مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
60. ما يوصي به الإمام الولاة إذا بعثهم
امام جب گورنروں کو بھیجے تو اس بات کی وصیت کرے
ترقیم عوامۃ: 33593 ترقیم الشثری: -- 35131
٣٥١٣١ - حدثنا ابن علية عن الجريري عن ابي عثمان قال: كتب عمر إلي ابي موسى الاشعري ان اقطعوا الركب، وانزوا على الخيل نزوا، والقوا الخفاف، و (احذوا) (١) النعال، والقوا السراويلات، واتزروا وارموا (الاغراض) (٢) ، وعليكم بلبس المعدية، وإياكم وهدي العجم، فإن شر الهدي هدي العجم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (احتذوا).
(٢) في [أ، ب]: (الأعراض).
(٣) صحيح.
حضرت ابو عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو خط لکھا اور فرمایا: تم لوگ رکابیں کاٹ دو اور گھوڑوں پر اچھل کر سوار ہو۔ اور تم موزے اتار دو اور چپل پہنو۔ شلوار چھوڑ دو اور ازار باندھو۔ اور نشانوں پر تیر اندازی کرو، تم قبیلہ معد کا لباس لازم پکڑ لو۔ اور خود کو عجمیوں کے طور طریقوں سے بچاؤ اس لیے کہ بدترین طور طریقے عجمیوں کے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35131]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35131، ترقيم محمد عوامة 33593)
ترقیم عوامۃ: 33594 ترقیم الشثری: -- 35132
٣٥١٣٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن علقمة بن مرثد عن سليمان بن بريدة عن ابيه قال: كان رسول الله ﷺ إذا بعث اميرا على سرية او جيش اوصاه في خاصة نفسه بتقوى الله و (لمن) (١) معه من المسلمين خيرا قال:"اغزوا في سبيل الله، قاتلوا من كفر بالله، اغزوا ولا تغلوا ولا تغدروا، ولا (تمثلوا) (٢) ولا تقتلوا وليدا" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (من)، وفي [س]: (بمن).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (تميلوا).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٧٣١)، وأحمد (٢٢٣٠٣٠).
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی شخص کو کسی جماعت یا لشکر پر امیر بنا کر بھیجتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو خاص طور پر اللہ کے تقوے کی وصیت فرماتے۔ اور اس کے ساتھ جو مسلمان ہیں ان سے بھلائی کرنے کی وصیت فرماتے۔ اور فرماتے: اللہ کے راستہ میں جہاد کرنا، ان لوگوں کے ساتھ قتال کرنا جنہوں نے اللہ کے ساتھ کفر کیا، جاؤ اور خیانت مت کرنا نہ ہی غداری کرنا۔ اور لوگوں کے ہاتھ، پاؤں کاٹ کر مثلہ مت بنانا۔ اور نہ ہی بچوں کو قتل کرنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35132]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35132، ترقيم محمد عوامة 33594)
ترقیم عوامۃ: 33595 ترقیم الشثری: -- 35133
٣٥١٣٣ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا هشام بن سعد قال: سمعت زيد بن اسلم يذكر عن ابيه قال: رايت عمر بن الخطاب استعمل مولاه (هنيا) (١) على الحمى، قال: فرايته يقول هكذا: ويحك يا هني، ضم جناحك عن الناس، واتق دعوة المظلوم، فإن دعوة المظلوم مجابة، (و) (٢) ادخل رب الصريمة والغنيمة، ودعني من نعم ابن عفان وابن عوف، فإن ابن عوف وابن عفان إن هلكت ماشيتهما رجعا إلى المدينة إلى نخل وزرع، وإن هذا المسكين إن هلكت ماشيته جاءني يصيح: يا (امير) (٣) المؤمنين، (يا امير المؤمنين) (٤) ؛ فالماء والكلا اهون علي من ان اغرم ذهبا وورقا، والله والله والله إنها لبلادهم في سبيل الله قاتلوا عليها في الجاهلية واسلموا عليها في الإسلام، ولولا هذا النعم الذي يحمل عليه في سبيل الله ما حميت على الناس من بلادهم شيئا (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (هينا).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) في [أ]: (أمر).
