھ بڑھایا میں اس کو کوہان کا حصہ سمجھ رہا تھا۔ میں نے اس کو چبایا تو وہ پٹھا نکلا۔ میں نے ایک گوشت کا ٹکڑا لیا میں نے اس کو چبایا پس وہ میرے حلق سے نیچے نہیں اتر رہا تھا۔ جب آپ رضی اللہ عنہ مجھ سے تھوڑے سے غافل ہوئے تو میں نے اس ٹکڑے کو پیالہ اور دسترخوان کے درمیان رکھ دیا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے عتبہ! یقینا ہم ہر روز ایک اونٹ نحر کرتے ہیں۔ اس کی چربی اور اچھا حصہ ان لوگوں کے لیے ہوتا ہے جو مسلمان دور دراز سے آئے ہوئے ہوتے ہیں اور اس کی گردن عمر کے لیے ہوتی ہے!!! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35127]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35127، ترقيم محمد عوامة 33589)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33590 ترقیم الشثری: -- 35128
٣٥١٢٨ - حدثنا (حسين) (١) بن علي عن زائدة عن سليمان عن زيد بن وهب عن حذيفة قال: مررت والناس ياكلون ثريدا ولحما، فدعاني عمر إلى طعامه، فإذا هو ياكل خبزا غليظا وزيتا، فقلت: (منعتني) (٢) ان آكل مع الناس الثريد، ودعوتني إلى هذا؟ قال: إنما دعوتك لطعامي، وذاك للمسلمين (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حسن).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (منعني).
(٣) صحيح.

حضرت زید بن وھب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: میں گزرا اس حال میں کہ لوگ ثرید اور گوشت کھا رہے تھے۔ پس حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے اپنے کھانے کی دعوت دی۔ آپ رضی اللہ عنہ موٹی روٹی اور تیل کھا رہے تھے۔ میں نے کہا: آپ رضی اللہ عنہ ہی نے مجھے لوگوں کے ساتھ ثرید کھانے سے منع کیا تھا اور آپ رضی اللہ عنہ ہی مجھے اس کی دعوت دے رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں نے تو تمہیں اپنے کھانے کی دعوت دی ہے۔ اور مسلمانوں کا کھانا تو وہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35128]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35128، ترقيم محمد عوامة 33590)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
60. ما يوصي به الإمام الولاة إذا بعثهم
امام جب گورنروں کو بھیجے تو اس بات کی وصیت کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33591 ترقیم الشثری: -- 35129
٣٥١٢٩ - حدثنا ابو اسامة عن عبد الله بن الوليد عن عاصم بن ابي النجود عن ابن خزيمة بن ثابت قال: كان عمر إذا استعمل رجلا اشهد عليه رهطا من الانصار وغيرهم، قال: يقول: إني لم استعملك على دماء المسلمين ولا (١) اعراضهم، ولكني استعملتك عليهم لتقسم بينهم بالعدل، (وتقيم) (٢) فيهم الصلاة، واشترط عليه ان لا ياكل نقيا، ولا يلبس رقيقا، ولا يركب برذونا، ولا يغلق بابه دون حوائج الناس (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (على).
(٢) في [ب]: (وتقسم).
(٣) منقطع؛ ابن خزيمة لا يروي عن عمر.