(٤) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٥) ضعيف؛ لضعف هشام بن سعد.
حضرت اسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے آزاد کردہ غلام ھُنیّ کو چراگاہ پر امیر بنایا۔ راوی کہتے ہیں: کہ میں نے آپ رضی اللہ عنہ کو اسے یوں فرماتے ہوئے سنا: ہلاکت ہو اے ھنیی! لوگوں کے ساتھ نرمی برتو، اور مظلوم کی بددعا سے بچو۔ اس لیے کہ مظلوم کی بددعا قبول کی جاتی ہے۔ تم چھوٹے ریوڑ والے اور تھوڑی بکریوں والے کو چراگاہ میں داخل ہونے دو۔ اور تم مجھے چھوڑ دو ابن عفان اور ابن عوف کے جانوروں کے بارے میں کہ اگر ابن عوف اور ابن عفان ان دونوں کے مویشی ہلاک بھی ہوگئے تو یہ دونوں مدینہ میں اپنے کھجور کے درختوں اور کھیتی کی طرف لوٹ جائیں گے۔ اور اگر ان مسکینوں کے مویشی ہلاک ہوگئے تو یہ میرے پاس آئیں گے چیختے ہوئے۔ اے امیر المؤمنین! اے امیر المؤمنین! اور پانی اور چارہ مجھ پر آسان ہے اس بات سے کہ میں ان کو سونا اور چاندی بدلہ میں دوں، اللہ کی قسم! اللہ کی قسم! اللہ کی قسم! یقینا یہ انہی کا علاقہ ہے، اللہ کے راستہ میں، جاہلیت میں انہوں نے اس پر قتال کیا اور اسلام میں اسی پر مسلمان ہوئے۔ اور اگر یہ جانور نہ ہوتے جن پر اللہ کے راستہ میں لوگوں کو سوار کیا جاتا ہے تو میں لوگوں کے علاقہ میں سے کچھ بھی چراگاہ کے طور پر مخصوص نہ کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35133]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35133، ترقيم محمد عوامة 33595)
61. من كان يستحب الإفطار إذا لقي العدو
جو دشمن سے لڑائی کے وقت روزہ کشائی کو مستحب سمجھتا ہے
ترقیم عوامۃ: 33596 ترقیم الشثری: -- 35134
٣٥١٣٤ - حدثنا ابو بكر بن (ابي شيبة) (١) قال: ثنا معاوية بن هشام قال: ثنا سفيان عن إياد بن لقيط عن البراء بن قيس قال: ارسلني عمر بن الخطاب إلى سلمان بن ربيعة امره ان يفطر وهو محاصر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (عياش)، وانظر: التاريخ الكبير ٤/ ١٣٦، وتاريخ ابن عساكر ٢١/ ٤٦٥.
(٢) مجهول؛ لجهالة البراء بن قيس.
حضرت براء بن قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھے حضرت سلمان بن ربیعہ رحمہ اللہ کے پاس بھیجا کہ میں ان کو حکم دوں کہ وہ افطار کریں اس حال میں کہ انہوں نے محاصرہ کیا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35134]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35134، ترقيم محمد عوامة 33596)
ترقیم عوامۃ: 33597 ترقیم الشثری: -- 35135
٣٥١٣٥ - حدثنا زيد بن الحباب قال: ثنا معاوية بن صالح قال: حدثني ربيعة بن يزيد الدمشقي عن قزعة قال: سالت ابا سعيد عن الصوم في السفر فقال: سافرنا مع رسول الله ﷺ فيصوم ونصوم حتى نزلنا منزلا، فقال:"إنكم قد دنوتم من عدوكم والفطر اقوى لكم" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١١٢٠)، وأحمد (١١٣٠٧).
حضرت قزعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے سفر میں روزہ رکھنے کے متعلق پوچھا؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کیا پس ہم نے بھی روزہ رکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی روزہ رکھا یہاں تک کہ ہم ایک جگہ اترے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ تم اب اپنے دشمن کے قریب آگئے ہو تو تمہارے لیے روزہ کشائی زیادہ فائدہ مند ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35135]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35135، ترقيم محمد عوامة 33597)
62. ما قالوا: في العطاء من كان يورثه؟
سالانہ تنخواہ کا بیان اور کون اس کا وارث بنے گا؟
ترقیم عوامۃ: 33598 ترقیم الشثری: -- 35136
٣٥١٣٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا إسماعيل بن ابي خالد عن قيس ابن ابي حازم قال: دخل الزبير على عمار او عثمان بعد وفاة عبد الله، فقال: اعطني عطاء عبد الله، فعيال عبد الله احق به من بيت المال، قال: فاعطاه خمسة عشر الفا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد حضرت زبیر رضی اللہ عنہ حضرت عمار رضی اللہ عنہ یا حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور فرمایا: حضرت عبد اللہ کی سالانہ تنخواہ مجھے دو۔ اس لیے کہ حضرت عبد اللہ کے اہل خانہ بیت المال سے زیادہ اس کے حقدار ہیں۔ راوی کہتے ہیں۔ پس انہوں نے ان کو پندرہ ہزار درہم عطا کردیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35136]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35136، ترقيم محمد عوامة 33598)
ترقیم عوامۃ: 33599 ترقیم الشثری: -- 35137
٣٥١٣٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا علي بن صالح عن سماك بن حرب عن اشياخ الحي قالوا: مات رجل وقد مضى له ثلثا السنة فامر له عمر بن الخطاب بثلثي عطائه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول.
حضرت سماک بن حرب قبیلہ کے بزرگوں سے نقل کرتے ہیں انہوں نے فرمایا: ایک آدمی مرگیا ا س حال میں کہ سال کا دو تہائی حصہ گزر چکا تھا تو حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے سالانہ تنخواہ کے دو تہائی حصہ کی ادائیگی کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35137]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35137، ترقيم محمد عوامة 33599)
ترقیم عوامۃ: 33600 ترقیم الشثری: -- 35138
٣٥١٣٨ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني عباس ان المطلب بن عبد الله بن قيس بن مخرمة اخبره ان امراة (شكت إلى) (١) عائشة الحاجة، قالت: وما لك؟ قالت: كنا ناخذ عطاء إنسان ميت فرفعناه، فقالت عائشة: لم فعلتم؟ اخرجتم (سهما) (٢) من فيء الله كان يدخل عليكم اخرجتموه من بينكم، وذلك في زمان عمر بن الخطاب (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (سألت عن).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (منها).
(٣) منقطع، المطلب بن عبد اللَّه لم يدرك عائشة.
حضرت مطلب بن عبد اللہ بن قیس بن مخرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اپنی ضرورت کی شکایت کی تو آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تجھے کیا ہوا؟ وہ کہنے لگی: ہم لوگ ایک مردہ انسان کی سالانہ تنخواہ لیتے تھے پس اب ہم نے اس کو ختم کردیا۔ اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ تم نے اللہ کے مال سے وہ حصہ نکال دیا جو تم پر داخل ہوتا تھا اور تم نے اس کو اپنے گھر سے نکال دیا! اور یہ واقعہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35138]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35138، ترقيم محمد عوامة 33600)
ترقیم عوامۃ: 33601 ترقیم الشثری: -- 35139
٣٥١٣٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا ابو المقدام هشام بن زياد مولى لـ (عثمان عن ابيه ان عثمان كان يورث العطاء) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: بدل الخبر (علي بن حسين عن علي بن حسين قال: لا بأس أن يأخذ للميت عطاؤه).
(٢) ضعيف جدًا؛ هشام بن زياد متروك.
حضرت ابو المقدام ہشام بن زیاد جو حضرت عثمان کے آزاد کردہ غلام ہیں وہ اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سالانہ تنخواہ کا وارث بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35139]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35139، ترقيم محمد عوامة 33601)
ترقیم عوامۃ: 33602 ترقیم الشثری: -- 35140
٣٥١٤٠ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن ابيه عن ابي (حيان) (١) عن عامر قال: لا باس ان يؤخذ للميت عطاؤه] (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حبان).
(٢) سقط الخبر من: [أ، ب].
حضرت ابو حیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ میت کے سالانہ عطیہ کے لینے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35140]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35140، ترقيم محمد عوامة 33602)