حضرت خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بیٹے فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب کسی کو گورنر بناتے تو انصار اور دوسرے مسلمانوں کی ایک جماعت کو اس پر گواہ بناتے اور فرماتے: میں نے تجھے مسلمانوں کی جانوں اور عزتوں پر امیر نہیں بنایا لیکن میں نے تجھے ان پر امیر بنایا ہے تاکہ تو ان کے درمیان انصاف سے تقسیم کرے، اور ان میں نماز کو قائم کروائے۔ اور آپ رضی اللہ عنہ اس پر شرط لگاتے کہ وہ چھنے ہوئے آٹے کی روٹی نہیں کھائے گا اور نہ ہی باریک کپڑا پہنے گا اور نہ ہی اچھی نسل کے گھوڑے پر سوار ہوگا۔ اور لوگوں کی ضروریات کے وقت اپنے دروازے کو بند نہیں کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35129]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35129، ترقيم محمد عوامة 33591)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33592 ترقیم الشثری: -- 35130
٣٥١٣٠ - حدثنا ابن علية عن الجريري عن ابي نضرة عن ابي فراس قال: خطب عمر بن الخطاب فقال: الا إني والله ما ابعث إليكم عمالا ليضربوا ابشاركم ولا لياخذوا اموالكم، ولكن ابعثهم إليكم ليعلموكم دينكم وسنتكم، فمن فعل به سوى ذلك فليرفعه إلي، فوالذي نفسي بيده لاقصنه (منه) (١) ، فوثب عمرو بن العاص فقال: يا امير المؤمنين ارايتك، إن كان رجل من المسلمين على رعية فادب بعض (رعيته) (٢) إنك لمقصه منه؟ قال: اي والذي نفس عمر بيده (لاقصنه) (٣) منه، انا لا اقصه منه وقد رايت رسول الله ﷺ يقص من نفسه، الا لا تضربوا المسلمين فتذلوهم، ولا تمنعوهم من حقوقهم فتكفروهم، ولا تجمروهم فتفتنوهم، ولا ⦗٣١٧⦘ تنزلوهم الغياض (فتضيعوهم) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [أ، ب]: (رعتيهم).
(٣) في [أ، ب، جـ]: (لأقصه).
(٤) في [أ]: (فتضيعونهم).
(٥) مجهول، لجهالة أبي فراس، أخرجه أحمد (٢٨٦)، وأبو داود (٤٥٣٧)، والحاكم ٤/ ٤٣٩، وأبو يعلى (١٩٦)، وابن الجارود (٨٤٤)، ومسدد كما في المطالب (٢١١٩)، والطحاوي في شرح المشكل (٣٥٢٨)، وابن جرير في التاريخ ٢/ ٥٦٧، والطيالسي (٥٤)، والبيهقي ٨/ ٤٨، والضياء (١١٦)، والمزي ٣٤/ ١٨٤، وابن عساكر ٤٤/ ٢٧٨، وابن شبه (١٣٨٣)، وابن عبد الحكم في فتوح مصر ص ٤٨.

حضرت ابو فراس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا اور ارشاد فرمایا: خبردار! اللہ کی قسم! میں نے تمہاری طرف گورنروں کو اس لیے نہیں بھیجا کہ وہ تمہیں مارنے لگیں اور تمہارے مال چھین لیں۔ بلکہ میں نے ان کو تمہاری طرف اس لیے بھیجا ہے۔ کہ وہ تمہیں تمہارا دین اور تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سکھلائیں جس شخص کے ساتھ اس کے علاوہ کوئی دوسرا معاملہ کیا جائے تو وہ اس مسئلہ کو میرے سامنے پیش کرے۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ ٔ قدرت میں میری جان ہے میں ضرور بالضرور اس کی طرف سے بدلہ لوں گا۔ اس پر حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہاٹھ کھڑے ہوئے اور فرمایا: اے امیر المؤمنین! آپ رضی اللہ عنہ کی کیا رائے ہے کہ اگر مسلمانوں میں سے کوئی آدمی کسی جماعت پر امیر ہو اور وہ اپنی رعایا کے کسی شخص کو ادب سکھلائے تو کیا آپ رضی اللہ عنہ اس کی طرف سے بھی بدلہ لیں گے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہاں! قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ ٔ قدرت میں عمر کی جان ہے۔ ضرور بالضرور اس کی طرف سے بھی بدلہ لیا جائے گا۔ میں اس سے بدلہ کیوں نہ دلواؤں حالانکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ذات سے بدلہ دلواتے تھے؟ خبردار! تم مسلمانوں کو مت مارو اس طرح کہ تم ان کو ذلیل کرنے لگو۔ اور تم ان کو ان کے حقوق سے مت روکو کہ تم ان کو ناشکری پر مجبور کر دو۔ اور تم ان کو سرحدوں پر بھیج کر گھر واپسی سے مت روکو کہ کہیں تم ان کو فتنہ میں ڈال دو۔ اور تم ان کو گھنے باغات والی جگہ میں مت اتارو کہ وہ منتشر ہوجائیں اور اس طرح تم ان کو ضائع کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35130]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35130، ترقيم محمد عوامة 33592)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں